Tag: گرین لائن

  • گرین لائن اور اورنج لائن بس سروسز کا انتظام سندھ حکومت نے سنبھال لیا

    گرین لائن اور اورنج لائن بس سروسز کا انتظام سندھ حکومت نے سنبھال لیا

    کراچی: گرین لائن اور اورنج لائن بس سروسز کا آپریشنل کنٹرول حکومت  سندھ  نے باضابطہ طور پر سنبھال لیا۔

    تفصیلات کے مطابق گرین لائن اور اورنج لائن بس سروسز آپریشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر  گارڈن کراچی میں آپریشنل کنٹرول سندھ کے حوالے کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جہاں سی ای او پی آئی ڈی سی ایل وسیم باجوہ نے کنٹرول سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن کے حوالے کیا۔

    اس موقع پر سندھ کے سینئیر وزیرشرجیل انعام میمن نے خطاب میں کہا کہ گرین لائن اور اورنج لائن  کی سندھ حکومت کو منتقلی اہم قدم ہے، حکومت سندھ بس سروسز کی بہتری اور پائیداری کے لیے پرعزم ہے۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ شہریوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے بس سروسز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے کام کرینگے۔

    شرجیل میمن نے مزید کہا کہ کراچی کے لئے ایک مربوط اور موثر شہری ٹرانزٹ سسٹم تشکیل دیا  جا رہا ہے، دونوں بی آر ٹی لائنز کو دیگر پبلک ٹرانسپورٹ سٹمز کیساتھ منسلک کرنے کے منصوبے جاری ہے۔

  • کراچی میں گرین لائن اور اورنج لائن بس کے مسافروں کے لیے اچھی خبر

    کراچی میں گرین لائن اور اورنج لائن بس کے مسافروں کے لیے اچھی خبر

    کراچی : گرین لائن اور اورنج لائن بس کے مسافر اب بس میں سفر کرنے والے ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے بھی ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرین لائن بس کے مسافروں کے لئے اسمارٹ ٹکٹنگ سسٹم کی سہولت متعارف کروادی گئی ، مسافر ان اٹینڈنٹ کارڈ مشین سے کریڈیٹ اور ڈیبٹ کارڈ سوائپ کر کے ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

    مشین کا افتتاح این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش لودھی نے کیا، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

    مسافروں نے بھی جدید سہولت کو خوش آئیند قرار دیا اور کہاکہ مشین کی تنصیب کے بعد گرین لائن بس کے مسافروں کے لیے مزید آسانی پیدا کردی ہے ۔

    خیال رہے  ملک گیر سطح پر کسی بھی ماس ٹرانزٹ سسٹم کے لیے اسمارٹ ٹکٹنگ کی پہلی سہولت ہے۔

    یاد رہے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر شہرقائد میں شہریوں کے لیے الیکٹرک بسوں کے نئے روٹ کا آغاز کیا گیا تھا۔

    الیکٹرک بس کا نیا روٹ ’’ای وی۔4‘‘ سپر ہائی وے سے نمائش چورنگی تک ہوگا،اس حوالے سے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا تھا کہ نیا روٹ ’’ای وی فور‘‘ 55 کلومیٹر طویل ہوگا۔

  • وزیر اعظم نے گرین لائن ایکسپریس کا افتتاح کردیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہبازشریف نےگرین لائن ایکسپریس کا افتتاح کردیا۔

    وزیر اعظم شہبازشریف نےگرین لائن ایکسپریس کا افتتاح کرنے کے بعد بوگیوں کامعائنہ کیا، اس دوران  وزیر ریلوے سعد رفیق نے بریفنگ دی۔

    اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اس دہانے پر کھڑا ہے جہاں ایک ایک پائی بچارہے ہیں، یہ ایک مشکل وقت ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق، پوری ٹیم اور چائنز کمپنی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، خواجہ صاحب نے اپنے کام سے قوم کو بتادیاکہ وہ آؤٹ سورسنگ پریقین رکھتے ہیں۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ 4 سالوں میں چین اور ہمارے تعلقات کو تکلیف پہنچائی گئی، چینی حکومت اور عوام کا شکرگزار ہوں کہ پاکستان سے محبت کرتے ہیں، اس مشکل دور میں بھی چینی حکومت نے پاکستان کا ہاتھ تھاما ہوا ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ  ہمیں اپنے پاؤں پرکھڑا ہونےکیلئے قربانی،ایثار اور محنت سےکام کرنا ہوگا، آخرکب تک ہم دوسروں کے سہاروں پر چلیں گے، یہ سفر مشکل ضرور مگر ناممکن نہیں ہے۔

