Tag: گرمی کی شدید لہر

  • کراچی میں شدید گرمی کی لہر کب تک رہے گی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کراچی میں شدید گرمی کی لہر کب تک رہے گی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کراچی : شہر قائد شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے تاہم یہ لہر کب تک جاری رہے گی ، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتادیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کم سے کم درجہ حرارت 24.4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، ہوامیں نمی کا تناسب 51 فیصد ہے تاہم گرمی 20 اکتوبر کے بعد کم ہو جائے گی۔

    خیال رہے جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں کراچی کے جنوب مشرق میں تقریباً 1000 کلومیٹر کے فاصلے پر ہوا کا کم دباؤ بن گیا ہے اور امکان ہے کہ نظام اگلے 2/3 دنوں کے دوران ڈپریشن میں تبدیل ہوجائے گا۔

    ابتدائی طور پر سسٹم شمال مغرب کی طرف بڑھے گا، فی الحال پاکستان کا کوئی بھی ساحلی علاقہ اس موسمی نظام سے متاثر ہونے کا امکان نہیں ہے تاہم ہواؤں کی رفتاربڑھ سکتی ہے اور سمندر میں بھی کچھ طغیانی ہوسکتی ہے۔

    دوسری جانب ایئرکوالٹی انڈکس نے کہا کہ ‌شہر کا فضائی معیار مضرصحت ہے، دنیاکےآلودہ ترین شہروں میں کراچی تیسرےنمبرپرہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 181 پرٹیکیلیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا۔

    طبی ماہرین نے مشورہ دیا ہے شہری گھروں سےنکلتےوقت ماسک کااستعمال لازمی کریں۔

    اس کے علاوہ تھرپارکر، مٹھی ، سجاول ، بدین اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے جبکہ کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں موسم سرد رہنے کی توقع ہے۔

  • امریکا اور یورپ میں گرمی کی شدید لہر، گرمی کا نیا ریکارڈ بننے کا امکان

    امریکا اور یورپ میں گرمی کی شدید لہر، گرمی کا نیا ریکارڈ بننے کا امکان

    ایریزونا : امریکی نیشنل ویدرسروس نے امریکیوں کےلیے انتہائی گرمی کا الرٹ جاری کردیا، گرمی کا نیا ریکارڈ بننے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدید لہر نے امریکا اور یورپ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، جس کے بعد امریکی ریاستوں ایریزونا، نویڈا، ٹیکساس،کیلی فورنیا میں انتہائی گرمی کی ایڈوائزری جاری کردی گئی۔

    ریاست ایریزونا میں گرمی کا نیا ریکارڈ بننے کا امکان ہے جبکہ فینکس شہر میں پارہ تینتالیس ڈگری سےبڑھنے کی توقع ہے اور امریکی ریاست کیلی فورنیا کی ڈیتھ ویلی میں کل پارہ چون ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کاامکان ہے۔

    یورپ کے بھی کئی شہروں میں گرمی کی شدید لہر آئندہ چند روزتک برقراررہے گی، فرانس،جرمنی،اسپین،یونان، کروشیا، ترکیےاورپولینڈ میں درجہ حرارت چالیس ڈگری سے اوپر جانے کا امکان ہے۔

    اٹلی میں پارہ اڑتالیس ڈگری سےبھی تجاوز کرسکتا ہے، اٹلی کے سولہ شہروں میں الرٹ جاری کردیاگیا ہے۔

    سیکریٹری جنرل ڈبلیوایم او کا کہنا ہے کہ ریکارڈتوڑگرمی سے امریکا، یورپ اور ایشیا کے وسیع حصے متاثر ہے اور گرم موسم کی وجہ سےشدیدموسمی واقعات معمول بن رہے ہیں اور گرمی کی لہر یورپ، امریکا،بھارت،پاکستان اورایشیاکولپیٹ میں لےرہی ہے۔

    امریکی نیشنل ویدرسروس نےامریکیوں کے لیے انتہائی گرمی کاالرٹ جاری کردیا جبکہ یورپ میں ابتک کاسب سےزیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

  • بنگلہ دیش میں گرمی کی شدید لہر، اسکولوں کو تالے لگ گئے

    بنگلہ دیش میں گرمی کی شدید لہر، اسکولوں کو تالے لگ گئے

    ڈھاکا: عالمی ماحولیاتی تبدیلی کے جنوبی ایشیا میں اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں جس کے باعث خطہ شدید موسم سے دوچار ہوگیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے بعد بنگلہ دیش میں بھی ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے،موسم کی سختی کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر پرائمری اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے۔

    بنگلہ دیشی حکام کے مطابق ملک میں جاری گرمی کی شدید لہر کے باعث پرائمری اسکولوں کو 8 جون تک بند کردیا گیا ہے، گرمی سے شدید متاثرہ اضلاع میں راجشاہی، نوگاؤں، نیلفاماری اور دیناج پور شامل ہیں۔

    ادھر محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ شدید گرمی کی موجودہ لہر 12 جون تک جاری رہے گی،اس دوران ڈھاکا، کھلنا اور باریشال، چاند پور سمیت دیگر علاقوں میں متعدل ہیٹ ویو کا امکان ہے۔

    عبدالکلام ملک کے مطابق جون میں بنگلہ دیش میں اوسط درجہ حرارت 31.9 کے لگ بھگ ہوتا تھا تاہم عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث اس وقت درجہ حرارت توقع سے 2 سے 8 درجے زیادہ بلند ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

