Tag: گرکرتباہ

  • بھارتی ڈرون چین کی فضائی حدود میں گرکرتباہ، چینی میڈیا

    بھارتی ڈرون چین کی فضائی حدود میں گرکرتباہ، چینی میڈیا

    بیجنگ : چینی میڈیا کا کہنا ہے بھارتی ڈرون چین کی فضائی حدود میں گر کر تباہ ہوگیا ہے ۔ 

    چینی میڈیا کے مطابق ویسٹرن تھیئٹر کامبیٹ بیورو کی ڈپٹی ڈائریکٹر زہنگ شوئلی کا کہنا ہے کہ بھارت نے چینی سرحدی حدود اور خودمختاری کی خلاف ورزی کی، ہم اس کی شدید مخالفت کرتے ہیں۔

    زہنگ شوئلی نے کہا کہ بھارتی ڈرون چین میں جاسوسی کے مقصد سے داخل ہوا تھا۔

    تاہم بھارتی ڈرون نے کب اور کیسے چین کی حدود کی خلاف ورزی کی ، اس حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

    دوسری جانب بھارت کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔


    مزید پڑھیں :  متنازع سرحدی علاقہ: چین اور بھارت کے درمیان صورتحال کشیدہ


    خیال رہے کہ حال ہی میں ہمالیہ تنازع کے باعث بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی تھی اور بھارت نے متنازع سرحدی علاقے ڈوکلام میں اپنی فوج اتار دی تھی، چینی فوج سرحد سے متصل جگہ پر سڑک تعمیر کر نا چاہتی ہے جبکہ بھارت کو خدشہ ہے کہ اگر سڑک کی تعمیر مکمل ہوگئی تو وہ خطے میں چین سے اسٹریٹیجک معاملات میں پیچے رہ جائے گا۔

    بعد ازاں اگست کے آخر میں بھارتی فوج نے تنازع ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے فوجی اہلکاروں کو علاقہ خالی کرنے کا حکم دے دیا تھا جبکہ اس حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ بیجنگ سے مذاکرات کے بعد ’مفاہمت‘ طے پا گئی ہے۔

    خیال رہے کہ بھارت اور چین کے درمیان ریاست آروناچل پردیش کے معاملے پر 1962 میں ایک جنگ ہوچکی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کیوبا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 39 افراد ہلاک

    کیوبا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 39 افراد ہلاک

    ہوانا : کیوبا کےشہرپینار ڈیل ریو میں مسافر طیارہ گرکرتباہ ہوگیا،حادثے میں 39مسافر جان کی بازی ہارگئے تھے۔

    تفصیلات کےمطابق غیرملکی خبررساں ادارے کاکہناہےکہ ایئرلائن ایروگوائیوٹا کے مسافر طیارے اے این 26 نے باراکوا ایئرپورٹ سےٹیک آف سے کچھ دیر بعد ریڈار سے غائب ہوگیا۔

    حکام کےمطابق طیارے میں عملے سمیت 39 افراد سوار تھےجو کہ سمندری حدود میں گر کر تباہ ہوگیا۔

    سول ایوی ایشن حکام کےمطابق طیارہ جس مقام پر گرا وہاں زمینی رسائی نہیں اس لئے طیارے میں سوار کسی بھی مسافر کے زندہ بچ جانے کا کوئی امکان نہیں جبکہ حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیاگیا ہے۔

    دوسری جانب سرکاری ٹی وی کے مطابق طیارے میں 8 فوجی اہلکار بھی سوار تھے جبکہ منسٹری آف ریولیشنری آرمڈ فورسز نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا۔


    شام جانے والا روسی فوجی طیارہ گرکرتباہ،92افراد ہلاک


    یاد رہےکہ گزشتہ سال دسمبر میں روسی فوجی جہاز سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا تھاجس کے نتیجے میں اہلکاروں،آرمی میوزک بینڈ اور صحافیوں سمیت 92 افراد جاں بحق ہوگئےتھے۔؎


    روس میں طیارہ گرکرتباہ، 61 افراد ہلاک


    واضح رہےکہ گزشتہ سال مارچ میں دبئی سے روس جانے والا مسافر طیارہ لینڈنگ کےدوران گر کر تباہ ہوگیاتھا۔حادثے میں عملے کے چھ ارکان سمیت 61 افراد ہلاک ہوگئےتھے۔