Tag: گرفتار

  • کراچی پولیس کی کارروائیاں،3ملزمان گرفتار

    کراچی پولیس کی کارروائیاں،3ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری اور پاک کالونی میں پولیس نے کاروائیاں کرکے 3ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ،منشیات اور لوٹی گئی رقم برآمد کرلی.

    تفصیلات کےمطابق پولیس نے لیاری کے دبئی چوک،پھول پتی لین،سیفی لین، شاہ بیگ لین میں سرچ آپریشن کیا،جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد لیاری گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ کےاہم کمانڈر رفیق بلوچ عرف رفو ڈاڈاکو گرفتار کرلیاگیا.

    پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ،منشیات اور لاکھوں روپے کی رقم برآمد کرلی گئی،ملزم کا تعلق بابالاڈلہ گروپ سے ہے،جو پولیس کو قتل،اقدام قتل،بھتہ خوری اورپولیس مقابلے میں مطلوب تھا.

    دوسری جانب پاک کالونی کے علاقے جہان آباد میں لوٹ مار میں مصروف 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،موبائل فون اور نقد قم برآمد کرلی گئی.

    لیاری آگرہ تاج کالونی میں پولیس نے کارروائی کرکے ایم کیو ایم کا کارکن راحیل گرفتار کرلیا.ملزم لیاری اولڈ سیکٹر کا کارکن ہے،جبکہ ملزم کا ساتھی آغا محبوب فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا.

  • ٹکٹوں کی غیر قانونی فروخت،یورپیئن اولمپک چیف گرفتار

    ٹکٹوں کی غیر قانونی فروخت،یورپیئن اولمپک چیف گرفتار

    ریو: برازیل میں جاری ریو اولمپک میں غیر قانونی طور پر ٹکٹیں فروخت کرنے پر یورپیئن اولمپک کمیٹی کے سربراہ پیٹرک ہیکی کوگرفتار کر لیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق 71 سالہ پیٹرک ہیکی پر شبہ ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طور پر اولمپک کی ٹکٹیں اپنے ایجنٹس کو دیں جو انہیں مہنگی قیمت پر فروخت کرتے تھے.

    اولمپک کمیٹی کے سربراہ کی گرفتاری ایک شخص کی جانب سے غیر قانونی طور پر 800 ٹکٹیں فروخت کرنے پر گرفتاری کے بعد سامنے آئی.

    *ریو اولمپکس 2016: صحافیوں کی بس پر فائرنگ، 2 صحافی زخمی

    پولیس کے مطابق آئر لینڈ کی اولمپک کونسل کے سربراہ پیٹرک ہیکی نے گرفتاری سے بچنے کے لیے فرار ہونے کی کوشش کی.

    پولیس کا کہنا ہے کہ جب پیٹرک کو گرفتار کرنے کے لیے ان کے دروازے پر دستک دی گئی تو انہوں نے اپنے اولمپک پاس کو دروازے کے نیچے سے باہر پھینک دیا اور ملحقہ کمرے میں فرار ہونے کی کوشش کی تاہم حراست میں لیے جانے کے بعد ان کی طبعیت خراب ہوگئی جس پر انہیں اسپتال پہنچا دیاگیا.

    واضح رہے کہ پیٹرک ہیکی 2012 سے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ممبر ہیں اور بطور یورپین چیف انہوں نے گزشتہ سال پہلی مرتبہ یورپین گیمز آزربائیجان کے شہر باکو میں منعقد کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا.

  • بھارت میں اعضا کی خرید و فروخت کرنے والے ڈاکٹرز گرفتار

    بھارت میں اعضا کی خرید و فروخت کرنے والے ڈاکٹرز گرفتار

    ممبئی: بھارتی پولیس نے ممبئی کے ایک اسپتال کے سربراہ اور 4 ڈاکٹرز کو اعضا کی غیر قانونی خرید و فروخت کے جرم میں گرفتار کرلیا۔

    یہ کارروائی ممبئی کے ایل ایچ ہراندانی اسپتال میں کی گئی۔ پولیس کے مطابق انہوں نے گردوں کی پیوند کاری کا ایک آپریشن بھی عین موقع پر رکوا دیا۔ یہ آپریشن جعلی کاغذات کی بنیاد پر کیا جارہا تھا جس میں گردے عطیہ کرنے والی خاتون اور گردہ لگوانے والے شخص کو شادی شدہ ظاہر کیا گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق گردہ عطیہ کرنے والی خاتون کو گردہ کا معاوضہ ادا کیا گیا تھا۔

