Tag: گرو

  • اچھلتے کودتے زرد مینینز کی واپسی

    اچھلتے کودتے زرد مینینز کی واپسی

    بچوں اور بڑوں کے پسندیدہ مینینز کے مداحوں کا انتظار بالآخر ختم ہوا اور اینی میٹڈ فلم سیریز کی نئی فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا جسے دیکھ کر مداحوں کو اپنی ہنسی روکنا مشکل ہوگیا۔

    اینی میٹڈ فلم مینینز ۔ دا رائز آف گرو کا ٹریلر جاری کردیا گیا جس میں یہ زرد مخلوق اپنی حرکتوں سے سب کا ناک میں دم کیے ہوئے ہے۔

    ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیورٹ اور کیون (مینینز) طیارے کے پائلٹ ہیں اور اپنی بنانا زبان میں گفتگو کرتے ہوئے اسے اڑا رہے ہیں۔

    ایکشن اور مزاح سے بھرپور اس ٹریلر نے مداحوں کو پیٹ پکڑ کر ہنسنے پر مجبور کردیا۔

    ٹریلر کی ریلیز کے ساتھ ہی مداحوں کا 2 سالہ انتظار بھی ختم ہوگیا، اس فلم کو سنہ 2020 میں ریلیز کیا جانا تھا لیکن کووڈ وبا کے باعث اسے 2021 اور پھر 2022 تک مؤخر کردیا گیا اور بالآخر اب اس کی ریلیز کی تاریخ یکم جون 2022 کا اعلان کردیا گیا۔

    یہ سیریز بنیادی طور پر ڈسپیک ایبل می کی ہے جس کے 3 حصے ریلیز کیے جاچکے ہیں، فلم میں مرکزی کردار گرو کا ہے جس کے پاس مینینز کی فوج ہے۔

    سنہ 2015 میں اس کا پریکوئل مینینز کے نام سے ریلیز کیا گیا جس میں ان مینینز کو اپنا آقا ڈھونڈتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    اب اس پریکوئل کا دوسرا حصہ مینینز ۔ دا رائز آف گرو ریلیز کیا جارہا ہے جس میں گرو کا بچپن دکھایا جارہا ہے۔

    فلم میں اسٹیو کارل، جین کلاڈ اور رسل برانڈ نے مینینز کے کرداروں میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

  • بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول منینز کی واپسی

    بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول منینز کی واپسی

    بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول اینی میٹڈ سیزیر منینز ایک بار پھر واپس آرہی ہے۔ فلم کے چوتھے حصہ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

    ایک دوسرے کا مذاق اڑاتے اور ہر کام کو الٹا کرنے کے ماہر ننھے زرد منینز ایک بار پھر بڑی اسکرین پر تہلکہ مچانے آرہے ہیں۔ فلم میں ایک بار پھر ان کا اور ان کے آقا گرو کا سامنا ایک نہایت ذہین اور چالاک نوسر باز سے ہے۔

    منینز کا پہلا حصہ ڈسپیک ایبل می سنہ 2010 جبکہ دوسرا حصہ 2103 میں پیش کیا گیا تھا۔ فلم کا تیسرا حصہ منینز کے نام سے 2015 میں پیش کیا گیا جو دراصل ڈسپیک ایبل می کا پریکوئل تھا۔ اس میں یہ زرد کردار اپنے مالک کی تلاش میں سرگرداں نظر آئے۔

    حال ہی میں جاری کیے جانے والے ٹریلر سے معلوم ہوتا ہے کہ اپنے زمانے کا مشہور چور گرو جرائم سے تائب ہو کر اپنی اہلیہ لوسی کے ساتھ جرائم کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے۔

    minions-3

    ان کا سامنا ایک انوکھے چور سے ہے جو عالمی شہرت یافتہ آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کا بے حد مداح ہے اور اس کی طرح رقص کرتے ہوئے اپنا کام دکھا جاتا ہے۔

    minions-5

    minions-4

    ہر فلم کی طرح اس فلم میں بھی چور ایک انوکھی شے کی مدد سے سب کو قابو کرلیتا ہے جو کچھ اور نہیں بلکہ ببل گم ہے۔

    minions-2

    اس ببل گم سے غبارے پھلا کر وہ ایک بحری جہاز سے قیمتی ہیرا چراتا ہے جس کے بعد ان غباروں کی وجہ سے جہاز فضا میں محو پرواز ہوجاتا ہے۔

    minions-1

    فلم ڈسپیک ایبل می 3 اگلے سال 30 جون کو ریلیز کردی جائے گی۔