Tag: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس

  • جی ڈی اے رہنما غلام مرتضی جتوئی گرفتار

    جی ڈی اے رہنما غلام مرتضی جتوئی گرفتار

    نوشہروفیروز: سابق وفاقی وزیر غلام  مصطفی جتوئی کے صاحبزادے، جی ڈی اے رہنما غلام  مرتضی جتوئی کو گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) رہنما غلام مرتضیٰ جتوئی کو گرفتار کر لیا گیا، وہ مبینہ پولیس مقابلے کے کیس میں ضمانت لینے سیشن کورٹ آئے تھے۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے غلام مرتضی جتوئی کو انسداد دہشت گردی عدالت سے غیر حاضر رہنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق الیکشن میں دو فریقین میں فائرنگ سے پی پی کارکن جاں بحق ہوا تھا، پی پی کارکن کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ غلام مرتضیٰ جتوئی اور ان کے بیٹے پر درج ہوا تھا۔

    دوسری جانب جی ڈی اے کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صفدر عباسی نے غلام مرتضیٰ جتوئی کو گرفتار کرنے کی مذمت کی ہے، جی ڈی اے رہنما نے کہا کہ سندھ پولیس پیپلزپارٹی کی بی ٹیم بن چکی ہے، غلام مرتضیٰ جتوئی کو جھوٹے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

  • جی ڈی اے کے نو منتخب رکن معظم عباسی نے حلف اٹھا لیا

    جی ڈی اے کے نو منتخب رکن معظم عباسی نے حلف اٹھا لیا

    کراچی: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے نو منتخب رکن معظم علی عباسی نے اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھا لیا، اسپیکر آغا سراج درانی نے ان سے حلف لیا۔

    تفصیلات کے مطابق معظم علی خان عباسی نے سندھی میں اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھایا، اپوزیشن کے اراکین نے معظم عباسی کے حق میں ایوان میں نعرے لگائے، معظم عباسی نے نشست سے اٹھ کر اسپیکر آغا سراج درانی سے مصافحہ کیا۔

    اپوزیشن اراکین نے معظم عباسی کو لاڑکانہ کا غازی قرار دیا، حلف برداری کے دوران پیپلز پارٹی کے ارکان ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔

    واضح رہے کہ چند دن قبل لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کو شکست دے کر ایم پی اے منتخب ہونے والے معظم عباسی جب پہلی مرتبہ ایوان میں داخل ہوئے تھے تو تحریک انصاف نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  لاڑکانہ ضمنی انتخابات، پی پی کو ہوم گراؤنڈ پر شکست کا سامنا

    سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 11 کے ضمنی انتخابات میں پی پی کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جب کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار نے ساڑھے پانچ ہزار ووٹوں سے میدان مارا تھا۔

    جی ڈی اے کے معظم علی 31 ہزار 557 ووٹ لے کر کام یاب قرار پائے تھے، جب کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار جمیل سومرو 26 ہزار 21 ووٹ ہی حاصل کر سکے تھے۔

  • جی ڈی اے کی وزیرِ اعظم کو گھوٹکی جلسے میں شرکت کی دعوت، وزیرِ اعلیٰ سندھ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    جی ڈی اے کی وزیرِ اعظم کو گھوٹکی جلسے میں شرکت کی دعوت، وزیرِ اعلیٰ سندھ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    کراچی: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے وزیرِ اعظم عمران خان کو گھوٹکی جلسے میں شرکت کی دعوت، اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیر پگارا کی زیرِ صدارت اجلاس کے بعد جی ڈی اے نے میڈیا کو بریفنگ دی، جی ڈی اے نے وزیرِ اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ مستعفی ہو جائیں۔

    [bs-quote quote=”پارلیمنٹ میں پالیسی ساز فیصلوں میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو شامل کیا جائے گا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”پیر صدر الدین راشدی”][/bs-quote]

    پیر صدر الدین راشدی نے کہا ’وزیرِ اعظم عمران خان کے سامنے اپنے تحفظات پیش کریں گے، علی گوہر مہر نے وزیرِ اعظم کو جلسے کی دعوت دی ہے۔‘

    پیر صدر الدین راشدی کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم خانگڑھ گھوٹکی میں جی ڈی اے کے جلسے سے خطاب کریں گے، جی ڈی اے قیادت وزیرِ اعظم کو تمام مسائل سے آگاہ کرے گی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ میں پالیسی ساز فیصلوں میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو شامل کیا جائے گا، جی ڈی اے سندھ میں اپوزیشن کا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

