Tag: گرمی کی لہر

  • رواں ہفتے گرمی کی لہر ختم ہونے کا امکان

    رواں ہفتے گرمی کی لہر ختم ہونے کا امکان

    محکمہ موسمیات کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں رواں ہفتے گرمی کی لہر ختم ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اس ہفتے گرمی کی لہر ختم ہوجائے گی جبکہ محکمے نے 4 تا 7 جون بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں بھی 4 سے 8 جون کے دوران بارش کا امکان ہے۔

    پنجاب اور اسلام آباد میں 4 سے 6 جون کے دوران بارش متوقع ہے، اس کے علاوہ بلوچستان میں 5 سے 7 جبکہ سندھ میں 6 سے 7 جون تک بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ کراچی میں کئی دنوں سے گرمی کا راج برقرارہے، شہر ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہونے کے باعث پارہ بیالس ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی گیا تھا۔

    کراچی میں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ بھی ریکارڈ کیا جائے تو گرمی کی شدت 42 ڈگری سینٹی گریڈتک محسوس کی جارہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ جنوب مغرب سمت سے9 کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا تھا کہ 2 جون سے ہیٹ ویو کا سلسلہ ختم ہوجائےگا تاہم جون میں کراچی میں موسم گرم اور مرطوب ہی رہے گا۔

  • قیامت خیز گرمی نے دو کمسن بھائیوں کی جان لے لی

    قیامت خیز گرمی نے دو کمسن بھائیوں کی جان لے لی

    جامشورو: صوبہ سندھ کے ضلع میں شدید گرمی کی لہر کے باعث 2 کم عمر بھائی انتقال کر گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ان دنوں ملک بھر میں شدید گرمی پڑ رہی ہے اور مجموعی درجہ حرارت میں چارسے آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ سامنے آ رہا ہے، اسی گرمی سے 2 کم عمر بھائیوں کی جان لے لی۔

    صوبہ سندھ کے ضلع جامشورو کے نواحی علاقے میں شدید گرمی کے باعث 2 بھائی انتقال کر گئے، انتقال کرنیوالے بچوں کی عمر10 سے 12 سال کے درمیان تھیں۔

    والد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بچے گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اچانک بے ہوش ہوگئے تھے، بچوں کو اسپتال لے جایا گیا لیکن پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئے۔

    دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شدید گرم ہوا لگنے سے بچوں کی طبیعت خراب ہوئی جبکہ پانی کی کمی سے بھی موت ہوسکتی ہے تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد پتہ چلے گا۔

    خیال رہے کہ پاکستان کے بیشتر حصوں میں اس غیر معمولی گرمی کے باعث معمولات زندگی تو شدید متاثر ہو ہی رہے ہیں لیکن اگر آپ کے گھر میں چھوٹے بچے ہیں تو آپ کو ان کا دھیان ایسے میں اور بھی زیادہ رکھنا ہو گا۔

    اپنے بچوں کو گرمی کے اثرات سے بچانے کے لیے چند باتوں پرکڑی نظر بھی رکھنا ہو گی تاکہ گرمی کی تھکاوٹ آپ کے جگر گوشوں کو شدید بیمار نہ کر دے۔

  • کراچی میں گرمی کی لہر کب تک برقرار رہے گی؟محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کراچی میں گرمی کی لہر کب تک برقرار رہے گی؟محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں جاری گرمی کی لہر کے حوالے سے اہم پیش گوئی کردی، جس کے مطابق شہریوں کو انتظار کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کی جانب سے بیان می کہا ہے کہ شدید گرمی کی صورتحال جون کے پہلے ہفتہ تک برقراررہے گی جبکہ 23سے28مئی تک پنجاب اورسندھ شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے خبردار کیا کہ اس دوران شہروں کا درجہ حرارت 50 ڈگری سے بھی بڑھ سکتا ہے۔

    محمکہ موسمیات کے مطابق پارہ39 ڈگری سینٹی گریڈتک جانےکاامکان ہے، موجودہ درجہ حرارت33ڈگری ہےجبکہ گرمی کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔

    دوسری جانب ملک کے بیشتر شہر آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، گھوٹکی، کشمور،جیکب آباد،نوابشاہ،سکھر،رحیم یار خان اور بھکر میں پارہ سینتالیس ڈگری تک پہنچ گیا۔

    سانگھڑ، بہاول پور،راجن پور میں چھیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ سبی،ڈی آئی خان،ڈی جی خان،ملتان، فیصل آباد اور سرگودھا میں درجہ حرارت پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    لاہورمیں درجہ حرارت اکتالیس ڈگری ہے لیکن اس کی شدت تینتالیس ڈگری محسوس کی جارہی ہے

    سندھ اور پنجاب میں 23 سے 27 مئی تک 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں 21 سے 27 مئی تک دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

    ماہرین نے شہریوں کو احتیاط کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ غیر ضروری گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔

  • شمالی علاقوں میں گرمی کی لہر، گلیشیئر پگھلنے  لگے

    شمالی علاقوں میں گرمی کی لہر، گلیشیئر پگھلنے لگے

    اسلام آباد : شمالی علاقوں میں گرمی کی لہر کے باعث گلیشیئر پگھلنے لگے، جس سے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ میں اضافہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی علاقوں میں گرمی کی شدت میں نمایاں اضافے کے باعث اسکردو میں درجہ حرارت بتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا اور گلئیشیر پگھلنے سے دریاؤں کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے

    ارسا نے کہا ہے کہ دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہاو چارلاکھ تین ہزارکیوسک ہو گیا ہے، ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ انتالیس لاکھ ایکڑ فٹ ہے۔

    ارسا نے بتایا کہ دریائے سندھ میں تربیلا کےمقام پرپانی کا بہاودولاکھ سات ہزار، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد اکسٹھ ہزارکیوسک ہے،

    اس کے علاوہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ، دریائے کابل میں پانی کا بہاو سڑسٹھ ہزارکیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کا بہاو انہترہزار کیوسک ہے۔

  • اس ہفتے موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

    اس ہفتے موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

    محکمہ موسمیات نے آئندہ 4 سے 5 روز کے دوران ملک میں شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی کر دی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 24 جون تک گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا، سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت دو سے چار ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی اور وسطی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درجہ حرارت چار سے چھ ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

    اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کراچی، کوئٹہ، پشاور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

    شہریوں کو گرمی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور کسانوں کو فصلوں کو پانی دینے کے مناسب اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • کراچی والے ہوشیار! شدید گرمی کا الرٹ جاری

    کراچی والے ہوشیار! شدید گرمی کا الرٹ جاری

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کل سے شدید گرمی کا الرٹ جاری کردیا گیا، شدید گرمی کی نئی لہر یکم اپریل تک جاری رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کل سے کراچی میں شدید گرمی کا الرٹ جاری کر دیا، کراچی میں کل درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کی نئی لہر یکم اپریل تک جاری رہے گی۔

    اس دوران دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں بند رہیں گی، گرم اور خشک ہوا سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی۔

  • کراچی  میں گرمی کی لہر ، الرٹ جاری

    کراچی میں گرمی کی لہر ، الرٹ جاری

    کراچی : شہر قائد میں رواں ہفتے کے دوران گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے کراچی سمیت صوبہ کے دیگر اضلاع میں گرمی کی لہر سے متعلق الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    جس میں کہا کہ ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث پاکستان کے بیشتر علاقوں میں رواں ہفتے کے دوران دن کے درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافے کا امکان ہے۔

    پی ڈی ایم اے سندھ کا کہنا تھا کہ شمالی بلوچستان ، بالائی سندھ، جنوبی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 09 سے10 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہے گا۔

    الرٹ کے مطابق اسلام آباد، بالائی اوروسطی پنجاب، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان، زیریں سندھ اور جنوبی بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 07 سے08 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

    پی ڈی ایم اے نے کہا کہ خشک موسم اور گرمی کی لہر کی وجہ سے کھڑی فصلوں، سبزیوں اور باغات کو پانی کی کمی کا خدشہ پیدا ہوسکتا ہے ، کسان موسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دینے کے انتظامات کریں۔

