Tag: گرم ترین دن

  • اٹلی کے شہر میلان میں گرمی کا 260 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    اٹلی کے شہر میلان میں گرمی کا 260 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    میلان: اٹلی کے شہر میلان میں گرمی کا 260 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپ میں ہیٹ ویو تاحال جاری ہے اور شہری گرمی سے نڈھال ہیں، اٹلی کے شہر میلان میں گرمی کا 260 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، پارہ 33 ڈگری سیلسیز کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کے مطابق 1763 کے بعد میلان کا یہ ریکارڈ ترین درجہ حرارت ہے، ایجنسی نے جمعہ کو کہا کہ اٹلی کا زیادہ تر حصہ گرمی کی لہر کی لپیٹ میں ہے، اور جنگلاتی آگ کی وجہ سے جنوبی یورپ کا بیش تر حصہ مسلسل گرم ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ بدھ کے روز اوسطاً 91.4 ڈگری فارن ہائٹ ریکارڈ کیا گیا، جو 1763 میں درجہ حرارت کے اندراج کے آغاز کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔

    میلان شہر کا پچھلا ریکارڈ 91 ڈگری کا ہے، جو 2003 میں ریکارڈ کیا گیا تھا، جب گرمی کی ایک قاتل لہر نے پورے یورپ میں 70 ہزار سے زیادہ افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

    واضح رہے کہ یونان، اسپین اور فرانس سمیت کئی ممالک میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک چلا گیا ہے، تاہم موسمیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ گرمی کی لہر ٹوٹنے والی ہے اور اگلے چند دنوں میں شدید گرج چمک کے ساتھ طوفان کی توقع ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کی وجہ سے گرمی کی شدید اور طویل لہریں فعال ہو رہی ہیں، بالخصوص یورپ میں جس کے بارے میں عالمی موسمیاتی تنظیم کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے تیزی سے گرم ہونے والا براعظم ہے۔

  • دنیا بھر میں تیسری مرتبہ گرم ترین دن کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

    دنیا بھر میں تیسری مرتبہ گرم ترین دن کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

    واشنگٹن: دنیا بھر میں ایک ہفتے میں تیسری مرتبہ گرم ترین دن کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں اوسط درجۂ حرارت میں ایک ہفتے میں تیسری دفعہ ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

    امریکی سائنسدانوں نے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعد بتایا ہے کہ جمعرات کو اوسط عالمی درجۂ حرارت 17.23 سینٹی گریڈ رہا، اس سے پیر کے روز قائم کردہ 17.01 سینٹی گریڈ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، جو صرف ایک دن بعد تجاوز کر گیا جب اوسط درجہ حرارت 17.18 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

    سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت انسانوں کی وجہ سے ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ قدرتی طور پر موسمی پیٹرن کی وجہ سے ہو رہا ہے جسے ایل نینو کہا جاتا ہے۔

    امپیریل کالج لندن میں گرانتھم انسٹی ٹیوٹ برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات کے موسمیاتی سائنسدان فریڈریک اوٹو نے کہا کہ یہ ایک سنگ میل نہیں ہے جسے ہمیں منانا چاہیے یہ لوگوں اور ماحولیاتی نظام کے لیے موت کی سزا ہے۔

  • برطانیہ: کتا گاڑی میں چھوڑنے پر خاتون پر تنقید

    برطانیہ: کتا گاڑی میں چھوڑنے پر خاتون پر تنقید

    لندن : برطانیہ میں سخت گرمی کے دوران کتے کو گاڑی میں چھوڑنے پر خاتون کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں گرمی کی لہر پیھل رہی ہے اور گذشتہ روز سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا تھا، اس دوران ایک برطانوی خاتون نے شاپنگ کی غرض سے مال جاتے ہوئے اپنے پالتو کتے کو گاڑی میں چھوڑ گئی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مذکورہ خاتون بیس منٹ تک شاپنگ مال میں رہی اور اس کا کتا 20 منٹ تک سخت گرمی میں گاڑی میں بند رہا، تاہم کار کی کھڑکی تھوڑی سے کھلی ہوئی تھی جس سے راہ گیر بوتل کے ذریعے کتے کو پانی پلاتے رہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بے زبان جانور کو سال کے گرم ترین دن گاڑی میں بیس منٹ تک بند کرنے کے باعث کتے کی مالکن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے کہ ’کتے کو گاڑی میں کیوں چھوڑا‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک راہ گیر نے پورے واقعے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی نوجوان خواتین کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    برطانیہ کے میٹ آفس کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے تمام حصوں میں سال کا گرم ترین دن گذشتہ روز تھا۔

