Tag: گرومندر

  • کراچی میں بارش، گرومندر کے اطراف سڑک دھنسنا شروع

    کراچی میں بارش، گرومندر کے اطراف سڑک دھنسنا شروع

    کراچی میں گزشتہ دنوں ہونے والی شدید بارش کے بعد شہر کے مرکزی علاقے گرومندر کے اطراف سڑک دھنسنا شروع ہوگئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بارش کی وجہ سے لوگوں کو آمد و رفت میں کافی مشکلات کا سامنا ہے، گرومندر کے قریب کی سڑک ایک جگہ سے دھنس چکی ہے، لوگوں کو یہاں سے گزرتے ہوئے احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے جبکہ نشاندہی کےلیے پتھر بھی رکھ دیے گئے ہیں۔

    گرومندر کے قریب سڑک پر بارش کا پانی بھی جمع ہے اور لوگوں کی آمد و رفت مشکل ہوگئی ہے، یہاں سڑک پر دائرے کی صورت میں پتھر رکھے گئے ہیں تاکہ کوئی ناخوشگورا واقعہ نہ ہو۔

    حکومتی سسٹم فعال ہے جو نکاسی آب کو یقینی بنانے کی کوشش کررہا ہے، تاہم ٹریفک پولیس کی جانب سے عوام الناس کےلیے بھی ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ احتیاط برتیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ لوگ بلاوجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں کیوں کہ اگر سڑک پر پانی کھڑا ہوگا تو یہ پتا چلنا مشکل ہوگا کہ گھڑا کہاں ہے اور فٹ پاتھ کہاں ہے۔

    واضح رہے کہ خاص کر موٹرسائیکل سوار ان گڑھوں میں گرجاتے ہیں جس کی کئی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں، کراچی کی سڑکیں جو پہلے ہی تباہ حال تھیں بارش کی وجہ سے مزید تباہی سے دوچار ہوچکی ہیں۔

  • کراچی: شہر کی مرکزی شاہراہ کے دونوں ٹریک ٹریفک کےلیے بند، شہری شدید پریشان

    کراچی: شہر کی مرکزی شاہراہ کے دونوں ٹریک ٹریفک کےلیے بند، شہری شدید پریشان

    کراچی: شہرقائد کی مرکزی شاہراہ کے دونوں ٹریکس کو ٹریفک کےلیے بند کردیا گیا، جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

    گرومندر سے نمائش آنے جانے والے دونوں شاہراہوں کو گاڑیوں کے لیے بند کیا گیا ہے، احتجاج کے باعث اطراف کی شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا ہے، سڑک پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں اور لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

    گرومندر، پیپلز چورنگی، جمشیدروڈ اور جیل چورنگی پر ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے، شہید ملت روڈ، سولجر بازار، یونیورسٹی روڈ اور اطراف میں بھی ٹریفک جام ہے۔

     

    شہر قائد میں ٹریفک جام معمول، جگہ جگہ پارکنگ مافیا کے کارندے سرگرم

     

    ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ گرومندر سے آنے والی ٹریفک کو 45 كانگریس سے پی پی چورنگی بھیج رہے ہیں۔

    گرومندر اور نمائش کےلیے آنے والی ٹریفک کے متبادل راستوں کے حوالے سے ٹریفک پولیس کا مزید کہنا تھا کہ پی پی چورنگی سے آنے والی ٹریفک کوریڈور 3 کی طرف بھیج رہے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/water-tanker-shahrah-e-faisal-traffic-jam/

  • کراچی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر دکان میں موجود شخص ہلاک

    کراچی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر دکان میں موجود شخص ہلاک

    کراچی: ڈکیتی کے دوان مزاحمت پر شہرقائد میں ایک اور شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، فائرنگ کا واقعہ دکان میں پیش آیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ گرومندر کے قریب فائرنگ سے ہلاکت کا واقعہ ڈکیتی پر مزاحمت کا نکلا، ڈکیتی کے دوران قتل ہونے والا مقتول حسن عارف اپنی دکان پرموجود تھا کہ اس دوران مسلح ملزمان پہنچے۔

    پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ملزمان نے ڈکیتی کی کوشش کی جس پر حسن نے مزاحمت کی، ملزمان کی فائرنگ سے ایک گولی مقتول کے سینے میں لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

    حکام نے کہا کہ واقعے کے وقت ایک ریلی بھی وہاں سے گزر رہی تھی، رواں سال ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر جاں بحق شہریوں کی تعداد 109 ہوگئی۔

  • کراچی :  گرومندر  پر 2 بھائیوں کے قتل کا مقدمہ درج،  3 افراد زیرِ حراست

    کراچی : گرومندر پر 2 بھائیوں کے قتل کا مقدمہ درج، 3 افراد زیرِ حراست

    کراچی : گرومندر پر 2 بھائیوں کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور مختلف علاقوں سے تین افراد کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گرومندر سے جہاں گاڑی پر فائرنگ کا واقعے میں پیشرفت ہوئی، 2 بھائیوں کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    جمشید کوارٹر پولیس نے بھائیوں کےقتل کا مقدمہ درج کیا، مقدمے میں 3 نامزد سمیت 7 ملزمان شامل ہیں۔

    دوسری جانب پولیس نےگاڑی پر فائرنگ کر کے دو بھائیوں کو قتل اور دو کو زخمی کرنے کے واقعے میں مختلف علاقوں سے 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیےگئےتینوں افراد ملزمان کے قریبی ساتھی ہیں اور تینوں افراد ملزمان سے رابطے میں تھے۔

    حکام کے مطابق جیوفینسنگ اور موبائل کے کال ریکارڈز کی مدد سے تفتیش کی جارہی ہے، قاتل اور مقتول آپس میں رشتہ دار ہیں اور پہلے بھی ایک دوسرے پر فائرنگ کر چکے ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کی حالت بھی نازک ہے، جو نجی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

    گذشتہ روز کراچی میں سرعام گاڑی کو گھیر کر گولیاں برسادی گئی تھیں ، حملے میں دو بھائی جاں بحق اور دو زخمی ہوئے تھے جبکہ ایک بھائی معجزانہ طور پرمحفوظ رہا۔

    عینی شاہدین کے مطابق حملہ اور 4 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، پولیس کے مطابق واقعہ خاندانی دوشمنی کا شاخسانہ ہے۔

    پانچوں بھائی راجو آئسکریم کے مالک کے قتل کیس کے ملزم تھے اور پیشی کے لیے عدالت جارہےتھے تاہم دونوں مقتولین کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔

  • کراچی : گرومندر پر 2 بھائیوں کے قتل کا  معاملہ  ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار

    کراچی : گرومندر پر 2 بھائیوں کے قتل کا معاملہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار

    کراچی : اے ایس پی علینہ راجپر جمشید ٹاؤن نے گرومندر پر دو بھائیوں کے قتل کے معاملے کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گرومندر میں کار پر فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا گیا جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔

    اے ایس پی علینہ راجپر جمشید ٹاؤن نے معاملہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دے دیا اور کہا اور ہوسکتا ہے کہ یہ معاملہ آئس کریم پارلر مالک کے قتل سے جڑا ہو، وہ آج کیس کی پیشی پرجارہے تھے۔

    23 دسمبر کو اسی جگہ پر ہی آئس کریم پارلر مالک اعجاز کا قتل اور ملازم زخمی ہوا تھا، مقتول محمد اعجاز کے بھائی ریاض نے پانچوں بھائیوں کو قتل کا ذمہ دار قرار دیا اور مدعی نے پانچوں بھائی شان ،زبیر ،ساجد ،واجد اور عمیر کو مقدمے میں نامزد کیا تھا۔

    پولیس نے مدعی کی نشاندہی پر بیلہ میں نامزد بھائیوں کے گھر پر چھاپہ بھی مارا تھا ، آج قتل وزخمی ہونیوالے بھائیوں نے عدالت سےضمانت لےرکھی تھی اور مقتولین اسی مقدمے میں پیشی پر جا رہے تھے کہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

