Tag: گرم

  • کراچی کا موسم: محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کردیا

    کراچی کا موسم: محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کردیا

    محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی موسم گرم اورمرطوب رہے گا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد ہے۔

    دن میں درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، دن میں ہوا 18 سے35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے چلے گی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بن رہا ہے، آنے والے دنوں میں ہوا کا کم دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

    بیان کے مطابق اس سسٹم کے اثرات سندھ اور کراچی پر بھی ہوں گے، اتوار سے جمعہ تک کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے ہیٹ ویوالرٹ جاری کردیا ہے، جس میں کہا کہ پنجاب میں چند روز میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ 24 مئی تک درجہ حرارت 7 ڈگری تک معمول سے زیادہ رہنے کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر وزیر اعلیٰ کے احکامات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے،گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام الناس کو محتاط رہنا ہو گا۔

    ملتان،ساہیوال،فیصل آباد میں دن بارہ بجے سے پہلے ہی درجہ حرارت 40 ڈگری پر پہنچ گیا جبکہ لاہورمیں پارہ 36 پر شدت بیالیس ڈگری محسوس کی جارہی ہے۔

    خیبرپختونخوا میں 20 سے 24 مئی کیدوران گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے اور دن کیاوقات میں پارہ معمول سے 5 تا 7 ڈگری زیادہ رہے گا۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے جنوبی و وسطی علاقوں میں گرمی کی شدت برقراررہیگی اور شدید گرم موسم کے باعث گرد و غبار اور تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔

    پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ ہیٹ اسٹروک اور آبی ذخائر پر دباؤ بڑھنے کابھی امکان ہے، متعلقہ ادارے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں۔

    صارفین کیلئے اہم خبر، اوگرا نے گیس نرخوں میں ردوبدل کی منظوری دیدی

    محکمہ موسمیات نے مشورہ دیا ہے کہ بیس سے چوبیس مئی تک بچے، بزرگ اور خواتین بلاوجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں، باہر آنے کی صورت میں احتیاطی تدابیر اپنائیں اور دن کے وقت براہ راست سورج کی روشنی سے بچیں اور پانی زیادہ استعمال کریں۔

  • مری میں بارش کے بعد موسم خوشگوار، کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟

    مری میں بارش کے بعد موسم خوشگوار، کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟

    ملکہ کوہسار میں بارش کے بعد موسم خوشگوار  ہوگیا جبکہ کراچی میں آج بھی موسم گرم رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے موسم سرد ہوگیا جبکہ اسلام آباد میں بھی تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد، بالائی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے اور اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

    جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ کراچی آج بھی گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں رہےگا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری  تک جانے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 24.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-weather-strong-winds-predicted-today/

  • کراچی کا موسم گرم رہنے کی پیشگوئی، پارہ کہاں تک جاسکتا ہے؟

    کراچی کا موسم گرم رہنے کی پیشگوئی، پارہ کہاں تک جاسکتا ہے؟

    محکمہ موسمیات نے کراچی کا موسم گرم اور خشک ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کردی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم رہےگا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن میں شمال مغرب سےگرم اور خشک ہوائیں چلیں گی لیکن شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے موسم بہتر ہوگا، شہر میں مطلع صاف، موسم مرطوب ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران درجہ حرارت 34.2 ڈگری گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے جبکہ جنوب مغربی سمت سے 6 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور سندھ میں شدید گرم رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے شمالی علاقوں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے علاقوں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد اورساہیوال میں بھی گرچ چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، تاہم مالاکنڈ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سبی 48، دادو 47، لاڑکانہ، موہنجو ڈارو 45، جیکب آباد اور سکھر میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں بارش کی پیش گوئی کی ہے، شہر کا موسم ابر آلود اور درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے۔

  • کراچی میں آج بھی موسم گرم اورمرطوب رہے گا

    کراچی میں آج بھی موسم گرم اورمرطوب رہے گا

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا ، شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ، ہوا میں نمی کا تناسب62 فیصد ہے، جنوب مشرق سے ہوا 10 ناٹیکل مائیل کی رفتارسے چل رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 27جون کے بعد سے شہرکا موسم بہترہونے کا امکان ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ڈی آئی خان، مالاکنڈ، ہزارہ، ژوب، سبی ، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزگرد آلود ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش کوٹ ادو 34، ملتان، 24، لاہور 18، بہاولپور 21، اسلام آباد 10، مظفرآباد 27، گلگت بلتستان 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

  • کراچی میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

    کراچی میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا، آج بھی شہر کا درجہ حرارت 42 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن بھرہوا 10 سے 12 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے چلے گی۔

    کراچی میں ہر گزرتے دن کے ساتھ گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، ہیٹ ویو کی لہر نے لوگوں کو گھروں میں محصور کرکے رکھ دیا ہے۔

    گرم موسم کے باعث ماہرین صحت نے عوام کو گھر، دفتر اور ٹھنڈے مقامات مقامات پررہنے کی تجویز دی ہے اور کہا ہے کہ سفر کرنے والے افراد احتیاطی تدابیراپنائیں۔

    ماہرین صحت نے لوگوں کو شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے دوران تازہ اور ہلکی پھلکی غذائیں استعمال کرنے سمیت زیادہ سے زیادہ پانی استعمال کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں یکم مئی 2019 سال کا گرم ترین دن تھا اور درجہ حرارت 42 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ 4 روز قبل محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں شدید گرمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے ہیٹ الرٹ جاری کیا تھا۔

  • کراچی میں موسم آج گرم اور خشک رہے گا

    کراچی میں موسم آج گرم اور خشک رہے گا

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج موسم گرم اور خشک رہے، شہر میں آج صبح درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، صبح کے وقت اسلام آباد کا درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    لاہور میں بھی آج موسم خشک رہے گا، شہر کا درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد رہے گا۔

    محکمہ موسمیات نے دو روز قبل پیشگوئی کی تھی کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں موسم گرم رہے گا تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرتیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بالائی پنجاب، خیبرپختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں ، بارش اور ژالہ باری کے پیش نظر کاشت کار اپنی فصلوں کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