Tag: گرمی دانے

  • گرمی کے موسم میں دانوں کی مشکل کیسے دور ہو؟

    گرمی کے موسم میں دانوں کی مشکل کیسے دور ہو؟

    گرمی کا موسم  آتے ہی صحت سے متعلق پریشانیاں بڑھ جاتی ہیں، حساس جِلد والوں کے لیے یہ موسم کافی مشکلات لاتا ہے جن میں ایک شکایت گرمی دانوں کی ہے جو کہ کافی تکلیف دہ ہوتے ہیں۔

    بہت زیادہ گرمی لگنے کی صورت میں کوئی بھی شخص بیمار ہو سکتا ہے تاہم، کچھ لوگوں کے لیں سنگین طور پر بیمار ہونے کا زیادہ خطرہ پایا جاتا ہے۔

    اس رہنمائی پر عمل کرنا ضروری ہے تاکہ آپ گرم موسم کے لیے تیار رہیں اور خود کو اور اپنے گھر کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے اقدامات کر سکیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ماہر امراض جِلد ڈاکٹر کاشف نے بتایا کہ گرمی میں جِلدی امراض سے بچنے کے لیے سب سے پہلی چیز یہ ہے کہ پانی زیادہ پئیں۔

    انہوں نے بتایا کہ اس موسم میں لوگوں کو پسینہ بہت آرہا ہے جس کی وجہ سے فنگل انفیکشن کی شکایات بہت زیادہ آرہی ہیں۔

    ڈاکٹر کاشف نے گرمی کے موسم میں سن بلاک لازمی لگائیں اور یاد رکھیں یہ آئلی نہ ہو سن بلاک واٹر بیس استعمال کریں۔

    ایکنی کے علاج کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلیے کولڈ ڈرنکس کے بجائے لیموں پانی یا کوئی جوس استعمال کریں اور گھی یا تیل میں تلی ہوئی کوئی چیز نہ کھائیں۔

  • گرمی میں جلدی امراض سے کیسے محفوظ رہیں؟ ماہر امراض جِلد نے آسان نسخہ بتا دیا

    گرمی میں جلدی امراض سے کیسے محفوظ رہیں؟ ماہر امراض جِلد نے آسان نسخہ بتا دیا

    گرمیاں آتے ہی گرمی دانے، خارش، اور جِلد کا متاثر ہونا عام ہو جاتا ہے، شدید گرمی کے سبب جِلدی امراض میں اضافہ ہو جاتا ہے، ایسے میں طبی ماہرین ہمیں بتانے آ رہے ہیں کہ گرمی میں جلدی امراض سے کیسے محفوظ رہیں؟

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ماہر امراض جِلد خرم مشیر نے بتایا کہ گرمی میں جِلدی امراض سے بچنے کے لیے سب سے پہلی چیز یہ ہے کہ پانی زیادہ پئیں، چوں کہ ہر کوئی منرل واٹر نہیں پی سکتا اس لیے گھر میں پانی ابالیں، جب ٹھنڈا ہو جائے تو ایک چکر پھٹکری کا دیں، اور اوپر کی سطح والا پانی پئیں۔

    ستّو کا استعمال کیسے کریں؟

    دوسری چیز ہے ستّو، یہ ایک بہترین چیز ہے، اس سے توانائی ملتی ہے، ڈی ہائیڈریشن ختم ہوگی، چہرے پر کیل مہاسے بن جاتے ہیں، اس کے علاوہ خارش اور فنگل انفیکشن کا بھی ستّو سے علاج ہو جاتا ہے۔

    خرم مشیر نے ستّو سے متعلق بتایا کہ اس میں فائبر زیادہ ہوتے ہیں، اس میں چنے اور اناج والی چیزیں زیادہ ہوتی ہیں، یہ ذائقہ میں جس طرح بہترین ہے اسی طرح خواتین کی سلمنگ میں بھی بہت کارآمد ہے۔ انھوں نے کہا کہ ستّو بناتے وقت اس میں شکر نہ ڈالیں بلکہ گڑھ ڈالیں، اس سے جسم کی قوت مدافعت بہتر ہوتی ہے، گرمیوں کے زکام میں بھی مفید ہے اور اگر بلغم پیدا ہوا ہو تو اسے تیزی سے صاف کرتا ہے۔

