Tag: گرفتار

  • پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب ملزمان بحرین سے گرفتار

    پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب ملزمان بحرین سے گرفتار

    کراچی: ایف آئی اے انٹرپول نے  پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب ملزمان کو بحرین سے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جرائم میں مطلوب ملزمان کو بحرین سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم محمد ماجد ڈکیتی اور محمد سرور قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔

    ترجمان نے بتایا کہ محمد ماجد کیخلاف سیالکوٹ کے تھانہ کوٹلی میں 2018 میں مقدمہ درج ہوا تھا جبکہ محمد سرور کیخلاف ٹوبہ ٹیک سنگھ تھانے میں 2020 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

    ترجمان کا یہ بھی بتانا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے انٹرپول نے ریڈ نوٹسسز جاری کئے تھے، ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ نے ملزمان کو متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔

  • ایم کیو ایم لندن کا اشتہاری ٹارگٹ کلر گرفتار، ملزم کا دوران تفتیش اہم انکشاف

    ایم کیو ایم لندن کا اشتہاری ٹارگٹ کلر گرفتار، ملزم کا دوران تفتیش اہم انکشاف

    کراچی: سی ٹی ڈی کے شعبہ تفتیش نے ایم کیو ایم لندن کے اشتہاری ٹارگٹ کلر دانش کالا عرف منصوری کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے شعبہ تفتیش کی خفیہ اطلاع پر اہم کارروائی میں ایم کیو ایم لندن کا اشتہاری ٹارگٹ کلر دانش کالا عرف منصوری کو گرفتار کرلیا گیا۔

    انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر کے مطابق کارروائی سرجانی ٹاؤن بلال کالونی فور کے چورنگی پر کی گئی جہاں سے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

    ملزم نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ 2014 میں لسانی فسادات اور قتل و غارت گری عروج پر تھی، سیکٹرآفس کی جانب سے بلوچوں کو قتل کرنے کی ہدایات ملی، ہم نے لیاری گینگ وار کے عبد الوحید اور دانش اچہم کو گولی مار کر قتل کیا۔

    انچارج سی ٹی ڈی نے کہا کہ واقعےکا مقدمہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانے میں درج ہوا تھا، ملزم دانش کالا مقدمے میں اشتہاری ہو کر حیدرآباد میں روپوش رہا،  ملزم جیسے ہی کراچی واپس آیا خفیہ اطلاع پر گرفتار کرلیا۔

  • ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا

    ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا

    کراچی: اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے جنریٹر مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے  2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں شیش احمد اور سعدی احمد شامل ہیں،  ملزمان بیرون ملک ملازمت کے نام پر جعلی ویزے فروخت کرتے تھے۔

    ایف آئی اے ترجمان نے مزید کہا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • خفیہ اطلاع پر بھارتی جاسوس سمیت پاکستانی سہولت کار گرفتار

    خفیہ اطلاع پر بھارتی جاسوس سمیت پاکستانی سہولت کار گرفتار

    کراچی:  پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے نے خفیہ اطلاع پر بھارتی جاسوس سمیت پاکستانی سہولت کار کو گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے کلاکوٹ میں حساس ادارے کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کے مختلف اہم اور حساس مقامات کی جاسوسی کرنے والے بھارتی جاسوس کو پاکستان سہولتکار سمیت گرفتار کرلیا۔

     ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 انڈین پاسپورٹ, 1 پستول, پانچ لاکھ ایرانی کرنسی, جعلی جیولری بکس, 6 موبائل فونز, 1 ٹیبلٹ اور دیگر کاغذات برآمد ہوئے ہیں۔

    ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق گرفتار ملزمان میں اکھل دیو اور ظہور احمد شامل ہیں، اکھل دیو تربیت یافتہ انڈین جاسوس ہے جو پاکستان سہولتکار کی مدد سے جاسوسی کر رہا تھا۔

    عارف عزیز کے مطابق ملزم سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں دوران تفتیش بڑے انکشافات بھی متوقع ہیں جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • لیاری گینگ وار کے انتہائی مطلوب 4 بھتہ خور پولیس مقابلے کے بعد گرفتار

    لیاری گینگ وار کے انتہائی مطلوب 4 بھتہ خور پولیس مقابلے کے بعد گرفتار

    کراچی: پولیس نے لیاری گینگ وار کے انتہائی مطلوب 4 بھتہ خور مقابلے کے  بعد گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری تھانہ کلر کی حدود میں ملزمان اور پولیس کے درمیان مقابلہ ہوا، مقابلے میں  لیاری گینگ وار کے انتہائی مطلوب 4 بھتہ خور کو گرفتار کرلیا گیا۔

    لیاری تھانہ کلر پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت بلال، جنید، سلمان اور عمیر کے ناموں سے ہوئی، ملزمان سے 4 پستول بمعہ راؤنڈز اور ایک چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار شہزاد عرف سوبر گروپ سے ہے، ملزمان بھتہ خوری کی درجنوں وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

    پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان نے چند ماہ قبل ایک تاجر سے 30 لاکھ روپے بھتہ وصول کیا تھا، ملزمان بھتے کی پرچی میں ایران کا نمبر استعمال کرتے تھے جو شہزاد کے استعمال میں تھا اور گولیمار میں منشیات سپلائی میں بھی ملوث رہے ہیں۔

