Tag: گرما گرمی

  • کولن منرو اور افتخار احمد کے درمیان شدید گرما گرمی، اصل معاملہ کیا تھا ؟َ

    کولن منرو اور افتخار احمد کے درمیان شدید گرما گرمی، اصل معاملہ کیا تھا ؟َ

    ملتان : اسلام آباد یونائیٹڈ کے کولن منرو کی جانب سے ملتان سلطانز کے بالر افتخار احمد پر ’چکنگ‘ کا الزام لگانے پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ ٹین (پی ایس ایل) کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں اُس وقت ڈرامائی صورتحال پیدا ہوگئی جب اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی اور نیوزی لینڈ کے تجربہ کار بیٹر کولن منرو نے ملتان سلطانز کے آف اسپنر افتخار احمد پر ’چکنگ‘ یعنی غیر قانونی باؤلنگ ایکشن کا الزام لگا دیا۔

    کولن منرو کی جانب سے افتخاراحمد کو چکنگ کرنے کا طعنہ دینے پر دونوں کھلاڑیوں کے کافی درمیان گرما گرمی دیکھنے میں آئی، ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں نے بھی اپنے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ۔

    کولن منرو کے چکنگ کے الزام پر افتخار احمد بھڑک گئے جس کے بعد گراؤنڈ میں ماحول کافی حد تک کشیدہ ہوگیا، منرو کے اس رویے پر افتخار احمد خاصے برہم نظر آئے، وہ فوراً امپائرز کے پاس گئے اور شکایت درج کرائی اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ ریفری علی نقوی کولن منرو کیخلاف تادیبی کارروائی کرسکتے ہیں۔

    یہ واقعہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز کے 10ویں اوور میں پیش آیا، جب ٹیم 169 رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہی تھی۔ افتخار احمد نے منرو کو ایک تیز گیند کرنے کی کوشش کی جو ان کے پیروں کی جانب تھی لیکن منرو نے بروقت بلا نیچے لا کر اپنا بچاؤ کرلیا۔

    Munro

    اگلے ہی لمحے کولن منرو نے مسلسل ہاتھ کے اشاروں سے افتخار احمد پر چکنگ کا الزام لگایا، انہوں نے اپنا بازو موڑ کر گیند پھینکنے کا ایک انداز بنا کر یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی کہ افتخار غیر قانونی انداز میں گیند کر رہے ہیں۔

    اسی دوران ملتان سلطانز کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی منرو کے رویے پر شدید ناراضی کا اظہار کیا۔ ملتان سلطانز کے کپتان اور محمد رضوان بھی معاملے میں کود پڑے اور منرو سے براہِ راست بات کرتے دکھائی دیے۔

    بعد ازاں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کولن منرو نے 28 گیندوں پر 45 رنز بنائے اور ان ہی افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ بھی ہوئے۔ افتخار نے اس میچ میں دو اوورز کروائے اور 20 رنز دیے۔

  • ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ،  بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ، بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    کولکتہ:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

    کولکتہ کے  ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 18 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر118رنز بنائے، اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا  تو پاکستانی اوپنرز نے اننگز کا آغاز کیا پاکستان کے شرجیل خان 8 ویں اورر میں 38 کے مجموعی سکورپر 17 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔

    احمد شہزاد 28 گیندوں پر 25 رنز بنا کر بمرا کا شکار بنے ۔ کپتان شاہد آفریدی نے ایک دفعہ پھر قوم کو مایوس کیا اور 14 گیندوں پر 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ دیگرکھلاڑیوں میں عمراکمل نے  22،شعیب ملک نے 26،سرفراز احمد  نے 8اور محمد حفیظ  نے 5رنز بنائے ۔

    بھارت کی جانب سے بمبرا ،نہرا ،جڈیجا ،پانڈیا  اور رائنا نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

    ورلڈ ٹی ٹونٹی کے سب سے اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 18اوورز میں 119رنز کا ہدف دیا تھا ۔

    ہدف کے تعاقب میں بھارت نے اننگز کا آغاز اچھا نہ کیا بھارت کی جانب سے روہت شرما صرف دس رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے، شیکھر دھون بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 6 رنز بنا کر محمد سمیع کی گیند پر پر کلین بولڈ ہوگئے ،سریش رائنا کو بھی محمد سمیع نے پہلی گیند پر کلین بولڈ کر دیا، دیگر بلے بازوں میں یووراج سنگھ نے 24اور  دھونی نے13رنز سکور کیے ۔

