Tag: گرمی

  • دہلی میں گرمی کا 6 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 11 ہلاک

    دہلی میں گرمی کا 6 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 11 ہلاک

    نئی دہلی: بھارت میں گرمی کی شدید لہر چل رہی ہے، دارالحکومت دہلی میں گرمی کا 6 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی میں ہیٹ اسٹروک سے 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جب کہ ریاست اتر پردیش میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گرمی کی لہر نہایت جان لیوا ثابت ہوئی ہے، جس کے باعث 81 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    ٹائمز آف انڈیا کے مطابق گرمی کی لہریں مہلک ہوتی جا رہی ہیں، بھارت میں مارچ سے اب تک ہیٹ اسٹروک سے 100 سے زیادہ اموات اور 40,000 کیسز ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

    ہیٹ اسٹروک کے شکار مریضوں میں خواتین سمیت معمر افراد کی زیادہ تعداد ریکارڈ کی گئی ہے، دوسری طرف ریاست آسام میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، جس سے 108 دیہات زیر آب آ گئے ہیں، جس سے مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 37 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 4 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

    آسام میں 1300 ایکڑ سے زائد رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں، سیلاب کے باعث 5 ہزار سے زیادہ لوگوں کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • امریکا میں شدید گرمی کی لہر، ہیٹ ویو وارننگ جاری

    امریکا میں شدید گرمی کی لہر، ہیٹ ویو وارننگ جاری

    موسمیاتی تبدیلی کے باعث اس وقت دنیا کے کئی خطے شدید ترین گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور مختلف ممالک میں اب تک اس گرمی کے باعث سینکڑوں انسانی جانیں ضائع ہوچکی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا بھر میں گرمی کی لہر میں تیزی کی لہر جاری ہے، واشنگٹن میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا ہے۔

    امریکا کے بعض شہروں میں درجہ حرارت37 سے43 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ کیا گیا، شمالی اور جنوبی ریاستوں ہیٹ ویو وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے باعث ہزاروں افراد متاثر ہوسکتے ہیں، نیو انگلینڈ میں بڑے پیمانے پر طوفان، سیلاب، تیز ہوائیں اور بگولوں کا خطرہ ہے۔

    واضح رہے کہ اس وقت دنیا کے کئی خطے شدید اور تاریخی گرمی کی لپیٹ میں ہیں، متحدہ عرب امارات میں شدید گرمی کے باعث ایک کرکٹر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

    یہ واقعہ متحدہ عرب امارات میں پیش آیا ہے جہاں شدید گرمی میں کرکٹ کھیلنے والا ایک شوقیہ کرکٹر مندیپ سنگھ میچ کے بعد چل بسا۔

    حج کے دوران کتنی اموات ہوئیں؟ سعودی وزیرصحت کا اہم بیان

    گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کے شوقین افراد نے ایک میچ شدید گرمی میں کھیلا۔ میچ تو کھیل لیا گیا مگر میچ کے بعد ایک کرکٹر مندیپ سنگھ کی حالت غیر ہوگئی اور وہ کچھ دیر میں ہی انتقال کر گیا۔

  • امریکا کا موسم گرم، نیشنل ویدر سروس نے شہریوں کو خبردار کر دیا

    امریکا کا موسم گرم، نیشنل ویدر سروس نے شہریوں کو خبردار کر دیا

    امریکا کے جنوب مغربی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گئے ہیں، پارہ 48.8 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق رواں سال پورے کیلیفورنیا اور جنوب مغرب کو شدید گرمی نے اپنی لپیٹ میں لیا ہے، نیشنل ویدر سروس نے خبردار کیا ہے کہ خطے کے زیادہ تر حصے میں ریکارڈ درجہ حرارت کے ساتھ ’’خطرناک‘‘ گرمی کی توقع ہے۔

    نیشنل ویدر سروس نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے آئندہ چند روز میں درجہ حرارت 48.8 ڈگری ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ اس ہفتے امریکا کے مغربی حصے پر ’ہیٹ ڈوم‘ اترنے کے باعث 34 ملین سے زیادہ امریکی انتہائی درجہ حرارت کا سامنا کریں گے۔

    ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس اور ایریزونا کے شہر فینکس میں درجہ حرارت 43.3 ڈگری سے زائد ہو سکتا ہے، کیلیفورنیا سے وسطی ایریزونا تک کے علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہوں گے، کیلیفورنیا کے ڈیتھ ویلی کا درجہ حرارت بھی 48 ڈگری تک جائے گا۔

  • بھارت: مرزا پور میں شدید گرمی سے انتخابی عملے کے 12 ارکان ہلاک

    بھارت: مرزا پور میں شدید گرمی سے انتخابی عملے کے 12 ارکان ہلاک

    بھارت میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے آخری مرحلے میں آج ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں یوپی کے مرزا پور میں شدید گرمی کی لہر کے باعث الیکشن ڈیوٹی پر تعینات 12 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 16 ہوم گارڈز کی طبیعت بگڑنے پر علاج کے لئے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا، یہ تمام ہوم گارڈز ساتویں مرحلے کی ووٹنگ کے لیے ڈیوٹی پر مامور تھے۔

    رپورٹس کے مطابق شدید گرمی کے باعث 3 ضلعی الیکشن ملازمین زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے علاوہ 9 ہوم گارڈز الیکشن ڈیوٹی کے دوران موت کی وادی میں چلے گئے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شمالی ہندوستان میں گرمی نے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ کئی مقامات پر درجہ حرارت 51 ڈگری سے تجاوز کرگیا ہے۔ جس کے باعث ہلاکتوں میں اصافہ ہوگیا ہے۔

    مرزا پور کا درجہ حرارت گزشتہ روز 47 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے، جو 49 ڈگری سے تجاوز کر سکتا ہے۔

    دوسری جانب نئی دہلی میں سخت گرمی کے دوران پانی کا بحران بھی سنگین ہوگیا، شہری پانی کی بوند بوند کو تر گئے، شمالی اور مشرقی ریاستیں ہیٹ ویو کی زد میں آگئی ہیں۔

    مراد آباد میں بجلی کمپنیوں نے ٹرانسفارمروں کو ٹھنڈا رکھنے کے لئے اس پر پانی کا چھڑکاؤ شروع کردیا، ہیضے اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو کر ہزاروں افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

    راجستھان ہائی کورٹ نے حکومت کو قومی ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ تعلیمی اداروں کو 8 جون تک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

    بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں مزید 2 روز تک ہیٹ ویو جاری رہنے کا امکان ہے جس دوران درجہ حرارت معمول سے 5 سے 6 ڈگری زیادہ رہ سکتا ہے۔

    حماس نے جو بائیڈن کی تجویز مثبت قرار دے دی

    واضح رہے کہ پاکستان، بھارت سمیت دنیا کے بیشتر ممالک ان دنوں ہیٹ ویو کی زد میں ہیں، جنوبی وسطی ایشیائی ریاستیں غیر معمولی موسمیاتی تبدیلیوں کی زد آچکی ہیں۔

  • بھارت میں آگ برساتا سورج، لو کے تھپیڑے، 85 افراد ہلاک

    بھارت میں آگ برساتا سورج، لو کے تھپیڑے، 85 افراد ہلاک

    بھارت میں شدید گرمی کی لہر سے شہری بلبلا اُٹھے، ہیٹ ویو کے باعث 85 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت دہلی میں رواں ہفتے ملک کا اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 53 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدید لہر سے اموات بہار، اتر پردیش اور اڑیسہ کی ریاستوں میں ہوئیں۔

    نئی دہلی میں سخت گرمی کے دوران پانی کا بحران بھی سنگین ہوگیا، شہری پانی کی بوند بوند کو تر گئے، شمالی اور مشرقی ریاستیں ہیٹ ویو کی زد میں آگئی ہیں۔

