Tag: گرم ہوا کا غبارہ

  • لوگوں سے بھرے اڑتے گرم ہوا کے غبارے میں آگ لگ گئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    لوگوں سے بھرے اڑتے گرم ہوا کے غبارے میں آگ لگ گئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    جنوبی برازیل میں ایک انتہائی دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں تفریح کرنے والوں سے بھرے گرم ہوا کے غبارے میں اچانک اڑتے ہوئے آگ لگی، اور اس واقعے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔

    سانتا کیٹرینا ریاست کے گورنر جوجینہو میلو نے X پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ ہفتہ کی صبح پرایا گرانڈے شہر میں ہاٹ ایئر بلون پر 21 افراد سوار تھے، جب اس میں فضا میں آگ لگ گئی اور اس میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے۔

    اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں جلتے غبارے کو تیزی سے زمین کی طرف آتے دیکھا جا سکتا ہے، ریاستی حکومت کے پریس دفتر نے اطلاع دی کہ پائلٹ سمیت 13 افراد زندہ بچ گئے اور کوئی لاپتا نہیں ہے۔

    برازیل کی نیشنل سول ایوی ایشن ایجنسی (این اے سی) نے کہا کہ وہ طیارے اور عملے کی حالت کی تحقیقات کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔


    ویڈیو: 12 سالہ بچی زپ لائن ٹوٹنے سے 30 فٹ نیچے آگری


    پائلٹ کا کہنا تھا کہ ٹوکری کے اندر اچانک آگ شروع ہوئی تو اس نے غبارے کو نیچے کرنا شروع کر دیا، جب غبارہ زمین کے بالکل قریب تھا تو اس نے لوگوں کو چھلانگ لگانے کو کہا، لوگوں نے چھلانگیں لگانا شروع کیں، لیکن کچھ لوگ سنبھل نہیں پائے۔

    مرنے والوں میں ماں بیٹی بھی شامل تھی، اور ایک ماہر امراض چشم بھی بچ نہیں سکا، جب کہ بچ جانے والے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں پہنچایا گیا۔ بلون ٹور کمپنی حادثے کے بعد اپنی سرگرمیاں غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی ہیں۔

  • ٹیکساس: لوگوں کو فضاؤں کی سیر کرانے والے غبارے کو حادثہ،16 افراد ہلاک

    ٹیکساس: لوگوں کو فضاؤں کی سیر کرانے والے غبارے کو حادثہ،16 افراد ہلاک

    ٹیکساس : لوگوں کو تفریح کے غرض سے فضاؤں کی سیر پر محوِ پرواز گرم ہوا سے اڑنے والا غبارہ آگ لگ جانے کی وجہ سے پھٹ گیا،غبارے میں سوار 16 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ کے شہر ٹیکساس میں گرم کا ہوا غبارہ جو مسافروں کو تفریح کے غرض سے فضاؤں کی سیر کروا رہا تھا کہ اچانک آگ بھڑک اُٹھنے سے پھٹ گیا اور مسافر سمیت زمین پر آن گرا جس کے نتیجے میں غبارے میں سوار 16 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجینسی کے مطابق گرم ہوا کا غبارہ ایک نجی کمپنی کی ملکیت تھی جو دورانِ پرواز بجلی کی ہائی ٹینشن لائن سے ٹکرا گیا جس کے باعث غبارے میں آگ بھڑک اُٹھنے کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا۔

    air ballon

    ریسکیو اداروں کے مطابق ٹیلی فون نمبر 911 میں اطلاع دی دی گئی تھی کہ کوئی ٹریفک حادثہ ہوا ہے جس میں کئی ہلاکتوں کا خدشہ ہے تا ہم جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد پتہ چلا کہ گرم ہوا کے ذریعے اُڑنے والےغبارے کے پچھلے حصے میں آگ لگی ہوئی تھی جس کے نتیجے میں غبارے میں سوار 16 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

    تباہ ہونے والا غبارہ ہائی ٹینشن لائن کے عین نیچے واقع کھیتوں میں گرا،پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر ابتدائی شواہد اکھٹے کر لیے اس دوران ریسکیو ادرے امدادی کام میں مصروف رہے اور میتوں کو اسپتال منتقل کرنے کے انتظامات کیے۔