Tag: گریجویشن

  • سعودی خاتون جنہوں نے 70 سال کی عمر میں گریجویشن کیا

    سعودی خاتون جنہوں نے 70 سال کی عمر میں گریجویشن کیا

    ریاض: سعودی عرب میں 70 سالہ خاتون گریجویشن کا امتحان دے کر کامیابی حاصل کرلی، مذکورہ خاتون 46 سال قبل شادی اور گھریلو مصروفیات کے سبب تعلیم سے اپنا ناطہ توڑ بیٹھی تھیں۔

    اردو نیوز کے مطابق معمر سعودی خاتون سلویٰ العمانی نے 70 سال کی عمر میں امام عبد الرحمٰن بن فیصل یونیورسٹی سے امتیازی نمبروں سے بی اے کی ڈگری حاصل کی ہے۔

    سعودی خاتون کا کہنا ہے کہ وہ 46 سال تعلیم سے دور رہیں، تعلیم سے طویل غیر حاضری اور پیش آنے والے چیلنجز کے بعد پھر کلاس روم سے پرانا تعلق قائم کیا۔

    انہوں نے 17 برس کی عمر میں ثانوی اسکول پاس کیا تھا، وہ یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتی تھیں اس کے بعد داخلے کی درخواست دی جس کے بعد انہیں کیمسٹری کے مضمون میں داخلہ مل گیا۔

    وہ بتاتی ہیں کہ اس دوران زندگی نے نیا رخ اختیار کیا، وہ کم عمری میں اپنا خواب پورا نہ کر سکیں کیونکہ ان کی شادی ہو گئی تھی۔ جس بعد گھریلو مصروفیات نے گھیر لیا۔

    سعودی خاتون کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں سے 46 سال تک رشتہ منقطع ہونے کے باوجود تعلیم مکمل کرنے کا خواب دل و دماغ پر چھایا رہا۔

    انہوں نے بتایا کہ 46 سال کے بعد 2016 میں داخلے کی کارروائی شروع کی تو پتہ چلا کہ اتنے طویل وقفے کے بعد داخلہ ممکن نہیں ہوگا، ایک اور وجہ یہ تھی کہ ثانوی اسکول کا سرٹیفکیٹ بھی گم ہوگیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے ہمت نہ ہاری اور الشرقیہ ریجن کے محکمہ تعلیم سے مسلسل رابطے میں رہی، بالآخر مجھے تعلیم حاصل کرنے کی مشروط منظوری مل گئی۔ یہ پابندی لگائی گئی کہ مڈل اور ثانوی اسکول کی تعلیم دوبارہ حاصل کروں اس کے بعد ہی یونیورسٹی میں داخلہ ملے گا۔

    سلویٰ العمانی نے بتایا کہ ثانوی اسکول کا امتحان دینے کے بعد امام عبد الرحمٰن بن فیصل یونیورسٹی نے مجھے سماجی علوم کے مضمون میں داخلہ دے دیا۔

    انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے اسٹیج پر تقریب تقسیم اسناد کا لمحہ میرے لیے یادگار بن گیا جسے میں کبھی نہیں بھول سکوں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ 46 سال سے میں اس لمحے کی منتظر تھی، ایک وقت تھا جب میں اپنی بیٹیوں کی تقریب تقیم اسناد میں شرکت کر کے خوش ہوا کرتی تھی۔ آج میری تقریب تقسیم اسناد میں بچیاں شریک ہوئیں اور وہ ڈگری ملنے پر میری خوشیوں میں شریک ہوئیں، یہ لمحہ یادگار ہے۔

  • گریجویشن اور ماسٹرز کی سطح پر امتحانات کا شیڈول جاری

    گریجویشن اور ماسٹرز کی سطح پر امتحانات کا شیڈول جاری

    لاہور : گریجویشن اور ماسٹرز کی سطح پر امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ، پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بی اے، بی ایس سی پارٹ ٹو کے امتحانات 22 جولائی اور ایم اے، ایم ایس سی کے امتحانات 7 ستمبر سے شروع ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے گریجویشن اور ماسٹرز کی سطح پر امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا، ترجمان کا کہنا ہے کہ بی اے، بی ایس سی پارٹ ٹو کے امتحانات 22 جولائی سے شروع ہوں گے۔ ایم اے، ایم ایس سی، بی کام پارٹ ٹو کے امتحانات 7 ستمبر سے شروع ہوں گے۔

    پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق پارٹ ٹو کا امتحان دینے والے امیدوار روایتی اور ایم سی کیو بیسڈ آن لائن امتحان دینے کی تیاری کریں۔ 15 جولائی کے بعد یونیورسٹی کھلی تو پارٹ ٹو کے امتحانات روایتی انداز میں ہو ں گے۔

    ترجمان نے کہا کہ 15 جولائی کے بعد یونیورسٹی بند رہنے پر پارٹ ٹو کا امتحان آن لائن ایم سی کیو بیسڈ ہو گا، کسی وجہ سے آن لائن امتحانات نہ دینے والوں کو یونیورسٹی کھلنے پر روایتی امتحان دینے کا موقع فراہم کریں گے، راویتی امتحان لینے کافیصلہ حکومتی اجازت سے مشروط ہو گا۔

    پنجاب یونیورسٹی کے مطابق بی اے بی ایس سی، ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس/سائنس پارٹ ون کے سالانہ امتحانات یکم اکتوبر سے ہوں گے۔ ایم اے، ایم ایس سی، بی کام، ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس پارٹ ون کے امتحانات 2 نومبر سے شروع ہوں گے، پارٹ ون کے امتحانات روایتی انداز میں منعقد تاہم حکومتی اجازت سے مشروط ہوں گے۔

    پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے مزید کہا گیا کہ امیدوار مزید تفصیلات کے لئے ویب سائٹ پر رجوع کریں۔

  • امریکی شہری 94 برس کی عمر میں گریجویشن مکمل کرلیا

    امریکی شہری 94 برس کی عمر میں گریجویشن مکمل کرلیا

    واشنگٹن : بزرگ امریکی شہری نے 76 سال بعد گریجویشن مکمل کرلیا، ولیم کارٹر ویگنر نے دوسری جنگ عظیم میں حصّہ لیا تھا جس کے باعث تعلیم کا سلسلہ رُک گیا تھا جس کا انہیں ملال تھا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ کے 94 سالہ شہری نے اسکول چھوڑنے کے 76سال بعد گریجویشن مکمل کرکے اس بات کو سچ ثابت کردیا کہ حصوّل تعلیم کے لیے عمر کی کوئی حد معین نہیں ہے انسان جب تعلیم حاصل کرنا چاہئے کرسکتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکی شہری کی تعلیمی کامیابی کسی عورت کا نہیں بلکہ اس کے بیٹے کا ہاتھ تھا جس نے خفیہ طور پر باپ کے گریجویشن کرنے کا انتظام کیا اور ضعیف باپ نے طویل عرصے بعد تعلیم کا سلسلہ مکمل کرلیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق شکاگو سے تعلق رکھنے والے 94 سالہ ولیم کارٹر ویگنر نے دوسری جنگ عظیم میں حصّہ لیا تھا اور ان کی تعلیم کا سلسلہ درمیان میں ہی رُک گیا تھا جس کا انہیں ملال تھا۔

    گزشتہ برس مارچ میں ان کے بیٹے فورسٹ ویگنر نے خفیہ طور پر باپ کے گریجویشن کرنے کا انتظام کیا اور 94 سالہ ولیم نے 76 سال بعد اپنی گریجویشن کی تعلیم مکمل کرلی۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ ولیم کارٹرویگنر نے ٹیلڈن ہائی اسکول سے گریجویشن مکمل کیا یہ وہی سکول ہے جہاں ان کی تعلیم سلسلہ ٹوٹا تھا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل جنگ عظیم میں حصّہ لینے والے اور بزرگ امریکی شہری نےاعلیٰ تعلیم کی ڈگری حاصل کی تھی۔