Tag: گرگئی

  • لاہور میں نجی بینک کی چھت گرگئی ، ایک شخص جاں بحق ،6 زخمی

    لاہور میں نجی بینک کی چھت گرگئی ، ایک شخص جاں بحق ،6 زخمی

    لاہور : پنجاب کے دارلحکومت لاہور کے علاقہ چوبرجی میں نجی بینک کی چھت گیس پائپ لائن لیکج کے باعث دھماکے سے گر گئی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے بابر خان کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور کے علاقہ چوبرجی نجی بینک کی چھت گرگئی ، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے۔

    چھت گرنے کاواقعہ گیس لیکج کے باعث پیش آیا، ریسکیوذرائع کاکہناہے کہ گیس دھماکے کے باعث بینک کے باہرکھڑی موٹرسائیکلیں تباہ ہوگئیں ، دھماکے کی شدت اس قدرزیادہ تھی کہ بینک کاسامان بھی باہر آگرا۔

    ایم ایس سروسزاسپتال کا کہنا ہےکہ دھماکے بعد چھ زخمی افراد لائے گئے تھے، جن میں سےدوافرادکی حالت انتہائی تشویشناک ہیں جبکہ تین معمولی زخمی ہیں۔

    چھت گرنے کے باعث متعددافرا دکے ملبے تلے دبنے کاخدشہ ہے تاہم امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    خیال رہے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش جاری ہے، چکوال میں دو مختلف واقعات میں مکانات کی چھتیں گرنے سے آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔

    اطلاع ملنے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو ملبے سے نکالنے کے بعد لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

  • بھارت میں شادی ہال کی دیوار گرنےسے26افراد ہلاک

    بھارت میں شادی ہال کی دیوار گرنےسے26افراد ہلاک

    نئی دہلی: بھارتی ریاست راجستھان میں شادی کی تقریب کےدوران ہال کی دیوار گرنےسے26افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق بھارت کی ریاست راجستھان میں شادی ہال کا حصہ منہدم ہونے کےنتیجے میں26افراد ہلاک جبکہ28افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں طبی امداد دی جارہی ہے۔

    ایس پی انیل ٹنک کےمطابق شادی کی تقریب کےدوران لوگ ہال میں موجود تھے جب اس کی ایک دیوار گرگئی۔

    آئی جی پولیس الوک واششتھ کا کہناتھاکہ شادی ہال کی دیوار آندھی کی وجی سےگری اور مرنے والوں میں 4بچوں سمیت 8خواتین بھی شامل ہیں۔

    پولیس حکام کا کہناہےکہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افرادکی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور کل ان کا پوسٹ مارٹم کرکے لاشوں کو ورثا کے حوالے کیاجائےگا۔

    وزیراعلیٰ وسندھرا راجے نے حادثے پراظہار تعزیت کرتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کےبہترین علاج کو یقینی بنائیں۔


    بھارتی ریاست کانپور میں ٹرین حادثہ،142 افراد ہلاک


    واضح رہےکہ گزشتہ سال نومبر میں بھارت کی ریاست کانپور میں مسافر ٹرین حادثے کے نتیجے میں کم از کم 142 افراد ہلاک جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • لاہورمیں کار نہر میں گرگئی‘1شخص جاں بحق

    لاہورمیں کار نہر میں گرگئی‘1شخص جاں بحق

    لاہور:صوبہ پنجاب کےدارالحکومت لاہورمیں کارنہر میں گرگئی،حادثے میں ایک شخص جان کی بازی ہارگیا۔

    تفصیلات کےمطابق لاہور کےعلاقے ہربنس پورہ کےقریب کارنہرمیں گر گئی،حادثے کےوقت کار میں ایک شخص موجود تھاجوزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس اور ریسکیو نے گاڑی میں موجود لڑکے کی لاش کومردہ خانہ منتقل کردیا ،جبکہ ایک گھنٹے کی جدوجہد کےبعد نہر سےتباہ شدہ گاڑی کو بھی نکال لیاگیا۔

    مزید پڑھیں:ملتان:شجاح آبادکے قریب کار نہر میں گرنے سے6افراد ہلاک

    یاد رہےکہ گزشتہ سال دسمبر میں شجاع آباد کے قریب دھند کے باعث کار نہر میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئےتھے،جبکہ نارووال کےقریب ٹریفک حادثے میں 4 افراد زخمی ہوئےتھے۔

    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ مالاکنڈ ایجنسی میں تیز رفتاری کے باعث گاڑی نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں بچے سمیت ایک ہی خاندان کےتین افراد جاں بحق ہو گئےتھے۔

  • لاہور فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 3مزدور جاں بحق

    لاہور فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 3مزدور جاں بحق

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کے علاقے شاہ پور کانجراں میں فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کے باعث چھت مزدوروں پر گرنے سے3 مزدورجاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاہ پور کانجراں میں فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کے باعث فیکٹری کی چھت مزدوروں پر آگری جس کے نتیجے میں ایک مزدور موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 4 مزدوروں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

    فیکٹری حادثے کے دو مزدور اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی تعداد3 ہوگئی۔

    پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت صفدر، خضر اور وقاص کے نام سے ہوئی ہے جبکہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے فیکٹری میں واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی۔

    شہبازشریف نے جاں بحق مزدوروں کےلواحقین سےدکھ اورافسوس کااظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ زخمی مزدوروں کو بہترین علاج معالجےکی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

  • کراچی : مکان کی چھت گرگئی، 2ہلاک 3زخمی

    کراچی : مکان کی چھت گرگئی، 2ہلاک 3زخمی

    کراچی: شہرِ قائد کے علاقے کورنگی میں بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں بہن بھائی جاں بحق جبکہ ماں باپ سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

    کراچی کے علاقے کورنگی اکیاون بی میں تیز بارش سے گھر کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر بہن بھا ئی ہلاک اور ماںٕ باپ سمت تین افراد زخمی ہوگئے، جنھیں فوری طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، جن میں 2زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

    علی الصبح کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی تیز بارش سے موسم خوشگوار اور سرد ہوگیا، نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