Tag: گرفتار

  • چارسدہ: بھارتی سفارتخانے کا ملازم3بیٹوں سمیت گرفتار

    چارسدہ: بھارتی سفارتخانے کا ملازم3بیٹوں سمیت گرفتار

    چارسدہ : سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے بھارتی جاسوس باپ اورتین بیٹوں کو گرفتارکرلیا، ملزمان خصوصی مشن پرافغان مہاجرین کے روپ میں رہائش پزیر تھے۔

    باچا خان یونیورسٹی پرحملے کے بعد دہشگردوں کے گرد گھیرا تنگ ہوگیاچارسدہ میں سیکورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے بھارتی جاسوس باپ اور تین بیٹوں کوگرفتار کرلیا۔

    بتایا گیا ہے کہ ملزمان افغانستان میں بھارتی سفارت خانہ کے ملازم اور را کے ایجنٹ ہیں، ملزم باپ نے نوید خان کے نام سے پاکستان کا جعلی شناختی کارڈ بنارکھا تھا۔

    ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان عرصہ دراز سے چارسدہ میں خصوصی مشن پر تھے اور افغان مہاجرین کے روپ میں رہائش پزیر تھے، ملزمان کےباچا خان یونیورسٹی پر حملے میں بھی ملوث ہونے کا خدشہ ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • جعلی لیٹر جاری کرنے پر ڈرگ ریگولیشن اتھارٹی کے چار افسران گرفتار

    جعلی لیٹر جاری کرنے پر ڈرگ ریگولیشن اتھارٹی کے چار افسران گرفتار

    اسلام آباد: ایف آئی اے اسلام آباد ذون کی کاروائی جعلی لیٹر جاری کرنے پر ڈرگ ریگولیشن اتھارٹی کے چار افسران گرفتار

    ایف آئی اے اسلام آباد ذون نے کاروائی کرتے ہوئے ڈرگ ریگولیشن اتھارٹی کے چار افسران کو گرفتار کرلیا، گرفتار افراد میں فیصل شہزاد،ڈاکٹر طارق صدیق،بشیر احمد بھٹی اور خورشید احمد شامل ہیں۔

    ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام غنی کے مطابق ملزمان نے دوا ساز کمپنی کو جعلی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ جاری کیا تھا،ملزمان پر دواؤں کے جعلی رجسٹریشن لیٹر جاری کرنے کا الزام ہے۔

  • کراچی پولیس نے سانحہ چکرا گوٹھ کے نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا

    کراچی پولیس نے سانحہ چکرا گوٹھ کے نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا

    کراچی : پولیس نے سانحہ چکرا گوٹھ کے نامزد ملزم کوگرفتار کرلیا، ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے جس نے متعدد قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

    کراچی میں دہشتگردوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے سرگرم ہوگئے، کورنگی سے سانحہ چکرا گوٹھ کا نامزد ملزم اور ٹارگٹ کلر محمد لئیق کو دھرلیا گیا۔

    ایس ایس پی سی ٹی ڈی سے جنید شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے، جس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دوہزار آٹھ میں لسانی بنیاد پر کئی قتل کیے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق مختلف علاقوں میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے سات ملزمان کو گرفتارکیا ہے، ملزمان کے قبضے سے آئی ای ڈی بم اوردستی بم برآمد ہوئے ہیں۔

  • لاہور سے کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈرعبدالقادرعرف بابا قادرگرفتار

    لاہور سے کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈرعبدالقادرعرف بابا قادرگرفتار

    لاہور : نشتر کالونی میں حساس اداروں کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر استاد عبدالقادر عرف بابا قادر کو گرفتار کر لیا گیا۔

    نشتر کالونی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کارروائی میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر استاد عبدالقادر کو گرفتار کرلیا گیا۔

    عبدالقادر ایک عرصہ سے نشتر کالونی میں اپنی تین بیویوں اور بارہ بچوں سمیت رہائش پذیر تھا ۔استاد عبدالقادر عرف بابا قادر کالعدم تنظیم کو فنڈنگ کرتا تھا اور لوگوں کولڑائی کی ٹریننگ بھی دیتا تھا۔

    عبدالقادر کو گرفتار کر کے تقتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ پنجاب کے شہید وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کی شہادت کے بعداب تک بارہ سے زائد کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

