Tag: گرومندر چوک

  • اہلسنت والجماعت عشرہ فاروق و حسین منائے گی، اورنگزیب فاروقی

    اہلسنت والجماعت عشرہ فاروق و حسین منائے گی، اورنگزیب فاروقی

    کراچی: اہلسنت و الجماعت نے یکم محرم تا دس محرم تک ملک بھر میں عشرہ فاروق و حسین منانے کا اعلان کردیا۔

    کراچی آمد پر اہلسنت و الجماعت کے صدر مولانا اورنگزیب فاروقی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عشرہ فاروق و حسین منانے کا مقصد فرقہ واریت کو ختم کرکے خلفائے راشدین کی اہمیت اجاگر کرنا اور محبتوں کو فروغ دینا ہے مولانا اورنگزیب فاروقی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یکم محرم کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔

     انھوں نے کہا کہ محرم الحرام کو یقینی بنانے کیلئے سیاسی و مذہبی جماعتوں سے رابطے کئے جارہے ہیں انھوں نے کہا کہ انھوں نے مولانا فضل الرحمان پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ محرم سے قبل اس طرح کے واقعات فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی سازش ہے جسے ہر صورت ناکام بنائیں گے ۔

  • اہلسنت والجماعت کا کراچی میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان

    اہلسنت والجماعت کا کراچی میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان

    کراچی: گرومندر پراہلسنت والجما عت کا دھرنا حکومت سے مذاکرات کے بعد ختم کردیا گیا دھرنا ختم کرنے کا اعلان اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہنما اورنگزیب فاروقی نے کیا۔

    کراچی میں گذشتہ کئی روز سےاہلسنت والجماعت اپنے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل اورگرفتاریوں کیخلاف گرو مندر میں دھرنا دیئے ہو ئے تھی، جس کے بعد آج حکومت سے مذاکرات کے بعد اہلسنت والجماعت نے اپنا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

    اہلسنت والجماعت کو سیکریٹری داخلہ نے یقین دہانی کروائی کہ ما وارائے عدالت قتل کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو اس معاملے کی تحقیقات کرے گی ساتھ ساتھ لاپتہ کارکنوں کی بازیابی سے متعلق بھی اہلسنت والجما عت کو آگاہ کیا جا ئے گا جس کے بعد اہلسنت والجماعت کے کارکن پُرامن طور پر منتشر ہو گئے۔

  • کراچی: اہلسنت والجماعت کا گرومندرچوک پردھرنا جاری

    کراچی: اہلسنت والجماعت کا گرومندرچوک پردھرنا جاری

    کراچی: اہلسنت والجماعت کا کارکنوں کےماورائے عدالت قتل کےخلاف کراچی کے گرومندر چوک پر دھرنا جاری ہے ۔اورنگزیب فاروقی کہتے ہیں کہ مطالبات کی منظوری کےلئےگورنرہاؤس کےباہر بھی دھرنادیں گےاگرروکا گیا توشہر بھرکی شاہراہوں پردھرناہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق مطالبات کی منظوری کےلئے دھرنوں کا رواج عام ہورہا ہے ۔اہل سنت و الجماعت نے بھی حقوق کے حصول اور مطالبات کی منظوری کیلئے گرومندر چوک پردھرنا دےدیا۔

    اےآروائی نیوزسےخصوصی گفتگومیں علامہ اورنگزیب فاروقی کا کہنا تھاکہ رواں سال ان کے دس کارکن ماورائے عدالت قتل کئے جاچکے ہیں ۔اہل سنت و الجماعت کے رہنما کا کہنا تھا کہ ان کی داد رسی کےلئے اب تک کسی حکومتی عہدیدار نے رابطہ نہیں کیا۔

    علامہ اورنگزیب فاروقی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ وہ گورنرہاؤس کے باہر بھی دھرنا دیں گےاورمطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھا جائےگا۔