Tag: گرنے

  • امریکا کے مشہور سیاحتی مقام پر چٹان کا ٹکڑا گرنے سے تین افراد ہلاک

    امریکا کے مشہور سیاحتی مقام پر چٹان کا ٹکڑا گرنے سے تین افراد ہلاک

    واشنگٹن :سیکیورٹی اداروں نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ پولیس ریسکیو کتوں کے ذریعے ممکنہ طور پر ملبے تلے دبے دیگر افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک مشہور ساحلی سیاحتی مقام پر تیس فٹ لمبا ایک پہاڑی چٹانی ٹکڑا گرنے سے کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے، ہلاک شدگان میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یہ چٹان سان ڈیئگو کے ساحلی شہر کے شمال میں واقع گرینڈ ویو بیچ کے مقام پر گری۔ پولیس ریسکیو کتوں کے ذریعے ممکنہ طور پر ملبے تلے دبے دیگر افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے،اس چٹانی ٹکڑے کے ٹنون وزنی ملبے تلے بہت سی کرسیاں اور سرفنگ بورڈز دب گئے ہیں۔

    حکام کے مطابق متعلقہ چٹان کا باقی حصہ گرنے کا خطرہ بھی ہے اور اسی لیے امدادی کارکن انتہائی احتیاط سے کام لے رہے ہیں۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھاکہ افسوس ناک حادثے میں زخمی ہونے والے متاثرین کی تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی ہیں البتہ حادثے میں کسی بچے کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سنہ 2016 اور 2008 میں بھی مذکورہ سیاحتی مقام پر مٹی کا تودہ گرنے سے دو افراد ہلاک ہوگئےتھے۔

  • خیبرایجنسی میں مکان کی چھت گرنے سے5افراد جاں بحق

    خیبرایجنسی میں مکان کی چھت گرنے سے5افراد جاں بحق

    پشاور : خیبرایجنسی کےعلاقےنیکی خیل میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنےسےپانچ افرادجاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے نیکی خیل میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    لنڈی کوتل کے علاقے نیکی خیل میں افسوس ناک واقعہ صبح سویرے پیش آیا،گھرکےمکین نیند میں تھے کہ اچانک خستہ حال مکان کی چھت گرگئی۔

    ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے پانچ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

    مزید پڑھیں: گھر کی چھت گرنے سے 3 خواتین جاں بحق

    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ نوشہرہ کے علاقہ پبی میں اچانک گھر کی چھت گر گئی تھی جس کے باعث ملبے تلے دب کر تین خواتین شدید زخمی ہوگئیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم تینوں خواتین جان کی بازی ہار گئیں۔