Tag: گرفتار

  • خاتون پر تشدد اور ناک کاٹنے والا ملزم گرفتار

    خاتون پر تشدد اور ناک کاٹنے والا ملزم گرفتار

    ڈی جی خان: ہیومن رائٹس کمیشن کے نوٹس لینے کے بعد پولیس نے خاتون پر تشدد اور ناک کاٹنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں خاتون پر تشدد کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ڈی پی او سید علی کے نوٹس پر تھانہ شاہ صدر دین پولیس نے صفدر کو گرفتار کیا۔

    ملزم نے خاتون کو تشدد اور چاقو سے ناک کاٹ کر زخمی کردیا تھا، ملزمان کی خاتون پر تشدد، ناک کاٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

    جس کے بعد ہیومن رائٹس کمیشن اور ڈی پی او نے وائرل ویڈیو کا نوٹس لیا تھا، ملزمان کے خلاف تھانہ شاہ صدر دین میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

  • کویت: دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کرنے پر ملزم گرفتار

    کویت: دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کرنے پر ملزم گرفتار

    کویتی فورسز نے ایک ملزم کو کالعدم تنظیم کے لیے دعوت دینے اور سعودی عرب میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے پر حراست میں لے لیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے سبق نیوز کے مطابق پراسیکیوشن نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے کویتی شہری نے کالعدم تنظیم کا مواد سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا جو ملکی مفادات کی خلاف ورزی تھی۔

    تحقیقات میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ مذکورہ شخص نے اپنی تنظیم کے دیگر ارکان کے ساتھ مل کر سعودی عرب میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی مرتب کی تھی۔

    پراسیکیوشن کے مطابق مذکورہ شخص نے کالعدم تنظیم کا مواد سوشل میڈیا ویب سائٹس پر اپ لوڈ کیا تاکہ اس تنظیم کے افکار کو عام کیا جا سکے۔

    سعودی عرب: گداگروں کو خیرات نہ دینے کی ہدایت جاری

    پراسیکیوشن کی تحویل میں لیے گئے ملزم کو اس کے خلاف عائد کیے گئے الزامات سے آگاہ کرتے ہوئے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • رینجرز پر حملے میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم ’چیپو‘ گرفتار

    رینجرز پر حملے میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم ’چیپو‘ گرفتار

    رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے رینجرز پر حملے میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم ناصر عرف ’چیپو‘ کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے سموں گوٹھ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے رینجرز پر حملے میں ملوث انہتائی مطلوب ملزم ناصر عرف چیپو کو گرفتار کرلیا، ملزم ڈکیتی اور لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم 2021 میں شرین والی گلی ریاست نامی منشیات فروش کے اڈے پر تھا ملزم نے ساتھیوں سے مل کر رینجرز مو بائل پر فائرنگ کا انکشاف کیا۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ناصر عرف چیپو پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،  گرفتار ملزم کو بمعہ اسلحہ وایمونیشن مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

  • سی آئی اے پولیس انسپکٹر 1لاکھ رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

    سی آئی اے پولیس انسپکٹر 1لاکھ رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

    کراچی : سی آئی اے پولیس انسپکٹر عابدعلی کو 1لاکھ رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن سندھ نے کارروائی کرتے ہوئے سی آئی اےپولیس انسپکٹر کو گرفتار کرلیا۔

    ڈائریکٹراینٹی کرپشن امتیاز ابڑو نے بتایا کہ انسپکٹرعابدعلی کو 1لاکھ رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، انسپکٹر شہری عدنان کےخاندان سے پہلے ہی 30 لاکھ وصول کر چکا تھا۔

    امتیاز ابڑو کا کہنا تھا کہ شہری عدنان دبئی سے کراچی 25 مارچ کو پہنچا تاکہ یورپ جاسکے، 7 اپریل کی رات صدر میں قائم نجی ہوٹل سے عدنان کو اغوا کیا گیا اور عدنان کے خاندان سے انسپکٹرعلی پیسوں کا مطالبہ کرتارہا۔

