Tag: گرفتار

  • چونیاں میں پولیس کی کارروائی،3اشتہاری ملزم گرفتار

    چونیاں میں پولیس کی کارروائی،3اشتہاری ملزم گرفتار

    قصور: پنجاب پولیس نے چونیاں کے علاقے کھڈیاں میں کارروائی کرکے اشتہاری کینگ کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق پنجاب پولیس نے چونیاں کے علاقے کھڈیاں میں کارروائی کے دوران 3 اشتہاری ملزمان کو گرفتارکرکےاسلحہ،32لاکھ روپے اور پانچ تولےطلائی زیورات برآمد کرلیے۔

    پولیس حکام کا کہناہےکہ ملزمان سےبرآمدہونےوالی رقم،زیورات مالکان کےسپردکردیے گئے۔پولیس کے مطابق تینوں اشتہاری ملزمان ملزمان ڈکیتی،نقب زنی کی متعددوارداتوں میں مطلوب تھے۔

    ڈی پی اوقصورنے پولیس پارٹی کوچونیاں میں کارروائی کے دوران اشتہاری ملزمان کی گرفتاری پر نقدانعام اورسرٹیفکیٹ دینےکااعلان کیا ہے۔

    مزید پڑھیں:گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،5دہشتگردہلاک

    یاد رہے کہ صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک کردیے تھے۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہناتھاکہ کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے پانچوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سےتھا اور ان کے قبضے سے2کلاشنکوف،دستی بم اور بارودی مواد برآمد ہواتھا۔

    مزید پڑھیں:لاہور میں ایف آئی اے کی کارروائی،اشتہاری ملزم گرفتار

    واضح رہےکہ گزشتہ روز ایف آئی اے نے لاہور میں کارروائی کرکے 15سال سے مفرور اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا تھا۔ایف آئی حکام کے مطابق ملزم فراڈ سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔

  • لاہور میں ایف آئی اے کی کارروائی،اشتہاری ملزم گرفتار

    لاہور میں ایف آئی اے کی کارروائی،اشتہاری ملزم گرفتار

    لاہور : صوبہ پنجاب کے دارالحکومت میں ایف آئی اے نے کارروائی کرکے 15سال سے فرار اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق ایف آئی اےکے مطابق متعدد کیسز میں مطلوب 15سال سے فرار اشتہاری ملزم محمد ندیم دلبر کو ملتان روڈ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    ملزم محمد ندیم کئی افراد کو خلیجی ممالک سمیت یورپ اور کوریاجھانسہ دےکر لےجانے کے لیے فراڈ کے متعدد کیسز میں مطلوب تھا۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے چودھری احمد کا کہنا ہے کہ اشتہاری ملزم کا نام ریڈبک میں درج ہے،انہوں نے کہا کہ ٹیم کے ہمراہ گزشتہ 7روزسے ریکی کر کے کامیاب کاروائی کرتے ہوئےملزم کو گرفتار کر لیاگیا ہے۔

    مزید پڑھیں:گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،5دہشتگردہلاک

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پنجاب پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیاتھا۔

    واضح رہےکہ سی ٹی ڈی حکام کا کہناتھا ہلاک ہونے والے پانچوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،دہشت گردوں کے قبضے سے2کلاشنکوف،دستی بم اور بارودی مواد برآمد ہواتھا۔

  • فیصل رضا عابدی کو آج عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان

    فیصل رضا عابدی کو آج عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان

    کراچی: پیپلزپارٹی کے سابق رہنماوسینیٹر فیصل رضا عابدی کو گزشتہ رات ان کے گھر سے حراست میں لیاگیا تھا آج انہیں عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کےمطابق سابق سینیٹرفیصل رضا عابدی کو گزشتہ شب قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نےسچل تھانے کی حدود میں نیو رضویہ سوسائٹی میں واقع ان کے گھر پر چھاپا مار کارروائی کے دوران حراست میں لیاتھا۔

