Tag: گرینڈ الائنس

  • کوئٹہ: ملازمین کے احتجاج کے پیش نظر گرینڈ الائنس کے مرکزی قائدین گرفتار

    کوئٹہ: ملازمین کے احتجاج کے پیش نظر گرینڈ الائنس کے مرکزی قائدین گرفتار

    کوئٹہ پولیس نے صوبائی ملازمین کے احتجاج کے پیش نظر گرینڈالائنس کے مرکزی قائدین کو گرفتار کرلیا۔

    گرینڈ الائنس کے مطابق گرفتاری احتجاج کے پیش نظر کی گئی، ملازمین نے وفاقی طرز پر مراعات نہ ملنے پر آج احتجاج  کا اعلان کیا تھا۔

    گرینڈ الائنس کی کور کمیٹی کا کہنا ہےکہ قائدین کو مذاکرات کے بہانے بلا کر حراست میں لیا گیا، اب احتجاج مزید سخت کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ بلوچستان گرینڈ الائنس کا بجٹ میں تنخواہوں میں شرح میں کم اضافے کے خلاف احتجاج جاری ہے، اس احتجاج کو وسیع کرتے ہوئے مظاہرین نے احتجاجاً تمام سرکاری دفاتر اور  سکولوں کو تالے لگا دیے ہیں اور حکومت کو مطالبات کی منظوری کے لیے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہے۔

    دوسری جانب سرکاری دفاتر کی تالا بندی سے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بالخصوص دور دراز سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ آنے والے افراد رُل گئے۔

  • گرینڈ الائنس میں شرکت ، جے یو آئی نے پی ٹی آئی  کے سامنے شرائط رکھ دیں

    گرینڈ الائنس میں شرکت ، جے یو آئی نے پی ٹی آئی کے سامنے شرائط رکھ دیں

    اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام (ف) نے گرینڈ اپوزیشن الائنس میں شرکت کیلئے پاکستان تحریک انصاف کو اپنی شرائط سے آگاہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق گرینڈ الائنس میں شرکت کے لیے جمعیت علمائے اسلام (جے یوآئی) ف نے پی ٹی آئی کو شرائط سے آگاہ کردیا ہے۔

    ذرائع نے کہا جے یو آئی کی متعدد شرائط وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور سے متعلق ہیں، اسد قیصر اس معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے براہ راست بات کرنا چاہتے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ الائنس میں شرکت سے متعلق جے یو آئی نے باضابطہ فیصلہ نہیں کیا، الائنس سےمتعلق جوبھی فیصلہ ہوگا سب کو پتہ چل جائے گا۔

    مزید پڑھیں : اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کا معاملہ کھٹائی کا شکار ہونے کا خدشہ

    گذشتہ روز ترجمان جے یو آئی حافظ حمداللہ نے کہا تھا کہ علی امین گنڈا پور بار بار ہرزہ سرائی کرکے مثبت ماحول کو خراب کر رہے ہیں، پی ٹی آئی قیادت کو واضح کرنا چاہیے کہ گنڈاپور کس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں؟ حافظ حمداللہ

    حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ ایک طرف اسد قیصر اور پی ٹی آئی قیادت اپوزیشن اتحاد تشکیل دینے کیلئےرابطے میں ہیں، دوسری طرف گنڈاپور بلاوجہ مولانا سےمتعلق زبان درازی پر اتر آئے ہیں۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی قیادت ارکان کی بات چیت پرنظررکھےتاکہ مذاکرات کامثبت ماحول برقراررہے، ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔

  • اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کا معاملہ کھٹائی کا شکار ہونے کا خدشہ

    اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کا معاملہ کھٹائی کا شکار ہونے کا خدشہ

    اسلام آباد : اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کا معاملہ کھٹائی کا شکار ہونے کا خدشہ ہے، پی ٹی آئی اب تک مولانا فضل الرحمان تحفظات کا جواب نہیں دے سکے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کے گرینڈ الائنس میں ڈیڈلاک برقرار ہے، پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان کے تحفظات کا جواب نہیں دےسکی۔

