Tag: گرمی کی شدت

  • کراچی میں گرمی کی شدت کتنی رہے گی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کراچی میں گرمی کی شدت کتنی رہے گی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کراچی: شہر قائد میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج دن کے اوقات میں ہوا کا دباؤ کم ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

     محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے جبکہ جنوب مغرب سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

  • کراچی میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی  پیشگوئی

    کراچی میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ اپریل اور مئی کے مہینے میں گرمی مزید بڑھے گی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کردی، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ مارچ کے آخری ایام گرم رہتے ہیں ، ایک ہفتے تک گرمی کا زور ایسے ہی برقرار رہے گا۔

    سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ نمی کا تناسب بڑھنے کی وجہ سے گرمی میں بھی اضافہ ہوگا، اپریل اور مئی کے مہینے میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا تاہم ہیٹ ویوکا امکان نہیں۔

    چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ سمندری ڈپریشن کی صورت میں ہیٹ ویو ہو سکتا ہے، اپریل میں سی بریزکےباعث ہیٹ ویوکا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرمی کی شدت میں مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ درجہ حرارت37 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

  • محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خوشخبری سنا دی

    محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خوشخبری سنا دی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ظاہر کردیا تاہم آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں موسم تبدیل ہو رہا ہے اور دن کے اوقات میں گرمی بڑھتی جا رہی ہے۔

    کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم خشک رہے گا تاہم شام اور رات میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

    گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقا مات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

    گزشتہ روز چھور،مٹھی میں درجہ حرارت چالیس ڈگری،حیدرآباد، لسبیلہ، شہید بینظیر آباد، ٹنڈو جام میں انتالیس ، میرپورخاص، سکرنڈ، سبی اور ٹھٹھہ میں اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • گرمی کی شدت میں اضافہ، اسلام آباد کے اسپتالوں میں ہائی الرٹ کردیا گیا

    گرمی کی شدت میں اضافہ، اسلام آباد کے اسپتالوں میں ہائی الرٹ کردیا گیا

    اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت میں گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر اسپتالوں میں ہائی الرٹ کردیا گیا، جس میں کہا ہے کہ شہری ہیٹ اسٹروک سے بچاو کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر اسلام آباد کے اسپتالوں میں ہائی الرٹ کردیا گیا ، پولی کلینک کو گرمی کی شدت کےپیش نظر ہائی الرٹ کیا گیا ہے۔

    پولی کلینک کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس اسپتال میں حاضری یقینی بنائیں اور ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کیلئے پیشگی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

    پولی کلینک الرٹ میں کہا گیا ہے کہ شہری ہیٹ اسٹروک سے بچاو کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    گذشتہ روز نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے گرمی کی شدید لہر کے باعث شہریوں کے لئے الرٹ جاری کیا تھا۔

    جس میں کہا تھا کہ موسم گرما کی جھلسا دینے والی ہوا کی لہر احتیاط نہ کرنے سے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے، گرمی کی شدت سے بچنے کیلئےسادہ پانی کا استعمال زیادہ کریں اور کاربونیٹڈ مشروبات سے پرہیز کریں۔

    این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ دن کے گرم ترین اوقات میں باہر نکلنے سے گریز کریں ، تیز دھوپ میں سر ڈھانپ کر باہر نکلیں اور نمکیات کی کمی کو پورا کرنے کیلئے لیموں پانی اور او آر ایس پئیں۔

  • لاہور: گرمی کی شدت کے ساتھ ہی بجلی کی طلب میں اضافہ

    لاہور: گرمی کی شدت کے ساتھ ہی بجلی کی طلب میں اضافہ

    لاہور: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں گرمی کی شدت کے ساتھ ہی بجلی کی طلب میں بھی اضافہ ہوگیا۔

    ترجمان لیسکو کے مطابق لیسکو کی بجلی کی ڈیمانڈ 3700 میگاواٹ ہے ، نیشنل گرڈ سے لیسکو کو 3500 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق لیسکو کو 400 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔

    ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ شارٹ فال زیادہ ہونے کے باعث شہر میں 2 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کیا گیا۔

    تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ  شیڈول کے برعکس مختلف علاقوں میں 3 سے 4 گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 5 گھنٹے سے زائد ہے۔

     لیسکو انتظامیہ کی جانب سے ہائی لاسز فیڈرز پر بھی 3 سے 5 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

  • کراچی میں گرمی کی شدت کب تک رہے گی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کراچی میں گرمی کی شدت کب تک رہے گی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کراچی: شہر قائد میں گزشتہ دنوں سے گرمی کاپارہ ہائی ہے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج بھی کراچی میں موسم گرم رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ آئندہ چند روز تک گرمی کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں شمال مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کے باعث گرمی میں اضافہ ہوا ہے فی الحال شہر میں آئندہ چند روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں صبح کے وقت کا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہا تاہم دن میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب پختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک، مطلع جزوی ابر الود اور گرم رہنےکا امکان ہے جبکہ دیر، سوات، چارسدہ، پشاور، کوہاٹ، چترال، کرم کے اضلاع میں بارش متوقع ہے۔

  • کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

    کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، رواں ہفتے کراچی میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے، شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔

    کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کراچی میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، مغربی سمت سے چلنے والی ہوا کی رفتار 5 ناٹیکل میل ہے۔

  • کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

    کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، دن کے اوقات میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 17 مئی تک موسم گرم اور کبھی شدید گرم رہے گا، دن کے اوقات میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ پارا 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں شمال مشرق سے ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے، سمندری ہوائیں 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

    ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 66 فیصد ہے۔

    یاد رہے کہ بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں ہوا کا شدید دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہوچکا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ کراچی سے 1440 کلومیٹر فاصلے پر ہے، ڈپریشن 16 مئی تک ٹراپیکل سائیکلون کی شکل اختیار کرسکتا ہے، ٹراپیکل سائیکلون کا رخ شمال مغرب کی جانب رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ کے ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں جانے سے گریز کی ہدایت کردی گئی ہے۔

  • ہمارا جسم گرمی کی شدت کا کیسے مقابلہ کرتا ہے؟

    ہمارا جسم گرمی کی شدت کا کیسے مقابلہ کرتا ہے؟

    سورج کی تمازت اور گرم ہواؤں کے بارے میں تو محکمہ موسمیات آپ کو باخبر رکھتا اور معلومات فراہم کرتا رہتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ہمارا جسم اس موسم کی شدت کے دوران کیسے ردعمل ظاہر کرتا ہے؟

    موسمِ گرما میں جہاں‌ ہم گرمی کی شدت نڈھال اور بے حال ہوئے جاتے ہیں، وہیں ہیٹ اسٹروک کا خدشہ بھی رہتا ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران پاکستان میں اس کی وجہ سے اموات بھی ہوئی ہیں۔

    ماہرین کے مطابق انسانی جسم 37.5 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت برقرار رکھنے کی کوشش کرتا ہے۔ انتہائی سرد مقام کے باسی اور گرم خطوں کے لوگوں کا جسم بھی اسی درجہ حرارت کا عادی ہوتا ہے۔

    شدید گرمی میں ہمارے جسم کو اپنا بنیادی درجہ حرارت کم رکھنے میں مشکل پیش آنے لگتی ہے اور وہ موسم کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے ان شریانوں سے جسم میں موجود پانی کو پسینے کی صورت خارج کرنے لگتا ہے جو ہماری جلد کے قریب واقع ہوتی ہیں۔

    ہمارا جسم اس طرح درجہ حرارت کو کم کرتا ہے۔ تاہم اس عمل کے دوران ہمارا بلڈ پریشر گھٹتا ہے اور جسم کے پمپنگ اسٹیشن یعنی دل کو خون کی روانی برقرار رکھنے کے لیے زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے۔

    اکثر گرمی کی شدت یا ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے جب بلڈ پریشر کافی کم ہو جاتا ہے تو دل کے دورے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

    موسمِ گرما میں خاص طور پر بچوں اور عمر رسیدہ افراد کو ٹھنڈی جگہ پر رہنا اور زیادہ سے زیادہ پانی پینا چاہیے جب کہ غیر ضروری طور پر گھر سے باہر جانے سے اجتناب برتنا چاہیے۔

  • تربوز: گرمی بھگائے، دل کو امراض سے بچائے

    تربوز: گرمی بھگائے، دل کو امراض سے بچائے

    گرمیوں میں ہمارے جسم کو پانی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے، کیوں کہ موسم کی شدت کے ساتھ معمولاتِ زندگی انجام دینے کے دوران پسینے کا زیادہ اخراج ہوتا ہے۔

    خاص طور سخت مشقت اور دھوپ میں‌ کام کرنے والوں‌ کے جسم سے پسینے کی شکل میں‌ پانی کی خاصی مقدار نکل جاتی ہے۔

    اس موسم کے پھلوں کی بات کی جائے تو خدا کی عطا کردہ بیش شمار نعمتوں میں سے ایک تربوز ہے جو موسمِ گرما میں پانی کی کمی دور کرنے کے ساتھ ساتھ ہماری صحت کے لیے مفید ہے۔

    یہ غذائیت سے بھرپور پھل ہے جس وافر مقدار میں پانی اور فائبر بھی موجود ہوتا ہے جو نظام ہاضمہ کو بہتر بناتے ہیں۔

    تربوز میں شامل اجزا ہماری صحت کے لیے مفید ثابت ہوتے ہیں جن میں‌ وٹامن سی، اے، میگنیشیم، پوٹاشیم، وٹامن بی ون، بی فائیو شامل ہیں۔

    ماہرینَ صحت نے اسے دل کے لیے بھی بہت مفید بتایا ہے۔ تربوز ایسا پھل ہے جو کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کی سطح کو کم کرتا ہے۔