    دوسری جانب ایدھی رضاکار کے مطابق ملزمان نے گولیاں مارنے کے بعد گاڑی میں جھانک کر تسلی کی کار سوار مرچکے ہیں، اس کے بعد ایک کار سے ایک شخص جو زندہ بچ چکا تھا، میری طرف آیا تو اسے اسپتال پہنچا دیا۔

    پولیس کو جائے وقوعہ سے سترہ خول ملے ہیں، سی سی ٹی اور دیگرشواہد اکھٹے بھی کئے جارہے ہیں۔

    یاد رہے آج صبح تین موٹر سائیکل سوار مسلح چھ ملزمان نےکارپر سرعام تین اطرف سے فائرنگ کی ،کار میں پانچ بھائی سوار تھے، جن میں دو جاں بحق ، اور دو زخمی ہوئے جبکہ ایک معجزاتی طورپرمحفوظ رہا تھا۔

  • کراچی: گرومندر پر سرعام  2 بھائیوں کے  قتل کی ویڈیو سامنے آگئی

    کراچی: گرومندر پر سرعام 2 بھائیوں کے قتل کی ویڈیو سامنے آگئی

    کراچی: گرومندر پر سرعام دو بھائیوں کے قتل کی ویڈیو سامنے آگئی، کار پر3موٹر سائیکل سوار مسلح 6ملزمان نے فائرنگ کی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گرومندر کے قریب کار پر فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    واقعہ کی سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہےکہ تین موٹرسائیکل سوارمسلح چھ ملزمان نےکارپرتین اطراف سے فائرنگ کی۔

    ملزمان کی جانب سے ابتدائی طور پر فائرنگ ڈرائیور پر کی گئی ، ملزمان کی سرعام فائرنگ سے کار سوار پانچ بھائیوں میں دو انتقال کرگئے جبکہ دو زخمی اور ایک معجزاتی طورپرمحفوظ رہا۔

    اس سے قبل ایس ایس پی جمشید ٹاؤن علینہ راجپر نے بتایا تھا کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے گرومندر کے علاقے میں سیاہ رنگ کی کار پر شدید فائرنگ کی ، فائرنگ کے نتیجے میں کار میں موجود دو سگے بھائی واجد اور شان جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں بھائی واجد اور شان لسبیلہ کے رہائشی تھے، جو کورٹ میں پیشی کے لئے جارہے تھے۔ تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی: گرومندر کے قریب کار پر فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق

    دوسری جانب گورنر سندھ نے گرومندر پر فائرنگ سے دو افراد کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئےایڈیشل آئی جی سےرپورٹ طلب کرلی۔

    گورنر نے کہا ہے کہ تحقیقات کی جائیں کہ واقعہ دہشت گردی ہےیا ذاتی رنجش ہے فائرنگ میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے، شہر کےامن میں رخنہ ڈالنےکی کسی سازش کوبرداشت نہیں کرسکتے۔

  • کراچی: گرومندر کے قریب کار پر فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق

    کراچی: گرومندر کے قریب کار پر فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق

    کراچی: گرومندر کے قریب صبح سویرے فائرنگ کے واقعے میں 2 سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایس ایس پی جمشید ٹاؤن علینہ راجپر نے بتایا کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے گرومندر کے علاقے میں سیاہ رنگ کی کار پر شدید فائرنگ کی۔

    فائرنگ کے نتیجے میں کار میں موجود دو سگے بھائی واجد اور شان شدید ہوگئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دونوں بھائی چل بسے۔

    اے ایس پی جمشید ٹاؤن نے کہا کہ متاثرہ کار میں 5 بھائی سوار تھے جن میں سے 2 بھائی شدید زخمی ہوئے اور ایک خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔

