محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج (اتوار) سے گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت میں اضافے کی پیشگوئی کردی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے، آج پارہ 39 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندر کے قریب علاقوں میں گرمی کی شدت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا سکتی ہے، دن میں تیز دھوپ، سمندری ہوائیں بند رہیں گی۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم انتہائی گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ مغربی سمت سے 16 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے۔
موسمیاتی تبدیلی اور گرمی کی شدت کے باعث پانی کی قلت کی صورتحال تشویشناک حد تک خراب ہے جس کے سبب اندورن سندھ پھلوں کے بادشاہ آم کی فصل بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔
اس حوالے سے اے آر وائی نیوز حیدرآباد کے نمائندے اشوک شرما کی رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں پانی کی قلت اور موسم کی سختیوں کی وجہ سے آم کی فصل کو بھی خطرات لاحق ہیں۔
سندھ میں حالیہ شدید گرمی کی لہر اور نہروں میں پانی کی شدید قلت سے زراعت کا شعبہ شدید متاثر ہورہاہے ، زرعی پانی کے بحران کے باعث پھلوں کے بادشاہ آم، سمیت دیگر فصلیں شدید متاثر ہورہی ہیں۔
عمومی طورپر آم مئی کے پہلے ہفتہ میں تیار ہوکر مارکیٹ پہنچ جاتا ہے تاہم گردآلود طوفانی ہوائیں چلنے گرمی کی شدت میں اضافے اور نہری پانی کی شدید قلت کے باعث آم ابھی تک مارکیٹ میں نہ پہنچ سکا۔
آم کی کاشت سندھ میں 13 ہزار ایکڑ رقبے پر کی جاتی ہے جو صوبے کی سب سے بڑی فصل کہلاتی ہے جبکہ ٹنڈو الہٰیار دوسرے اور حیدرآباد تیسرے نمبر پر ہے۔ سندھ میں مجموعی طور پر آم کی سالانہ پیداوار 3 لاکھ 92ہزار میٹرک ٹن ہوتی ہے۔
اس حوالے سے کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ رواں سال آم کے درختوں کو پانی فراہمی 70 فیصد کم ہوئی جس کی وجہ سے باغات خشک سالی کا شکار ہیں۔ کاشت کار کا کہنا ہے کہ پانی کم ملنے سے آم کا سائز بھی چھوٹا ہوگیا اور اس کی کوالٹی بھی متاثر ہوئی ہے۔
زمینداروں کا کہنا ہے کہ پانی کی قلت اور مختلف امراض کے باعث باغات کو بڑئے پیمانے پر نقصانات کا سامنا کرنا پڑا کس کے باعث رواں موسم میں آم کی فصل 50 فیصد تک کم ہوسکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سندھ میں عام طور پر فلڈ ایریگیشن کا رواج ہے مگر اس وقت پانی کی کمی کے باعث پورے سیزن میں صرف دو بار ہی پانی ملا ہے۔ اس دوران باغات کو پانی دینے کے لیے نالیاں بنائی گئیں اور ہر درخت کے نیچے گڑھا کھودا گیا تاکہ پانی کم استعمال ہو ایسی صورتحال میں اس سال آم کی پیداوار کے ساتھ ایکسپورٹ پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے مختلف امراض تیزی سے پھیلنے لگے جس کے بعد اسپتالوں میں رش لگ گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے اسپتالوں میں گرمی سے متاثرہ افراد کے رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے، سر درد، بخار اور جسم میں شدید درد کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔
گرمی کی وجہ سے سرکاری اسپتالوں میں ہیٹ ریش، اسکن الرجی، گرمی دانے اور فنگل انفیکشن کے مریضوں کا رش لگ گیا ہے۔
جناح اسپتال کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد نے کہا کہ شدید گرمی اور حبس میں احتیاط نہ کرنیوالے افراد متاثر ہورہے ہیں، پانی کا کم استعمال گرمی کی شدت سے متاثر ہونے کا سبب بنتا ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خوشخبری سنادی، محکمہ کا کہنا ہے کہ شہر میں ہیٹ ویو کا سلسلہ آج شام تک رہے گا اور آج شام یا کل سے سمندری ہوائیں مکمل بحال ہوجائینگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے لیکن ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے سے گرمی محسوس کی جا رہی ہے۔
کراچی : عید کے بعد کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے ، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق عید کے بعد کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، صبح سویرے نمی کا تناسب بڑھنے سے گرمی محسوس کی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج دن کے اوقات میں موسم شدید گرم رہے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں نے کہا ہے کہ کم سے کم درجہ حرارت 21.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد اور شمال مشرق سے ہلکی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شہر قائد میں آنےوالےدنوں میں درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے تاہم شہر قائد سمیت سندھ میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم اپریل، مئی اور جون میں ملک کے بیشتر مقامات پر معمول کے مطابق بارش کا امکانِ ہے۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہونے لگا ہے، لاہور میں زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے ، گرمی کے باعث گھروں اور دفاترز میں پنکھوں کے ساتھ اے سیز کا استعمال بڑھنے لگا ہے۔
کراچی: بارش برسانے نیا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا ، جس کے بعد محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے کراچی والوں کو بڑی خوشخبری سنادی۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں بارش برسانے والامغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہوگیا ہے،محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے بتایا کہ شہر میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہر میں آج اور کل وقفے وقفے سے تیز ہوائیں بھی چلیں گی، دن میں دھوپ کےساتھ وقفے وقفے سے سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی
شہر میں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، گزشتہ 24گھنٹےکے دوران درجہ35.9حرارت ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈکیاگیا۔
ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے اور جنوب مغربی سمت سے 7کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
دوسری جانب بارشیں برسانے والے اس نئے سسٹم کے تحت کوئٹہ، زیارت، ژوب، موسی خیل، چمن، مستونگ، پشین، قلعہ سیف اللّٰہ، قلعہ عبداللّٰہ، لورالائی میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں موسم خشک اور مطلع آبر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں آج سے ستائیس مارچ کے دوران بارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑوں پر برف باری اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے، آج سے تین روز کے دوران مری، گلیات، اسلام آباد ،پنجاب ، بلوچستان، خیبرپختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔
کراچی : محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے گرمی کی شدت بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی والے اب ہوجائیں تیار کیوں کہ محکمہ موسمیات نے شہر میں آج سے درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری اضافے کا امکان ظاہر کردیا۔
محکمہ موسمیات نے دن میں گرمی کی شدت بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم رہنے کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چونتیس سے چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا تھا کہ شام کے وقت شہر میں سمندری ہوائیں چلنے کا سلسلہ شروع ہوگا۔
دوسری جانب ملک کے بیشتراضلاع میں آج موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات نے کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
کراچی : شہر قائد میں گرمی کی شدت کم نہ ہوسکی اور حبس کی کیفیت برقرار ہے جبکہ محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت چالیس ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود ہے اور سمندری ہوائیں بھی بحال ہوگئیں لیکن گرمی کی شدت کم نہ ہوسکی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا درجہ حرارت اس وقت 35 سینٹی گریڈ ہے اوراس کی شدت چالیس ڈگری محسوس کی جارہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب پینسٹھ فیصد ہے۔۔ جس کی وجہ سے حبس کی کیفیت برقرار ہے۔
دوسری جانب ملک کے بیشتر شہروں میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب ہے، ڈی آئی خان میں درجہ حرارت پینتالیس ڈگری ہے،بہاول پور، جھنگ میں 44 ، فیصل آباد ملتان سرگودھا میں 43 ، سبی 41 ، دادو لاڑکانہ اور جیکب آباد میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گی
لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت انتالیس ڈگری، پشاور میں اکتالیس اورکوئٹہ میں اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اسلام آباد اورگردو نواح میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا جبکہ پنجاب ،خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم رہے گا۔
سندھ ، بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم گرم رہے گا جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
کراچی : شہر قائد میں شدید گرمی اور حبس کے باعث شہریوں کا جینا محال ہوگیا ہے، آج پارہ 40 سے اوپر جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ان دنوں شدید اور غیرمعمولی گرمی کی لپیٹ میں ہے، صبح سے ہی شہر میں حبس کی کیفیت ہے اور سمندری ہوائیں بھی معطل ہے، جس کے باعث آج میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 39 ڈگری تک جا پہنچا ہے جبکہ گرمی کی شدت 41 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آئندہ تین روز کے دوران درجہ حرارت اکتالیس تک جانےکاامکان ہے اور گرمی کی شدت 48 سے 50 ڈگری تک محسوس کی جائے گی ، سمندری ہوائیں معطل رہنے کے باعث حبس کی کیفیت بھی ہوگی۔
دوسری جانب سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، جنوبی پنجاب سمیت ملک کے دیگراضلاع میں بھی شدید گرمی پڑرہی ہے۔
لاڑکانہ میں پارہ 43 ڈگری کوچھو گیا، حیدرآباد،نوابشاہ، جیکب آباد، سکھر، فیصل آباد میں درجہ حرارت 42 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ رحیم یار خان، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپورمیں گرمی 41 ڈگری ہے۔
گذشتہ روز شہر قائد میں گزشتہ روز چند گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے دس افراد کی لاشیں ملیں تھیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق شہر میں گرمی زیادہ ہونے کی وجہ سے نشے کے عادی دس افراد نے دم توڑا، تاہم اس حوالےسے پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔
کراچی میں گرمی کا پارہ ہائی ہونے لگا، محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں صبح سویرے حبس اور گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے تاہم آج دن کے اوقات میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں گرمی کی شدت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے اور مغربی سمت سے 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہو گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔
کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کے حوالے سے اہم پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو خبردار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے ، محکمہ موسمیات نے موسم کی صورتحال بتاتے ہوئے کہا ہے کہ صبح سویرے تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم رہے گا
میٹ آفس کا کہنا ہے کہ دن میں نمی بڑھنےسےگرمی کی شدت میں اضافےکاامکان ہے جبکہ آئندہ دو روز تک درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔
کراچی میں گرمی کی شدت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈتک محسوس کی جائے گا تاہم شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور ہوا میں نمی کاتناسب 73 فیصد ہے۔