    مراد آباد میں بجلی کمپنیوں نے ٹرانسفارمروں کو ٹھنڈا رکھنے کے لئے اس پر پانی کا چھڑکاؤ شروع کردیا، ہیضے اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو کر ہزاروں افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

    راجستھان ہائی کورٹ نے حکومت کو قومی ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ تعلیمی اداروں کو 8 جون تک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

    بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں مزید 2 روز تک ہیٹ ویو جاری رہنے کا امکان ہے جس دوران درجہ حرارت معمول سے 5 سے 6 ڈگری زیادہ رہ سکتا ہے۔

    دنیا کے بیشتر ممالک میں شدید گرمی کی لہر، الرٹ جاری

    واضح رہے کہ پاکستان، بھارت سمیت دنیا کے بیشتر ممالک ان دنوں ہیٹ ویو کی زد میں ہیں، جنوبی وسطی ایشیائی ریاستیں غیر معمولی موسمیاتی تبدیلیوں کی زد آچکی ہیں.

  • دنیا کے بیشتر ممالک میں شدید گرمی کی لہر، الرٹ جاری

    دنیا کے بیشتر ممالک میں شدید گرمی کی لہر، الرٹ جاری

    پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، جنوبی وسطی ایشیائی ریاستیں غیر معمولی موسمیاتی تبدیلیوں کی زد آچکی ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت سے سعودی عرب تک ہیٹ ویو کی لہرجاری ہے،راجستھان اور نئی دہلی سمیت شمال مغربی بھارتی ریاستوں میں شدید گرمی کا راج ہے۔

    رپورٹس کے مطابق راجستھان میں درجہ حرارت پچاس سینٹی گریڈ سے تجاوز کرچکا ہے، بھارتی پنجاب اور ہریانہ میں بھی شدید ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

    سعودی مرکز موسمیات کے مطابق سعودی عرب میں یکم جون سے پارہ پچاس سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، شدید دھوپ میں کارکنوں سے کام نہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سال سعودی عرب کے وسطی اور مشرقی علاقے میں درجہ حرارت 48 سے 50 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    بھارت بھی ان دنوں شدید گرم موسم اور ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے۔ راجستھان کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت پچاس ڈگری سے اوپر جاچکا ہے، نئی دلی میں درجہ حرارت 49 اعشاریہ 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    ریمل نے بھارت اور بنگلہ دیش میں تباہی مچادی، 48 ہلاک

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر کئی ریاستوں میں بھی درجہ حرارت 48 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔ 30 مئی کے بعد سے گرمی کی شدت میں کمی آسکتی ہے۔

  • گرمی میں جلدی امراض سے کیسے محفوظ رہیں؟ ماہر امراض جِلد نے آسان نسخہ بتا دیا

    گرمی میں جلدی امراض سے کیسے محفوظ رہیں؟ ماہر امراض جِلد نے آسان نسخہ بتا دیا

    گرمیاں آتے ہی گرمی دانے، خارش، اور جِلد کا متاثر ہونا عام ہو جاتا ہے، شدید گرمی کے سبب جِلدی امراض میں اضافہ ہو جاتا ہے، ایسے میں طبی ماہرین ہمیں بتانے آ رہے ہیں کہ گرمی میں جلدی امراض سے کیسے محفوظ رہیں؟

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ماہر امراض جِلد خرم مشیر نے بتایا کہ گرمی میں جِلدی امراض سے بچنے کے لیے سب سے پہلی چیز یہ ہے کہ پانی زیادہ پئیں، چوں کہ ہر کوئی منرل واٹر نہیں پی سکتا اس لیے گھر میں پانی ابالیں، جب ٹھنڈا ہو جائے تو ایک چکر پھٹکری کا دیں، اور اوپر کی سطح والا پانی پئیں۔

    ستّو کا استعمال کیسے کریں؟

    دوسری چیز ہے ستّو، یہ ایک بہترین چیز ہے، اس سے توانائی ملتی ہے، ڈی ہائیڈریشن ختم ہوگی، چہرے پر کیل مہاسے بن جاتے ہیں، اس کے علاوہ خارش اور فنگل انفیکشن کا بھی ستّو سے علاج ہو جاتا ہے۔

