Tag: گرفتار

  • اے آروائی نیوز کے رپوٹر فیض اللہ کو رہا کردیا گیا

    اے آروائی نیوز کے رپوٹر فیض اللہ کو رہا کردیا گیا

    پشاور: اے آروائی نیوز کے رپوٹر فیض اللہ کو افغانستان  کی جیل سے رہا کردیا گیا، فیض اللہ کی رہائی پراےآروائی کےصدراورسی ای اوسلمان اقبال نے اظہار تشکر کیا ہے، پاکستانی سفارت خانے نے بھی رپورٹر فیض اللہ کی رہائی کی تصدیق کر دی ہے۔

    اے آروائی نیوز کے رپورٹر فیض اللہ پاکستان کے قبائلی علاقے سے غلطی سے افغانستان کے صوبے ننگر ہارداخل ہوگئے تھے، افغان حکام کا کہنا تھا کہ فیض اللہ رواں سال اپریل میں طالبان کے اعلٰی رہنماؤں سے انٹرویو کے لیے ننگر ہار میں داخل ہوئے تھے جہاں اُنہیں افغان پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔

    فیض اللہ خان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے قبائلی علاقے میں اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کے لیے گئے تھے، جہاں سے وہ غلطی سے افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں داخل ہو گئے، افغانستان کی ایک عدالت نے پاکستانی صحافی کو چار سال قید کی سزا سنائی تھی۔

    فیض اللہ خان کو یہ سزا سفری دستاویزات کے بغیر افغانستان داخل ہونے پر سنائی گئی تھی، فیض اللہ کی گرفتاری کے بعد اے آروائی نیوز اور صحافی تنظیموں نے ان کی رہائی کے لیےسر توڑ کوششیں کیں، جس کے لیے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے۔

    فیض اللہ کی رہائی پراےآروائی کےصدراورسی ای اوسلمان اقبال نے اظہار تشکر کیا، اے آروائی کے سی ای او سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ اور افغان حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ صحافتی برادری فیض اللہ کی رہائی پرمبارک باد کی مستحق ہے۔

  • عوامی تحریک کے مرکزی رہنماء عمر ریاض عباسی گرفتار

    عوامی تحریک کے مرکزی رہنماء عمر ریاض عباسی گرفتار

    اسلام آباد : پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنماء عمر ریاض عباسی کو گرفتار کرلیا گیا۔.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی کو پولیس نے ایف 8 کچہری جاتے ہوئے راستے سے گرفتار کرلیا۔

    پی اے ٹی کے رہنماء رحیق عباسی نے اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں،۔

    حکومتی اقدامات سے صاف پتہ چل رہا ہے کہ حکمران مذاکرات میں سنجیدہ نہیں،انہوں نے کہا کہ اب تک ہمارے پچیس ہزار سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔،

  • بینک ڈکیتی کے ملزم سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار

    بینک ڈکیتی کے ملزم سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار

    کراچی : نمائش چورنگی پر بینک میں گھسنے والے ڈاکو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کر لئے گئے ہیں، واردات کی فوٹیج اے آر وائی نیوزنے حاصل کرلی ہے۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چار ملزمان ایم اے جناح روڈ پر واقع نجی بینک میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر عملے کو یرغمال بنایا تاہم سیکورٹی گارڈ اور پولیس اہلکار کی مزاحمت پر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    پولیس نے سترہ جولائی کو ہونے والی اس واردات کے دو ملزمان کو فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزم ارشد اورخالد کا تعلق جہادی تنظیموں سے ہے، جو متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

     

  • لاہور: ہاکی کے 8 سابق کھلاڑی جوا کھیلنےکےالزام میں گرفتار

    لاہور: ہاکی کے 8 سابق کھلاڑی جوا کھیلنےکےالزام میں گرفتار

    لاہور پولیس نے ہاکی کے آٹھ سابق کھلاڑیوں کو ہوٹل سے گرفتار کر کے ان پر جوا کھیلنے کا مقدمہ درج کر دیا۔ کھلاڑی کہتے ہیں کہ وہ بے گناہ ہیں پولیس نے ناجائز گرفتار کیا۔

    نیشنل بینک گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے لاہور میں قیام پذیر آٹھ سابق اولمپئینز رات کو ہوٹل میں موجود تھے کہ تھانہ غالب مارکیٹ کی پولیس نے ہوٹل پر چھاپہ مارا اور دیگر مشکوک افراد کے ہمراہ انہیں بھی گرفتار کر کے جوئے کا مقدمہ درج کر دیا۔

    اولمپئین انجم سعید اور دانش کلیم کا کہنا ہے کہ وہ کسی غیر اخلاقی حرکت میں ملوث نہیں تھے۔ وہ اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے بعد پولیس کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

  • پی آئی اے کا کروغیرملکی کرنسی اورموبائل فونزلانے پرگرفتار

    پی آئی اے کا کروغیرملکی کرنسی اورموبائل فونزلانے پرگرفتار

    اسلام آباد: لندن سے اسلام آباد آنے والے پی آئی اے کے کرو اور سی بی اے یونین کے رہنما کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹم انٹیلی جنس نے غیر ملکی کرنسی  اور موبائل فونز لانے پر حراست میں لے لیا، مسلم لیگ کی حمایت یافتہ پی آئی اے کی سی بی اے یونین کے رہنما کو چھڑانے کیلئے کسٹم انٹیلی جنس کے افسران پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے ، تاہم کسٹم انٹیلی جنس نے چھوڑنے سے انکار کردیا۔

