Tag: گرین سگنل

  • پنجاب کابینہ سے متعلق بڑا فیصلہ، نواز شریف نے گرین سگنل دے دیا

    پنجاب کابینہ سے متعلق بڑا فیصلہ، نواز شریف نے گرین سگنل دے دیا

    مری (20 جولائی 2025): شریف خاندان کی اہم بیٹھک میں پنجاب کابینہ سے متعلق بڑا فیصلہ کیا گیا ہے اور نواز شریف نے گرین سگنل دے دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کے تفریحی پہاڑی مقام مری میں شریف خاندان کی اہم بیٹھک ہوئی ہے۔ اس بیٹھک میں ن لیگ کے صدر نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے شرکت کی۔

    ذرائع نے بتایا کہ اس اہم بیٹھک میں پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے اور مجموعی طور پر مزید 10 وزرا اور مشیروں کو کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق کابینہ میں شامل ہونے والے وزرا اور مشیروں کی اکثریت جنوبی پنجاب سے ہوگی اور کابینہ میں یہ توسیع آئندہ ماہ متوقع ہے۔

    ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ن لیگ کے صدر نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو نہ صرف پنجاب کابینہ کی توسیع کا گرین سگنل دے دیا ہے، بلکہ نواز شریف اور مریم نواز اراکین سے ملاقاتوں میں نام بھی شارٹ لسٹ کر چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ نواز شریف گزشتہ تین روز سے مری میں کشمیر پوائنٹ باغ شہیداں میں اپنی رہائشگاہ پر قیام پذیر ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف بھی مری پہنچے اور ان کی دعوت پر نواز شریف اور مریم نواز ڈونگا گلی پہنچے، جہاں یہ اہم مشاورت اور فیصلہ کیا گیا۔

  • سعودی عرب نے 2 ارب کی فنڈنگ کا گرین سگنل دے دیا

    سعودی عرب نے 2 ارب کی فنڈنگ کا گرین سگنل دے دیا

    اسلام آباد : سعودی عرب نے 2 ارب کی فنڈنگ کا گرین سگنل دے دیا، اب وزیر خزانہ امریکا جانے سے پہلے یواے ای قیادت سے رابطہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطاقب دوست ممالک کی جانب سے 3 ارب ڈالر کی فنانسنگ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ سعودی عرب نے 2 ارب کی فنڈنگ کا گرین سگنل دے دیا۔

    ذرائع نے کہا کہ وزیر خزانہ 10 اپریل کو امریکا جانے سے پہلے یواے ای قیادت سے رابطہ کریں گے، آئی ایم ایف کو سالانہ 900 ارب روپے کی سبسڈی پر تاحال اعتراض ہے۔

    آئی ایم ایف شرح سود میں مہنگائی کے حساب سے مزید اضافہ کے مطالبے اور پٹرولیم لیوی مدمیں 850 ارب روپے جمع کرنے کے مطالبے پر قائم ہیں۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف پٹرول اور ڈیزل کی امپورٹ کم کرنے کے ساتھ پٹرولیم لیوی اور ٹیکسز کا شارٹ فال پورا کرنے کا مطالبہ کررہا ہے۔

    یاد رہے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اسٹاف لیول معاہدہ دوست ملکوں کی فنڈنگ سے مشروط کر دیا تھا ، وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا تھا کہ دوست ملکوں سے پانچ ارب ڈالر کی فنڈنگ کی یقین دہانی لازمی کرانا ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ چین نے دو ارب ڈالر کی یقین دہانی کرادی ہے ، آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی یو اے ای اور سعودی عرب فنڈنگ سے منسلک ہے، جتنی جلدی یو اے ای اور سعودی عرب یہ کنفرم کریں گے، اسٹاف لیول معاہدے پر بھی اتنی ہی جلدی دستخط ہو جائیں گے۔

  • آئی سی سی نے پاک بھارت میچ کےلیے گرین سگنل دے دیا

    آئی سی سی نے پاک بھارت میچ کےلیے گرین سگنل دے دیا

    لندن : ورلڈ کپ دو ہزارانیس کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوچکا ہے اور آئی سی سی نے پاک بھارت میچ کےلیے گرین سگنل دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں ہونے والا ورلڈ کپ 2019 تیس مئی سے چودہ جولائی تک کھیلا جائے گا، شائقین کرکٹ اس میگا ایونٹ کو دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

    ورلڈ کپ میں آسٹریلوی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرنے کو تیار ہے تو قومی کرکٹ ٹیم بھی میچ میں جیت کے لیے پُرعزم ہے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2019 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کرچکی ہے اور بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ شیڈول کے مطابق کھیلا جائے گا۔

    آئی سی سی کے اعلان کردہ شیڈول کے تحت ٹورنامنٹ مئی 30 سے جولائی 14 کے درمیان انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔

    بھارتی بربریت کا شکار مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ حملے کے بعد بھارت حواس باختہ ہوگیا ہے ساتھ ہی سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ بھی اس میں پیش پیش نظر آرہے ہیں، بھارتی کرکٹر نے پلوامہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ملک ہمارے لیے پہلے ہے۔‘ ہم سب کو اپنی فوج کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

    پلوامہ حملہ: بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان سے میچ کا بائیکاٹ کرے، ہربھجن سنگھ

    سابق بھارتی اسپنر نے بی سی سی آئی سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی ٹیم ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کے خلاف میچ نہ کھیلے اور اس کا بائیکاٹ کرے۔

    واضح رہے کہ پلوامہ خودکش حملے میں 44 بھارتی فوجی مارے گئے تھے جس کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف محاذ کھول دیا، تجارتی پابندی کے ساتھ ساتھ پاکستانی اداکاروں پر بھارتی فلموں میں کام کرنے اور بھارت میں پاکستان سپر لیگ کے نشر کرنے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

  • چیئرمین پی سی بی نے عمراکمل کوسلیکشن کیلئے کلیئر قرار دے دیا

    چیئرمین پی سی بی نے عمراکمل کوسلیکشن کیلئے کلیئر قرار دے دیا

    کراچی: چیئرمین پی سی بی نےعمراکمل کو گرین سگنل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمراکمل نے خراب ڈسپلن پرمعافی مانگ لی ہے، احمد شہزاد کو بھی بلا کربات کروں گا۔

    کراچی میں لیجنڈری کرکٹر حنیف محمد کے گھر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے عندیہ دیا کہ نیشنل اسٹیڈیم کو لٹل ماسٹر سے منسوب کرنے کیلئے جلد فیصلہ کیا جائیگا۔

    اس موقع پرانہوں نے کہا کہ خراب پرفارمنس کے باعث محمد حفیظ آخری ٹیسٹ سے ڈراپ ہوئے، ون ڈے میں سلیکشن کا سوال سلیکٹرز سے پوچھا جائے۔ ان کا کہنا تھا محمد حفیظ سنیئر کھلاڑی ہیں، نمبر تین اور چار پر بیٹنگ کیلئے رکھا گیا۔

    عمر اکمل کے حوالے سے شہریار خان کا کہنا تھا کہ عمر اکمل نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ آئندہ غلطی نہیں کرینگے، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیم پاکستان آسکتی ہیں جبکہ یہ خوشخبری بھی سنائی کہ  پی سی ایل کا فائنل پاکستان میں کرائینگے۔