Tag: گرپتونت سنگھ پنوں

  • بھارت قاتلانہ حملوں سے ہمیں ڈرا نہیں سکتا، گرپتونت سنگھ پنوں

    بھارت قاتلانہ حملوں سے ہمیں ڈرا نہیں سکتا، گرپتونت سنگھ پنوں

    سان فرانسسکو: خالصتان مہم کے قائد گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا ہے کہ بھارت قاتلانہ حملوں سے ہمیں ڈرا نہیں سکتا، بیرون ملک سکھ رہنماؤں پر قاتلانہ حملوں کے بعد خالصتان تحریک اور مضبوط ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق خالصتان مہم کے قائد گرپتونت سنگھ پنوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خالصتان ریفرنڈم کامقصد جمہوری طریقے سے خالصتان حاصل کرنا ہے، میں دلیروں کےشہرمیں رہتاہوں جہاں اظہاررائےکی آزادی ہے۔

    گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ بھارت قاتلانہ حملوں سے ہمیں ڈرا نہیں سکتا، بیرون ملک سکھ رہنماؤں پر قاتلانہ حملوں کے بعد خالصتان تحریک اور مضبوط ہوئی، مرنے کا خوف ہوتا تو یہ کام ہی نہ کرتے۔

    خالصتان مہم کے قائد نے کہا کہ خالصتان ریفرنڈم میں پہلی مرتبہ نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی، بھارت اگر آج پنجاب میں ریفرنڈم کرائے تو 90 فیصد سکھ خالصتان کیلئے ووٹ دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم پرتشدد تحریک کے حق میں نہیں، جمہوری طریقے سے خالصتان حاصل کریں گے،خالصتان بنانے میں بھارت جتنی دیر کرے گا اتنے ہی اس کے ٹکڑے ہوں گے۔

    گرپتونت سنگھ نے مزید کہا کہ بھارت پنجاب میں کسانوں کا معاشی قتل کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیرکی طرح بھارتی پنجاب میں بھی غیرپنجابیوں کو آباد کیا جارہا ہے۔

  • بھارت مجھے ہر صورت قتل کرانا چاہتا ہے، گرپتونت سنگھ پنوں

    بھارت مجھے ہر صورت قتل کرانا چاہتا ہے، گرپتونت سنگھ پنوں

    خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے مودی حکومت پر بڑا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت انہیں ہر صورت قتل کرنے کے درپے ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اپنے قتل کی سازش پر ردعمل دیتے ہوئے گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے لگائے گئے الزامات دراصل مودی پر فرد جرم ہیں۔

    گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ مجھے قتل کرنے کی سازش بھارتی حکومت کی جانب سے کی گئی تھی، انہوں نے کہا کہ میرے قتل سے بھی خالصتان تحریک ختم نہیں ہوسکے گی۔

    گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ میں موت سے نہیں ڈرتا، آزادی کی تحریک چلاتا رہوں گا، میں نکھل گپتا کو جانتا ہوں اور نہ قتل کی سازش کرنے والے بھارتی اہلکار کو۔

    گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ قتل کی سازش کی باتیں امریکا اور کینیڈا کے لیے نئی ہوں گی لیکن حق خود ارادیت کی تحریک چلانے والوں کے لیے قتل کی سازش حیران کن نہیں۔

    یرغمالیوں کی ویڈیو نے اسرائیلی پروپیگنڈا بے نقاب کردیا

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ مودی حکومت کی پوری کوشش ہے کہ خالصتان کے حامیوں کو دہشت گرد قرار دیا جائے۔ مودی کی یہ سازش کامیاب نہیں ہوگی۔

  • ہردیپ سنگھ کا قتل، خالصتان تحریک کے بانی  کا بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے  کا اعلان

    ہردیپ سنگھ کا قتل، خالصتان تحریک کے بانی کا بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کا اعلان

    لندن : خالصتان تحریک کے بانی گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کا اعلان کردیا اور کہا ہردیپ سنگھ کےقتل کا بدلہ لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں ہردیپ سنگھ کے قتل کے بعد آزاد خالصتان تحریک زور پکڑ گئی، ناانصافی اورشدت پسندی کیخلاف سکھ برداری کے شدید غم و غصے میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

    لندن میں خالصتان تحریک کے بانی گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا ہے کہ ہردیپ سنگھ کےقتل کا بدلہ لیں گے اور بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے کردیں گے۔

    گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ خالصتان تحریک ریفرنڈم کی کامیابی پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ہے، بھارت ٹوٹے گا اور پنجاب آزاد ہو کر خالصتان بنے گا۔

    بانی خالصتان تحریک کا کہنا تھا کہ قلم ہمارا ہتھیار ہے لیکن اس کیلئے ہمارے پاس وقت کم ہے، ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارتی حکومت راکے ایجنٹس ملوث ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ہم دہشت گرد نہیں، ہم بین الاقوامی قوانین کے مطابق چلیں گے، دنیا کو پیغام ہے بھارتی پنجاب کے لوگ آزادی چاہتے ہیں جس کیلئے ہمارا راستہ ریفرنڈم ہے۔

    گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ ہماری تحریک لندن میں 31 اکتوبر 2021 کو 30 ہزارلوگوں سےشروع ہوئی تھی ، اب یہ تحریک ایک لاکھ 30 ہزار تک پہنچ چکی ہے ، ابتک ریفرنڈم میں بیرون ملک مقیم ایک ملین لوگ آزادی کیلئے ووٹ ڈال چکے ہیں۔

    آزاد خالصتان کی زور پکڑتی تحریک پر مودی سرکار شدید دباؤ کا شکار ہو چکی ہے، ہردیپ سنگھ کو 18 جون 2023 میں لندن گوردوارے کے باہر قتل کردیا گیا تھا۔