کراچی: وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن بلاتفریق جلد شروع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی کی زیر صدارت سہراب گوٹھ ٹاؤن میں درپیش مسائل سے متعلق اجلاس ہوا جس میں تجاوزات، برساتی نالے سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اس اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری سندھ سید خالد حیدر شاہ، ٹاؤن چیئرمین لالہ رحیم، ڈپٹی کمشنر اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اس موقعے پر سعید غنی نے کہا کہ علاقے کے عوام کو ریلیف فراہم کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے، ڈی سی ایسٹ ٹاؤن انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے لائحہ عمل مرتب کریں، برساتی نالے اور سیوریج کے حوالے سے ٹاؤن انتظامیہ اقدامات کو یقینی بنائے۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ کسی جگہ سندھ حکومت کی مدد درکار ہوئی تو فراہم کریں گے، تمام ٹاؤنز میں تجاوزات خاتمے، نکاسی نظام کی درستگی کی کوشش کررہے ہیں، تجاوزات خاتمےکیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا جائے گا جلد کراچی میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع ہوگا۔
اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت میں پی ٹی آئی مظاہرین کیخلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 450 سے زائد کارکنان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) مظاہرین کیخلاف گرینڈ آپریشن کرکے بلیوایریا علاقہ کلیئر کرالیا گیا۔
مظاہرین کیخلاف خیبرچوک اورکلثوم پلازہ کے درمیان آپریشن کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے ساڑھے چارسوسے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا اور بھاری مقدارمیں اسلحہ، ایمونیشن، وائرلیس کمیونیکیشن کے آلات، غلیلیں اوربال بیرنگ برآمد ہوئیں۔
آپریشن میں ڈیڑھ ہزار کے قریب پنجاب اور اسلام آبادپولیس اور رینجرزنے حصہ لیا، تمام ملزمان مختلف مقامات پرپولیس پر حملہ، توڑ پھوڑاور جلاؤگھیراؤمیں ملوث ہیں۔
پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ سری نگرہائی وے پر بھی پولیس آپریشن کے دوران واپس جانے والوں کی گرفتاریاں بھی عمل میں آئی ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ پنجاب بھرمیں 800 کے قریب شرپسند عناصر کو گرفتار کیا جاچکا ہے تاہم امن وامان اورشہریوں کی جان و مال کےتحفظ پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
اٹک میں پولیس نے پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا، کارکنان کو کٹی پہاڑی، حسن ابدال، فتح جنگ سے گرفتارکیا گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنان اسلام آباد آپریشن سے بھاگ کر آئے تھے، گرفتار کارکنان کو مختلف تھانوں میں منتقل کردیا گیا، کارکنان کو تھانہ حسن ابدال، حضرو اور فتح جنگ کی حوالات میں رکھا گیا ہے۔
کراچی : صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کچے کے ڈاکووں کیخلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں کےحملے میں 12 اہلکاروں کی شہادت پر صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ڈاکووں کیخلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، پنجاب پولیس پر حملے میں ملوث کچھ ڈاکو مارے گئے ہیں، جو بچے ہیں ان کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، اس لیے بڑی کارروائی ہونے جارہی ہے۔
یاد رہے پنجاب اور سندھ کے کچے میں شرپسندوں کے خلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا تھا ، ذرائع نے بتایا تھا کہ پنجاب پولیس ،رینجرز،سندھ پولیس مشترکہ کارروائیاں کریں گی اور شرپسندوں کےمکمل صفائی تک آپریشن جاری رہے گا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ کچے میں زمینی اوردریائےعلاقوں میں بیک وقت آپریشن کیا جائے گا۔