    جی ڈی اے رہنما ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ ہم وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں، نیب اور ایف آئی اے کی کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہنی چاہئیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعظم کی جی ڈی اے کے رکن اسمبلی سے اہم ملاقات، سندھ کی سیاسی صورتحال پر گفتگو


    ایاز پلیجو کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت وفاقی اداروں میں سندھ کے لیے 5 لاکھ ملازمتوں کا اعلان کرے، صرف کراچی نہیں سندھ پیکیج کا اعلان بھی ہونا چاہیے۔

    یاد رہے کہ یکم جنوری کو وزیرِ اعظم عمران خان سے جی ڈی اے کے رکن صوبائی اسمبلی علی گوہر خان مہر نے ان کے دفتر میں ملاقات کی تھی، اس سے دو دن قبل وزیرِ اعظم نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے صوبے کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

    ٹیلی فونک رابطے میں سردار علی گوہر مہر نے وزیرِ اعظم کو دورۂ سندھ کی دعوت دی تھی، جسے وزیرِ اعظم نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد سندھ کا دورہ کریں گے۔

  • ملک میں انتخابی اصلاحات کی طرف توجہ نہیں دی گئی، فہمیدہ مرزا

    ملک میں انتخابی اصلاحات کی طرف توجہ نہیں دی گئی، فہمیدہ مرزا

    کراچی: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی رہنما اور سابق قومی اسمبلی اسپیکر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ ملک میں انتخابی اصلاحات کی طرف کبھی توجہ نہیں دی گئی۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ ملک میں انتخابی اصلاحات کی طرف نہ تو توجہ دی گئی نہ ہی کبھی ان پر عمل کیا گیا۔

    ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ سندھ کو دس سال تک من مانی کر کے چلایا گیا، خیال رہے کہ گزشتہ دس برسوں میں پانچ سال وہ خود بھی پیپلز پارٹی کی طرف سے قومی اسمبلی کی اسپیکر کے عہدے پر فائز رہیں۔

    ماضی میں صوبۂ سندھ میں حکومت کا حصہ ہوتے ہوئے بھی سابق اسپیکر کا کہنا تھا کہ ملک میں اداروں کی بہ جائے شخصیات مضبوط ہوئیں، اداروں کو مستحکم بنانے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

    انتخابات 2018 کے لیے انتخابی تیاریوں کے حوالے سے فہمیدہ مرزا نے کہا کہ انھیں اس دوران جلسوں اور ریلیوں کی اجازت نہیں دی گئی، الیکشن کی تیاریوں سے روکا گیا۔

    ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا حصہ بننے کا اعلان

    انھوں نے مزید کہا کہ انھیں پہلے ہی سے معلوم تھا کہ وہ اور ان کا خاندان نشانے پر ہے کیوں کہ ان کا انتخابی حلقہ سندھ میں بہت اہمیت رکھتا ہے۔

    واضح رہے کہ فہمیدہ مرزا 2008 کے انتخابات میں حلقہ این اے 225 بدین سے پی پی کے ٹکٹ پر منتخب ہو کر قومی اسپیکر کی اٹھارویں اسپیکر منتخب ہوئیں، وہ اس عہدے پر منتخب ہونے والی پہلی خاتون تھیں۔

    فہمیدہ مرزا کو پیپلز پارٹی پر الزام تراشی زیب نہیں دیتی: نفیسہ شاہ

    پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر چار بار رکن قومی اسمبلی بننے والی فہمیدہ مرزا نے اپنے شوہر ذوالفقار مرزا کے پی پی سے اختلافات کی وجہ سے، رواں برس جی ڈی اے میں شمولیت اختیار کی اور انتخابات 2018 میں ایک بار پھر اپنی سیٹ جیت لی تاہم الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے سلسلے میں اس کا نتیجہ روکا ہوا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا نگراں حکومت پرعدم اعتماد کا اظہار

    گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا نگراں حکومت پرعدم اعتماد کا اظہار

    کراچی: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے نگراں حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا، جی ڈی اے رہنماؤں نے کہا ہے کہ سندھ میں نگراں حکومت پیپلزپارٹی کی حکومت کا تسلسل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کنگری ہاؤس میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا اجلاس منعقد ہوا، جس سے پیر پگارا، ایاز لطیف پلیجو، سردار رحیم،  غوث علی شاہ، ذوالفقار مرزا نے خطاب کیا۔

    پیرپگارا

    پیرپگارا نے کہا کہ سندھ میں تبادلے پیپلزپارٹی کے مفاد میں کیے گئے، جو حکومت بجلی اور پانی نہیں دے سکی اسے حکمرانی کا اختیار نہیں ہے، پیپلزپارٹی حکومت نے سندھ میں کچرے کے ڈھیر بنادیے، کارکن مقابلے کی بھرپور تیاری کریں۔

    انہوں نے کہا کہ شفاف الیکشن کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے، نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کو کئی خط لکھے کوئی جواب نہیں ملا، نگراں وزیر اعلیٰ سندھ غیر جانبدار نہیں ہیں، سندھ کا الیکشن کمیشن جانبدار ہے، پنجاب میں ایک اور سندھ میں دوسرا قانون چل رہا ہے، 25 جولائی کو جی ڈی اے الیکشن کے لیے تیار ہے.