  • پی پی سینیٹر کا بیٹا کروڑوں روپے کی بدعنوانی کے الزام میں گرفتار

    پی پی سینیٹر کا بیٹا کروڑوں روپے کی بدعنوانی کے الزام میں گرفتار

    لاہور : قومی احتساب بیورو نے قاسم ضیاء کے بعد ایک اور پی پی رہنماء کے بیٹے کو بھی گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے سوا 5 کروڑ روپے کی بدعنوانی کے الزام میں پیپلز پارٹی کے سنیٹر سیف اللہ بنگش کے صاحبزادے شوکت اللہ بنگش کو گرفتار کر لیا۔

    نیب حکام کے مطابق شوکت اللہ بنگش پر لاہور میں قصر ذوق شادی ہال کی غیر قانونی فروخت کا الزام ہے۔ قصر ذوق شادی ہال فروخت کر کے شوکت اللہ بنگش نے سوا 5 کروڑ روپے کا غبن کیا، جس پر نیب نے ان کو گرفتار کیا۔

    ملزم کو ریمانڈ کیلئے پیر کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق صدر قاسم ضیاء کو بھی نیب نے گزشتہ روز کروڑوں روپے فراڈ کے الزام میں  گرفتار کیا تھا۔

    نیب پنجاب کے مطابق قاسم ضیاء کی کمپنی علی عثمان سکیورٹیز پر عوام سے کروڑوں روپے فراڈ کا الزام تھا۔

  • لاہور ایئرپورٹ سے 5 مسلح تھائی باشندے گرفتار

    لاہور ایئرپورٹ سے 5 مسلح تھائی باشندے گرفتار

    لاہور: علامہ اقبال ایئرپورٹ سے 5 مسلح تھائی باشندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  ایئر پورٹ سیکورٹی فورس نے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے 5 تھائی باشندوں کو گرفتار کیا جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ طلبا تھے۔

    ایئرپورٹ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار باشندوں کے قبضے سے 32 بور کی پستول اور 6 گولیاں برآمد کی گئی ہیں جب کہ باشندوں تفتیش کے لیے حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    فیڈرل انوسٹی گیشن اتھارٹی (ایف آئی اے ) نے بھی تھائی پاشندوں کے گرفتاری کی تصدیق کردی ہے ۔

     اسلام آباد میں تھائی سفارت خانے نے اس خبر پر اپنا ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

  • بس کے اغواء کی جھوٹی خبر دینے والا شخص گرفتار کرلیا گیا

    بس کے اغواء کی جھوٹی خبر دینے والا شخص گرفتار کرلیا گیا

    لاہور: فیصل آباد سے ملتان جانے والی بس کے اغواء کی جھوٹی خبر دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے بھاری رقم غبن کرنے کے لئے بس کےاغواء کی جھوٹی خبر پھیلائی۔

    ڈی پی اوخانیوال جہانزیب نزیر کا کہنا ہے کہ ملزم تنویر یوسف نے بس کے اغواء کی خبر اپنے پاس موجود بھاری رقم غبن کرنےکے لیےکی، ملزم کو تفتیش کے لئے فیصل آباد پولیس کے حوالے کیا جائے گا، بس کے مسافروں کی جانچ پڑتال کر لی ہے اور مسافروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    بس کے ڈرائیور کا کہنا ہے کہ بس کے اغواء کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

    واضح رہے کہ نجی کمپنی کی مسافر بس کو فیصل آباد سے ملتان جانے والی بس کو مسافروں سمیت خانیوال کے قریب اغواء کرلیا گیا، پولیس نے اطلاع ملتے ہی علاقے کی ناکہ بندی کرکے بس کی تلاش شروع کردی تھی۔

    موٹروے پولیس کے مطابق بس 7 بج کر 40 منٹ پر فیصل آباد سے روانہ ہوئی، جسے 4 ڈاکوؤں نے اغوا کرکے لوٹنے کی کوشش کی تاہم اسے ناکام بنادیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ بس کو کچا کھو کےقریب سے بازیاب کرایا گیا۔

  • بھارت میں گرفتار ’پاکستانی کبوتری‘ کو ساتھی مل گیا

    بھارت میں گرفتار ’پاکستانی کبوتری‘ کو ساتھی مل گیا

    کراچی: بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی جاسوس کبوتری کو بھارتی شہر پٹھان کوٹ میں کبوتر مل گیا۔