    الرٹ میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سورج کی روشنی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

  • کراچی والے ہوشیار: آج درجہ حرارت 42 ڈگری  تک جانے کا امکان

    کراچی والے ہوشیار: آج درجہ حرارت 42 ڈگری تک جانے کا امکان

    کراچی : شہر قائد میں گرمی کی لہربرقرار ہے ، آج بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے تاہم گرمی کی لہر مزید 3 روز تک جاری رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق گرمی نے کراچی والوں کی ہوائیاں اڑادیں، محمکہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج بھی پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ اور اس وقت ہوامیں نمی کا تناسب9فیصدہے جبکہ شمال کی سمت سے ہوا کی رفتار9کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی آئندہ3روزتک ہیٹ ویوکےزیراثررہےگا اور ہواکی سمت تبدیل ہونےسےگرمی کی شدت میں اضافہ ہوا۔

    ماہرین صحت نے مشورہ دیا ہے کہ ہیٹ ویوکے دوران شہری دن میں گھرسے نکلنے سے گریزکریں اور زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں۔

    گذشتہ روز محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویوالرٹ جاری کیا تھا ، جس میں کہا گیا تھا  کہ آج سے 5 اپریل تک کراچی سمیت سندھ بھرمیں شدید گرمی ہوگی  ، ہیٹ ویو کی وجہ سے ہفتہ تک درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری اضافہ متوقع ہے۔

    خیال رہے صوبہ سندھ میں ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے سندھ بھر کے ڈپٹی کمشنرز اور چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کو مراسلہ جاری کیا تھا۔

    مراسلے میں خبردار کیا گیا تھا  کہ محکمہ موسمیات نے ملک کے دیگر حصوں کی طرح سندھ میں بھی ہیٹ ویو کی پیش گوئی کر دی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ہیٹ ویو کے خدشات منگل سے ہفتے تک رہیں گے۔

  • کراچی میں گرمی کی لہر  11 ستمبر تک رہنے کا امکان

    کراچی میں گرمی کی لہر 11 ستمبر تک رہنے کا امکان

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرمی کا راج11 ستمبرتک رہنے کا امکان ہے جبکہ کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں گردش اورہواکاکم دباؤبدستوربرقرارہے ، گردش کراچی کی طرف جنوب مغربی ہواکےبہاؤ کوروک رہا ہے، جس سے شہر میں سمندری ہوائیں مکمل طور پر بحال نہ ہوسکیں۔

    چیف میٹرولوجسٹ نے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی اور کہا گرمی کا سلسلہ 11 ستمبرتک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ کراچی میں موسم گرم اور مرطوب ہے۔

    کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ، ہوامیں نمی کا تناسب 64 فیصد ہے جبکہ ہوا 13 ناٹیکل مائیل کی رفتار سے چل رہی ہے۔

    دوسری جانب محکمہ مو سمیات نےآئندہ چوبیس گھنٹوں میںراولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور،کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان،سبی،میرپورخاص، حیدر آباد ڈویژن، اسلام آباد ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

  • کرا‌چی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

    کرا‌چی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

    کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے 26 ستمبر تک کراچی کا درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ 5 روز تک کراچی کے درجہ حرارت میں مزید اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے شدید گرمی کی لہر شہر قائد کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔

    ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کا کہنا ہے کہ 22 سے 26 ستمبر تک کراچی کا درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں ہفتے اور اتوار کو پارہ 38 ڈگری تک جا سکتا ہے تاہم 26 ستمبر کے بعد گرمی میں کمی آنا شروع ہوجائے گی۔

    دوسری جانب طبی ماہرین نے شہریوں کو دھوپ میں باہر نکلنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرباہرجانا بھی پڑے تو چھتری استعمال کریں اور سر پر گیلا کپڑا رکھیں۔

    واضح رہے کہ رواں سال مئی اور جون میں بھی کراچی کے باسی کئی مرتبہ ہیٹ ویو کا سامنا کرچکے ہیں۔