  • کراچی میں شدید گرمی کی لہر ، موسم کب بہتر ہوگا؟

    کراچی میں شدید گرمی کی لہر ، موسم کب بہتر ہوگا؟

    کراچی : شہر میں آج بھی گرمی کی لہر برقرار ہے اور درجہ حرارت چالیس ڈگری سے تجاوز کر سکتا ہے تاہم چار اپریل سے موسم میں بہتری کی امید ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شدید گرمی نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے ، ہیٹ ویو کے چوتھے روز بھی سمندری ہوائیں بند ہونے سے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ، آج بھی زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 37 ڈگری جبکہ گرم ہوا 14 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےچل رہی ہے اور ہوامیں نمی کا تناسب اس وقت 12 فیصد ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں تین اپریل تک گرمی کا راج رہے گا اور چاراپریل سے موسم میں بہتری کی امید ہے۔

    محکمہ موسمیات نے دادو میں 45 ، بینظیرآباد اور لاڑکانہ میں 47 ، حیدرآباد میں پارہ 41 تک جانے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ بلوچستان اورپنجاب کے مختلف اضلاع بھی گرمی کے زیراثررہیں گے اور اس دوران گرد آلودہوائیں چلنےکا امکان ہے۔

    دوسری جانب کراچی سمیت سندھ میں ہیٹ ویو کے خدشات کے پیش نظر سندھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مراسلہ جاری کردیا ہے، مراسلہ کراچی کے ڈپٹی کمشنرز ،چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کو جاری کیا گیا۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کی کراچی سمیت سندھ میں ہیٹ ویو کےخدشات کی پیشگوئی ہے، ہیٹ ویو کا یہ سلسلہ 3 اپریل تک رہے گا ، ہیٹ ویو کےخدشات کےپیش نظر اور کورونا صورتحال کوسامنے رکھتے ہوئے ضروری احتیاطی اقدامات کئے جائیں۔

  • یورپ جھلساتی گرمی، قحط اور جنگلات کی آتش زدگی سے نبرد آزما

    یورپ جھلساتی گرمی، قحط اور جنگلات کی آتش زدگی سے نبرد آزما

    اسپین: یورپ اور برطانیہ میں گرمی کی لہر بدستور جاری ہے، ہیٹ ویو کی وجہ سے یورپ کو جھلساتی گرمی، قحط اور جنگلات میں آتش زدگی کا بھی سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یورپ اور برطانیہ میں گرمی کا راج برقرار ہے جس کی وجہ شہری بے حال ہوچکے ہیں، مختلف شہروں میں درجہ حرارت چالیس ڈگری سے تجاوز کر گیا۔

    جرمنی، فرانس، بیلجیئم، اسپین اور پرتگال شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، آج اسپین اور پرتگال میں سال کا گرم ترین دن رہا، درجہ حرارت چالیس سے تجاوز کر گیا۔

    اسپین میں ہیٹ ویو سے دو افراد بھی ہلاک ہوئے جس کے باعث ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے، ادھر جرمنی بھی گرمی کی لپیٹ میں ہے، شدید گرمی میں لوگوں کا کام کرنا مشکل ہوگیا۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق جنوبی پرتگال میں آج درجہ حرارت ریکارڈ سطح تک پہنچنے کی وجہ سے جنگلات میں آگ لگ گئی ہے جسے بجھانے کے لیے سات سو سے زیادہ فائر فائٹرز جدوجہد میں مصروف ہیں۔

    یورپ میں خدا کا قہر، شہری گرمی سے بلبلا اٹھے


    جنوبی یورپ کو لپیٹ میں لینے والی گرمی کی لہر نے یونان سے سویڈن تک قحط کی بھی ایک لہر دوڑا دی ہے، کئی ممالک قحط کے خطرے سے بھی نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں، شمالی کوریا میں شدید گرمی کے باعث فصلیں متاثر ہونے لگ گئیں۔

    دوسری طرف فرانس کے مختلف شہر وں میں پارہ ہائی ہوا تو لوگ گرمی کا توڑ کرنے تفریحی مقامات پر پہنچ گئے، بیلجیئم میں گرمی کا مقابلہ کرنے کے لیے خواتین نے گھر میں ہی پول بنا لیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں گرمی کی شدید لہر کا کوئی خطرہ نہیں، محکمہ موسمیات

    کراچی میں گرمی کی شدید لہر کا کوئی خطرہ نہیں، محکمہ موسمیات

    کراچی: آئندہ چند روز کے دوران کراچی سمیت ملک کے کسی علاقے میں گرمی کی شدید لہر کا کوئی خطرہ نہیں، آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کراچی میں گرمی حبس کے باعث ہے، جو آئندہ چند روز میں کم ہو جائے گی جبکہ جولائی کے دوسرے ہفتے میں کراچی سمیت ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم آج (شام/رات) خیبر پختونخواہ (مالاکنڈ، ہزارہ، بنوں، کوہا ٹ ڈویژن)، پنجاب(راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان ڈویژن)، ژوب، قلات ڈویژن، بالائی فاٹا، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران ساہیوال، سرگودھا، فیصل آباد اور ملتان ڈویژن میں آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔

    رواں ہفتہ کے دوران جنوبی پنجاب ، بالائی سندھ، سبی اور مکران ڈویژن مین زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 – 47 ڈگری سنٹی گریڈ ہو سکتا ہے۔

    گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران : ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، تاہم سرگودھا، مالاکنڈ، بنوں، کوئٹہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش جوہر آباد میں 21 ملی میٹر جبکہ بنوں 08، نور پور تھل 07، بارکھان 02، ہنزہ، دیر 01 ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔

    گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات: سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں48 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ تربت 47، نوکنڈی 46، بھکر، دالبندین 45، رحیم یار خان اور نورپورتھل میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