    پاکستانی کبوتری کو بھارت کے شہر پٹھان کوٹ میں ایک پرندوں سے محبت کرنے والے رمن جیت سنگھ نامی شخص کے حوالے کردیا گیا تھا، رمن جیت کا کہنا تھا کہ کبوتر کا مبینہ طور پر تعلق پاکستان سے ہے، یہ اعلیٰ نسل کبوتری ہوا بازی کے کھیل میں استعمال ہونے والی ہے۔ جس کے انہوں نے مقامی مارکیٹ سے اسی نسل کا کبوتر خریدا جس سے پاکستانی کبوتری کی تنہائی دور کی جائے ۔

    رمن جیت کا کہنا تھا کہ پاکستانی کبوتری جلد ہی مقامی  کبوتر کے ساتھ گھل مل جائے گی۔پاکستانی کبوتری کے نئے مالک نے کہا ہے کہا کہ  اس کبوتری کی اچھی دیکھ بھال کروں گا ۔ اس کو کھانے میں گندم ، مسور ، مٹر اور بیجیں دے رہے ہیں ۔

    پٹھان کوٹ پولیس کے سینئر سپرڈینڈینٹ راکیش کھوشال نے اس شخص کے بارے میں بتایا کہ جس نے پاکستانی  کبوتری کو پکڑا تھا ، اس کا کہنا تھا کہ جب اس نے کبوتری کو پکڑا تو اس کے پروں پر ارود زبان میں تحریر لکھی ہوئی تھی جسے دیکھ کر وہ پریشان ہوگیا تھا ۔

    بھارتیوں کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کی جانب سے یہ کبوتر جاسوسی کے لئے بھیجا گیا تھا جس ثبوت انہوں نے کبوتر کے پروں پرثبت پرندہ فروش کی مہردکھا کرپیش کیا۔

    کئی روز تک سر جوڑنے اور جتن کرنے کے باوجود بھارتی الزامات ثابت نہ کرسکے اور اب کبوتر کا ایکسرے کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا، بھارتی میڈیا کے مطابق ایکسرے پٹھان کوٹ کے علاقے میں جدید ترین وٹرنری ہسپتال میں کرایاگیا تاہم وہ بھی نتیجہ خیز ثابت نہ ہوا۔

  • کراچی: 13افراد کا قاتل ٹارگٹ کلر گرفتار

    کراچی: 13افراد کا قاتل ٹارگٹ کلر گرفتار

    کراچی: سی ٹی ڈی پولیس نے پانچ پولیس اہلکاروں سمیت تیرہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا ہے۔

    سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق ٹارگٹ کلر کاشف شاہ عرف بخاری نے پانچ پولیس اہلکاروں اور ایس آئی علیم شاہ کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے ، ملزم نے اورنگی ٹاؤن یوسی سات کے ناظم وقار احمد کو بھی قتل کیا تھا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے پچاس سے زائد ڈکیتیوں کا بھی اعتراف کرلیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

    دوسری جانب کراچی میں مقابلے کے بعد پولیس نے کالعدم تنظیم کے تین کارندوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار زخمی ہوا۔

    منگھوپیر کے علاقے خیر محمد گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کی تو ملزمان کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کردی گئی،  پولیس کی جوابی کارروائی میں تین ملزمان مارے گئے۔

    پولیس کے مطابق مقابلے میں ہلاک ہونے والوں کا تعلق کالعدم تحریکِ طالبان سے تھا، مقابلے کے دوران ایک اے ایس آئی عمران زخمی ہوا۔

    ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا، جو پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔

  • سکھر:خود کو میڈیا کا نما ئندہ کہنے والا نوسرباز گرفتار

    سکھر:خود کو میڈیا کا نما ئندہ کہنے والا نوسرباز گرفتار

    سکھر:خود کو میڈیا کا نما ئندہ کہہ کر لوگوں سے پیسے بٹورنے والے شخص نیا زاحمد کوسکھر میں گرفتار کر لیا گیا۔

    پولیس کے مطابق نیاز احمد جعلی کا رڈ دکھا کر شہر یوں سے پیسے بٹورتا تھا ،گذشتہ دس سال سے اس دھندے میں ملوث ہے۔

    قمبر شہداد کوٹ کا رہا ئشی اننچاس 49 سالہ نیازاحمد گذشتہ دس سال سے شہر شہر گھوم کر خود کو میڈیا کا نمائندہ بتا نے والا نوسرباز کو سکھر میں گرفتا ر کر لیا گیا ۔

    نیا ز احمد کے پاس سے مختلف پروگرامز کے جعلی کارڈز بھی برآمد ہوئے جنہیں دکھا کر وہ لوگوں سے پیسے بٹورتا تھا ۔