    ذرائع کے مطابق لندن سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 کے کرو ممبر و سی بی اے یونین کے رہنما وائس پریزیڈنٹ فلائٹ سروسز شعیب راجپوت کو خفیہ اطلاع ملنے پر ان کے سامان کی تلاشی لی گئی تو ان کے قبضے سے چھ ہزار سے زائد برطانوی پاؤنڈ اور ستر سے زائد قیمتی آئی فون، آئی پیڈ اور موبائل فونز برآمد کیے گئے ۔ کسٹم انٹیلی جنس نے شعیب راجپوت پر غیر ملکی کرنسی اور موبائل لانے پر حراست میں لے لیا ہے۔

  • کراچی: شہریوں پرتشدد،ایس ایچ او پاک کالونی،تفتیشی افسربوٹ بیسن  گرفتار

    کراچی: شہریوں پرتشدد،ایس ایچ او پاک کالونی،تفتیشی افسربوٹ بیسن گرفتار

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ کے حکم  پر تفتیشی افسر پاک کالونی اور بوٹ بیسن کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا، افسران پر شہریوں کو حبس بےجا میں رکھنے کا الزام ہے۔

    سندھ ہائیکورٹ نے ایس ایچ او پاک کالونی اور تفتیشی افسر بوٹ بیسن کے خلاف شہریوں کو حبس بے جا میں رکھنے اور تشدد کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا، سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے شہریوں کو حبس بے جا، جعلی مقدمہ اور تشدد کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

    جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ڈائریکٹر آئی بی وہاب شاہ کے گھر کام نہ کرنے پر پولیس اہلکاروں نے جاوید، اس کے بیٹے کمروش، ساول، شاہ رخ، جویل اور روبینہ بی بی کو حبس بے جا میں رکھا اور تشدد کیا۔ عدالتی بیلیف نے چھاپے کے ذریعے تین بچوں کمروش، ساول اور شاہ رخ کو بازیاب کرالیا تھا۔

    عدالت میں پولیس نے موقف اپنایا کہ جاوید اور کمروش پر مقدمہ قائم ہے۔ عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تفتیشی افسر پاک کالونی اور بوٹ بیسن کو گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو طلب کرلیا۔

    بعدازاں عدالت نے سماعت کرتے ہوئے جاوید اور کمروش کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے اور ان کا طبی معائنہ کرانے کی ہدایت اور ساتھ ہی ڈی آئی ساؤتھ کو حکم دیا کہ تحقیقات کر کے عدالت کو رپورٹ پیش کریں۔

  • تین بچوں کو کرنٹ لگا کر قتل کرنے والا ملزم صادق آباد سے گرفتار

    تین بچوں کو کرنٹ لگا کر قتل کرنے والا ملزم صادق آباد سے گرفتار

    گوجرانوالہ:تین بچوں کو کرنٹ لگا کر قتل کرنے والا ملزم صادق آباد سے گرفتار،چھ سات سال قبل ہماری تلخ کلامی ہوئی تھی جس کی رنجش پر میں نے سب کو قتل کرنے کی کوشش کی ۔

    ملزم رمضان کامونکی کے نواحی گاوں راجہ میں تین روز قبل سھگے تایا نے کرنٹ لگا کر تین بھتیجوں کو قتل جبکہ بھابھی اور دو بھتیجیوں کو شدید ذخمی کردیا تھا اور ملزم فرار ہو گیا تھا ایس ایس پی سید فرید علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم رمضان قتل کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا جس کو تھانہ صدر کامونکی پولیس نے سائنٹیفک طریقہ سے تحقیقات کرتے ہوئے صادق آباد سے گرفتار کرلیا ہے۔

    ملزم کا کہنا ہے کہ چھ سات سال قبل اس کی اپنی بھابھی سکینہ بی بی سے تلخ کلامی ہوئی تھی جس کی رنجش پر ملزم رمضان نے بھابھی اور اس کے پانچ بچوں کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے اور اس کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد ہو گیا ہے۔

  • پرویزمشرف پرحملےکے ماسٹرمائنڈعدنان رشید جنوبی وزیرستان سے گرفتار

    پرویزمشرف پرحملےکے ماسٹرمائنڈعدنان رشید جنوبی وزیرستان سے گرفتار

    پرویزمشرف حملہ کیس کےمرکزی کردارعدنان رشید کو شکئی سےگرفتارکرلیاگیا،کالعدم تحریک طالبان کااہم جنگجوکودوہزار پانچ میں فوجی عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی۔لیکن وہ سزاپرعمل ہونے سے پہلے ہی دوہزار بارہ میں بنوں جیل سے چارسو کے قریب ساتھیوں سمیت فرار ہوگیاتھا، صوابی کے علاقےچھوٹا لاہورسے تعلق رکھنے والے عدنان رشید نے پہلے پاکستان ایئرفورس میں شمولیت اختیار کی لیکن مشکوک سرگرمیوں کے باعث اسےملازمت سےبرطرف کردیاگیا۔جس کے بعد عدنان رشید نے کالعدم تحریک طالبان میں شمولیت اختیارکی۔
    عدنان رشید پردوہزار تین میں اس وقت کے صدراورآرمی چیف جنرل پرویزمشرف پرحملہ کرنے کاجرم ثابت ہوچکا ہے۔عدنان رشید کو دوہزار تیرہ میں ڈیراہ اسماعیل خان جیل پرہونے والے حملے کاماسٹرمائنڈ بھی تصورکیاجاتاہے،اس حملے کے نتیجے میں ایک سوپچھترقیدی فرارہوگئے تھے۔عدنان رشید کی ایک مرتبہ پھرگرفتاری کی اطلاعات ہیں تاہم سرکاری ذرائع نےاس کی تصدیق نہیں کی۔