    بھارت میں حاملہ خواتین کے لیے خصوصی بائیک ایمبولینس *

    بھارت میں نقص نمو کے شکار بچوں کی تعداد سب سے زیادہ *

    مودی کی حاملہ خواتین کے مفت علاج کی ہدایت *

    واضح رہے کہ بھارت میں اعضا کی خرید و فروخت جرم ہے اور صرف عزیز و اقارب ہی ایک دوسرے کو اپنے اعضا عطیہ کر سکتے ہیں۔ انجان افراد کو حکومت کی جانب سے قائم ایک خصوصی کمیٹی کی اجازت درکار ہوتی ہے جس کے بعد ہی وہ اپنے اعضا عطیہ کرسکتے ہیں۔

    پولیس نے کہا ہے کہ انہوں نے اسپتال کے چیف ایگزیکٹو اور 4 ڈاکٹرز کو گرفتار کرلیا ہے جو اس جرم میں ملوث تھے۔ یہ لوگ اس سے قبل بھی پیسوں کے عوض کئی افراد سے ان کے گردے خرید چکے ہیں۔

    اس سے قبل بھی بھارتی پولیس نئی دہلی کے ایک اسپتال میں اعضا کی غیر قانونی خرید و فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتار کر چکی ہے۔ یہ گروہ ثبوت کے طور پر جعلی کاغذات دکھاتا تھا جس میں اعضا عطیہ کرنے والے اور لینے والے افراد کو رشتہ دار بتایا جاتا تھا۔

  • بھارت میں گھر پر پاکستان کا جھنڈا لہرانے والا شخص گرفتار

    بھارت میں گھر پر پاکستان کا جھنڈا لہرانے والا شخص گرفتار

    بہار: بھارت میں ایک شخص منت پوری کرنے کی کوشش میں حوالات پہنچ گیا، اپنے گھر پر پاکستان کا جھنڈا لہرانے والے کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے ضلع نلندا میں منت پوری کرنے کی کوشش نے انواز احق نامی شخص گھر کی چھت پر پاکستان کا پرچم لہرا دیا اس معاملے میں ملوث شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    انوار الحق نے پولیس کو بتایا کہ شادی کے بعد کئی سال تک بیٹے کی پیدائش نہ ہوئی تو اس نے منت مانگی تھی کہ اگر بیٹا پیدا ہوا تو وہ پاکستان جائے گا۔

    India-Pak-flag

    انوار الحق کا کہنا تھاکہ بیٹے کی پیدائش کے بعد وہ منت پوری کرنے پاکستان نہ جاسکا تو اس نے اپنی منت پوری کرنے کیلئے گھر کی چھت پر پاکستان کا جھنڈا لگادیا۔

    پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر پاکستانی پرچم چھت سے اتار کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ اہلِ محلہ کے رہائشیوں نے پاکستانی پرچم لہرانے پر مذکورہ شخص کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    انوار الحق کی منت پوری ہوئی یا نہیں لیکن اس کی یہ خواہش نے اس کو حوالات ضرور پہنچ دیا ہے، اس سے قبل بھی پٹنہ میں مسلم تنظیم سے وابستہ لوگوں نے پاکستان کی حمایت میں نعرے بازی کی تھی۔

  • ملیر پولیس نے گزشتہ روز گرفتار کئے گئے تین ملزمان کی تفصیلات جاری کردی

    ملیر پولیس نے گزشتہ روز گرفتار کئے گئے تین ملزمان کی تفصیلات جاری کردی

    کراچی : ایس ایس پی ملیر راؤ انور نے گزشتہ روز گرفتار کئے گئے تین ملزمان کی تفصیلات جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان میں سیاسی جماعت کا کونسلر ذیشان، طاہرخانزادہ اور ظہیر شامل ہیں، ایس ایس پی ملیر راؤ انور کا کہنا ہے کہ کامران خانزادہ نامی ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    پولیس نے بتایا کہ کامران خانزادہ اسلحے سے بھرا بیگ لے کرفرار ہوا جبکہ گرفتار ملزمان سے 2غیر ملکی ساختہ ہتھیار برآمد ہوئے۔

    ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ ملیر کے علاقے میں سیاسی جماعت کے مسلح ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ہے جن کی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائی گی۔

    ایس ایس پی راؤانوار کا کہنا ہے مسلح ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز قانون نافز کرنے والے اداروں کی جانب سے کاروائی کے دوران گرفتار ہونے والا ملزم طاہر خانزادہ ایم کیو ایم کے رہنما عبدالقادر خانزدہ کا بیٹا ہے۔

  • کراچی میں رینجرز کے چھاپے،دو ٹارگٹ کلرز سمیت پانچ ملزمان گرفتار

    کراچی میں رینجرز کے چھاپے،دو ٹارگٹ کلرز سمیت پانچ ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے ٹارگیٹڈ آپریشن کرتے ہوئے پانچ دہشتگردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    رینجرز حکام نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر رینجرز نے کورنگی،بلدیہ ٹاون،منگھو پیر اور نارتھ ناظم آباد کے علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن سے اسلحہ اور سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

