Tag: گرفتار

  • چیف جسٹس کیخلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز کمپین چلانے والا گرفتار

    چیف جسٹس کیخلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز کمپین چلانے والا گرفتار

    اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم چلانے والے شخص عبدالواسع کو گرفتار کر لیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق 20 فروری کو عبدالواسع نے پاکستان کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف  دھمکی آمیز سوشل میڈیاکمپین میں حصہ لیا ملزم نے ایکس پر چیف جسٹس کو دھمکیاں دیں اور کردار کشی کی۔

    ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس کیخلاف سوشل میڈیا کمپین میں باقی کرداروں کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے، مذموم سوشل میڈیا کمپین میں حصہ لینے والوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

  • کراچی: خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی، انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

    کراچی: خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی، انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

    کراچی: پولیس نے خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب مطلوب ملزم سمیت 2 گینگ وار کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک کالونی پولیس کی خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے پولیس اور دیگر اداروں کو انتہائی مطلوب مطلوب  1 ملزم سمیت 2 گینگ وار ملزمان یاسر عرف گولا عرف بھولا اور طلحہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ نے بتایا کہ ملزمان پولیس مقابلوں دہشتگردی قتل اقدام قتل اور سنگین وارداتوں میں بھی ملوث ہیں ملزم یاسر عرف بھولا گینگ وار کا انتہائی مطلوب کرمنل ہے۔

    ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ ملزم پولیس اہلکار کی شہادت اور رینجرز اہلکار کو زخمی کرنے میں بھی ملوث ہیں ملزم پر پولیس مقابلہ، قتل، اقدام قتل کے 07 مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

    حکام نے مزید بتایا کہ ملزم 6 ماہ قبل پرانا گولیمار میں پولیس اہلکار عادل کی شہادت میں اور پرانا گولیمار میں ہی رینجرز اہلکار کو زخمی کرنے میں بھی ملوث ہے۔ گرفتار ملزمان کے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • انتخابات جیتنے والے 9 مئی کے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے حکمت عملی تیار

    انتخابات جیتنے والے 9 مئی کے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے حکمت عملی تیار

    لاہور: لاہور پولیس نے عام انتخابات 2024 میں جیتنے والے 9 مئی کے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے حکمت عملی تشکیل کرلی ہے۔

    مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے ذرائع  کے مطابق عام انتخابات میں جیتنے والے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ انڈیپینڈنٹ امیدوار کو9 مئی کیس میں گرفتار کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

    ذرائع کے مطابق کامیاب امیدوار میں میاں اسلم، علی امین گنڈا پور، امتیاز شیخ 9 مئی واقعات میں مطلوب ہیں اور عدالت کی جانب سے انہیں اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ اشتہاریوں کیلئے جیو فینسنگ، موبائل ٹریکنگ، آئی پی ایڈریس ٹریک کر لئے گئے، انتخابات جیتنے والے اشتہاریوں کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوگی۔

    ذرائع جے آئی ٹی کے مطابق ملزمان انتخابی مہم، نتائج کے دوران مسلسل کارکنوں سے رابطے میں رہے، 9 مئی مقدمات کے اشتہاریوں کو گرفتار کرنے کیلئے کارروائیاں تیز کی جارہی ہیں۔

     ذرائع جے آئی ٹی نے مزید کہا کہ اشتہاریوں کی لوکیشن کیلئے ایف آئی اے و دیگر اداروں کی مددلی جارہی ہے، 9 مئی کے مقدمات میں ملوث 22 اشتہاری رہنما، 282 کارکن مطلوب ہیں۔

    خیال رہے کہ 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا۔

  • انسانی اسمگلر قمر زمان گرفتار

    انسانی اسمگلر قمر زمان گرفتار

    اسلام آباد: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے انسانی اسمگلر قمر زمان کو کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی چھاپہ مار ٹیم نے انسانی اسمگلر قمر زمان کو گرفتار کر لیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق 35 پاکستانی شہریوں کی چین سے ہانگ کانگ اسمگلنگ کے سلسلے میں چھاپہ مار ٹیم کارروائی کی، گرفتار ملزم نے 11 پاکستانیوں کو چین کے بزنس ویزے لگوا کر دئیے تھے۔ ملزم نے ویزہ فیس کے نام پر 3 لاکھ 50 ہزار روپے فی کس وصول کیے تھے۔

    حکام نے بتایا کہ ملزم نے مذکورہ ویزے جعلی سپورٹنگ دستاویزات پر حاصل کئے ملزم دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے شہریوں کو چین سے ہانک گانگ بارڈر پار کروانے میں ملوث تھا۔