    ذرائع نے بتایا کہ الائنس پر پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں مفاہمت آگے نہیں بڑھ سکی، مولانا فضل الرحمان کل غیرملکی دورے پرروانہ ہو رہےہیں، جس سے معاملہ کھٹائی کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کا سوال بھی پی ٹی آئی کے سامنے رکھا گیا۔

    جماعت اسلامی نے گرینڈ الائنس میں شمولیت سے انکار کیا ہے، جماعت اسلامی سولو فلائیٹ کی پالیسی پر گامزن ہے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ گرینڈ الائنس کی قیادت کس کے پاس ہو گی ، اس حوالے سے مولانا فضل الرحمٰن نے بھی قیادت سنبھالنے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

    گذشتہ روز پی ٹی آئی کے پی کے صدر جنید اکبر نے کہا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کا بڑا گرینڈ الائنس بننے جارہا ہے، تین میٹنگزہوچکی ہیں، جلد خوشخبری ملے گی۔

    انھوں نے واضح کیا کہ جوغلط کام کرتا ہےہم اس کے ساتھ نہیں ہیں، اختلاف رائےرکھنے کا حق ہے لیکن تھپڑمارنےکاحق کسی کونہیں ہے۔

  • اسد قیصر نے چاروں صوبوں سے وکلا کو  اکٹھا ہو کرتحریک چلانے کا کہہ دیا

    اسد قیصر نے چاروں صوبوں سے وکلا کو اکٹھا ہو کرتحریک چلانے کا کہہ دیا

    اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ گرینڈ الائنس کی طرف جا رہےہیں، چاروں صوبوں سے وکلا کو بھی اکٹھا ہو کرتحریک چلانے کا کہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے رہنما اسد قیصر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرینڈ الائنس کی طرف جا رہےہیں،تمام قوتوں کواکٹھا کرینگے،ہم ملک میں آئین کی بالادستی اورقانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔

    اسد قیصر کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں سے وکلاکو بھی اکٹھا ہو کرتحریک چلانے کا کہتےہیں۔

    دوسری جانب وزارت عظمیٰ کے امیدوار عمرایوب نے بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیاسےگفتگو میں کہا کہ صدارتی انتخابات کیلئے محموداچکزئی ہمارے امیدوار ہیں، یہ بلوچستان کے لیے ایک بہت مثبت پیغام ہے، بلوچستان رقبے کے لحاظ سے بڑا صوبہ ہے،وہاں محرومیاں ہیں۔

  • گرینڈ الائنس، عامر لیاقت کا جلا وطن رہنماؤں سے رابطہ

    گرینڈ الائنس، عامر لیاقت کا جلا وطن رہنماؤں سے رابطہ

    کراچی: شہر قائد میں مہاجر قیادت کی جانب سے گرینڈ الائنس کی تشکیل کے سلسلے میں ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت نے بھی بیرون ملک مقیم جلا وطن رہنماؤں سے رابطہ کیا ہے۔

    ذرایع کے مطابق پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی بننے والے عامر لیاقت بھی کراچی کے مسائل حل نہ ہونے اور شہری سندھ کے استحصال پر دلبر داشتہ ہو گئے ہیں۔

    عامر لیاقت نے شہری سندھ کے مسائل کے حل کے لیے گرینڈ الائنس اور مہاجر قیادت کا ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کا خیر مقدم کیا ہے، اس سلسلے میں انھوں نے بیرون ملک مقیم اہم شخصیات سے رابطہ بھی کیا۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت نے رابطے میں شہری سندھ کے مسائل کے حل، مہاجروں کے حقوق کے لیے مل کر جدوجہد کرنے، اور مل کر ساتھ چلنے پر بات چیت کی، عامر لیاقت نے بیرون ملک مقیم اور جلا وطن رہنماؤں کے ساتھ مل کر مسائل کے حل کے لیے کوششیں کرنے پر اتفاق کیا۔

