Tag: گرفتار

  • کالعدم تنظیم کے لیے فنڈز جمع کرنے والے 2 سرگرم کارندے گرفتار

    کالعدم تنظیم کے لیے فنڈز جمع کرنے والے 2 سرگرم کارندے گرفتار

    کراچی: سی ٹی ڈی اینٹی ٹیررزم فائنسنگ یونٹ نے کالعدم تنظیم کے لیے فنڈز جمع کرنے والے 2 سرگرم کارندے کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ( سی ٹی ڈی) کی اینٹی ٹیررزم فائنسنگ یونٹ نے کراچی کے علاقے لاسی گوٹھ میں کارروائی کی، اس دوران کالعدم تنظیم کے دو سرگرم کارندے کو گرفتار کرلیا۔

    سی ٹی ڈی حکام کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزمان کالعدم تنظیم کے لیے فنڈز جمع کرنے میں ملوث ہیں، ملزمان کے قبضے سے جمع کی گئی چندے کی رقم اور رسیدیں برآمد ہوئی ہے۔

    حکام کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزمان میں ذاکر حسین اور ضمیر حسین شامل ہیں، دونوں ملزمان آپس میں سگے بھائی ہیں۔

     تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ  آٹھ سال سے کالعدم تنظیم کے لیے فنڈ جمع کررہے ہیں، حکام گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کررہی ہے۔

  • پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد کے قتل کا اشتہاری ملزم اٹلی سے گرفتار

    پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد کے قتل کا اشتہاری ملزم اٹلی سے گرفتار

    لاہور: پنجاب پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے لاہور میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد کے قتل کے اشتہاری ملزم کو اٹلی سے گرفتار کرلیا۔

    ترجمان پولیس کے مطابق 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد کے قتل کے اشتہاری ملزم کو اٹلی سے گرفتار کرلیا گیا، 10سال سے مفرور محمد ارشد شناخت چھپا کر مختلف ممالک میں روپوش رہا۔

    اسپیشل آپریشن سیل، سی آئی اے نے اشتہاری کو اٹلی میں ٹریس کر کے اکتوبر میں گرفتار کیا، انٹرپول کی مدد سے قانونی تقاضے پورے کر کے پنجاب پولیس ٹیم ملزم کو لیکر پاکستان پہنچ گئی۔

    خیال رہے اشتہاری محمد ارشد نے 2013 میں پولیس حراست میں  اپنے مخالف شہاب دین کو قتل کیا تھا، ملزم سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • جناح اسپتال سے نومولود بچی کے اغوا کا مقدمہ درج، وارڈ سیکیورٹی انچارج گرفتار

    جناح اسپتال سے نومولود بچی کے اغوا کا مقدمہ درج، وارڈ سیکیورٹی انچارج گرفتار

    کراچی: جناح اسپتال کے گائنی وارڈ سے نومولود بچی کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    کراچی میں جناح اسپتال سے جمعے کی رات نومولود بچی کو اغوا کرلیا گیا تھا، جناح اسپتال سے نو مولودبچی کے اغوا پر اہلخانہ نے احتجاج کیا تھا، اہلخانہ کا کہنا تھا کہ ماں کی آنکھ لگ گئی اس دوران اغواکار نامعلوم خاتون بچی کو اٹھا کر لے گئی۔

    جناح اسپتال کراچی سے نومولود بچی اغوا

    اس حوالے سے ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا نے کہا کہ نومولود بچےکے واقعےکا مقدمہ گزشتہ روز صدر تھانے میں درج کیا گیا تھا جس کے بعد گائنی وارڈ کی سیکیورٹی انچارج رضوانہ کو گرفتار کرلیاگیا۔

    پولیس نے بتایا کہ مقدمہ میں بچی کے اہلخانہ نے وارڈ سیکیورٹی انچارج، اسٹاف نرس کو نامزد کیا تھا، والدین نے کہا کہ بچی کو جناح اسپتال کے اسٹاف کے تعاون سے اغوا کیا گیا۔

  • سعودی عرب: نایاب نسل کے درجنوں جانور رکھنے والا شہری گرفتار

    سعودی عرب: نایاب نسل کے درجنوں جانور رکھنے والا شہری گرفتار

    ریاض: سعودی عرب میں معدوم ہوجانے والے نایاب نسل کے 43 جانور رکھنے والے شہری کو حراست میں لے لیا گیا۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں خصوصی ماحولیاتی فورس نے ریاض ریجن میں ایک مقامی شہری کو پرمٹ کے بغیر 43 جانور رکھنے پر حراست میں لیا ہے۔