    دوسری جانب وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا کہ گرین لائن  ٹرین میں تمام سہولتیں ہیں، اس ٹرین سروس  میں وائی فائی ، انفوٹینمنٹ بھی ہے تاہم اس کی مزید بہتری کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت وزارت ریلوےکو رینیو کی سخت ضرورت ہے، 5 سال میں وزارت ریلوے کا خسارہ 36 ارب روپے پر پہنچ گیا، جب 2018 میں ہماری حکومت جاری رہتی تو ریلوے میں منافع میں ہوتا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ 2013 میں جب ریلوے ملا تو ریونیو 18 ارب تھا، جب 2018 میں ہم چھوڑ کر گئے تو ریونیو 54 ارب روپے تھا، اب جب دوبارہ ریلوے کا نظام چلانےکو ملا تو صفر سے شروع کیا ہے۔

    سعدرفیق نے کہا کہ ہم نے وزیر خزانہ کو زحمت نہیں دی محدود وسائل سے ریلوے چلا دی، ریلوے روزانہ تقریباً ساڑھے 15 کروڑ کماتے ہیں، لیکن ہمیں روزانہ کی بنیاد پر 20کروڑ روپے چاہیے۔

     سپریم کورٹ نے ریلوےکو اپنی زمین کمرشلی استعمال کرنےکی اجازت دیدی

    وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نےریلوےکو اپنی زمین کمرشل استعمال کرنےکی اجازت دی ہے، ریلوے کو برانڈنگ کے طور پر استعمال کریں گے، یہاں سے  ریلوےکو اربوں کا فائدہ ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ جوپارٹس امپورٹ کرتے ہیں اس کیلئےکچھ عرصےکیلئے ہمیں فیور چاہیے، وزیر خزانہ سےگزارش ہے اس حوالے سے ہماری مدد فرمائیں۔

  • سستی شمسی توانائی کے حصول کے لیے آج جامع منصوبہ بنانے جا رہے ہیں: وزیر اعظم

    سستی شمسی توانائی کے حصول کے لیے آج جامع منصوبہ بنانے جا رہے ہیں: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے گرین لائن اور بلیو لائن میٹرو بس سروس کا افتتاح کر دیا، وزیر اعظم نے کہا سستی شمسی توانائی کے حصول کے لیے آج جامع منصوبہ بنانے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں گرین لائن، بلیو لائن میٹرو بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے کہا اس منصوبے سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے عوام مستفید ہوں گے۔

    انھوں نے کہا پوری دنیا میں تیل اور گیس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، بڑھتی قیمتوں نے لوگوں کو پریشان کر رکھا ہے، اللہ کا شکر ہے کہ اب تیل اور گیس کی قیمتوں میں کچھ کمی ہوئی ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا اس منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، تمام ترقیاتی کام بروقت مکمل ہونے چاہیئں، اسلام آباد، راولپنڈی کے عوام ایک اور سفری سہولت سے مستفید ہوں گے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 20 ارب ڈالر سالانہ تیل اور گیس پاکستان میں امپورٹ کی جاتی ہے، بجلی بہت مہنگی بن رہی ہے، کل رات تیل کی قیمت 100 ڈالر سے کم ہوئی ہے، جتنی جلد تیل کی قیمت کم ہوگی اسی طریقے سے بجلی اور گیس سستی بنے گی۔

    انھوں نے کہا ہم آج ایک جامع منصوبہ بنا رہے ہیں، سستی شمسی توانائی منصوبوں کا جال بچھانا چاہتے ہیں، آج کی میٹنگ میں شمسی توانائی کے حوالے سے فیصلے کریں گے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا منصوبے کے لیے واجب الاادا رقم ادا کرنے پر شہباز شریف کے مشکور ہیں، عام آدمی پٹرول کی قیمت بڑھنے سے متاثر ہے، اس بس سروس سے اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقے کے افراد کو فائدہ ہوگا۔

