Tag: گرمی

  • محکمہ موسمیات نے مزید گرمی کی پیش گوئی کردی

    محکمہ موسمیات نے مزید گرمی کی پیش گوئی کردی

    اسلام آباد / کراچی : محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں  موسم گرم اور خشک رہے گا۔گرمی نےشہریوں کا برا حال کردیا۔

    عوام میںٹھنڈی اشیائےخورونوش کااستعمال بڑھ گیا، اورلوگ پارکوں اوردیگرمقامات میں درختوں کے نیچے پناہ لے رہے ہیں۔ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں لوگ نہروں پرجا پہنچے۔

    محکمہ موسمیات نے بھی کہہ دیا ہے کہ سندھ، بلوچستان، جنوبی، وسطی پنجاب اورزیریں خیبرپختونخواہ شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

    تاہم جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، کوہاٹ، پشاور،راولپنڈی، گوجرانولہ،سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ اتواراور پیرکو بارش کا امکان ہے۔

    گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہاجبکہ سندھ،جنوبی،وسطی پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہے۔

    گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت نوابشاہ میں سینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • بارشوں کے بعد ملک بھر میں گرمی: عوام بے حا ل

    بارشوں کے بعد ملک بھر میں گرمی: عوام بے حا ل

    کراچی :  ملک کے بیشتر علاقے شدیدگرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ محکمہ موسمیات نے موسم کی سختی چندروز برقراررہنے کاامکان ظاہرکیاہے۔

    تفصیلات کے مطابق بارشوں کے بعدایک بارپھر ملک بھر میں گرمی نے اپنے درشن کرادیئے ہیں اور ملک کے بیشتر علاقے شدیدگرمی کی لپیٹ میں ہیں، اپریل میں چلتی جون کی گرم ہواؤں نےٹھنڈے مشروبات کااستعمال بڑھادیاہے۔

    محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ موسم کی سختی چندروز برقراررہے گی،اس کے علاوہ صوبہ  سندھ کے کئی شہروں میں شدید گرمی نے شہریوں کوبے حال کردیاہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترشہروں میں موسم سرداورخشک رہے گا۔

    تاہم کوئٹہ،ژوب ،قلات ڈویژن،سکھر،لاڑکانہ ڈویژن،جنوبی پنجاب اورخیبر پختونخوا میں چند مقامات پرتیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

  • پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ،موسم خوشگوار

    پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ،موسم خوشگوار

    لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رم جھم برستے بادلوں نے موسم خوشگوارکردیا۔ تو شدید گرمی سے پریشان سندھ والوں کو ابر کرم برسنے کا انتظار ہے۔ کہیں گہرے بادل چھائے ہیں تو کہیں بارش اورٹھنڈی ہوا تو کہیں گرمی نے  جینا محال کیا ہوا ہے ،لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کا موسم خوشگوار ہے ۔لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ روالپنڈی ، اسلام آباد سمیت پنجاب اور کشمیر میں بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے، کہیں بارش اور تیز ہواوں نے  گرمی کا زور توڑ دیا ۔ تو کہیں گرمی سے عوام پریشان ہیں ،کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں حبس نے شہریوں کے معمولات بری طرح متاثر کر دیے ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران سندھ سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا۔ گرشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت داالبندین میں چوالیس اور سب سے زیادہ بارش لاہور میں چار ملی میٹر ریکارڈ کی گئی