    گرفتار ملزمان میں سیاسی جماعت کے ایک عسکری ونگز سے تعلق رکھنے والے دو ٹارگٹ کلرز جبکہ کالعدم تنظیم کے تین کارندے شامل ہیں ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

  • افغان باشندوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے والے نادرا کا افسر گرفتار

    افغان باشندوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے والے نادرا کا افسر گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں اکیاون افغان باشندوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے والے نادرا کا افسر گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جعلی شناختی کارڈ بنانے کے بڑھتے معاملات پر ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے اکیاون افغان باشندوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے والے نادرا کے افسر حسام حنیف کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ملزم نادرا میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر تھا، ملزم نے افغانیوں کے شناختی کارڈ بنانے کے لئے جعلی دستاویزات اور پتے استعمال کئے ۔

    ملزم حسام نے جعلی شناختی کارڈ بنانے کے لئے لاکھوں روپے وصول کیئے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کاریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔

  • رینجرزکی کاروائی، ایم این اے کمال خان چانگ کے بیٹے اسد چانگ گرفتار

    رینجرزکی کاروائی، ایم این اے کمال خان چانگ کے بیٹے اسد چانگ گرفتار

    حیدر آباد: رینجرز نے چیکنگ کے دوران پیپلز پارٹی کے ایم این اے کمال خان چانگ کے بیٹے اسد چانگ کو حراست میں لے لیا جبکہ دوران اسد چانگ کی گاڑی سے اشتہاری ملزم اصغر ملاح کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

    رینجرز چیکنگ کے دوران پیپلز پارٹی کے ایم این اے کمال خان چانگ کے بیٹے کی گاڑی سے تین کلشانکوف، ایک پستول اور شراب بر آمد کی گئی ہہے جبکہ ایک اشتہاری ملزم اصغر ملاح بھی گرفتار ہوا ہے،رینجرز نے دونوں پکڑے جانے والے افراد کو حسین آباد تھانے کے حوالے کردیا۔

    دوسری جانب تھانے میں پکڑے جانے والے ایم این اے کے بیٹے اسد چانگ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ گاڑی سے ملنے والے ہتھیار ان کے اور ان کے والد کے لائیسنس یافتہ ہیں جبکہ اشتہاری ملزم اصضر ملاح نے راستے میں ان سے لفٹ مانگی تھی جبکہ گاڑی سے ملنے والی شراب اصغر ملاح کی ہے۔

    پولیس معاملے کی تفتیشن کررہی ہے گرفتار ہونے والے ملزمان تھانے میں موجود ہیں۔

  • پاک انڈیا میچ پر جوا لگانے والے 8 جواری گرفتار

    پاک انڈیا میچ پر جوا لگانے والے 8 جواری گرفتار

    لاہور: پولیس نے کارروائی کر کے پاک انڈیا میچ پر جوا لگانے والے 8 جواریوں کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس کے مطابق لاہور کے علاقہ اسلام پورہ میں پولیس نے چھاپہ مار کر پاکستان اور انڈیا کے میچ پر جوا لگانے والے 8 جواریو ں کو گرفتاے کر لیا۔

    پولیس نے جواریوں کو اس وقت گرفتا کیا جب وہ جوئے کی رقم اکٹی کر رہے تھے۔ پولیس نے جواریوں سے نقدی، اسلحہ ، ٹیلی فونز اور کمپیوٹرز قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

  • کراچی : سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے مبینہ دو ٹارگٹ کلرز گرفتار

    کراچی : سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے مبینہ دو ٹارگٹ کلرز گرفتار

    کراچی : محکمہ انسداد دہشت گردی نے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے مبینہ دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان صابر ٹنڈا اورعدیل ٹکڑی قتل ۔اغواء۔جلاو گھیراو اور لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ملزم صابر نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس نے دو ہزار گیارہ میں زمان ٹاون کے علاقے میں واقع کلینک کے ملازم کو اغواء کے بعد تشدد اور فائرنگ کرکے قتل کیاجبکہ ایک شخص کو تتلی باغ شادی ہالز سے اغواء کرکے قتل کیاجبکہ عظمت بنگالی نامی شخص کو سیاسی اختلافات کی بنیاد پر فائرنگ کرکے قتل کیا ۔

    ملزم عدیل دو افراد کو اغوء کے بعد فائرنگ کرکے قتل کرنے میں ملوث ہے ملزم کا ایک ساتھی شاہد چھٹہ رینجرز سے مقابلے میں ہلاک بھی ہوچکا ہے دونوں ملزمان کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے میں جلاو گھیراو اور لوٹ مار کی و ارداتوں میں ملوث ہیں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