    ایف آئی اےحکام کا کہنا تھا کہ ملزم کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا، اسپیشل جج سنٹرل اسلام آباد کی جانب سے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منسوخ کی گئی۔

    حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر مزید چھاپہ مار کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں مذکورہ نیٹ ورک کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

  • کراچی: مبینہ پولیس مقابلہ، ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی: مبینہ پولیس مقابلہ، ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی: سچل کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ میں 1 زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

      ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر کے مطابق پولیس معمول کے مطابق گشت پر تھی چار ملزمان کوئٹہ آغا ہوٹل پر شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے۔

    ایس ایس پی ایسٹ نے کہا کہ پولیس نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی تو انھو ں نے فائرنگ کردی جوابی فائرنگ میں دو ملزمان عبدالرحمان اور حماد گرفتار ہوئے۔

    ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر نے کہا کہ ملزمان کے قبضے سے دو پستول، لوٹا ہوا کیش برآمد ہوا، ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے موبائل فونز اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی۔

    ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر نے مزید بتایا کہ زخمی ملزم کو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جائے گی۔

  • سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 9 دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 9 دہشت گرد گرفتار

    لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا، دہشت گردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 70 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور آپریشن کے دوران 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ کارروائی لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، بہاولنگر، سیالکوٹ، حافظ آباد اور گوجرنوالہ میں کی گئی، گرفتار دہشت گردوں میں لاہور سے کالعدم ٹی ٹی پی کو مالی معاونت کرنے والے 2  اہم کارکن بھی شامل ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں سے بارودی مواد، 2 دستی بم، ای ڈی بم، موبائل فون، نقدی برآمد کرلیا گیا ہے، دہشت گردوں کی شناخت عبدالرحمان، عبدالوحید، عظیم، زمان، سفیان، صدیق اور سجاد جٹ کے نام سے ہوئی۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں میں عمران علی اور عمر فاروق  بھی شامل ہے، دہشت گرد مختلف شہروں میں حملے کی منصوبہ بندی  کررہے تھے،

    سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے 314 کومبنگ آپریشنز کے دوران 47 مشتبہ افراد گرفتار کیے، اس آپریشنز میں 12893  افراد سے  پوچھ گچھ کی گئی۔

  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 اشتہاری ملزمان گرفتار

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 اشتہاری ملزمان گرفتار

    لاہور: اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے 2 عدالتی اشتہاریوں سمیت انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے لاہور میں کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا جس میں 2 عدلاتی اشتہاری شامل ہیں۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں محمد ریحان، شہباز علی، طیب علی اور شہباز شامل ہیں، بدنامہ زمانہ عدالتی اشتہاری طیب علی کیخلاف متعدد مقدمات درج تھے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو شیخوپورہ، لاہور اور چنیوٹ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزمان نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورے ہیں۔

    ایف آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ عدالتی اشتہاری طیب علی کے خلاف 5 مقدمات درج تھے، ملزم نے متعدد شہریوں سے عمرے کے نام پر لاکھوں روپے کا فراڈ کیا۔

  • فرانسیسی سینیٹر جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار

    فرانسیسی سینیٹر جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار

    فرانس کے سینیٹر جوئل گوریو کو اپنی ساتھی خاتون سینیٹر کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کے الزام میں 48 گھنٹے کے لیے گرفتار کیا گیا۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق 66 سالہ جوئل گوریو کو خاتون سینیٹر سے زیادتی کی کوشش کے الزام میں حراست میں لیا گیا تاہم 48 گھنٹوں بعد انہیں چھوڑ دیا گیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ جوئل گوریو پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے گھر پر خاتون سینیٹر سینڈرین جوسو کو دیے جانے والے مشروب میں نشہ آور گولی ملائی جس کے بعد ان کی طبیعت خراب ہوگئی اور وہ وہاں سے چلی گئیں۔

    جوئل گوریو کے وکیل نے کہا ہے کہ وہ خاتون سینیٹر کے ساتھ زیادتی کا ارادہ نہیں رکھتے تھے اور انہوں نے سینڈرین جوسو سے معافی بھی مانگ لی ہے، یہ سب غلطی سے ہوا۔

    ان کے وکیل نے کہا ہے کہ جوئل گوریو ایک ایماندار اور قابلِ احترام شخص ہیں جو اپنی اور اپنے خاندان کی عزت کو بحال کریں گے چاہے اس میں زیادہ وقت ہی کیوں نہ لگے۔

