Tag: گرمی برقرار

  • کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کی پیشگوئی

    کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کی پیشگوئی

    کراچی:محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی سمیت سندھ میں گرمی کی لہربرقرارہے گی لیکن کہیں کہیں بارش کا بھی امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،لیکن میرپور خاص، سکھر، لاہور، گوجرانوالہ، ساہیوال، بہاولپور ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، سرگودھا، راولپنڈی ڈویژن،اسلام آباد، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محمکہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے بیشترعلاقوں میں آج بھی گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔

    گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے گرم ترین مقامات میں سب سےزیادہ درجہ حرارت تربت میں44 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کراچی، سبی، لسبیلا، چھور 43، نورپورتھل، رحیم یار خان 42، مِٹھی، شہید بینظیر آباد، کوٹ ادو، بھکر میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی برقرار رہے گی، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

    ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی برقرار رہے گی، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

    لاہور / کراچی / کوئٹہ / ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی کا راج برقرار ہے۔ سبی میں درجہ حرارت چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق گرم تھپڑوں نے ملک بھر میں موسم کے تیور بدل دیئے، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت سے لوگ بے حال ہوگئے۔

    سبی، سکھر،رحیم یار خان، بہاولنگرمیں درجہ حرارت چالیس سے کم نہیں رہا،مذکورہ علاقوں میں رات کو موسم قدرے ٹھنڈا جبکہ دن میں سورج کی تپتی شعاعوں کا راج ہے۔

    محکمہ موسمیات نے میدانی علاقوں میں گرمی برقرار رہنے کی پیش گوئی کردی ہے۔ مگر قدرت بالائی علاقوں پر مہربان ہے ۔ مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