    پولیس کےمطابق سابق سینیٹر کے گھر سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا تھا جو لائسنس یافتہ ہے۔فیصل رضاعابدی کےعزیزواقارب نے لائسنس پولیس کوفراہم کردیے جس کےمطابق دو ہتھیار سابق سینیٹر کےگارڈکےنام جبکہ دیگربھائی کےنام ہیں۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہےفیصل رضاعابدی کوشہرمیں دہشت گردی اورفائرنگ کےحالیہ واقعات پر گرفتارکیاگیا۔

    مزید پڑھیں: پٹیل پاڑہ قتل کیس: پی پی رہنما فیصل رضا عابدی گرفتار

    سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی سے ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ایسٹ میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ پرتفتیش کی جارہی ہے اور امکان ہے کہ انہیں آج عدالت میں پیش کیا جائے۔

  • بنی گالہ جانے کی کوشش کرتی تحریک انصاف کی خواتین کارکن گرفتار

    بنی گالہ جانے کی کوشش کرتی تحریک انصاف کی خواتین کارکن گرفتار

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاری کے بعد اسلام آباد پولیس نے خواتین کو بھی نہ چھوڑا اور مزاحمت کرنے والی خواتین کو برے طریقے سے گھسیٹ کر گرفتار کرلیا گیا۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے گھر جانے والے کارکنان پر پولیس بری طرح ٹوٹ پڑی۔ پہلے سینکڑوں کارکنان کو گرفتار کیا گیا اس کے بعد خواتین پولیس اہلکاروں کا بھی کریک ڈاؤن شروع ہوگیا اور انہوں نے خواتین کارکنان کو گرفتار کرنا شروع کردیا۔

    بنی گالہ جانے کی کوشش کرتی ہوئی تحریک انصاف کی ایک با ہمت کارکن پولیس کے نرغے میں پھنس گئی۔ ہاتھ نہ لگانے کی وارننگ دی تو خواتین پولیس اہلکار نہتی کارکن پر جھپٹ پڑیں۔

    تحریک انصاف کی کارکن کو گھسیٹتے ہوئے پولیس وین کی جانب لے جایا گیا۔ پولیس وین کے دروازے پر بھرپور مزاحمت ہوئی جس کے بعد مرد اہلکاروں کے قریب آنے پر خاتون چلا اٹھیں تاہم خواتین اہلکاروں نے انہیں گھسیٹ کر پولیس وین میں ڈال دیا۔

    اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیری مزاری کو بھی بنی گالہ جاتے ہوئے روکنے کی کوشش کی گئی تاہم انہوں نے شدید مزاحمت کی اور گاڑی سے اتر کر بیریئر ہٹانے کی کوشش کی، جس کے بعد پولیس نے بالآخر انہیں بنی گالہ جانے دے دیا۔

    تھوڑی دیر قبل قومی اسمبلی کے رکن عارف علوی اور رہنما عمران اسماعیل کو بھی بنی گالہ جانے سے روکنے کی کوشش میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔ دونوں رہنماؤں کو وین میں ڈال کر تھانہ سیکریٹرٹ منتقل کردیا گیا۔

    تاہم کچھ دیر بعد ہی وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے تحریک انصاف کے دونوں رہنماؤں کی گرفتاری کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔

  • دہشت گردی کے الزام میں ترکی کے2میئرز گرفتار

    دہشت گردی کے الزام میں ترکی کے2میئرز گرفتار

    انقرہ : ترکی میں دہشت گردی کی تحقیقات کے سلسلےمیں جنوب مشرقی صوبے دیار باقر کے دو میئرز کو گرفتارکرلیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق ترکی کے جنوب مشرقی صوبے دیار باقر کے دو میئرز گلتن کیسانک اور فرات انلی کو دہشت گردی کی تحقیقات کے لیے پولیس نےگرفتارکر لیا۔

    دیاباقر کےمیئرگلتن کیسانک کو ایئرپورٹ سے جبکہ فرات انلی کو ان کے گھر سے گرفتارکیاگیا۔سیکورٹی کی بھاری نفری نے ٹائون ہال میں واقع سرکاری دفاترکی تلاشی بھی لی گئی اور اہم دستاویزات کو قبضے میں لیاگیا۔

    ترک سیکورٹی حکام کا کہناہےکہ دونوں میئرز پر کردش باغیوں سے ہمدردی اور انہیں مدد فراہم کرنے کے الزامات ہیں جن کی تحقیقات کے لیے انہیں گرفتارکیاگیاہے۔