    خرم مشیر نے بتایا کہ ستّو خواتین میں ہڈیوں کی کمزوری کے لیے بے حد مفید ہے، جیسا کہ آسٹیوپوروسس (ہڈیوں کا بھربھرا ہونا) اور آرتھرائٹس، ان میں ستّو بہت کارآمد ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ستّو کا شربت بچوں میں بھی اس حوالے سے بہت مفید ہے کہ ان کے پکے دانت بھی آنے کے بعد جلدی جھڑ جاتے ہیں۔

    عرق گلاب

    گرمی میں جِلدی امراض سے بچاؤ کے لیے انھوں نے مزید بتایا کہ مرد ہو یا خواتین، اپنے پاس عرق گلاب کا اسپرے رکھیں اور بار بار چہرے پر اسپرے کرتے رہیں۔ مرد جب باہر نکلیں تو کیپ پہنیں، خواتین دوپٹے سے چہرے پر سایہ کریں۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ کچی لسی کا استعمال شروع کریں، ایک جگ میں لٹر پانی لیں، اس میں دو چمچے دہی ڈالیں، اور ایک چمچہ دودھ ڈال دیں، اس میں تھوڑا سا نمک ملائیں اور گڑھ ڈالیں اور پئیں۔

    اس کے علاعہ یہ کریں کہ گھر میں جو دودھ آتا ہے، اس کی بالائی نکالیں اور اس میں چار چیزیں شامل کریں، تھوڑا سا زعفران، تھوڑا سا لیموں کا رس، تھوڑی سی گلسرین، اور تھوڑی سی ہلدی، انھیں اچھے سے ملا لیں اور پھر اس میں تھوڑا شکر ملا کر پوری رات کے لیے رکھ دیں۔ صبح اٹھ کر منھ دھوئیں اور پھر چہرے پر اس کا پیسٹ لگا لیں لیکن گلے تک، صرف چہرے پر نہیں۔ اور پھر پانچ منٹ بعد نیم گرم پانی سے اسے دھو لیں۔ یہ نسخہ مرد بھی استعمال کر سکتے ہیں، یہ سن اسکرین کا کام کرے گا۔

    مہینے بھر کے لیے قابل استعمال سن اسکرین کیسے تیار کریں؟

    ایک لیٹر پانی لیں اور ابالیں، اس میں 20 ملی لیٹر چمبیلی کا تیل ڈالیں، 20 ایم ایل گلسرین شامل کریں، مٹھی بھر پودینے کی پتیاں اچھی طرح چرمری کر کے، دو سے تین بڑی الائیچیاں ڈال لیں۔ ان تمام چیزوں کو اچھے سے ملا کر ایک بڑی بوتل میں ڈال دیں۔

    اب اس کا اپنے چہرے پر سارا دن اسپرے کرتے رہیں، یہ ایک بہترین سن اسکرین کا کام دے گا۔

  • گرمی دانوں سے نجات کے لیے کریم گھر میں بنائیں

    گرمی دانوں سے نجات کے لیے کریم گھر میں بنائیں

    موسم گرما میں بچے اور بڑے اکثر گرمی دانوں کا شکار ہو جاتے ہیں، تاہم گرمیوں کے پھل آم کے پتوں میں ہی اس کا علاج چھپا ہے۔

    آم کے پتوں سے بنی ہوئی کریم گرمی دانوں کے لیے خاصی مؤثر ہے۔

    سب سے پہلے آم کے تازہ پتے لیں اور انہیں سکھا لیں، پھر انہیں پیس کر ان کا پاؤڈر بنا لیں۔

