Tag: گرل فرینڈ قتل

  • چاقو کے وار سے گرل فرینڈ کو قتل کرنے والا مجرم جیل سے فرار

    چاقو کے وار سے گرل فرینڈ کو قتل کرنے والا مجرم جیل سے فرار

    پینسلوینیا: امریکی ریاست میں اپنی گرل فرینڈ کو اس کے بچوں کے سامنے چاقو کے 38 وار کر کے قتل کرنے والا مجرم جیل سے فرار ہوگیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست پینسلوینیا میں قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا پانے والا مجرام جیل سے فرار ہوگیا، برازیلی شہری ڈانیلو کیولکانٹے کو گرل فرینڈ کے قتل کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق ڈینیلو کیولکانٹے کو ایک ہفتہ قبل اپنی سابقہ گرل فرینڈ کو اس کے دو چھوٹے بچوں کے سامنے چاقو کے وار کر کے قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

    حکام کے مطابق کیولکانٹے نے اپریل 2021 میں سابقہ گرل فرینڈ ڈیبورا برانڈو کو اس کے بچوں کے سامنے چاقو مار کر ہلاک کیا تھا،  اس وقت بچوں کی عمر چار اور سات سال تھی، قتل کے دوران برانڈو پر 38 بار چاقو سے وار کیا گیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق 34 سالہ ڈینیلو کیولکانٹے جمعرات کی صبح چیسٹر کاؤنٹی جیل سے فرار ہوا، پولیس نے خطرناک مجرم کو گرفتار کرنے میں میں مدد فراہم کرنے والے کو 10 ہزار ڈالر کا انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ کیولکانٹے برازیل میں بھی قتل کے الزام میں مطلوب ہیں، کیولکانٹے نے 2017 میں برازیل میں ایک شخص کو قتل کیا تھا جس پر اس کی رقم واجب الادا تھی۔

  • روس: گرل فرینڈ کو قتل کرنے والے مجرم کو 14 برس قید کی سزا

    روس: گرل فرینڈ کو قتل کرنے والے مجرم کو 14 برس قید کی سزا

    ماسکو : عدالت نے گرل فرینڈ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بے دردی سے قتل کرنے والے نوجوان کو 14 برس قید کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق روسی پولیس نے اپنی گرل فرینڈ کا جنسی استحصال کرنے کے بعد ٹکڑے ٹکڑے کرکے قتل کرنے والے 18 سالہ سفاک نوجوان کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ولادی میر شاروف نامی نوجوان نے تیز دھار کلہاڑی کے متعدد وار کرکے 16 سالہ ماریہ کونووا کے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے تھے، جس کی آخری رسومات کی ادائیگی اور تحقیقاتی کارروائی کے لیے مقتول کے ٹکڑوں کو ڈی این ٹیسٹ کے ذریعے ملایا گیا۔

    روسی میڈیا کا کہنا تھا کہ درندہ صفت انسان نے 16 سالہ لڑکی کو قتل کرکے سپر مارکیٹ کے شاپنگ بیگ میں ڈال کر مقتولہ کے پڑوسی کے گھر کےباہر لگے کچرے کے ڈبّے میں ڈال آیا تھا۔

    روسی پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ولادی میر شاروف نے دعویٰ کیا تھا کہ گرل فرینڈ کو قتل کرتے وقت میں بیمار تھا، پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اپنے دعوے کو سچ ثابت کرنے کے لیے قتل کے بعد بیماری کی حالت میں اپنی ویڈیو بھی تھی۔

    پولیس کا مؤقف ہے کہ مقتول اور مذکورہ نوجوان کے درمیان کچھ عرصہ قبل ہی سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی ہوئی، سفاک قاتل نے دوشیزہ کو قتل کرنے سے پہلے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد میں اسے قتل کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عدالت نے شاروف کو لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے اور اسے بے دردی سے قتل کرنے کے جرم میں میں 14 برس قید کی سزا سنائی ہے۔

    دوشیزہ قتل کیس کی تحقیقات کے حوالے سے عدالت کو بتایا کہ مقتول ماریہ کے اعضاء ایک ہفتہ قبل ہی کچرے دان سے برآمد ہوئے تھے جو کافی حد تک خراب ہوچکے تھے۔

    پولیس نے عدالت کو بتایا کہ مذکورہ ملزم نے تفتیش کے دوران ایک اور اسکول میں زیر تعلیم لڑکی کو زیادہ کا نشانہ بنایا تھا، عدالت نے دونوں فریقین کا مؤقف سننے کے بعد نوجوان قاتل کو 14 برس قید کی سزا سنا دی۔