گذشتہ روز ماچھکہ کے علاقے میں ڈاکوؤں کےحملےمیں شہید پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ صادق پولیس لائن میں ادا کی گئی تھی نماز جنازہ کے بعد شہریوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور مطابلہ کیا کہ کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف جدید اسلحہ کیساتھ گرینڈ آپریشن کیا جائے۔
واضح رہے ڈاکوؤں نے راکٹ لانچروں سے پولیس موبائل پر حملہ کردیا تھا ، حملےمیں بارہ اہلکار شہید جبکہ آٹھ زخمی ہوئے تھے تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں ڈاکو گروہ کاسرغنہ بشیر شر ماراگیا تھا۔
لاہور : لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران اہم شخصیات سمیت 330 بجلی چور پکڑے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ، لیسکو نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے تین سو تیس بجلی چور پکڑے لئے۔
ترجمان لیسکو نے بتایا کہ سابق رکن قومی اسمبلی مہر سعید ظفر پڈہار بجلی چوری میں ملوث نکلے، مہر سعید ظفر پڈہار کو 8620یونٹس 2 لاکھ 50 ہزار روپے چارج کردیئے گئے ہیں۔
سابق چیئرمین ضلع کونسل رانا ایوب کو 1096 یونٹس پر 69 ہزار 457 روپے اور سابق وائس چیئرمین پی ایم ایل این اللہ توکل کو 5 ہزار 156 یونٹس پر 2 لاکھ 68 ہزار 112 روپے چارج کیے گئے۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے مقامی رہنما طارق جاوید کو 4 ہزار 753 یونٹس پر 2 لاکھ 5 ہزار 247 روپے اور گرین کیپ سوسائٹی کو 71 ہزار 943 یونٹس 35 لاکھ 97 ہزار 150 روپے چارج کئے گئے۔
ترجمان لیسکو کے مطابق ملزمان کو مجموعی طور پر 4 کروڑ 74 لاکھ 27 ہزار روپے چارج کئے گئے اور ملزمان کے خلاف 130 ایف آئی آرز درج کرکے 11 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
لاہور: وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں ہزاروں ایکڑ سرکاری زمین قبضہ مافیا سے چھڑا کر پارکس اور ریزرو میں بدل دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے سرکاری اراضی پر قبضے خالی کروانے کے مشن کے تحت، جنوبی پنجاب میں قبضہ مافیا کے خلاف کامیاب گرینڈ آپریشن کیا گیا۔
مظفر گڑھ اور تونسہ شریف میں ہزاروِں ایکڑ سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروا لی گئی۔
مظفر گڑھ میں 30 ہزار ایکڑ سرکاری اراضی واپس لی گئی، خالی کروائی گئی اراضی جزیروں، شکار گاہوں اور جنگلات پر مشتمل ہے۔ بااثر افراد نے سرکاری زمینوں پر کئی سال سے قبضہ جما کر ذاتی شکار گاہیں بنا رکھی تھیں۔
مذکورہ زمین کو خان پور وائلڈ لائف پارک میں بدل دیا گیا، خان پور وائلڈ لائف پارک اب 30 ہزار ایکڑ پر محیط ہوگا، وائلڈ لائف پارک کی حفاظت کے لیے مقامی نگہبان بھی بھرتی کیے جائیں گے۔
توسنہ میں 7 ہزار ایکڑ اراضی واپس لے کر تونسہ بلائنڈ ڈولفن ریزرو بنا دیا گیا، 7 ہزار ایکڑ شامل ہونے سے تونسہ بلائنڈ ڈولفن ریزرو کا مجموعی علاقہ 61 ہزار ایکڑ ہوگیا۔ بااثر افراد نے لاشاری جنگل میں 7 ہزار ایکڑ پر مشتمل جزیرے کو نو گو ایریا بنا رکھا تھا۔
مذکورہ آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، مقامی پولیس، ممحکمہ جنگلی حیات اور وفاقی محکموں کی مدد لی گئی۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان کے معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم اور وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ شبیر قریشی بھی وہاں پہنچے۔
معاون خصوصی ملک امین اسلم نے آپریشن کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں، دونوں وزرا نے جزیرے کا بھی جائزہ لیا۔ وہاں موجود غیر قانونی ہٹس، فارم ہاؤسز اور رہائش گاہیں بھی حکومت نے اپنی تحویل میں لے لیں۔
