Tag: گرمی کی شدت

  • بھارت، بہار میں گرمی کی شدت سے 49 افراد ہلاک

    بھارت، بہار میں گرمی کی شدت سے 49 افراد ہلاک

    نئی دہلی: بھارتی ریاست بہار میں شدید گرمی کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 49 افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی محکمہ صحت کے اعلیٰ عہدیدار وجے کمار کا کہنا تھا کہ یہ ہلاکتیں تین اضلاع میں ہوئی ہیں جہاں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ تھا۔

    وجے کمار کا کہنا تھا کہ مگادار ریجن کے تین اضلاع میں 49 افراد جاں بحق ہوئے اور یہ علاقے خشک سالی کا بھی شکار ہوئے تھے، گزشتہ روز دوپہر کو اچانک یہ افسوس ناک پیش آیا اور ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ افراد اسپتال پہنچے تھے۔

    عہدیدار کے مطابق اکثر ہلاکتیں ہفتے کی رات کو ہوئی تھیں اور چند اموات اتوار کو صبح ہوئیں، صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اورنگ آباد میں واقع سرکاری اسپتال میں مزید 40 متاثرہ افراد طبی امداد دی جارہی ہے۔

    محکمہ صحت کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ مزید مریض اسپتال لائے جارہے ہیں جن کا علاج ہورہا ہے اور اگر گرمی کا یہ سلسلہ جاری رہا تو مزید اموات کا خدشہ ہے۔

    عہدیداروں کے مطابق اکثر متاثرہ افراد کی عمریں 50 برس سے زائد ہیں جو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال پہنچ رہے ہیں اور انہیں بخار، ڈائیریا اور متلی کی شکایت ہے۔

    ہلاکتوں کے حوالے سے کہا گیا کہ 27 افراد اورنگ آباد، 15 افراد گایا اور نواڈا ضلعے میں 7 افراد دم توڑ گئے۔

    یاد رہے کہ 2015 میں بھی ہیٹ ویو کے نتیجے میں بھارت اور پاکستان میں 3 ہزار 500 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • کراچی ملک کا دوسرا گرم ترین شہربن گیا

    کراچی ملک کا دوسرا گرم ترین شہربن گیا

    کراچی: ملک کے مختلف شہروں میں گرمی کی لہر اپنی شدت پر ہے، کراچی ملک کا دوسرا گرم ترین شہربن گیا، درجہ حرارت 44 ڈگری تک جا پہنچا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوا بند اور ہوا میں نمی کا تناسب 7 فی صد ہے، شمال مشرق کی جانب سے گرم اور خشک ہوا کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    شہر میں اس وقت گرم اور خشک ہوا کے باعث لُو کی کیفیت ہے، جس کے باعث ہیٹ اسٹروک کا خدشہ ہے، طبی ماہرین نے کہا ہے کہ شہری غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

    موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ضلع عمر کوٹ کا ٹاؤن چھور ملک کا گرم ترین شہر بن گیا ہے جہاں درجہ حرارت 47 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔ شہید بے نظیرآباد اور مٹھی میں بھی پارہ 42 ڈگری تک پہنچ گیا ہے جب کہ سکھر اور حیدر آباد میں درجہ حرارت41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، دادو، لاڑکانہ، موئن جودڑو اور بہاول نگر  میں درجہ حرارت 40 تک پہنچ گیا ہے۔

    کراچی میں گرمی کی لہر23 مئی تک برقراررہنےکا امکان ‘ محکمہ موسمیات


      بہاولپور، جہلم، قصور، خانپور، لاہور، ساہیوال، سیالکوٹ میں  39ڈگری ریکارڈ ، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، جھنگ، اوکاڑہ، سرگودھا، تربت میں 38ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ ڈی جی خان اور منگلا میں 37 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    طبی ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں، گھروں سے باہر نہ نکلیں، بالخصوص بچے اور بوڑھے افراد، جن کے اندر قوت مدافعت کم ہوتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں آئندہ 2 روزمیں گرمی بڑھنے کا امکان، درجہ حرارت 40تک جاسکتا ہے

    کراچی میں آئندہ 2 روزمیں گرمی بڑھنے کا امکان، درجہ حرارت 40تک جاسکتا ہے

    کراچی : شہر قائد میں گرمی سے شہری بے حال ہے، محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی والو ہوشیار ہوجاؤ، آئندہ دو روز میں گرمی مزید بڑھے گی درجہ حرارت چالیس تک جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک سے قبل محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں آئندہ دو روز میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا، درجہ حرارت چالیس تک پہنچنے کا امکان ہے۔

    ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید نے کراچی میں کل سے سمندری ہوائیں بند ہونے کا پیشگوئی کی اور کہا کہ شمال مغربی علاقوں سے گرم اور خشک ہواؤں سے موسم مزید گرم ہوجائیں گا۔

    ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شہر میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے اور آئندہ ہفتے جمعرات تک گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے، اس طرح رمضان المبارک کا پہلا ہفتہ شدید گرم ہوگا۔

    سندھ کے دیگر علاقوں میں سورج آگ برساتا رہے گا، حیدرآباد میں چوالیس اور سکھرمیں تینتالیس ڈگری تک پارہ چڑھا رہے گا جبکہ بلوچستان میں گرم ہوائیں چلتی رہیں گی، تربت میں پینتالیس ڈگری کے ساتھ شدید گرمی کا امکان ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران کراچی ، سکھر اور تربت میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان، کشمیر،لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، بنوں، ڈی آئی خان، کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت نوابشاہ میں اڑتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں آج درجہ حرارت 38ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

