Tag: گرین شرٹس

  • گرین شرٹس کی ترقی، ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بننے سے ایک قدم دور

    گرین شرٹس کی ترقی، ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بننے سے ایک قدم دور

    سہ فریقی سیریز میں جنوبی افریقہ کے خلاف تاریخی فتح حاصل کرنے کے ساتھ پاکستان ٹیم نے ون ڈے رینکنگ میں لمبی چھلانگ لگائی ہے۔

    سہ فریقی ون ڈے سیریز کے میچ میں جنوبی افریقہ کے دیے گئے 353 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کو عبور کر کے تاریخی فتح حاصل کرنے کے ساتھ آئی سی سی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم نے حالیہ کچھ ماہ میں ون ڈے کرکٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ گزشتہ سال نومبر میں پہلے آسٹریلیا کو اس کی سر زمین پر 22 سال بعد ون ڈے سیریز میں شکست دی۔ زمبابوے کو ہرایا اور اس کے بعد جنوبی افریقہ کو تین ون ڈے میچز کی سیریز میں پہلی بار ان ہی کی سر زمین پر وائٹ واش کر کے کارنامہ انجام دیا۔

    گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 353 رنز کا ہدف دیا تھا۔ یہ مشکل ہدف پاکستان ٹیم نے رضوان اور سلمان آغا کی سنچریوں کی بدولت با آسانی چار وکٹوں کے نقصان پر 49 ویں اوور میں حاصل کر کے فائنل میں جگہ بنائی۔

    اس تاریخی جیت کے ساتھ ہی گرین شرٹس 111 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ آسٹریلوی ٹیم اتنے ہی پوائنٹ کے ساتھ کچھ اعشاریہ فرق سے تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔ بھارتی ٹیم 119 پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم نے حالیہ کچھ ماہ میں ون ڈے کرکٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ گزشتہ سال نومبر میں پہلے آسٹریلیا کو اس کی سر زمین پر 22 سال بعد ون ڈے سیریز میں شکست دی۔ زمبابوے کو ہرایا اور اس کے بعد جنوبی افریقہ کو تین ون ڈے میچز کی سیریز میں پہلی بار ان ہی کی سر زمین پر وائٹ واش کر کے کارنامہ انجام دیا۔

    گرین شرٹس اپنی بہترین کارکردگی کی بدولت ون ڈے فارمیٹ کی نمبر ون ٹیم بننے سے ایک قدم ہی دور ہے۔ اگر آج پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کو ہرا کر سہ فریقی سیریز کا فائنل جیت لیتی ہے اور چیمپئنز ٹرافی میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے تو وہ بھارت کو دھکیل کر نمبر ون ٹیم بن جائے گی۔

    یاد رہے کہ پاکستان ٹیم 2023 میں آئی سی سی رینکنگ میں ون ڈے کی نمبر ون ٹیم رہ چکی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/babar-azam-today-many-records/

  • ٹور میچ: پاکستان نے نارتھمپٹن شائر کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    ٹور میچ: پاکستان نے نارتھمپٹن شائر کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    لندن: پاکستان نے ٹور میچ میں نارتھمپٹن شائر کو 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی، فخر زمان نے شاندار سنچری اسکور کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے دوسرے ٹور میچ میں نارتھمپٹن شائر کی جانب سے دیا جانے والا 274 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 9 اوورز قبل ہی حاصل کرلیا، فخر زمان کی شاندار سنچری، امام الحق اور بابر اعظم نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

    ہدف کے تعاقب میں اوپنرز فخر زمان اور امام الحق نے شاندار آغاز فراہم کیا، پاکستان کی پہلی وکٹ 157 رنز پر گری جب فخر زمان 101 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    امام الحق نے شاندار 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، بابر اعظم نے 64 اور کپتان سرفراز احمد نے 30 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    نارتھمپٹن کی جانب سے ہالینڈ اور بک ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    قبل ازیں دوسرے ٹور میچ میں نارتھمپٹن شائر کے خلاف کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنا کر گرین شرٹس کو جیت کے لیے 274 رنز کا ہدف دیا۔

    نارتھمپٹن کے لیوی کو محمد عامر نے بغیر کوئی رن بنائے پویلین روانہ کیا، دوسری وکٹ 48 رنز پر گری جب بی جے کرن 23 رنز بنا کر محمد حسنین کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

    جے کوب نے ناقابل شکست 146 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 12 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے، ویس کون سیلس 1 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، تھرسٹن 25 رنز بنا کر حارث سہیل کا شکار بنے۔

    پاکستان کی جانب سے محمد عامر، جنید خان، محمد حسنین، عماد وسیم، یاسر شاہ اور حارث سہیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    واضح رہے کہ پہلے ٹور میچ میں قومی ٹیم نے عماد وسیم کی شاندار سنچری کی بدولت کینٹ کاؤنٹی کو 100 رنز سے شکست دی تھی۔