    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • سبی میں گرمی کا 70 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    سبی میں گرمی کا 70 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    اسلام آباد: رواں مہینے سبی میں حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا جب کہ سابق ریکارڈ 47 ڈگری تھا جو کہ 12 اپریل 1981میں قائم ہوا تھا اس طرح  پاکستان میں گرمی کا 70 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اپریل میں ملک میں گرمی کا 70 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے اور سبی میں 48 ڈگری تک جا پہنچا اس طرح لاڑکانہ میں بھی درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ  گیا جو کہ 2000 میں 48.5 تھا۔

    ڈی جی میٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں  لاہور، فیصل آباد، سبی، ڈیرہ اسماعیل خان اور لاڑکانہ میں گرمی کے سابق ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں سب سے زیادہ درجہ حرارت لاڑکانہ میں ریکارڈ کیا گیا جس سے دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جب کہ سبی میں 70 سال بعد سب سے گرم دن آج ریکارڈ گیا۔


    اگلا ہفتہ سال کا گرم ترین ہفتہ ہونے کا امکان


    انہوں نے مزید بتایا کہ لاہورکا سابق ریکارڈ 44 ڈگری تھا جو دو ہزار دس میں قائم ہوا تھا اور فیصل آباد کا سابق ریکارڈ 44.5 جب کہ آج 45ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ سبی میں بھی سابق ریکارڈ 47 ڈگری 12 اپریل 1981میں قائم ہوا تھا جب کہ آج سبی کا درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

    اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں آج درجہ حرارت 45 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جب کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں 29 اپریل 2006 میں 44 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    واضح رہے گزشتہ دو تین سال میں گرمیاں اپنے عروج پر ہیں اور ہیٹ اسٹروک کے باعث درجنوں لوگ اپنی جانوں سے گئے لیکن رواں سال اپریل کے آغاز سے ہی سورج اپنے جوبن پر ہے جس کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کے سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔

  • کراچی میں سال کا سب سے گرم ترین دن، شہری گھروں میں محصور

    کراچی میں سال کا سب سے گرم ترین دن، شہری گھروں میں محصور

    کراچی : شہر قائد میں گذشتہ د س سالوں کے دوران آج گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا ہے ، کراچی سمیت صوبہ بھر میں آج گرمی کی شدت انتہائی ذیادہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کی بڑی اکثریت گھروں میں محصور رہی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق موسم میں تبدیلی کے تناظر میں اس تمام صورتحال کو دیکھا جارہا ہے اور آئندہ آنے والے دنوں میں صوبہ سندھ کے متعدد اضلاع گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے ۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت 46سینٹی گریڈ، جیکب آباد میں سب سے ذیادہ 49 سینٹی گریڈ اور سبی میں 48 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چار دنوں میں سندھ کے زیریں علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ، جبکہ بارش کا یہ سلسلہ کل شام سے بھی شروع ہوسکتا ہے ۔

    کراچی میں آج سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا ۔جبکہ موسمی تبدیلیوں کے تناظر میں محکمہ موسمیات کے ماہرین یہ بھی بتاتے ہیں کہ گذشتہ چند سالوں کے دوران کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ذیادہ ریکارڈ ہورہا ہے جس کی مختلف وجوہات سامنے آئی ہیں۔

    ماہرین ماحولیات کے مطابق کلائمٹ چینج کی وجوہات گرمی میں اضافے کی ایک بڑی وجہ ہیں، اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے مستقبل میں خطرناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق موسم میں تبدیلی کے حوالے سے معمول کی تبدیلیوں اور اچانک آنے والی تبدیلیوں سے مستقل آگاہ بھی رکھا جاتا ہے ، تاہم موسمی تبدیلیاں اب کسی ایک ملک کا نئی بلکہ اقوام عالم کا مسئلہ بن چکی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق آئندہ آنے والے دنوں میں موسمی تبدیلیوں کے نمایاں اثرات کراچی سمیت زیریں سندھ اور بلوچستان اور ان کے ملحقہ علاقوں میں گرمیوں میں تیز گرمیاں اور سردیوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ سامنے آئے گا۔