    اسپیشل فورس نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ ایسے جانوروں کو نجی ملکیت میں رکھنا جن کی نسل معدوم ہو رہی ہو قابل سزا جرم ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ اس پر 30 ملین ریال تک کا جرمانہ اور 10 سال تک کی قید ہے، دونوں سزاؤں میں سے کسی ایک پر بھی اکتفا کیا جاسکتا ہے۔

    حکام کے مطابق سعودی شہری ریاض ریجن میں ایسے 43 جانور اور درندے اپنے یہاں رکھے ہوئے تھا جن کی نسل معدوم ہورہی ہے، اس نے پرمٹ بھی نہیں حاصل کیا تھا جبکہ جانوروں کی نمائش بھی کی جارہی تھی۔

  • کراچی: 150 سے زائد موبائل فون لوٹنے والا ملزمان گرفتار

    کراچی: 150 سے زائد موبائل فون لوٹنے والا ملزمان گرفتار

    کراچی: اورنگی ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 150 سے زائد موبائل فون چھیننے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گروہ کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران امیر نواب اور یوسف عرف راجہ کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم امیر نواب عادی مجرم ہے اور متعدد بار جیل جا چکا ہے، دوران تفتیش ملزمان نے مختلف علاقوں میں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزمان نے کارروائی کے دروان 150 سے زائد موبائل، 2 لاکھ روپے لوٹنے کا اعتراف کیا، ملزمان کے دیگر ساتھی پہلے بھی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

  • موبائل کمپنی کے چینی مینیجر سے رشوت لینے والا افسر گرفتار

    موبائل کمپنی کے چینی مینیجر سے رشوت لینے والا افسر گرفتار

    اسلام آباد: موبائل کمپنی کے چینی مینیجر سے رشوت لینے والا سائبر کرائم سیل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے رشوت لینے کے الزام میں ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سلمان خان کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

    ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے چائنیز  باشندے کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا،  مدعی مقدمہ نے مؤقف اپنایا کہ لاہور میں موبائل کمپنی کا بینک اکاؤنٹ کھلوایا تو رضوان طفیل نامی شہری نے اپنے آپکو ایف آئی اے کا ظاہر کر کے بلیک میل کیا۔

    درج مقدمے کے مطابق ملزم نے ایف آئی اے میں درخواست دیکر اکاؤنٹ منجمند کروا دیا،  اکاؤنٹ بحال کرنے اور انکوائری ختم کرنے کے لئے پانچ کروڑ روپے رشوت مانگی گئی تاہم اسسٹنٹ ڈائریکٹر اب تک پچاس لاکھ روپے وصول کرچکا ہے۔

    ایف آئی اے نے رشوت لینے کے الزام میں ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر سلمان خان کو دو فرنٹ مین رضوان طفیل اور انوار الحق کے ساتھ گرفتار کرلیا۔

    ملزم رضوان طفیل نے تفتیش کے دروان کئی شکایت کنندہ سے رشوت وصول کرنے کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

  • کراچی: ڈکیتی، منشیات فروشی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    کراچی: ڈکیتی، منشیات فروشی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    کراچی میں مچھر کالونی سے رینجرز نے ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز اورپولیس نے کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی، منشیات فروشی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ گرفتار ملزمان طارق، عالمگیر اور سجاد سے اسلحہ، منشیات برآمد کرلی ہے، ملزمان ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان منشیات کے منظم اڈے چلاتے ہیں، ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

  • عدالت نے حلیم عادل شیخ کو گرفتار کرنے سے روک دیا

    عدالت نے حلیم عادل شیخ کو گرفتار کرنے سے روک دیا

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے 3 دن تک پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو کسی بھی گمنام ایف آئی آر میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔

    پی ٹی آئی رہنما اور قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔

    حلیم عادل شیخ کے بیٹے حسن عادل شیخ نے راج علی واحد ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی جس میں آئی جی سندھ کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست گزار نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے اس لیے حلیم عادل شیخ روپوش ہیں، حلیم عادل شیخ کے خلاف جتنے مقدمات کا علم ہے ان میں ضمانت حاصل کر چکے ہیں۔

    جسٹس عمر سیال پر مشتمل سنگل بینچ نے حلیم عادل شیخ کو ممکنہ گرفتاری سے روکتے ہوئے نوٹس جاری کردیے۔