    انہوں نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ دشمنی کا نتیجہ ہے، جائے وقوعہ سے نائن ایم پستول کے 18 خول ملے ہیں جب کہ کار پر بھی لگ بھگ اتنی ہی گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے دونوں بھائی واجد اور شان لسبیلہ کے رہائشی تھے، جو کورٹ میں پیشی کے لئے جارہے تھے۔ تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے لکی مروت میں آپریشن کرکے کالعدم تنظیم کے2 مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

    اس حوالے سے سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ عملے نے مصدقہ اطلاعات کے بعد لکی مروت کے علاقے ڈاڈیوالہ میں کارروائی کی۔

    غیر معیاری نوڈلز کھانے سے 2 بہن بھائی دم توڑ گئے

    سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ہلاک مبینہ دہشت گرد پولیس پرحملوں، ٹارگٹ کلنگ سمیت درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے۔

  • کراچی میں فائرنگ سے آئس کریم پارلر کا مالک جاں بحق

    کراچی میں فائرنگ سے آئس کریم پارلر کا مالک جاں بحق

    کراچی میں گرومندر میں فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا ہے، جاں بحق شخص آئس کریم پارلر کا مالک تھا۔

    تفصیلات کے مطابق گرومندر پر فائرنگ سے آئس کریم پارلر کا مالک جاں بحق ہوگیا۔ کار اور موٹرسائیکل سوار ملزمان کی جانب سے اس پر فائرنگ کی گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول آئس کریم پارلرکا مالک تھا۔ اس کا رشتے داروں سے جگہ پر تنازع چل رہا تھا۔

    ملزمان آئس کریم پارلر پر آئے تو مقتول وہاں سے بھاگ گیا۔ اس دوران ملزمان نے تعاقب کرتے ہوئے فائرنگ کی۔

    پولیس نے بتایا کہ مقتول اورنگی ٹاؤن کا رہائشی اور آبائی تعلق خیبرپختونخوا سے تھا۔ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے 25 خول ملے ہیں۔

  • کراچی کے شہریوں کو مضر صحت گوشت کی سپلائی جاری

    کراچی کے شہریوں کو مضر صحت گوشت کی سپلائی جاری

    کراچی: شہر قائد کے باسیوں کو مضر صحت گوشت کی سپلائی کا سلسلہ کھلے عام جاری ہے، شہریوں کو جو گوشت فراہم کیا جا رہا ہے اس کی سپلائی کھلی گاڑیوں میں کی جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہریوں کو سپلائی کیے جانے والے گوشت کو کھلی گاڑیوں میں منتقل کیا جا رہا ہے، گوشت کی سپلائی کیسے کی جاتی ہے، اے آر وائی نیوز نے ویڈیو حاصل کر لی۔

    اے آر وائی نیوز کے نمایندے کے مطابق مذکورہ ویڈیو آج صبح کراچی کے مشہور علاقے گرومندر میں بنائی گئی ہے، کھلی لوڈر سوزوکیوں میں گوشت لاد کر منتقل کیا جا رہا ہے، کچرے کے ڈھیر کے قریب کھڑی گاڑیوں پر بے شمار کوّے بھی منڈلاتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی والوں کو مضر صحت گوشت کھلانے والوں کے خلاف بڑی کارروائی

    گوشت کی حفاظت نہ ہونے کے سبب کچرے پر بیٹھے کوّے کبھی کچرے کبھی گوشت پر بیٹھ کر اسے نوچتے ہیں، یہ مضر صحت گوشت گرومندر کی گوشت مارکیٹ میں سپلائی کیا جاتا ہے۔

    یاد رہے کہ نومبر کے وسط میں کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن ( کے ایم سی) کے محکمہ ویٹنری نے ضلع غربی کے علاقوں بنارس مارکیٹ، مومن آباد، اردو چوک اور صابری چوک کی گوشت مارکیٹوں میں کارروائی کے دوران 2 ہزار کلو مضر صحت، پریشر والا اور زائد المیعاد گوشت ضبط کر لیا تھا۔