    رپورٹ کے مطابق خاتون سینیٹر سے زیادتی کی کوشش کے الزام کے بعد انہیں پارٹی سے بھی معطل کردیا گیا۔

  • انٹرنیشنل گینگ کے 2 مرکزی انسانی اسمگلرز اسلام آباد سے گرفتار

    انٹرنیشنل گینگ کے 2 مرکزی انسانی اسمگلرز اسلام آباد سے گرفتار

    اسلام آباد: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے انٹرنیشنل گینگ کے 2 مرکزی انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انٹرنیشنل گینگ کے 2 مرکزی انسانی اسمگلرز آصف محمود اور بلال حسن کو گرفتار کر لیا۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق 35 پاکستانی شہریوں کی چین سے ہانگ کانگ اسمگلنگ کے معاملے پر پرائمنسٹر آفس کی ہدایات پر تحقیقات کی گئی، مذکورہ پاکستانیوں کو چین کے قانون نافذ کرنے والے مختلف حکام نے حراست میں لیا تھا۔

    حکام نے بتایا کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ہدایت پر تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی تھی، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد صائم سلطان کی زیر نگرانی ٹیم نے پاکستان واپس آنے والے 5 مسافروں کو حراست میں لے کر شامل تفتیش کیا۔

    حکام نے بتایا کہ غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے والے مسافروں سے اسمگلرز کے حوالے سے ابتدائی معلومات حاصل کی گئی، ابتدائی تحقیقات سے گینگ کے مرکزی اسمگلر کی شناخت  آصف محمود کے نام سے ہوئی۔

     انسانی اسمگلر آصف محمود کی چین میں موجودگی کی بنیاد پر نام فوری طور پر اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا گیا، ملزم آصف محمود کو چین سے پاکستان واپس آتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔

    حکام نے بتایا کہ ملزم آصف محمود کی نشاندہی پر اہم سہولت کار ملزم بلال حسن کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق اسمگلرز جعلی دستاویزات تیار کرتے تھے۔

     ملزمان غیر قانونی تارکین وطن کو کاروباری افراد کے طور پر ظاہر کرتے تھے، ملزمان تارکین وطن کو امیگریشن کلئیرنس کے حوالے سے باقاعدہ تربیت دیتے تھے۔

    حکام نے مزید بتایا کہ مذکورہ نیٹ ورک کے دیگر ملزمان کی بھی شناخت حاصل کر لی گئی ہے جن کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

  • قطر: سنگین جرم میں ملوث ایشیائی باشندہ گرفتار

    قطر: سنگین جرم میں ملوث ایشیائی باشندہ گرفتار

    ایشیائی شہریت کے ایک شخص کو جنرل ڈائریکٹوریٹ آف کریمنل انویسٹی گیشن کے کرمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) نے متعدد سرکاری دستاویزات کی جعلسازی کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق زیربحث دستاویزات میں سے کچھ شناختی کارڈز، لیز، بینک اسٹیٹمنٹس، سرٹیفکیٹس اور تنخواہ کے گوشوارے ہیں۔

    سی آئی ڈی کے مطابق ضبط شدہ اشیاء کے ساتھ لوگوں کو اس سلسلے میں مناسب قانونی اقدامات کرنے کے لیے اقتصادی اور الیکٹرانک جرائم سے نمٹنے کے محکمے کے حوالے کیا جائے گا۔

    کم از کم 51 افراد جنہوں نے پیسوں کے عوض ملزمان سے ڈیل کی تھی، ان کو طلب کیا گیا اور ملزم کو حراست میں لیا گیا۔

    دوسری جانب قطر میں دوران ڈرائیونگ موبائل استعمال کرنے والے والوں کے بری سامنے آگئی، ریڈار سسٹم کے ذریعے چیک کیا جائے گا اور دوران ڈرائیورنگ موبائل فون استعمال کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

    جنرل ٹریفک ڈپارٹمنٹ کے افسر کیپٹن محمد ربیعہ الکواری نے ڈرائیونگ کے دوران سیٹ بیلٹ نہ باندھنے اور موبائل فون استعمال کرنے کے واقعات کی نشاندہی کے لیے خودکار نگرانی کے فعال ہونے کی تصدیق کی ہے۔

    کیپٹن الکواری نے قطر ریڈیو کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ نیا ریڈار سسٹم بیک وقت تین خلاف ورزیوں کا پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے: سیٹ بیلٹ استعمال کرنے میں ناکامی، موبائل فون کا استعمال اور تیز رفتاری۔