    پاکستان کی جانب سے محمد سمیع نے 2جبکہ محمد عامر اور وہاب ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔

    بھارت نے مقررہ ہدف سات گیندوں قبل چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا  جبکہ ویرات کوہلی ناقابل شکست 55رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے ۔

    واضح رہے کہ کولکتہ کے اسٹیڈیم ایڈن گارڈن میں ہونے والا پاک بھارت میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے اور آئی سی سی کی جانب سے میچ کے اوورز کم کر کے 18 کر دیا گیا تھا۔

    میچ سے قبل دونوں ٹیموں کا ترانہ گایا گیا ، پاکستان کا قومی ترانہ پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی نے گایا جبکہ بھارت کا ترانہ بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے گایا۔

     


    براہ راست اپڈیٹ


     

     


    بھارت اننگز


     

    اوور نمبر 16 ہدف کے تعقب میں بھارت نے 7 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور  119/4 ہوگیا۔ ( بالر محمد عرفان)

    اوور نمبر 15 ہدف کے تعقب میں بھارت نے 7 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور  106/4 ہوگیا۔ ( بالر شاہد آفریدی)

    اوور نمبر 14 ہدف کے تعقب میں بھارت نے 8 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور  99/4 ہوگیا۔ ( بالر محمد عامر)

    اوور نمبر 13 ہدف کے تعقب میں بھارت نے 7 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور  91/4 ہوگیا۔ ( بالر شاہد آفریدی)

    اوور نمبر 12 ہدف کے تعقب میں بھارت نےایک کھلاڑی کے نقصان پر 10 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور  84/4 ہوگیا۔ ( بالر وہاب ریاض )

    چوتھی وکٹ: بھارت کے کھلاڑی یوراج سنگھ 24 رنز بنا کر  وہاب ریاض کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 11 ہدف کے تعقب میں بھارت نے 14 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور  74/3 ہوگیا۔ ( بالر شعیب ملک )

    اوور نمبر 10 ہدف کے تعقب میں بھارت نے 6 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور  60/3 ہوگیا۔ ( بالر وہاب ریاض )

    اوور نمبر 09 ہدف کے تعقب میں بھارت نے 8 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور  54/3 ہوگیا۔ ( بالر شعیب ملک)

    اوور نمبر 08 ہدف کے تعقب میں بھارت نے 6 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور  46/3 ہوگیا۔ ( بالر شاہد آفریدی )

    اوور نمبر 07 ہدف کے تعقب میں بھارت نے 12 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور  40/3 ہوگیا۔ ( بالر محمد سمی )

    اوور نمبر 06 ہدف کے تعقب میں بھارت نے 5 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور  28/3 ہوگیا۔ ( بالر شاہد آفریدی )

    اوور نمبر 05 ہدف کے تعقب میں بھارت نےدو کھلاڑیوں کے نقصان پر 5 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور  23/3 ہوگیا۔ ( بالر محمد سمی )

    تیسری وکٹ: بھارت کے کھلاڑی شریش رائنا بغیر کوئی رنز بنا کر محمد سمیکی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    دوسری وکٹ: بھارت کے کھلاڑی شیکھر دھون 6 رنز بنا کر محمد سمیکی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 04 ہدف کے تعقب میں بھارت نے 2 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور  18/1 ہوگیا۔ ( بالر محمد عرفان )

    اوور نمبر 03 ہدف کے تعقب میں ایک کھلاڑی کے نقصان پر بھارت نے 2 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور  16/1 ہوگیا۔ ( بالر محمد عامر )

    پہلی وکٹ: بھارت کے کھلاڑی روہت شرما 10 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 02 ہدف کے تعقب میں بھارت نے 10 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور  14/0 ہوگیا۔ ( بالر محمد عرفان )

    اوور نمبر 01 ہدف کے تعقب میں بھارت نے 4 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور  4/0 ہوگیا۔ ( بالر محمد عامر )


    پاکستان اننگز


     

    اوور نمبر 18  کے اختتام پر پاکستان نے 7 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور  118/5 ہوگیا۔ (محمد حفیظ اور سرفراز احمد)

    اوور نمبر 17  کے اختتام پر پاکستان نے ایک کھلاڑی کے نقصان پر 8 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور  111/5 ہوگیا۔ (محمد حفیظ اور سرفراز احمد)

    پانچویں وکٹ: پاکستان کے کھلاڑی شعیب ملک 26 رنز بنا کر نہرا کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 16  کے اختتام پر پاکستان نے ایک کھلاڑی کے نقصان پر 8 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور  103/4 ہوگیا۔ (شعیب ملک اور سرفراز احمد)