  • چیچہ وطنی سے کالعدم تحریک طالبان کا دہشت گرد بارودی مواد سمیت گرفتار

    چیچہ وطنی سے کالعدم تحریک طالبان کا دہشت گرد بارودی مواد سمیت گرفتار

    ساہیوال: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے چیچہ وطنی میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گرد کو بارودی مواد سمیت گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے چیچہ وطنی میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کر گرفتار کرلیا۔

    محکمہ انسداد دہشت گردی کے ترجمان کا بتانا ہے کہ  گرفتار دہشت گرد سے ڈیٹیو نیٹر، بارودی مواد، الیکٹرک سرکٹ اور پرائما کارڈز برآمد ہوا جبکہ گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔

    سی ٹی ڈی کا مزید بتانا تھا کہ گرفتار دہشت گرد  امین بلوچ کوئٹہ کی تحصیل ججے زئی کا رہائشی ہے، گرفتار دہشت گرد کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی  میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

  • قتل کے سنگین مقدمے میں پنجاب پولیس کو مطلوب ملزم مسقط سے گرفتار

    قتل کے سنگین مقدمے میں پنجاب پولیس کو مطلوب ملزم مسقط سے گرفتار

    کراچی: ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے قتل کے سنگین مقدمے میں پنجاب پولیس کو مطلوب ملزم کو مسقط سے گرفتار  کرلیا۔

    ایف آئی اے انٹرپول پاکستان کی کارروائی، قتل کے سنگین مقدمے میں مطلوب ملزم کو ایف آئی اے نیشنل سینٹرل بیورو انٹرپول پاکستان نے گرفتار کر لیا۔

      ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اشتہاری ملزم عبداللہ پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کو مسقط سے گرفتار کر کے لاہور ائرپورٹ منتقل کر دیاملزم عبداللہ کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔

     ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول مسقط کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی، انتھائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان 24/7 خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

  • قوت گویائی سے محروم بھتیجی سے مبینہ زیادتی کرنے والا تایا گرفتار

    قوت گویائی سے محروم بھتیجی سے مبینہ زیادتی کرنے والا تایا گرفتار

    راولپنڈی: جڑواں شہر کی پولیس نے قوت گویائی سے محروم بھتیجی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے والے تایا کو حراست میں لے لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کا جڑواں شہر راولپنڈر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے قوت گویائی سے محروم 10 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    راولپنڈی پولیس کے مطابق سفاک ملزم خالد محمود متاثرہ بچی کا تایا ہے، بچی کے والد کی درخواست پر  فوری مقدمہ درج کر کے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا۔

  • چلتی ٹرین میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا گرفتار

    چلتی ٹرین میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا گرفتار

    لاہور: ریلویز پولیس رائیونڈ نے چلتی ٹرین میں مسافر کو خنجر کے زور پر لوٹنے والے ملزم کو  گرفتار کر لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق راولپنڈی کے رہائشی امان اللہ کو ٹرین موسیٰ پاک میں پریم نگر کے قریب خنجر کے زور پر لوٹنے والے ملزم کو ریلویز پولیس رائیونڈ نے گرفتار کرلیا۔

    ریلویز پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے راولپنڈی کے رہائشی امان اللہ سے خنجر کے زور پر لوٹا تھا، ملزم نے مسافر سے 93 ہزار 500 روپے لوٹے تھے۔

    ریلویز پولیس کے مطابق مسافر اوکاڑہ سے لاہور جانے والی ٹرین موسیٰ پاک میں سفر کر رہا تھا، ملزم صدیق نے ٹرین رائیونڈ رکنے پر چھلانگ لگا کر ریلوے یارڈ کی طرف دوڑ لگا دی۔

    مسافر کے شور مچانے پر ایس ایچ او رائیونڈ رحمت علی نے ٹیم کی مدد سے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ساتھ ہی ملزم سے مسافر کی لوٹی ہوئی رقم برآمد کرلی گئی۔

    ریلویز پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم محمد صدیق کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس رائیونڈ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • 3 خطرناک اشتہاری ملزمان یواےای سے گرفتار

    3 خطرناک اشتہاری ملزمان یواےای سے گرفتار

    لاہور: آئی جی پنجاب عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے  3 خطرناک اشتہاری ملزمان کو  یو اے ای سے گرفتار کرلیا گیا۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب عثمان انور کی ہدایت پر 3 خطرناک اشتہاری ملزمان شعیب غنی، خالد محمود اور عبدالحامد کو یو اے ای سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ تینوں ملزمان سنگین جرائم کے بعد بیرون ملک فرار ہوگئے تھے، پنجاب پولیس کی ٹیم تینوں اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر کے لاہور ائیر پورٹ پہنچ گئی ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ گرفتار اشتہاری خالد محمود قتل کے مقدمے میں خانیوال پولیس کو مطلوب تھا، شعیب غنی اقدام قتل کے مقدمے میں فیصل آباد پولیس کو مطلوب تھا جبکہ عبدالحامد قتل کے مقدمے میں مردان پولیس کو مطلوب تھا۔

    ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ تینوں ملزمان کو انٹر پول کی مدد سے ریڈ نوٹس جاری کروا کرپاکستان لایا گیا، قتل، اغوا برائے تاوان سمیت دیگر مقدمات میں اشتہاریوں کیخلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے۔

    آئی جی پنجاب  عثمان انور نے کہا کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز  اشتہاری مجرمان کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کریں۔