    عدالت نے کہا کہ تین دن تک حلیم عادل شیخ کو کسی بھی گمنام ایف آئی آر میں گرفتار نہ کیا جائے۔

  • اب تک پی ٹی آئی کے کن رہنماؤں کو گرفتار کیا جا چکا ہے؟

    اب تک پی ٹی آئی کے کن رہنماؤں کو گرفتار کیا جا چکا ہے؟

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں کی پکڑ  دھکڑ جاری ہے اب تک  ڈاکٹر یاسمین راشد اور شیریں مزاری بھی گرفتار  ہیں جبکہ عامر ڈو  کو گرملتان اور خسروبختیار کو لاہور سے حراست میں لیاگیا۔

    اس کے علاوہ گزشتہ روز سوات میں مراد سعید کےگھر پر چھاپہ مار تلاشی لی گئی لیکن مراد سعید گھر میں موجود نہیں تھے۔

    بدھ کو  پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمو دقریشی، اسد عمر، فواد چوہدری، قاسم سوری، اعجاز چوہدری سمیت کئی رہنما کو گرفتار کیا گیا جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

    تاہم پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے ایم پی او کے تحت اپنی گرفتاری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسد عمر کیس میں پولیس کو نوٹس جاری کردیے۔

    11 مئی کو علی محمد خان کو اسلام آباد پولیس نے سپریم کورٹ آتے ہوئے گرفتار کیا، تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کو بھی اسی دن گرفتار کیا گیا جبکہ مسرت اقبال چیمہ کو اسلام آباد پولیس نے حواست میں لے رکھا ہے۔

    دوسری جانب سابق گورنر  پنجاب عمر سرفراز چیمہ بھی ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا تاہم لاہور  ہائی کورٹ نے 16 مئی کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

    اور  اب صحافی اوریا مقبول جان کو رات گئے لاہور میں گھر سے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    واضح رہے کہ منگل کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا۔

    جمعرات 11 مئی کو سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم دیا اور کہا کہ عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ سے دوبارہ رجوع کرے۔

    گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے حکم جاری کیا جس میں عمران خان کو کسی بھی مقدمے میں 9 مئی تک کا ریلیف دیا گیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی القادریونیورسٹی کیس میں بھی 31 مئی تک ضمانت منظور کرلی۔ تحریری حکم میں کہاگیا کہ نیب تحریری جواب ہائیکورٹ میں جمع کرائے اور آئندہ سماعت تک عمران خان کو ہراساں نہ کرے۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عمران خان کی ایم پی او کے تحت گرفتاری بھی پیر تک روک دی اور کہا کہ کسی کرمنل کیس ، 9 مئی کے بعد درج مقدمات ، ایم پی او  وغیرہ میں پیر تک گرفتار نہ کیا جائے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک اور بینچ نے ظلِ شاہ قتل کیس میں عمران خان کی 22 مئی تک ضمانت منظور کی۔

    ایک اور بینچ نے لاہور میں درج تین مقدمات میں عمران خان کی 10 روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم  دیا کہ ریاست چیئرمین پی ٹی آئی کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرے۔

  • شکارپور سے گرفتار تحریک انصاف رہنماؤں اور کارکنان پر دہشت گردی کا ایک اور مقدمہ

    شکارپور سے گرفتار تحریک انصاف رہنماؤں اور کارکنان پر دہشت گردی کا ایک اور مقدمہ

    شکار پور: صوبہ سندھ کے ضلع شکار پور میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شکار پور سے گرفتار کیے گئے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    ضلع بھر میں تحریک انصاف رہنماؤں اور کارکنوں پر درج مقدمات کی تعداد 3 ہوگئی، نئے مقدمے میں 21 نامزد اور 50 نامعلوم کارکنان کو شامل کیا گیا ہے۔

    مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانہ لکھی گیٹ میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔

    مقدمے کے متن کے مطابق تحریک انصاف کارکنوں نے عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج کیا، مظاہرین نے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کیں اور ٹائر جلا کر سڑکوں کو بلاک کیا گیا۔

    متن میں لکھا گیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کر کے اسلحہ کی نمائش کی گئی اور عوام میں خوف و ہراس پھیلایا گیا۔

    خیال رہے کہ 9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا تھا جس کے بعد سے ملک بھر میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

    اب تک ملک بھر میں پارٹی کے متعدد رہنماؤں اور سینکڑوں کارکنان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