    اینٹی کرپشن سندھ کے مطابق مطلوبہ رقم نہ ملنے پر 19 اپریل کو حب ریورروڈ سے گرفتاری ڈال کر ریمانڈ حاصل کیا گیا اور عدنان کے اہلخانہ سے 30 لاکھ وصول کرنےکے بعد 8 لاکھ کا مزید مطالبہ کیا گیا۔

    حکام نے بتایا کہ ایک لاکھ کی رشوت وصول کرتے ہوئے پولیس انسپکٹر کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا، عابد حسین پرمقدمہ درج کرکے صبح ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

  • سعودی عرب: لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر بھارتی شہری گرفتار، کیا سزا سنائی گئی؟

    سعودی عرب: لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر بھارتی شہری گرفتار، کیا سزا سنائی گئی؟

    سعودی عرب کے شرقیہ ریجن میں پولیس نے لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں بھارتی شہری کو حراست میں لے لیا۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گرفتار کئے گئے بھارتی شہری کو ابتدائی کارروائی کے بعد مزید تحقیقات کے لیے پبلک پراسیکوشن کے سپرد کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں قانون کے تحت کسی کو ہراساں کرنے کا جرم کرنے والے کو دو سال سے زیادہ کی قید اور ایک لاکھ ریال سے زیادہ جرمانہ یا ان دو میں سے ایک جرمانے کی سزا ہے۔

    اس سے قبل سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پولیس نے ایک شہری کو قرآن پاک کی بے حرمتی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

    العربیہ نیوز کے مطابق ادارہ امن عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی اور اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری کی جس پر ادارے کی ٹیمیں فوری طور پر حرکت میں آئیں اور اس کو ریاض سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    سعودی عرب: جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند

    پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے مزید کارروائی کے لیے پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔

  • کرپشن کے مقدمے میں نیب کو مطلوب اشتہاری ملزم ابوظہبی سے گرفتار

    کرپشن کے مقدمے میں نیب کو مطلوب اشتہاری ملزم ابوظہبی سے گرفتار

    کراچی: ایف آئی اے انٹرپول نے کرپشن کے مقدمے میں نیب کو مطلوب اشتہاری ملزم کو ابوظہبی سے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے انٹرپول نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کرپشن کے مقدمے میں نیب کو مطلوب اشتہاری ملزم کو ابوظہبی سے گرفتار کرلیا، ایف آئی اے نیب انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔

      ایف آئی اے کے مطابق ملزم ذیشان حسین بدعنوانی اور کرپشن میں نیب کراچی کو مطلوب تھا ملزم کے خلاف سال 2019 میں ریفرنس درج ہوا تھا ملزم نے کرپشن کرتے ہوئے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔

    ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم کو ابو ظہبی سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کیا گیا ملزم کو بعد ازاں امیگریشن حکام نے نیب کے حوالے کر دیا ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

  • روس کے نائب وزیر دفاع رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار

    روس کے نائب وزیر دفاع رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار

    ماسکو: روس کے نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کو رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار کرلیا گیا۔

    خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روس کے نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کو حکام نے گرفتار کرلیا ان پر بڑے پیمانے پر رشوت لینے کا الزام ہے۔

    روسی وزارت دفاع کے مطابق تیمور ایوانوف کی جانب سے رشوت لینے کی تحقیقات جاری ہے انہوں نے تقریبا تیس لاکھ روپے رشوت لی، اس جرم کی زیادہ سے زیادہ سزا 15 برس قید ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ کیس روس کی یوکرین میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے بدعنوانی کے سب سے بڑے کیسز میں سے ایک ہے، اس سے متعلق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو بھی مطلع کردیا گیا ہے۔

     48 برس کے تیمور ایوانوف 2016 میں نائب وزیر دفاع مقرر کیے گئے تھے، فوربز میگزین کے مطابق تیمور نیوکلیئر انڈسٹری سے متعلق امور کے ماہر ہیں اور روس کے سیکیورٹی حکام میں امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں۔