    اب ایک چائے کا چمچ آم کے پتوں کا پاؤڈر لیں، اس میں آدھا چائے کا چمچ ہلدی ڈالیں۔

    پودینہ پاؤڈر کا ایک چوتھائی چائے کا چمچ ڈالیں، اس میں ایک کھانے کا چمچ ایلو ویرا جیل شامل کریں۔

    یہ ایسی ایکنی کریم بن جائے گی جو گرمی دانوں اور آم کھانے کے بعد نکلنے والے دانوں کو ختم کرنے کے لیے بے حد مفید ہے۔

    اس کو چہرے اور جسم پر لگائیں، مؤثر تنائج کے لیے رات میں سوتے ہوئے لگائیں۔

  • بچوں کو گرمی دانوں سے نجات کیسے دلائی جائے؟

    بچوں کو گرمی دانوں سے نجات کیسے دلائی جائے؟

    موسم گرما میں چھوٹے بچوں کو گرمی دانے نکل آتے ہیں جو انہیں بے حد پریشان کرتے ہیں، ویسے تو یہ خود ہی مقررہ وقت پر ختم ہوجاتے ہیں، لیکن اس سے پہلے بچے اس کی وجہ سے بہت تکلیف میں رہتے ہیں۔

    گرمی دانے جلد کے بند مساموں کی وجہ سے ہوتے ہیں کیونکہ وہاں سے پسینہ نہیں نکل پاتا۔ بہت سے دوسرے عوامل بھی اس میں شامل ہو سکتے ہیں، جیسے گرم اور مرطوب آب و ہوا، ایسے لباس پہننا جو گرمی کو بڑھائے، گاڑھے لوشن اور کریم کا استعمال یا کپڑوں کی متعدد تہوں کی وجہ سے جسم کا گرم ہونا۔

    چونکہ بچوں کی جلد کے مساموں کی نشوونما کم ہوتی ہے اس لیے ان میں گرمی دانے پیدا ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔ اگرچہ گرمی دانےعام طور پر خود ہی ختم ہوجاتے ہیں، لیکن چند قدرتی نسخے بغیر کسی سائیڈ افیکٹس کے اس کے علاج کو تیز کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

    ایک کھیرا لیں اور اس کو کاٹ لیں، ٹکڑوں کو پیس کر گاڑھا پیسٹ بنا لیں، یہ پیسٹ 5 سے 10 منٹ کے لیے متاثرہ جگہ پر لگائیں۔

    اس عمل کو 2 سے 3 دفعہ کیا جا سکتا ہے۔

    کھیرے میں ٹینن اور فلیوانوائڈز شامل ہوتے ہیں جو کہ اینالجیسک اور سوزش کے خلاف کام کرنے کی خاصیت رکھتے ہیں، یہ خصوصیت بچوں میں گرمی دانوں کو پرسکون کرنے میں مدد دیتی ہے۔

    ملتانی مٹی میں اس کے لیے معاون ثابت ہوسکتی ہے۔

    آدھا کھانے کا چمچ ملتانی مٹی میں پانی کے ساتھ ملا کر پیسٹ بنالیں، 10 منٹ کے لیے اسے تمام متاثرہ جگہوں پر لگائیں پھر پانی سے دھو لیں۔

    اسے ہر 2 سے 3 دن میں ایک بار کیا جاسکتا ہے۔

    اگرچہ اس کے علاج کے مستند ہونے کے لیے کوئی تحقیق موجود نہیں ہے تاہم عمومی مشاہدہ ہے کہ ملتانی مٹی بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں میں بھی گرمی کے دانوں کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔

    تازہ نکالا ہوا ایلو ویرا جیل 5 سے 10 منٹ متاثرہ جگہ پر لگائیں، اور اسے پانی سے دھو لیں۔ اسے روزانہ دن میں ایک بار کیا جاسکتا ہے۔

    ایلو ویرا جل کا عرق سوزش کے خلاف کام کرتا ہے، اور گرمی دانوں کو دور کرنے اوراس کی علامات کو ٹھیک کرنے میں مدد کرتا ہے۔