    خرم مشیر نے ستّو سے متعلق بتایا کہ اس میں فائبر زیادہ ہوتے ہیں، اس میں چنے اور اناج والی چیزیں زیادہ ہوتی ہیں، یہ ذائقہ میں جس طرح بہترین ہے اسی طرح خواتین کی سلمنگ میں بھی بہت کارآمد ہے۔ انھوں نے کہا کہ ستّو بناتے وقت اس میں شکر نہ ڈالیں بلکہ گڑھ ڈالیں، اس سے جسم کی قوت مدافعت بہتر ہوتی ہے، گرمیوں کے زکام میں بھی مفید ہے اور اگر بلغم پیدا ہوا ہو تو اسے تیزی سے صاف کرتا ہے۔

    خرم مشیر نے بتایا کہ ستّو خواتین میں ہڈیوں کی کمزوری کے لیے بے حد مفید ہے، جیسا کہ آسٹیوپوروسس (ہڈیوں کا بھربھرا ہونا) اور آرتھرائٹس، ان میں ستّو بہت کارآمد ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ستّو کا شربت بچوں میں بھی اس حوالے سے بہت مفید ہے کہ ان کے پکے دانت بھی آنے کے بعد جلدی جھڑ جاتے ہیں۔

    عرق گلاب

    گرمی میں جِلدی امراض سے بچاؤ کے لیے انھوں نے مزید بتایا کہ مرد ہو یا خواتین، اپنے پاس عرق گلاب کا اسپرے رکھیں اور بار بار چہرے پر اسپرے کرتے رہیں۔ مرد جب باہر نکلیں تو کیپ پہنیں، خواتین دوپٹے سے چہرے پر سایہ کریں۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ کچی لسی کا استعمال شروع کریں، ایک جگ میں لٹر پانی لیں، اس میں دو چمچے دہی ڈالیں، اور ایک چمچہ دودھ ڈال دیں، اس میں تھوڑا سا نمک ملائیں اور گڑھ ڈالیں اور پئیں۔

    اس کے علاعہ یہ کریں کہ گھر میں جو دودھ آتا ہے، اس کی بالائی نکالیں اور اس میں چار چیزیں شامل کریں، تھوڑا سا زعفران، تھوڑا سا لیموں کا رس، تھوڑی سی گلسرین، اور تھوڑی سی ہلدی، انھیں اچھے سے ملا لیں اور پھر اس میں تھوڑا شکر ملا کر پوری رات کے لیے رکھ دیں۔ صبح اٹھ کر منھ دھوئیں اور پھر چہرے پر اس کا پیسٹ لگا لیں لیکن گلے تک، صرف چہرے پر نہیں۔ اور پھر پانچ منٹ بعد نیم گرم پانی سے اسے دھو لیں۔ یہ نسخہ مرد بھی استعمال کر سکتے ہیں، یہ سن اسکرین کا کام کرے گا۔

    مہینے بھر کے لیے قابل استعمال سن اسکرین کیسے تیار کریں؟

    ایک لیٹر پانی لیں اور ابالیں، اس میں 20 ملی لیٹر چمبیلی کا تیل ڈالیں، 20 ایم ایل گلسرین شامل کریں، مٹھی بھر پودینے کی پتیاں اچھی طرح چرمری کر کے، دو سے تین بڑی الائیچیاں ڈال لیں۔ ان تمام چیزوں کو اچھے سے ملا کر ایک بڑی بوتل میں ڈال دیں۔

    اب اس کا اپنے چہرے پر سارا دن اسپرے کرتے رہیں، یہ ایک بہترین سن اسکرین کا کام دے گا۔