  • پاکستان ورلڈ کپ کے لیے ٹاپ تھری فیورٹ ٹیموں میں شامل ہیں، برطانوی کپتان مورگن

    پاکستان ورلڈ کپ کے لیے ٹاپ تھری فیورٹ ٹیموں میں شامل ہیں، برطانوی کپتان مورگن

    لندن: انگلش ٹیم کے کپتان ایون مورگن نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز سے موسم گرما کے طویل سیزن کا آغاز ہمارے لیے بھی خوش آئند ہے، گرین شرٹس کےساتھ ہمیں انتہائی مسابقتی کرکٹ کھیلنے کو ملے گی۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن نے پاکستان کو 30 مئی سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے انتہائی مضبوط امیدوار قرار دے دیا ۔ایون مورگن نے کہاکہ بدستور پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کے لیے دوسری یا تیسری فیورٹ ٹیم ہے۔

    اس وقت انگلینڈ عالمی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر فائز ہے، اسے شوپیس ایونٹ کے لیے ہاٹ فیورٹ قرار دیا جارہا ہے تاہم ورلڈ کپ سے قبل میزبان سائیڈ کی آزمائش پاکستان کے خلاف 5کو شیڈول واحد ٹوئنٹی 20میچ اور اس کے فوری بعدکھیلی جانے والی 5ون ڈے میچز کی باہمی سیریز میں ہوگی۔دونوں ہی ٹیمیں اس سیریز کی بدولت ورلڈ کپ کیلئے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دیں گی۔

    مورگن نے کہاکہ پاکستان کے خلاف سیریز سے موسم گرما کے طویل سیزن کا آغاز ہمارے لیے بھی خوش آئند ہے، ہمیں گرین شرٹس سے مقابلوں کی صورت میں حقیقت میں ایک بہت اچھی اور مسابقتی کرکٹ کھیلنے کو ملے گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ورلڈ کپ کے لیے دوسری یا تیسری فیورٹ ٹیم ہے، اس وقت چیمپئنز ٹرافی بھی ان کے ہی پاس ہے۔ گرین شرٹس نے انگلینڈ میں یہ ٹرافی جیتنے کےلیے بہت ہی عمدہ کارکردگی پیش کی تھی، اس لیے ہم ان کے خلاف سیریز کے منتظر ہیں۔

  • چوتھا ون ڈے : فخرزمان کی ففٹی‘ پاکستان نے 122 رنز بنالیے

    چوتھا ون ڈے : فخرزمان کی ففٹی‘ پاکستان نے 122 رنز بنالیے

    بلاوائیو: زمبابوے کے خلاف پانچ ایک روزہ میچز پرمشتمل سیریز کے چوتھے ون ڈے میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلاوائیو میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان کی ٹیم ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کررہی ہے۔

    پاکستان کی جانب سے امام الحق اور فخززمان نے اننگز کا آغاز کیا اور اس نے اب سے کچھ پہلے تک پاکستان نے 22 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 104 رنز بنائے ہیں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر نے سات چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی ہے۔

    تیسرا ون ڈے: زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست

    قومی کرکٹ ٹیم نے 18 جولائی کو تیسرے ایک روزہ میچ میں زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر 5 میچز پرمشتمل سریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی تھی۔

    شاہینوں کی جانب سے فہیم اشرف نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 شکار کیے جبکہ جنید خان نے 2، شاداب خان، یاسر شاہ اور عثمان خان شواری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

    زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے میں دو تبدیلیاں کی گئی تھیں، محمد عامر اور حسن علی کی جگہ جنید خان اور یاسرشاہ کوشامل کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ گرین شرٹس کے لیے سیریز میں وائٹ واش ضروری ہے،آخری دو میں سے ایک میچ میں بھی شکست انہیں رینکنگ میں دو درجہ نیچے پہنچا دے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان نےٹی20میچزکی سنچری مکمل کرلی

    پاکستان نےٹی20میچزکی سنچری مکمل کرلی

    کراچی: پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کھیلنے کی سنچری مکمل کرلی، گرین شرٹس یہ سنگ میل عبور کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے ۔

    گرین شرٹس ٹی ٹوئنٹی میچز کی سنچری مکمل کرنے والی دنیائے کرکٹ کی پہلی ٹیم بن گئی، یہ اعزاز پاکستان نے ایشیا کپ میں یواےای کیخلاف میچ کھیل کر حاصل کیا۔

    پاکستان ٹیم نے عالمی ٹی ٹوئنٹی چیمپیئن بننے کا ٹائٹل دوہزار نو میں سجایا، اب تک کھیلے گئے ننانوے میچزمیں گرین شرٹس کو ستاون میں کامیابی ملی جو کہ ایک ریکارڈ ہے، انتالیس میں شکست،ٹائی بریکر میں ایک مرتبہ فتح نصیب ہوئی اور دو کے میچز حریف سائیڈ نے جیتے۔

    پاکستانی کپتان شاہد آفریدی مختصر فارمیٹ کے کامیاب ترین بولر اور سب سے زیادہ میچز کھیلنے والے واحد کھلاڑی بھی ہیں، وکٹوں کے پیچھے رہ کر سب سے زیاد بلے بازوں کا شکار کامران اکمل کرچکے ہیں، یواے ای کیخلاف کامیابی سمیٹتے ہوئے ٹیم پاکستان ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی سنچری کو یادگار بنائے گی۔