    کراچی میں آج درجہ حرارت 38ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

    کراچی :محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے  شہر قائد میں آج گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے، درجہ حرارت 38ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرمی کی نئی لہر کا آغاز ہوگیا ، جس سے گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے، آج درجہ حرارت 38ڈگری سینٹی گریڈ تک ہونے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے جمعرات تک سورج آگ برسائے گا، درجہ حرارت معمول سے چار سے پانچ درجے زیادہ رہنے کا امکان ہے جبکہ خشک ہوا کے باعث گرمی زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔

    کراچی کاموجودہ درجہ حرارت36 ڈگری سینٹی گریڈہے جبکہ ہوامیں نمی کاتناسب 27 فیصدہے۔

    اس سے قبل محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ 15اپریل کے بعد کراچی کے موسم میں تبدیلی کا امکان ہے ۔


    مزید پڑھیں : خبردار ! 15 اپریل کے بعد کراچی کے موسم میں تبدیلی کا امکان


    پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ اپریل اورمئی کے دوران ملک بھرمیں گرمی برقرار رہے گی اور بارشیں معمول سے کم ہونے کاامکان ہے جبکہ آندھی اور جھکڑ چلیں گے، آندھی اور جھکڑ سے گندم کی کٹائی اور تھریشنگ متاثر ہوگی۔

    یاد رہے ایک ہفتے قبل کراچی میں شدید گرمی کی لہر جاری تھی ، جس نے شہریوں کا برا حال کردیا تھا اور درجہ حرارت 40 ڈگری تک جا پہنچا تھا۔

    دوسری جانب اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارش کے بعد  گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ بعض علاقوں کی ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔

    سندھ کے بیشتر شہروں میں موسلا دھار بارش نے موسم خوشگوارکردیا، سکھر ، گھوٹکی ، نواب شاہ ، دادومیں اور گردونواح میں بادل جم کربرسے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

    لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، اسلام آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، فاٹا، گلگت بلتستان،کشمیر، بنوں، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، ملتان اور ساہیوال میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

    گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد میں چھیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں گرمی کی نئی لہر کا آغاز،گرمی کی شدت میں اضافہ

    کراچی میں گرمی کی نئی لہر کا آغاز،گرمی کی شدت میں اضافہ

    کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی والے ہوشیارہوجائیں، شہر قائد میں  آج سے گرم اورخشک ہواکا آغازہوگا،آئندہ 3 روزمیں گرم اور خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں گرمی کی نئی لہر کا آغاز ہوگیا ، جس سے گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔

    ڈائریکٹرمیٹ کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سے گرم اورخشک ہوا کا آغازہوگا، شمال مغرب کی جانب سےچلنےوالی ہواخشک ہوگی، خشک ہواسےگرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کاموجودہ درجہ حرارت34ڈگری سینٹی گریڈہے جبکہ ہوامیں نمی کاتناسب 44فیصدہے۔

    ڈائریکٹرمیٹ نے کہ آئندہ 3روزمیں گرم اورخشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    اس سے قبل محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ 15اپریل کے بعد کراچی کے موسم میں تبدیلی کا امکان ہے ۔


    مزید پڑھیں : خبردار ! 15 اپریل کے بعد کراچی کے موسم میں تبدیلی کا امکان


    پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ اپریل اورمئی کے دوران ملک بھرمیں گرمی برقرار رہے گی اور بارشیں معمول سے کم ہونے کاامکان ہے جبکہ آندھی اور جھکڑ چلیں گے، آندھی اور جھکڑ سے گندم کی کٹائی اور تھریشنگ متاثر ہوگی۔

    یاد رہے ایک ہفتے قبل کراچی میں شدید گرمی کی لہر جاری تھی ، جس نے شہریوں کا برا حال کردیا تھا اور درجہ حرارت 40 ڈگری تک جا پہنچا تھا۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیر اور منگل کو بھی بالائی پنجاب میں تیز ہوائیں چلنے اور کہیں کہیں ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد،پنجاب، بالائی سندھ ،شمال مشرقی بلوچستان،خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

    یاد رہے کہ لاہور سمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں تیزآندھی اورموسلادھار بارش شیخوپورہ،لاہورمیں چھتیں گرنےسے لڑکی جاں بحق، اور بارہ افرادزخمی ہوگئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سندھ میں گرمی کی شدت برقرار، پنجاب میں بارش

    سندھ میں گرمی کی شدت برقرار، پنجاب میں بارش

    کراچی : سندھ اور بلوچستان میں گرمی کا راج برقرار ہے،جبکہ لاہور سمیت پنجاب میں گرمی کی شدت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد سمیت سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔ پنجاب کے کئی اضلاع میں بارش سے پارہ نیچے آگیا۔

    ماہ جون میں موسم کے الگ الگ رنگ ہیں کہیں باران رحمت نے موسم کو نکھارا ہے تو کہیں بادلوں کا سائباں ہے، کہیں بوندا باندی تو کہیں موسم گرم اور خشک ہے۔

    سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں سورج نے آگ برسانا کم نہیں کیا۔ لیکن باغوں کے شہرلاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں بارشوں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کشمیر گلگت، بالائی پنجاب ، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

    گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں سینتالیس ڈگری سینٹی میں ریکارڈ کیا گیا۔