Tag: گرمی کا راج

  • کراچی میں گرمی کا راج برقرار، محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    کراچی میں گرمی کا راج برقرار، محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا، سمندری ہوائیں بحال ہونے کے باعث گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوجائے گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں تو ٹھنڈ کا آغاز ہوچکا ہے مگر کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بدستورگرمی کا راج برقرار ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج مطلع گرم و مرطوب اور صبح کے وقت دھند چھا سکتی ہے، دھند چھانے کے سبب حد نگاہ متاثر ہوسکتی ہے۔

    بیان کے مطابق جمعرات کو موسم گرم اور خشک رہنے اور دھند چھانے کا امکان ہے، ساتھ ساتھ بلوچستان کی شمالی مغربی صحرائی ہوائیں چل سکتی ہے، شہر قائد میں گرمی کا راج برقرار ہے۔

    آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 اور کل یعنی جمعرات کو 38 ڈگری سے تجاوز کرسکتا ہے۔ دیہی سندھ کے شہید بے نظیر آباد میں پارہ تین ڈگری اضافے سے اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

    لاہور فضائی آلودگی کا گڑھ بن گیا، آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

    مری،گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلودر ہے گا، صبح کے اوقات میں لاہور، شیخو پورہ، نارووال، فیصل آباد میں اسموگ رہنے کا امکان ہے۔

  • کراچی میں گرمی کی لہر  11 ستمبر تک رہنے کا امکان

    کراچی میں گرمی کی لہر 11 ستمبر تک رہنے کا امکان

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرمی کا راج11 ستمبرتک رہنے کا امکان ہے جبکہ کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں گردش اورہواکاکم دباؤبدستوربرقرارہے ، گردش کراچی کی طرف جنوب مغربی ہواکےبہاؤ کوروک رہا ہے، جس سے شہر میں سمندری ہوائیں مکمل طور پر بحال نہ ہوسکیں۔

    چیف میٹرولوجسٹ نے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی اور کہا گرمی کا سلسلہ 11 ستمبرتک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ کراچی میں موسم گرم اور مرطوب ہے۔

    کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ، ہوامیں نمی کا تناسب 64 فیصد ہے جبکہ ہوا 13 ناٹیکل مائیل کی رفتار سے چل رہی ہے۔

    دوسری جانب محکمہ مو سمیات نےآئندہ چوبیس گھنٹوں میںراولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور،کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان،سبی،میرپورخاص، حیدر آباد ڈویژن، اسلام آباد ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

  • کراچی میں آج بھی گرمی کا راج، پارہ 40 تک پہنچ گیا

    کراچی میں آج بھی گرمی کا راج، پارہ 40 تک پہنچ گیا

    کراچی: شہر قائد میں آج بھی گرمی کا راج ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے جمعے تک موسم میں بہتری کا امکان ہے جبکہ سندھ کے دیگر شہروں میں بھی سورج آگ برسا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں آج بھی سورج سوا نیزے پر ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے شہری تیار ہو جائیں آج پھرگرمی پڑے گی اور پارہ چالیس تک پہنچ گیا۔

    کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 11 فیصد ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں نے اچھی خبر دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ دو روز میں موسم میں بہتری آئے گی لیکن شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا نہ بھولیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں موسم گرما میں کراچی سمیت سندھ بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے اور کمی کا سلسلہ برقرار رہے گا۔

    ڈاکٹرز نے بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر شہریوں کو احتیاط برتنے، غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے اور پانی زیادہ پینے کا مشورہ دیا ہے۔

    میئرکراچی کی ہدایت پر کے ایم سی کے اسپتالوں میں ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر اقدامات کئے جارہے ہیں، سینئرڈائریکٹرمیڈیکل اینڈہیلتھ سروسز نے اسپتال منتظمین کو مراسلہ جاری کیا ہے ، جس میں اسپتالوں کوہیٹ اسٹروک مینجمنٹ سینٹر قائم کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

    دوسری جانب سندھ کے دیگر شہربھی گرمی کے نشانے پرہیں، شہید بینظیر آباد میں درجہ حرارت چوالیس سکرنڈ ، حیدر آباد، مٹھی اور چھور میں تینتالیس ڈگری سینٹی گریڈتک پہنچ گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوئٹہ،لاہور،فیصل آباد،ملتان اور  پشاور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت نوابشاہ میں چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مختلف شہروں میں مزید گرمی بڑھنے کی پیش گوئی

    مختلف شہروں میں مزید گرمی بڑھنے کی پیش گوئی

    کراچی / لاہور : ملک بھر میں گرمی کا راج برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی بڑھنے کی پیش گوئی کردی۔ جبکہ ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

    کہیں رم جھم پھوارپڑی تو کہیں گرمی کی شدت تاحال برقرارہے۔ ملک بھر کے بیشتر شہروں میں گرمی کا زور عروج پر ہے۔

    ملک کےبالائی علاقوں جہاں بادل برس رہے ہیں وہیں میدانی علاقوں میں سورج آگ برسا رہا ہے۔ بیشتر شہروں میں گرمی بڑھتےہی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید طویل ہوگیا۔

    لاہور میں گرمی کےستائےشہریوں نےنہرمیں ڈبکیاں لگاکر گرمی کا توڑ نکال لیا۔ محکمہ موسمیات نےکراچی میں مزیدگرمی بڑھنےکی پیشگوئی کردی۔

    آئندہ چوبیس گھنٹے کےدوران کراچی میں تیز ہواؤں کےبجا ئےگرمی میں اضافہ ہوگا۔