    مزید پڑھیں:ترکی میں 20 ٹی وی اور ریڈیو سیٹ بند کرنے کا حکم

    یاد رہے کہ رواں ماہ ترک حکومت نے جولائی کی ناکام فوجی بغاوت کے بعد نافذ ایمرجنسی کے تحت 20 ٹیلی ویژن اور ریڈیو اسٹیشنوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

    مزید پڑھیں:ترکی میں 28 منتخب میئرز برطرف

    واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے ترکی میں اکثریتی قصبوں کے 28 منتخب میئرز کو ان کے عہدوں سے برطرف کردیا گیاتھا۔

  • کراچی: قانون  نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی،18افراگرفتار

    کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی،18افراگرفتار

    کراچی: شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس اور رینجرز کی کاررائیوں کے دوران 18 مشتبہ افراد گرفتارجبکہ 3دہشت گردمارے گئے۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں پولیس نے سرچ آپریشن کےدوران اٹھارہ مشتبہ افرادکوحراست میں لےکر تین موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔

    دوسری جانب اتحاد ٹاؤن میں رینجرزسےمقابلےمیں تین دہشت گرد مارے گئے۔دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلےمیں 2رینجرزاہلکارزخمی بھی ہوئے۔ترجمان رینجرزکاکہناہےکہ دہشت گردوں کےقبضےسےبڑی تعدادمیں اسلحہ بھی برآمدکیاگیاہے۔

    ادھر کراچی کے علاقےاتحادٹاؤن میں ہی گھریلوجھگڑے پرشوہرنےفائرنگ کرکے بیوی کوموت کے گھاٹ اتاردیا۔پولیس کاکہناہےکہ ملزم موقع سے فرارہوگیاہے جس کی گرفتارکےلیےچھاپےمارے جارہےہیں۔

    نیوکراچی کےسیکٹرفائیوجےمیں جھگڑئے کےدوران فائرنگ کےنتیجےمیں دوافرادزخمی ہوگئےجنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    مزید پڑھیں:کراچی میں فائرنگ،پولیس اہلکار جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتےکراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں لنڈی کوتل چورنگی کے قریب موٹر سائیکل پر سوار پولیس اہلکار پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار جان کی بازی ہارگیا تھا۔

    مزید پڑھیں:کراچی: لیاری میں کارروائی،دوہرےقتل کا ملزم گرفتار

    واضح رہےکہ چار روز قبل کراچی کے علاقے لیاری میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل کے ملزم کو گرفتار کیاتھا۔

  • چین میں دھماکہ 14افراد ہلاک

    چین میں دھماکہ 14افراد ہلاک

    بیجنگ: چین کےشہر شہانشی میں زورداردھماکے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور کم ازکم147 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق چین میں دھماکہ شمالی صوبے سہانشی کے علاقے شین من میں ہوا جس کے نتیجے میں 5 عمارتیں تباہ ہوگئیں جبکہ دیگر 58 عمارتوں کو جزوی طور پرنقصان پہنچا۔پولیس نے دھماکے میں ملوث 3ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

    چینی پولیس حکام کا کہناہےکہ واقعےکی ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہےکہ دھماکہ غیر قانونی طور پر ذخیرہ کیے گئےدھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا ہے۔

    پولیس حکام کا کہناہےکہ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے دھماکہ خیز مواد کی غیر قانونی پیداور اور اسے ذخیرہ کرنے کا اعتراف کیا۔

    مزید پڑھیں:چین میں انڈسٹریل پلانٹ میں دھماکہ،21افرادہلاک،5زخمی

    ریسکیو حکام کا کہناہےکہ دھماکے کے بعد زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے اسپتال منتقل کیا جہاں 100 سے زائد زخمی زیر علاج ہیں۔

    واضح رہے کہ گذشتہ سال چین کے شمالی پورٹ تیان جن میں ایک کیمیکل کی ذخیرہ گاہ میں ہونے والے دھماکے کے باعث 165 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

  • سیکورٹی فورسز کا آپریشن،6افراد گرفتار

    سیکورٹی فورسز کا آپریشن،6افراد گرفتار

    لاہور : صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق راجن پور میں حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لےلیا،ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منقتل کردیاگیا۔