پنجاب اور وفاقی حکومت نے سرکاری زمین کو شہریوں کی فلاح کے لیے مختص کردیا ہے، ہٹس اور رہائشی کمروں کو فاریسٹ ڈپارٹمنٹ کی چوکیوں میں تبدیل کردیا گیا۔
معاون خصوصی ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ واگزار زمین پر کوئی قبضہ نہیں کر سکے گا۔
سکھر: سندھ پولیس نے اندرون سندھ کچے میں گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے لیے پولیس نے سندھ حکومت سے بکتر بند اور جدید اسلحہ مانگ لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اندرون سندھ کچے میں گرینڈ آپریشن کے لیے پولیس نے جدید وھیکلز کا مطالبہ کر دیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے لیے خود کار ہتھیار بھی محکمے کو درکار ہیں۔
ذرائع کے مطابق آج شکارپور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن پانچویں روز بھی جاری رہا، اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بریفنگ دی گئی، جس میں محکمے کے لیے جدید ہتھاروں اور گاڑیوں کا مطالبہ کیا گیا، وزیر اعلیٰ کو پولیس جوانوں کے کھانے اور پینے کے لیے بھی فنڈز پر بریفنگ دی گئی۔
سندھ میں شکارپور، گھوٹکی، کشمور اور سکھر کے علاقوں میں آپریشن کیا جائے گا، جس کے لیے پولیس نے مطالبہ کیا کہ 3 نئی بکتر بندگاڑیاں اور جدید اسلحہ 24 گھنٹوں میں فراہم کیا جائے۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ گڑھی تیغو کے کچے میں پاک فوج یا رینجرز کی ضرورت نہیں، سندھ پولیس ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے کی صلاحیت رکھتی ہے، اس وقت گڑھی تیغو میں 50 سے زائد ڈاکو موجود ہیں، ڈی آئی جی لاڑکانہ نے فائٹنگ اے پی سی کا بھی مطالبہ کیا۔
دریں اثنا، کچے کے علاقے میں پانچویں روز بھی آپریشن جاری رہا، گڑھی تیغو شہر میں پولیس نے لاؤڈ اسپیکر سے لوگوں کوگھروں سے نہ نکلنے کے اعلانات کیے، گڑھی تیغو میں بازار، دکانیں بند، اور کرفیو جیسی صورت حال رہی جب کہ لوگ گھروں تک محدود رہے۔
پولیس آپریشن کے دوران ایک مغوی کو بازیاب کرایا گیا، پولیس حکام نے بتایا کہ تمام کچے کے علاقوں کو مورچے لگا کر سیل کر دیا گیا ہے، اس آپریشن میں پولیس کے ٹیکنیکل شعبے کی بھی مدد حاصل کی جا رہی ہے، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، اور ان کا گھیراؤ تنگ کر لیا گیا ہے۔
کراچی: سچل پولیس نے سپرہائی وے کوئٹہ بس اڈے پر گرینڈ سرچ آپریشن کرتے ہوئے کروڑوں مالیت کا غیرملکی اسمگل شدہ سامان برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سچل پولیس نے سپرہائی وے کوئٹہ بس اڈے پر گرینڈ سرچ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران کروڑوں مالیت کا غیرملکی اسمگل شدہ سامان برآمد کرلیا۔
ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی نے کہا گلشن اقبال اورسہراب گوٹھ نےمشترکہ کارروائی کی، سامان میں چھالیہ، بھارتی گٹکا،صابن،کپڑا ودیگرسامان شامل ہیں۔
ساجد سدوزئی کا کہنا تھا کہ کئی ٹن وزنی سامان9ٹرکوں پر لوڈ کر کے تھانے منتقل کردیاگیا، گزشتہ سال بلدیہ یوسف گوٹھ ٹرمنل پربڑا آپریشن ہواتھا، آپریشن کےبعداسمگل مافیانےسپرہائی وےپرڈمپنگ پوائنٹ بنا یا تھا۔
ایس ایس پی ایسٹ نے کہا ڈمپنگ پوائنٹ سے اسمگل شدہ سامان سپلائی کیا جاتا تھا، چھاپہ مار کارروائی میں ملزمان سکندر گوٹھ کی جانب فرار ہوگیا، ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
لاہور: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردوں کے خلاف جنوبی پنجاب میں آپریشن کی ہدایت کردی ساتھ ہی کہا ہے کہ لاہور دھماکے کا مقصد پی ایس ایل کے فائنل کو سبوتاژ کرنا ہے، فائنل کا لاہور میں انعقاد یقینی بنایا جائے گا جس کے لیے پاک فوج مکمل تعاون کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور پہنچ کر کور ہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ عسکریت قیادت کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں جی او سی 10 ڈویژن اور حساس اداروں کے سربراہان نے بھی شرکت کی جس میں آرمی چیف نے پاک فوج کو جنوبی پنجاب میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کی ہدایت جاری کی۔
ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے آرمی چیف کو مال روڈ پر گزشتہ روز ہونے والے خود کش دھماکے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
آرمی چیف نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جنوبی پنجاب میں گرینڈ آپریشن شروع کیا جائے، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کو اعتماد میں لینے کے بعد دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کریں۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ کیپٹن (ر) احمد مبین اور لاہور سانحہ کے شہداء ہمارا قومی اثاثہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نام تبدیل کرکے کام کرنے والی تنظیموں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے، انٹیلی جنس بیس آپریشنز کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا، کومبنگ آپریشنز کی رفتار مزید بڑھائی جائے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ غیر انسانی سوچ کو ختم کرکے دم لیں گے، ہمارے بچوں اور قوم کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔
اے آر وائی نیوز کے نمائندے لئیق الرحمان کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف کو لاہور دھماکے اور اس کے مضمرات سے آگاہ کیا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ لاہور دھماکے کا مقصد درحقیقت پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں ہونے والے فائنل میچ کو سبوتاژ کرنا تھا، فائنل کے لاہور میں انعقاد کے لیے پاک فوج سمیت تمام متعلقہ ادارے ہر ممکن تعاون کریں گے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گاکہ فائنل لاہور میں ہی ہو۔
انہوں نے مرحوم ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن(ر) محمد مبین کے گھر کا دورہ کیا اور ان کی والدہ اور اہل خانہ سے ملاقات کی اور کہا کہ ان کے بہادر بیٹے نے قوم کے لیے جو قربانی دی وہ رائیگاں نہیں جائے گی اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا دہشت گردی ختم ہو۔
انہوں نے سروسز اسپتال کا بھی دورہ کیا جہاں پر انہوں نے زیر علاج مریضوں سے ملاقات کرکے عیادت کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ انٹیلی جنس اداروں نے چند افغانیوں سمیت متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے جب کہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
کراچی : گجرنالے پر قائم تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز ہوگیا۔ انتظامیہ نے مکینوں کو گھرخالی کرنے کے لیے دو دن کی مہلت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق نکاسی آب میں رکاوٹیں درد سربن گئیں، کراچی میں گجر نالے پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران نالے کے اطراف متعدد مکانات اور باڑے گرا دیئے گئے۔
امکان ہے کہ دس ہزار سے زائد گھر آپریشن کی زد میں آئیں گے۔ گرینڈ آپریشن کے لئے ہیوی مشینری کو گجر نالے میں اتار دیا گیا۔
ڈی سی سینٹرل فرید الدین مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ نالے کو ساٹھ فٹ چوڑا کیا جائے گا، جس میں چھ مہینے لگیں گے، انہوں نے کہا کہ مذکورہ آپریشن وزیر بلدیات جام خان شورو کے احکامات پر کیا جا رہا ہے۔
نالے پر تیس ہزار غیر قانونی گھرتعمیر ہیں جن میں سے دس ہزار سے زائد مکانات آپریشن کی زد میں آنے کا امکان ہے، انتظامیہ کے مطابق مکینوں کو گھر خالی کرنے کے لیے پیر تک کی مہلت دی گئی ہے۔