Tag: گرم چائے

  • کہیں آپ بھی گرما گرم بھاپ اڑاتی چائے کے شوقین تو نہیں؟

    کہیں آپ بھی گرما گرم بھاپ اڑاتی چائے کے شوقین تو نہیں؟

    کیا آپ کا شمار بھی چائے کے شوقین افراد میں ہوتا ہے؟ ویسے تو تقریباً ہم سب ہی چائے کے شوقین ہیں، لیکن وہ افراد جو گرما گرم چائے پینے کے شوقین ہوتے ہیں ان کے لیے ایک بری خبر ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ بھاپ اڑاتی گرما گرم چائے آپ کو کینسر میں مبتلا کرسکتی ہے۔

    انٹرنیشنل جرنل آف کینسر میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق 60 سینٹی گریڈ تک گرم چائے پینے کے عادی افراد میں غذا کی نالی یعنی ایسو فیگس کے کینسر کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔

    تحقیق میں بتایا گیا کہ طویل عرصے تک تیز گرم چائے پینے سے غذا کی نالی میں خراشیں پڑ جاتی ہیں اور یہ زخم بگڑ کر کینسر میں بدل جاتے ہیں۔

    چائے کو ایک فائدہ مند مشروب سمجھا جاتا ہے تاہم کئی مواقعوں پر یہ نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتی ہے۔

    ایک تحقیق کے مطابق کھانے کے فوراً بعد چائے پینے کی عادت ہمارے نظام ہضم پر خطرناک طریقے سے اثر انداز ہوتی ہے۔

    خاص طور پر اگر ہمارے کھانے میں پروٹین شامل ہو تو چائے اس کے اجزا کو سخت کردیتی ہے نتیجتاً یہ مشکل سے ہضم ہوتے ہیں۔ ماہرین کا مشورہ ہے کہ کھانے سے ایک گھنٹہ قبل اور بعد میں چائے سے گریز کیا جائے۔

  • گرم چائے سے نکلنے والا دھواں صحت کے لئے انتہائی خطرناک

    گرم چائے سے نکلنے والا دھواں صحت کے لئے انتہائی خطرناک

    لندن: حالیہ تحقیق کے مطابق گرم چائے سے نکلنے والا دھواں صحت کے لئے انتہائی خطرناک ہوسکتا ہے۔

    لندن کالج یونیورسٹی اور برٹس سائنس کی جانب سے کی جانے والی مشترکہ تحقیق کے کے حوالے سے ایسٹ کینٹ یونیورسٹی اسپتال کے کنسلٹنٹ کا کہنا ہے کہ گرم چائے پینا انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہوسکتا ہے، آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ چائے کے کپ سے نکلنے والا دھواں انسانی صحت کے لیے بے حد نقصان دہ ہے۔

    چائے کے کپ سے نکلنے والا دھوئیں سے نکسیر پھٹ سکتی ہے اور ناک سے خون کا اخراج بھی ہوسکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر گرم چائے پینے سے کسی کی ناک سے خون بہنے لگے تو اسکو 24 گھنٹے تک چائے نہیں پینی چاہئے تاکہ خون کی شریانے صحیح طور پر کام کرسکیں۔

    واضح رہے کہ ایران میں ہونے والی ایک تحقیق  سے یہ ثابت ہوا تھا کہ گرم مشروبات پینے والوں کو گلے سے معدے تک کی نلی کا کینسر کا خطرہ ہوتا ہے۔

    دوسری جانب 2012 میں یونیورسٹی آف گلیسگو میں ایک تحقیق سے یہ پتہ چلا تھا کہ کہ جو لوگ زیادہ چائے پیتے ہے، ان میں غدود کے کینسر ہونے کا خدشہ 50 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