    دوسری جانب لاہور کے علاقے قلعہ گجر سنگھ میں رات گئے پولیس کا سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کے کوائف اور کرایہ داروں کے کرائے ناموں کی بائیو میٹرک مشین کے ذریعے چیکنگ کی گئی۔

    ادھرفیصل آباد میں میں سیکورٹی فورسز اور پولیس نے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کیاجس میں جنرل بس اسٹینڈ،چنیوٹ بازاراورغلام محمدآباد میں ہوٹلوں کی چیکنگ کی گئی اور ہوٹلوں میں مقیم افراد کےشناختی کوائف چیک کئےگئے۔

    خیال رہے کہ جھنگ شور کوٹ کینٹ کے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    مزید پڑھیں:گرفتار ٹارگٹ کلر مہدی سے متعلق اہم انکشافات

    واضح رہے کہ گزشتہ روز حساس ادارے نے کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن میں پیر کو کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کیاتھا،ملزم مذہبی ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث بتایا جارہا ہے۔

  • سیکورٹی فورسزپرحملوں میں ملوث دہشتگردگرفتار

    سیکورٹی فورسزپرحملوں میں ملوث دہشتگردگرفتار

    ڈیرہ اسماعیل خان: سی ٹی ڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرکے سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق سی ٹی ڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پہاڑ پورہ میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد سعید رفیق کو گرفتار کرلیا۔

    دہشت گرد کی گرفتاری پر صوبائی حکومت نےدس لاکھ انعام مقررکیاتھا۔پولیس کا کہنا ہے ملزم دہشت گردی،سیکیورٹی فورسزپرمتعددحملوں میں مطلوب تھا۔

    پولیس حکام کےمطابق دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور ممنوعہ لٹریچر بھی برآمد ہوا ہے تاہم اسے تفتیش کےلیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور تفتیش کے بعد ملزم کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کی توقع کی جا رہی ہے۔

    مزید پڑھیں:پشاور میں گاڑی پر فائرنگ،3افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں چارسدہ روڈ پر نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کےنتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    مزید پڑھیں:پشاور: مسلح افراد کی فائرنگ سے آئی بی انسپکٹر جاں بحق

    واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال پشاور کے علاقے وزیر باغ میں انٹیلی جنس بیورو کے انسپکٹر عثمان گل فائرنگ کرکے جاں بحق کردیا تھا۔

  • بیلجیئم میں پولیس پر حملہ،2اہلکارزخمی

    بیلجیئم میں پولیس پر حملہ،2اہلکارزخمی

    برسلز: بیلجیئم کے دارالحکومت برسلزمیں حملے میں دو پولیس اہلکاروں کو چاقو مار کر زخمی کر دیاگیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بیلجیئن نشریاتی ادارے وی آر ٹی کے مطابق ایک پولیس اہلکار کو گردن اور دوسرے کو پیٹ میں چاقو مارے گئے، جبکہ تیسرے پولیس والے کی ناک توڑ دی گئی۔

    پولیس نے حملہ آور کی ٹانگ میں گولی مار کر اسے گرفتار کر لیاحکام کا کہنا ہے کہ43 سالہ حملہ آور کا نام ہشام ڈی ہے اور وہ بیلجیئم کا شہری ہے۔

    بیلجیئن میڈیا کے مطابق پولیس کے پاس حملہ آور کا ریکارڈ موجود تھا اور خیال رہے کہ ہشام نے2009 تک پولیس میں ملازمت کے فرائض انجام دیے تھے۔

    یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں برسلز میں ہونے والے حملوں کے بعد سے ہائی الرٹ پر ہے۔ان دہشت گرد حملوں میں 35 افراد ہلاک جبکہ 300 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

    مزید پڑھیں: بیلجیئم میں پولیس پر حملہ دہشت گردی کا واقعہ ہے،وزیراعظم چارلس مائیکل

    واضح رہے کہ رواں سال اگست میں بیلجیئم کے شہر شارلروآ میں پولیس اہلکاروں پر حملہ کیاگیا تھا جس میں دو پولیس اہلکارشدید زخمی ہوگئے تھے۔