Tag: گرینڈ آپریشن

  • پشاور:  باڈر ایریا میں گرینڈ آپریشن

    پشاور: باڈر ایریا میں گرینڈ آپریشن

    پشاور: باڈر ایریا میں پاک فوج،  پولیس اور ایف سی نے مشترکہ گرینڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سو سے زائد مشتبہ افغان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اسحلہ بھی برآمد ہوا۔

    پشاور یونی ورسٹی سے ملحقہ مضافاتی علاقوں ریگی، ناصر باغ اور ملا گوری کے باڈر ایریا میں پاک فوج، فرنٹیر کور ،فرنٹیر کانسٹبلری اور پولیس کی جانب سے مشترکہ گرینڈ آپریشن کیا گیا۔

    جس میں گھر گھر تلاشی کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔

    ایس ایس پی آپریشنز میاں سید کے مطابق جائنٹ آپریشن پشاور کے باڈر ایریا میں بھی کیا گیا جہاں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کو حراست میں لیا گیا، جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف چودہ فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ 16دسمبر کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں دہشتگردوں نے حملہ کردیا تھا ، جس کے نتیجے میں 132 بچوں سمیت 148 افراد شہید ہوگئے تھے۔

    ساںحہ پشاور کے بعد پاک افواج نے کاروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا جس میں اب تک متعدد مشتبہ افراد کو پکڑا جا چکا ہے۔

  • پشاور: ایئر پورٹ کے اطراف میں گرینڈ آپریشن

    پشاور: ایئر پورٹ کے اطراف میں گرینڈ آپریشن

    پشاور: باچا خان ایئرپورٹ کے اطراف سرچ آپریشن کے دوران افغان باشندوں سمیت سو سے زائد مشتبہ افراد حراست میں لے لئے گئے جبکہ مشتبہ افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کیخلاف ایکشن میں دکھائی دیتے ہیں، ذرائع کے مطابق پشاور میں باچا خان ایئرپورٹ اور ملحق حساس مقامات کو دھمکیاں ملنے کے بعد پشاور باچا خان ایئر پورٹ کے اطراف میں پولیس فورس کے ساتھ پاک فوج کا مشترکہ آپریشن کیا گیا۔

    ایس ایس پی آپریشنز پشاور ڈاکٹر میاں سید کے مطابق آپریشن صبح 6 بجے شروع کیا گیا، سرچ آپریشن ایئر پورٹ کے اطراف کے علاقوں پشتہ خررہ، پاو کہ، سیفد ڈھیری اور ملحقہ باونڈی ایریا میں کیا گیا، کارروائی کے دوران علاقے کی مکمل ناکہ بندی کی گئی تھی۔

    آپریشن میں بم ڈسپوزل یونٹ سمیت سراغ رساں کتوں کی مدد بھی کی گئی، گھر گھر تلاشی کے دوران 228 مشتہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، جن میں زیادہ تر تعداد غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کی ہے۔

    گرفتار افراد کے قبضے سے کلاشنکوف، پستول، ایم 16 گن اور سینکڑوں کارتوس بھی برآمد ہوئے۔

    یاد رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد شہر میں دہشتگردوں کے گرد شکنجہ کس دیا گیا ہے، اب تک دہشتگردی کی کئی کارروائیاں ناکام بنائی گئیں جبکہ درجنوں دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

  • پشاور: افغان مہاجرین کے خلاف گرینڈ آپریشن

    پشاور: افغان مہاجرین کے خلاف گرینڈ آپریشن

    پشاور: گلبرگ کے مختلف علاقوں میں پولیس کا افغان مہاجرین کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے، جس کے دوران کئی غیر قانونی طور پر مقیم مہاجرین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف پشاور کینٹ کے مختلف علاقوں گلبرگ ،نوتھیہ، لنڈی سڑک کے علاقوں میں پولیس فورس نے بڑئے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا۔

    جس میں سراغ راساں کتوں اور بم ڈسپوزل یونٹ کی مدد بھی لی گئی، سرچ آپریشن میں گھر گھر تلاشی کے ساتھ غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ کرایے پر مقیم رہائشیوں کے گھروں کی جیو ٹیکنگ بھی کی گئی۔

    سرچ آپریشن میں کئی مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے، پولیس کے مطابق شہر بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

    واضح رہے کہ 16 دسمبر کو پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر دہشتگردوں کا حملہ ہوا ،جس کے نتیجے میں 148 افراد شہید ہوئے، شہید ہونے والوں میں 140 بچے شامل تھے۔

  • خیبرپختونخواہ پولیس کو مطلوب چار ہزار افغان مہاجرین کی فہرست تیار

    خیبرپختونخواہ پولیس کو مطلوب چار ہزار افغان مہاجرین کی فہرست تیار

    پشاور: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خیبرپختونخواہ پولیس کو مطلوب چار ہزار افغان مہاجرین کی فہرست تیار کر لی۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق مطلوب افغان مہاجرین میں ایک ہزار سے زائد مہاجرین دہشت گردی کی کارروائیوں میں مطوب ہیں، تین ہزار سے زائد قتل اقدام قتل، رہزنی سمیت دیگر جرائم میں مطلوب ہیں جبکہ چار ہزار مطلوب افراد میں سینکڑوں افغان مہاجرین کو پہلے ہی بلیک لسٹ قرار دے دیا گیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تمام مہاجرین پر قبائلی علاقوں سے پاکستان کے داخلے پر پابندی عائد ہے، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مطلوب افغان مہاجرین صوبے میں کارروائی کے بعد قبائلی علاقے کے راستے افغانستان فرار ہوجاتے ہیں، مطلوب افغان مہاجرین کی گرفتاری کے لیے حکمت علمی تیار کر لی گئی ہے، دوسری جانب آج صبح پشاور کے علاقے سربند پشتہ خرہ کے نواحی علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران بائیس مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا اور ان سےاسلحہ اور منشیات برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