  • شربت لسی پی کر نہیں بلکہ۔۔۔۔؟ گوہر رشید نے گرمی سے بچنے کا کیا طریقہ بتایا

    شربت لسی پی کر نہیں بلکہ۔۔۔۔؟ گوہر رشید نے گرمی سے بچنے کا کیا طریقہ بتایا

    پاکستان انڈسٹری کے معروف اداکار گوہر رشید نے شدید گرمی سے گرمی سے بچنے کا طریقہ بتایا۔

    پاکستان کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، خصوصاً پنجاب اور سندھ کے بیشترعلاقوں میں شہری شدید گرمی سے بے حال ہیں تاہ، اداکار گوہر رشید نے گرمی سے بچنے کا نسخہ بتادیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mirza Gohar (@mirzagoharrasheed)

    اداکار نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ لاہور میں آج درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ہے 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس ہورہا ہے۔

    انہوں نے کہا یہ گرمی آلو بخارے کا شربت پی کر، گنے کا جوس پی کر یا پھر ٹھنڈی ٹھنڈی لسّیاں پی کر تو کبھی کم نہیں ہوگی، میرے پاس ایک آئیڈیا ہے جس سے گرمی کم ہوسکتی ہے۔

    اداکار نے یہ کہتے ہی اداکار اپنے کیمرے کا رخ بدلتے ہیں اور عین ان کے پیچھے ایک درخت نظر آتی ہے، درخت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ ’’اسے درخت کہتے ہیں اسے لگائیں گے تو گرمی کم ہوگی ورنہ تو بیڑا غرق ہے‘‘۔

  • پاکستان کے بیشتر شہروں میں قیامت خیز گرمی،  پارہ 49  ڈگری کو چھوگیا

    پاکستان کے بیشتر شہروں میں قیامت خیز گرمی، پارہ 49 ڈگری کو چھوگیا

    کراچی : پاکستان کے مختلف شہروں میں قیامت خیز گرمی کے باعث پارہ 49 ڈگری کو چھو گیا، سورج کی تپش اورچلچلاتی دھوپ سے شہریوں کا بے حال ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر شہروں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، دادو، لاڑکانہ اور قمبر شہداد کوٹ میں پارہ 49 ڈگری کو چھو گیا۔

    سبی، تھل، جیکب آباد، سکھر،گھوٹکی ، رحیم یارخان میں 48 ڈگری جبکہ نوابشاہ میں 47 ، بہاولپور46 ،خیرپور 45 ، ساہیوال اور ملتان میں 44ڈگری تک جا پہنچا۔

    لاہور میں درجہ حرارت 40 جبکہ پشاور اور اسلام آباد میں اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کراچی میں درجہ حرارت 36 ڈگری تاہم ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے سے شدت 41 ڈگری محسوس کی جارہی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آج موہنجودڑومیں پارہ 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ مری ،گلیات اور گردو نواح میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے چترال، دیراور کوہستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

  • سعودی عرب: رواں سال حج کے دوران شدید گرمی کی پیشگوئی

    سعودی عرب: رواں سال حج کے دوران شدید گرمی کی پیشگوئی

    سعودی محکمہ موسمیات نے رواں سال دوران حج شدید گرمی کی پیش گوئی کردی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی محکمہ موسمیات کے سربراہ ایمن غلام نے مملکت میں حج کے ارادے سے آنے والے عازمین کو خبردار کیا ہے کہ اس بار جون میں حج کا سیزن آرہا ہے۔

    سعودی محکمہ موسمیات کے سربراہ کے مطابق جون میں شدید گرمی ہوتی ہے اور فضا میں نمی کا تناسب بھی بڑھ جاتا ہے جبکہ رواں سال 24 سے 29 جون تک سال کا گرم ترین وقت ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ رواں سال 24 لاکھ سے زائد فرزندان توحید حج کی سعادت حاصل کرینگے، انہیں چاہئے کہ شدید گرمی کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام ضروری انتظامات کریں۔

    خانہ کعبہ کے دروازے کا ڈیزائن تیار کرنے والے پاکستانی کا انتقال

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، حکومت کی جانب سے عازمین کی سہولت کے لئے مثالی انتظامات کئے گئے ہیں۔