    پیر پگارا نے کہا کہ موجودہ نگراں سیٹ اپ سے امید نہیں ہے، میں نہیں سمجھتا نگراں حکومت شفاف انتخابات کراسکے، تمام سیاسی جماعتوں کو ایک جیسے موقع فراہم کیے جائیں، سندھ میں کرپٹ افسران کو دوبارہ تعینات کردیا گیا ہے۔

    ایاز لطیف پلیجو

    سربراہ قومی عوامی تحریک اور جی ڈی اے رہنما ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ میں نہ پانی ہے نہ بجلی، ترقیاتی بجٹ لوٹ لیا گیا ہے، آصف زرداری کی دی گئی لسٹ پر ٹرانسفر تسلیم نہیں ہیں، تمام حلقوں کے امیدوار آج کے اجلاس میں فائنل کررہے ہیں، تحریک انصاف سے سیٹ ایڈجسٹمںٹ کرلی ہے۔

    ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ اربوں روپے کی سرکاری زمینوں پر وزیروں کے قبضے ہیں، سندھ میں شفاف اور صاف الیکشن چاہئیں، نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن کو دس دن کا ٹائم دیتے ہیں، ہمارے تحفظات دور نہ ہوئے تو سندھ میں پہیہ جام ہڑتال ہوگی۔

    فہمیدہ مرزا

    سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ہمیں سندھ میں نگراں سیٹ اپ پر تحفظات ہیں، سندھ کے لوگوں کے ساتھ ظلم کیا جارہا ہے، نگراں وزیر اعلیٰ سندھ انتہائی کمزور ہیں، سندھ میں بلدیاتی نمائندے الیکشن مہم چلا رہے ہیں، تمام اضلاع میں ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز دئیے جارہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ صوبائی الیکشن کمشنر پر ہمارے تحفظات ہیں، وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی الیکشن کمشنر کی موجودگی میں شفاف الیکشن ممکن نہیں، نگراں وزیر اعلیٰ، صوبائی الیکشن کمشنر کا کردار متنازع ہے، جی ڈی اے امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم نہیں کئے جارہے ہیں۔

    فہمیدہ مرزا نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ شفاف لوگوں کو تعینات کرایا جائے، اینٹی کرپشن محکمے میں کرپٹ لوگ بیٹھے ہیں، شفاف انتخابات ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے ہیں۔

    غوث علی شاہ

    تحریک انصاف کے رہنما غوث علی شاہ نے کہا کہ دس سال سے بلدیاتی افسر مال بنانے میں مصروف ہیں، سندھ میں شفاف انتخابات کرائے جائیں، اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے ہمارے تحفظات کو دور کیا جائے۔

    سردار رحیم

    جی ڈی اے رہنما سردار رحیم نے کہا کہ عوام کرپٹ امیدواروں سے رعایت نہ کریں، جی ڈی اے عوام کو انصاف اور روزگار دے گی۔

    ذوالفقار مرزا

    سابق وزیر داخلہ سندھ اور جی ڈی اے رہنما ذوالفقار مرزا نے کہا کہ لوگوں پر جھوٹی ایف آئی آر کٹوائی گئی ہیں اور کسانوں کا پانی بند کیا گیا ہے۔

    گرینڈڈیموکریٹک الائنس کاالیکشن کمیشن کواحتجاجی خط

    گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے الیکشن کمیشن کو احتجاجی خط بھیج دیا، خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں نگراں حکومت پیپلزپارٹی کی حکومت کا تسلسل ہے جبکہ نگراں حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔

    خط کے متن کے مطابق انتظامی عہدوں سمیت پولیس افسران کا تقرر سندھ حکومت نے کیا، نگراں حکومت نے محض تقرر نامے جاری کئے، پنجاب طرز پر سیکریٹریز، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، پولیس افسران تبدیل کیے جائیں، تبادلے پنجاب کی طرز پر وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے تحت ہونے چاہئیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