Tag: گرمی کی لہر

  • چاپان: شدید گرمی کی لہر نے قیامت ڈھا دی، 65 افراد ہلاک

    چاپان: شدید گرمی کی لہر نے قیامت ڈھا دی، 65 افراد ہلاک

    ٹوکیو: جاپان میں قیامت خیز گرمی کی لہر نے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا دیں، ایک ہفتے کے دوران 65 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق جاپان میں ان دنوں گرمی کی غیر معمولی لہر نے عوام کی زندگیاں مشکلات میں ڈال دیں، ایک ہفتے کے دوران 65 ہلاکتیں ہوچکیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی حکام نے اس ریکارڈ گرمی کو ’قدرتی آفت‘ قرار دیا ہے، جب کہ مجموعی طور پر ساڑھے بائیسں ہزار سے زائد افراد کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرنا پڑا ہے۔

    جاپان کے فائر اینڈ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ ادارے کے مطابق سن 2008 کے بعد سے ایک ہفتے میں جاپان کو اس انداز سے گرمی کی لہر اور اس کے نتیجے میں جانی نقصان کا اس طرح کبھی سامنا نہیں کرنا پڑا تھا۔


    جاپان میں طوفانی بارشوں نےتباہی مچادی‘ 60 سے زائد افراد ہلاک


    ادارے کا کہنا ہے کہ جولائی کے آغاز سے اب تک گرمی کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 80 ہو چکی ہے، لوگوں کو بھرپور انداز میں ریسکیو کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب حکام کی جانب سے عوام کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے، لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں اور گرمی سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

    خیال رہے کہ حالیہ موسم گرما میں ایشیا کے دیگر ممالک میں بھی شدید گرمی کی لہر جاری ہے، اس صورتحال میں طبی حکام نے خبردار کیا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کے الیکٹرک کی پرزے کی تنصیب کی ڈیڈ لائن ختم ہونے میں 24 گھنٹے رہ گئے

    کے الیکٹرک کی پرزے کی تنصیب کی ڈیڈ لائن ختم ہونے میں 24 گھنٹے رہ گئے

    کراچی: کے الیکٹرک کی پرزے کی تنصیب کی ڈیڈ لائن ختم ہونے میں 24 گھنٹے رہ گئے، بیس مئی کو پرزہ لگانے کے بعد لوڈ شیڈنگ معمول پر لانے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہالینڈ سے پہنچنے والا پرزہ تاحال نصب نہیں کیا جاسکا ہے، پرزے کی تنصیب اور ٹیسٹنگ میں کم از کم دس دن لگیں گے، جس کا مطلب ہے کہ رمضان کا پہلا ہفتہ لوڈ شیڈنگ میں گزرے گا۔

    دوسری طرف کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی، ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ یہ مقامی خرابی ہے، اسے لوڈ شیڈنگ سے تشبیہ دینا مناسب نہیں۔

    دریں اثنا کے الیکٹرک کے دعوؤں کے برعکس مختلف علاقوں میں شدید ترین لوڈ شیڈنگ بدستور جاری ہے، شہری علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے جب کہ مضافاتی علاقوں میں 14 گھنٹے سے بھی زائد کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

    قائد آباد، ملیر، سعودآباد اور معین آباد ایکسٹینشن کی بجلی تاحال معطل ہے، شاہ فیصل، بلدیہ ٹاؤن، اتحاد ٹاؤن اور حسرت موہانی سوسائٹی کی بجلی بند ہے۔

    سبزی منڈی میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے جس کی وجہ سے پھل اور سبزیاں خراب ہونے لگی ہیں۔ نارتھ ناظم آباد بلاک ایل، سرسید ٹاؤن، نیوکراچی اور نارتھ کراچی کی بجلی بھی غائب ہے۔

    کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بدستور برقرار، شہری پریشان


    ناگن چورنگی، مسلم ٹاؤن، لیاقت آباد، گلستان جوہر اور محمود آباد میں بھی بجلی بند ہے دوسری طرف میٹروول سائٹ ، پاپوش نگر، الآصف اور ابوالحسن اصفہانی روڈ پر بھی بجلی غائب ہے۔

    خیال رہے کہ کراچی میں آج گرمی کی شدت بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچی، اور محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے ایک ہفتے تک گرمی کی لہر میں اضافہ ہوتا جائے گا، ایسے میں کے الیکٹرک کے ناقص انتظامات کے باعث رمضان کا پہلا ہفتہ شدید تکلیف میں گزرنے کا احتمال ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں،مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • برطانیہ: گرمی کی لہر سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے

    برطانیہ: گرمی کی لہر سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے

    برطانیہ : گرمی کی لہر سےشہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، گرم موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے تفریحی مقامات کا رخ کرلیا۔

    برطانیہ کا جل تھل موسم اور یخ بستہ ہوائیں عوام کو سال بھر جیکٹ اور چھتری اٹھانے پر مجبور رکھتی ہیں جبکہ موسم گرما اکثر نظریں چراکر گزر جاتا ہے، برطانیہ میں ان دنوں سورج آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے ۔

    گرمی کی لہر اور سال کے گرم ترین موسم کے باعث نہ صرف شہریوں بلکہ سیاحوں کے چہرے بھی خوشی سے جگمگا اٹھے ہیں اور وہ گرم موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے تفریحی مقامات کا رخ کررہے ہیں ۔

    برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں کا درجہ حرارت بتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے اور ایک ہفتے تک موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