    چوتھی وکٹ: پاکستان کے کھلاڑی عمر اکمل 22 رنز بنا کر جدیجہ  کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 16  کے اختتام پر پاکستان نےدو چوکوں کی مدد سے 13 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور  95/3 ہوگیا۔ (شعیب ملک اور عمر اکمل)

    اوور نمبر 15  کے اختتام پر پاکستان نےدو چوکوں کی مدد سے 13 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور  95/3 ہوگیا۔ (شعیب ملک اور عمر اکمل)

    اوور نمبر 14  کے اختتام پر پاکستان نےدو چھکوں کی مدد سے 15 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور  82/3 ہوگیا۔ (شعیب ملک اور عمر اکمل)

    اوور نمبر 13  کے اختتام پر پاکستان نے 2 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور  67/3 ہوگیا۔ (شعیب ملک اور عمر اکمل)

    اوور نمبر 12  کے اختتام پر پاکستان نے ایک کھلاڑی کے نقصان پر 11 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور  65/3 ہوگیا۔ (شعیب ملک اور عمر اکمل)

    تیسری وکٹ: پاکستان کے کھلاڑی شاہد آفریدی 8 رنز بنا کر پانڈیا  کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 11  کے اختتام پر پاکستان نے 3 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور  54/2 ہوگیا۔ (شاہد آفریدی اور عمر اکمل)

    اوور نمبر 10  کے اختتام پر پاکستان نے ایک کھلاڑی کے نقصان پر 9 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور   51/2 ہوگیا۔ (شاہد آفریدی اور عمر اکمل)

    دوسری وکٹ: پاکستان کے اوپنر  احمد شہزاد 25  رنز بنا کر جدیجہ  کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 09  کے اختتام پر پاکستان نے 3 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور  ایک کھلاڑی کے نقصان پر 42/1 ہوگیا۔ (شاہد آفریدی اور احمد شہزاد)

    اوور نمبر 08  کے اختتام پر پاکستان نے ایک کھلاڑی کے نقصان پر 5 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور  ایک کھلاڑی کے نقصان پر 39/1 ہوگیا۔ (شاہد آفریدی اور احمد شہزاد)

    پہلی وکٹ: پاکستان کے اوپنر  شرجیل خان 17  رنز بنا کر رائنا  کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 07  کے اختتام پر ایک چوکےکی مدد سے پاکستان نے 6 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور بغیر کسی کھلاڑی کے نقصان پر 34/0 ہوگیا۔ (شرجیل خان اور احمد شہزاد)

    اوور نمبر 06  کے اختتام پر پاکستان نے 4 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور بغیر کسی کھلاڑی کے نقصان پر 28/0 ہوگیا۔ (شرجیل خان اور احمد شہزاد)

    اوور نمبر 05  کے اختتام پر ایک چوکےکی مدد سے پاکستان نے 5 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور بغیر کسی کھلاڑی کے نقصان پر 24/0 ہوگیا۔ (شرجیل خان اور احمد شہزاد)

    اوور نمبر 04  کے اختتام پر ایک چوکےکی مدد سے پاکستان نے 7 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور بغیر کسی کھلاڑی کے نقصان پر 19/0 ہوگیا۔ (شرجیل خان اور احمد شہزاد)

    اوور نمبر 03  کے اختتام پر ایک چوکےکی مدد سے پاکستان نے 7 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور بغیر کسی کھلاڑی کے نقصان پر 12/0 ہوگیا۔ (شرجیل خان اور احمد شہزاد)

    اوور نمبر 02  کے اختتام پر پاکستان نے صرف 2 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور بغیر کسی کھلاڑی کے نقصان پر 5/0 ہوگیا۔ (شرجیل خان اور احمد شہزاد)

    اوور نمبر 01  کے اختتام پر پاکستان نے صرف 3 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور بغیر کسی کھلاڑی کے نقصان پر 3/0 ہوگیا۔ (شرجیل خان اور احمد شہزاد)

     


    ٹاس


     

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    ایڈن گارڈن میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ احمد شہزاد اور حفیظ اچھی فارم میں ہیں، بیٹنگ لائن چل گئی تو کامیابی ہماری ہوگی، بھارت کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کرینگے، انہوں نے کہا کہ 160سے اوپر رنز اچھا سکور ہوگا۔

    بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کہا کہ پاکستان کے پاس اچھے فاسٹ باولر ہیں۔ میچ اچھا رہے گا۔ہر میچ نیا ہے اس کیلئے تیاری بھی نئی کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں کتنے میچ ہارے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

     


     ٹیم


    پاکستانی سکواڈ کپتان شاہد آفریدی سمیت ، شرجیل خان، احمد شہزاد، محمد حفیظ، شعیب ملک، سرفراز احمد، عمر اکمل، ، محمد عامر، وہاب ریاض اور محمد سمیع شامل ہیں۔

    دوسری جانب بھارتی سکواڈ میں کپتان مہندرا سنگھ دھونی، روہت شرما، شیکھر دھاون، ویرات کوہلی، سریش رائنا، یوراج سنگھ ، رویندرا جدیجا، ہردک پانڈیا، روی چندرا ایشون، جسپریت بمرا، اشیش نہرا شامل ہیں۔

     

     

  • قومی اسمبلی کا اجلاس : خواجہ آصف اور رشید گوڈیل کے درمیان گرما گرمی

    قومی اسمبلی کا اجلاس : خواجہ آصف اور رشید گوڈیل کے درمیان گرما گرمی

    اسلام آباد : قومی اسمبلی میں آرمی ترمیمی آرڈیننس کی توسیع کی قراردادمنظور کرلی گئی۔ اس موقع پروزیر دفاع خواجہ آصف اور ایم کیو ایم کے رکن رشید گوڈیل کے درمیان گرما گرمی بھی ہوئی اور معاملہ ذاتیات پر اتر آیا۔

    تفصیلات کے مطابق  وزیر دفاع خواجہ آصف نے آرمی ترمیمی آرڈیننس میں توسیع کی قرارداد پیش کی تو اپوزیشن جماعتوں نے اعتراضات جڑ دیے۔

    پیپلز پارٹی۔ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کا مؤقف تھا کہ اسمبلی کارروائی جاری ہے قرارداد کے بجائے بل پیش کیا جائے۔ اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے اراکین نے شدید نعرے بازی کی اور پھر ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی ایم کیو ایم کو آڑے ہاتھوں لیا، ان کا کہنا تھا کہ مخالفین کو خطرہ ہے کہ وہ اپنے کالے کرتوتوں کی وجہ سے پکڑے جائیں گے، قانون کا ہاتھ ان کے گریبانوں تک پہنچ جائےگا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ایم کیو ایم گرفت سے بچنے کیلئے آرڈیننس کی مخالفت کر رہی ہے۔

    جس کے جواب میں ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کا کہنا تھا کہ وزیردفاع کے اندر کا آدمی سامنے آگیاہے، وزیردفاع پاکستان کے وزیربنیں پنجاب کے نہیں۔

    قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رشید گوڈیل کا کہنا تھا کہ حکومت پارلیمنٹ کو طاقت کے زور پر چلانا چاہتی ہے۔ کارکنوں کو بلاجواز گرفتار کیا جا رہا ہے۔

    رشید گوڈیل نے مزید کہا کہ کل صبح اسپیکر سے ملاقات کر کے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

  • پاکستان بمقابلہ بھارت: شاہینوں نے آستینیں چڑھالیں

    پاکستان بمقابلہ بھارت: شاہینوں نے آستینیں چڑھالیں

    کراچی : پاک بھارت میچ وہ میچ ہے جس کا انتظار بچے بڑے اور بوڑھے سب ہی کو ہوتا ہےاور آخر کیوں نہ ہو پاک بھارت میچ ہی ایسا ہوتا ہے۔

    روایتی حریف جب بھی آمنے سامنے آئے۔ کرکٹ کو کوئی ناقابل فراموش واقعہ دیکھنے کو ملا۔ پاک بھارت میچ ہائی ٹینس میچ ہوتا ہے۔

    دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ہائی وولٹیج کے ساتھ میدان میں اترتے ہے،پاکستانی شاہین اور بھارتی سورما جب بھی میدان میں اترتے ہیں، کچھ گرما گرمی دیکھنے کو ضرور ملتی ہے۔

    پاک بھارت ٹیمیں عالمی کپ میں پانچ بار مدمقابل آچکی ہے، اور تقریبا ہر بار کھلاڑیوں کےدرمیان تلخ کلامی ہوئی۔ انیس سو بانوے کے عالمی کپ میں پہلی مرتبہ روایتی حریف ٹکرائے تو جاوید میانداد اور بھارتی وکٹ کیپر کرن مورے کے درمیان گرما گرمی نے میچ کا مزہ دوبالا کر دیا۔