  • کینیڈین نژاد شہری کو قتل کرانے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار

    کینیڈین نژاد شہری کو قتل کرانے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار

    لاہور: کینیڈین نژاد نوجوان شہری کو قتل کرانے والی بیوی اور آشنا کو اسکے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اس ماہ لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں کینیڈین نژاد شہری کو قتل کردیا گیا تھا، جس کی شناخت علی رضاکے نام سے ہوئی تھی۔

    ایس پی انویسٹی گیشن نے تفتیش کے بعد اس قتل کیس میں ملوث بیوی اور آشنا ک اس کے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا، ملزمان علی رضا  کو قتل کرکے فرار ہو گئے تھے۔

    ایس پی لاہور نے بتایا کہ مقتول علی رضا نے 6 سال قبل ملزمہ قنوت سے شادی کی تھی، مقتول علی رضا، اسکی بیوی ملزمہ کینیڈا کے پی آرہولڈر ہیں۔

    ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزمہ قنوت اور ملزم عمیر نے اعتراف کیا کہ دونوں سابقہ کلاس فیلو ہیں اور شادی کرنا چاہتے تھے اس لیے ملزمہ قنوت اور ملزم عمیر نے مصطفیٰ کیساتھ ملکر علی رضا کے قتل کا پلان بنایا۔

  • ڈیفنس سے بھتہ خور گروہ کا سرغنہ عارف علی گرفتار

    ڈیفنس سے بھتہ خور گروہ کا سرغنہ عارف علی گرفتار

    کراچی: : رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور گروہ کے سرغنہ عارف علی کو ڈیفنس سے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز اور پولیس نے ڈیفنس بدر کمرشل میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور گروہ کے سرغنہ عارف علی کو گرفتار کرلیا۔

     ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزم نے کلفٹن کے تاجر سے 20 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا، بھتہ کی رقم نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔

    ترجمان  نے بتایا کہ ملزم واردات کیلئے چوری شدہ سم اور موبائل فون کا استعمال کرتا تھا، ملزم بھتہ کی کال کے بعد موبائل فون بند کر دیتا تھا، اس سے قبل بھی ملزم نے 2 افراد سے 10 لاکھ بھتہ وصول کرنے کا انکشاف کیا۔

    ترجمان رینجرز نے مزید بتایا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • آن لائن مالی فراڈ میں ملوث غیر ملکی ملزمان گرفتار

    آن لائن مالی فراڈ میں ملوث غیر ملکی ملزمان گرفتار

    پشاور: ایف آئی اے کی کرائم سرکل نے لاہور سے آن لائن مالی فراڈ میں ملوث 2 غیر ملکی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سائبر کرائم سرکل پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے دھوکہ دہی اور فراڈ میں ملوث نائیجرین گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت اڈوگی ہینڈسم ٹچوکوو، اکوکوو چنازا گوڈون کے نام سے ہوئی، ملزمان کو چھاپہ مار کارروائی میں لاہور سے گرفتار کیا گیا، ملزمان نے شہریوں سے 4 کروڑ 60 لاکھ سے زائد رقم کا فراڈ کیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ ملزمان شہریوں کو فیس بک پر خواتین آئی ڈیز بنا کر اپنے جال میں پھنساتے تھے بعد ازاں پارسل ڈیلیوری، کسٹم فیس اور دیگر کی مد میں رقم وصول کرتے تھے ساتھ ہی ملزمان رقم نا دینے کی صورت میں خطرناک نتائج کی دھمکیاں بھی دیتے تھے۔

    ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ ملزمان آن لائن ملازمت کے جھانسے میں شہریوں کو بینک اکاؤنٹس کھولنے کی ترغیب دیتے تھے، بعد میں ان اکاؤنٹس کا کنٹرول خود سنبھال لیتے اور آن لائن مالی فراڈ میں استعمال کرتے تھے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