    پاکستان آئیں گے اور وائس آف کراچی کے پلیٹ فارم سے آئیں گے، واسع جلیل

    انھوں نے کہا تمام رہنما جلد وطن لوٹیں، مل کر سنجیدگی اور مثبت سوچ کے ساتھ ملکی سالمیت اور کراچی کے مسائل کے حل کے لیے کام کریں گے ، میرے لیے ایم این اے شپ معنی نہیں رکھتی، اپنے لوگوں کی ترقی اور خوش حالی کے لیے کراچی کو بنانے کے لیے کسی کے ساتھ بھی ڈائیلاگ اور مل بیٹھنے کے لیے تیار ہوں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے جلا وطن رہنماؤں کی وطن واپسی کی اطلاعات پر اے آر وائی نے امریکا میں مقیم ایم کیو ایم پاکستان کے سابق سینئر رہنما واسع جلیل سے رابطہ کیا تھا، انھوں نے بتایا کہ وطن واپسی کے حوالے سے جب فیصلہ کریں گے تو ضرور بتاؤں گا اور علی الاعلان وطن لوٹیں گے۔

    انھوں نے کہا جب بھی واپس آؤں گا وائس آف کراچی کے پلیٹ فارم سے آؤں گا، اس کے چیئرمین ندیم نصرت نے شہری سندھ کے مسائل کے حل کے حوالے سے مہاجروں کے اتحاد کی بات کی ہے ، وہ مہاجروں کے اتحاد کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، مہاجر اتحاد اور شہری سندھ گرینڈ الائنس کے حوالے سے اعلیٰ سطح پر رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔

  • سابق صدرآصف علی زرداری کی چوہدری برادران سے ملاقات

    سابق صدرآصف علی زرداری کی چوہدری برادران سے ملاقات

    لاہور: سابق صدرآصف علی زرداری کی چوھدری برادرران سے ملاقات،ملک میں جاری سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے موثرحکمت عملی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملک میں جاری سیاسی بحران کے حل کیلئے سابق صدر آصف علی زرداری نے منصورہ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کے بعد چوہدری برادران کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے ہیں ،جہاں چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہی نے آصف علی زرداری کا پرتپاک استقبال کیا،ملاقات میں پیپلزپارٹی اور پی ایم ایل کیو کی قیادت نے ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،آصف علی زرداری نے دھرنوں اور جمہوریت کو غیرمستحکم کرنے حوالے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے جمہوریت کے استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پرزور دیا،سابق صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ رحمان ملک،اعتزاز احسن،رضاربانی بھی ملاقات میں شریک ہوئے ۔

  • چوہدری برادران جلدسابق صدر سےملاقات کرینگے

    چوہدری برادران جلدسابق صدر سےملاقات کرینگے

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی کی حکومت مخالف تحریک میں شمولیت کیلئےکوششوں کاآغاز ہوگیا،چوہدری برادران جلدسابق صدر سےملاقات کرینگے۔

    حکومت مخالف تحریک کےرہنماؤں نے سابق صدر آصف زرداری کی حمایت حاصل کرنےکیلئےکوششوں کاآغاز کردیا، مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الہٰی جلد سابق صدر سے ملاقات کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران پیپلز پارٹی کو آزادی مارچ میں شرکت کرنے کا مشورہ دیں گے، چوہدری برادران حکومت مخالف تحریک میں اپوزیشن جماعتوں کے درمیان پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔

    ذرائع کاکہناہے آزادی مارچ میں دھاندلی کے علاوہ بیروزگاری، لوڈشیڈنگ اور لاقانونیت کے مسائل کو بھی اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عمران خان اور چوہدری برادران کے درمیان بھی جلد ملاقات کاامکان ظاہرکیاجارہاہے۔