    انیس سو چھیانوے عالمی کپ کے کوارٹر فائنل میں بھی ایسا ہی کچھ ہوا۔ جارحانہ مزاج بلے باز عامر سہیل بھارتی بولر وینکیتیش پرساد پر برس پڑے ، اور ان کی خوب پٹائی لگائی۔

    بوم بوم آفریدی اور گوتم گھمبرکے درمیان ہونے والا ناخوشگوار واقعہ بھی میڈیا کی شہ سرخی بنا۔ دو ہزار دس میں ہونے والے ایشیا کپ میں شعیب اختر اور ہربھجن بھی سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

    پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں جب بھی ٹکراتی ہیں شائقین کرکٹ کیلئے ایک یادگار واقعہ ضرور چھوڑجا تی ہے۔ کیا اس باربھی پاک بھارت کھلاڑی کوئی ایسا کارنامہ انجام دیں گے جو مدتوں یاد رکھا جائے۔

  • سندھ اسمبلی: دہی کےبعد لسی، گو شہلا  گو کےنعرے

    سندھ اسمبلی: دہی کےبعد لسی، گو شہلا گو کےنعرے

      کراچی: سندھ اسمبلی کے اجلاس میں دھی اور لسی بڑی مقبول رہی، ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا دہی کی خوبیاں بتاتی رہیں اور اسمبلی ارکان گو شہلا گو کے نعرے لگاتے رہے۔

    گزشتہ اجلاس میں ایم کیوایم کے رکن محمد حسین کو شہلا رضا نے دماغ کا دہی بنانے سے منع کیا تھا، جو انھیں برا لگا تھا، شہلا رضا نے بھر پور وضاحت کی کہ دماغ کا دہی اور لسی بنانا کراچی کا ہے مشہور جملہ ہے اگرکہہ دیا تو کیا غضب کیا؟؟؟

    اسمبلی میں ہوئی ایسا گرما گرمی کہ اس کے بعد کئی آوازیں ایک ساتھ گونجیں ’ گو شہلا گو‘ اسمبلی میں جب گو شہلا گو کے نعرے لگے تو شہلا رضا نے بھی ہمت نہ ہاری اور نعرے سنتی رہیں مسکراتی رہیں اورلسی پینے کے مشورے دیتی رہیں۔

     شہلا رضا کو شاید معلوم نہ تھا کہ دماغ کا دہی بنانے کے جملے کی بازگشت اتنی سنائی دے گی کہ حقیقتاً دماغ کی لسی ہی بن جائے گی۔

  • سندھ اسمبلی کا اجلاس:ایم کیوایم اورپی پی ارکان میں گرما گرمی

    سندھ اسمبلی کا اجلاس:ایم کیوایم اورپی پی ارکان میں گرما گرمی

    کراچی: سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی زیرِصدارت  منعقد ہوا، اجلاس میں ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے ارکان میں گرما گرمی دیکھنے میں آئی۔

    ایوان میں تھر کی صورتحال پر بھی بحث کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد شروع ہوا تو امن و امان کا مسئلہ اور تھرکی صورتحال زیر بحث آئی،۔

    ایم کیو ایم کے وقار شاہ نے کہاکہ اندرون سندھ بااثرشخصیات اغواء برائے تا۔وان کی وارداتوں کی  کی سرپرستی کررہے ہیں،ہندوبرادری اغوابرائے تاوان کی وجہ سے بھارت ہجرت کررہی ہے۔

    اجلاس کے دوران دہی اور لسی کے ذکر پر ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے کہا کہ برائے مہربانی اس ایشو پر بات نہ کی جائے، اس موقع پر اکثر اراکین نے شہلا رضاکو لسی پینے کا مشورہ بھی دیا۔

    ڈاکٹرسکندرشورو نے بھی کہا کہ امن وامان کی صورتحال آئیڈیل نہیں ہے، سندھ میں جرائم اورخطرات موجود ہیں،عسکریت پسندی سب سے بڑا خطرہ ہے تاہم پولیس اورفورسز نے اہم کامیابیاں حاصل کیں اورکئی گرفتاریاں کیں۔

    ایم کیو ایم کے سید سرداراحمد نے تجویز پیش کی کہ صوبے میں علیحدہ انٹیلیجنس ادارہ قائم ہونا چاہیئے، ایوان میں تھر کی صورتحال پر بھی بحث ہوئی۔منظوروسان کا کہنا تھا کہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرنے والے حقائق سے آنکھیں چراتے ہیں۔