  • نوب شاہ: گرین لائن ٹرین کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

    نوب شاہ: گرین لائن ٹرین کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

    نواب شاہ: سندھ سے اسلام آباد جانے والی گرین لائن ٹرین کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں چند مسافر معمولی زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق گرین لائن ٹرین کی آخری 2 بوگیاں بھریا روڈ کے مقام پر پٹری سے اتر گئیں، دونوں بوگیاں پٹری سے اتر کر 3 کلو میٹر تک چلتی رہیں۔

    مذکورہ ٹرین اسلام آباد جارہی تھی جسے حادثہ پیش آیا، متاثرہ بوگیوں میں سوار چند افراد معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔

    ریلوے کے عملے نے ٹرین روک کر متاثرہ بوگیوں کو ٹرین سے الگ کیا، متاثرہ بوگیوں کے مسافروں کو دیگر ڈبوں میں شفٹ کر دیا گیا جس کے بعد ٹرین کو روانہ کر دیا گیا۔

    حادثے کے بعد اپ ٹریک بلاک ہوگیا ہے، حکام نے ریلیف ٹرین کو طلب کر لیا ہے۔

    اپ ٹریک پر ریلوے ٹریفک معطل ہونے کے بعد خیبر میل ایکسپریس کو پڈ عیدن اسٹیشن پر روک دیا گیا جبکہ سکھر ایکسپریس کو بھی کوٹ لالو اسٹیشن پر روک دیا گیا۔

  • گرین لائن منصوبے کی مزید 40 بسیں کراچی پہنچیں گی

    گرین لائن منصوبے کی مزید 40 بسیں کراچی پہنچیں گی

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کے لیے مزید 40 بسیں کل پہنچیں گی، بس سروس نومبر میں شروع کردی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق گرین لائن بس سروس کی مزید 40 بسیں کل کراچی پہنچیں گی، گرین بسیں لانے والا اوشین نامی جہاز 14 اکتوبر کو 11 بج کر 40 منٹ پر کراچی پورٹ پہنچے گا۔

    اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی 40 بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں، وفاقی حکومت کے مطابق نومبر میں کراچی میں گرین لائن بس سروس کا آغاز ہوجائے گا۔

    یاد رہے کہ گرین لائن منصوبے کا ٹریک مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے خستہ حالی کا شکار ہے، ٹکٹ گھر اور اسٹیشن دھول مٹی سے اٹے ہوئے ہیں اور مسافروں کے لیے داخلی اور خارجی دروازے بھی اچھی حالت میں نہیں ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ٹریک کے اطراف میں لگی گرل کا رنگ بھی پرانا ہوچکا ہے۔

    یاد رہے کہ گرین لائن بس کا منصوبہ سنہ 2016 میں شروع ہوا تھا، اس منصوبے سے 25 لاکھ سے زائد افراد کو روزانہ سفری سہولیات مل سکیں گی۔

    پہلے مرحلے میں گرین لائن بس سروس سرجانی سے نمائش تک چلائی جائے گی۔

  • گرین بس کیلئے ابھی کوئی ٹائم لائن نہیں دے سکتا، گورنر سندھ

    گرین بس کیلئے ابھی کوئی ٹائم لائن نہیں دے سکتا، گورنر سندھ

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وفاق کے تحت شہر قائد میں زیر تعمیر گرین لائن بس منصوبے کے افتتاح کے لیے ٹائم لائن دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال منصوبے کے مکمل ہونے کی حتمی تاریخ نہیں دے سکتے۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ صوبہ سندھ کا مقدمہ وزیراعظم عمران خان کےسامنے پیش کیا ہے، گرین لائن کیلئے بسوں کا ٹینڈر ابھی نہیں ہوا اور گرین بس کیلئے ابھی کوئی ٹائم لائن نہیں دے سکتا، گرین لائن کانہیں بلکہ 6 منصوبوں کےافتتاح کی بات کہی تھی۔

    گورنر سندھ نے بتایا کہ سندھ حکومت نے ایل این جی خریدنےسے انکار کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ سے ایل این جی پر نظرثانی کیلئے کہوں گا جب کہ لیکج اور گیس چوری پر قابو پایا جائے تو بحران پر قابو پایاجاسکتاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت سے عوام کو بہت توقعات ہیں، حکومت دل و جان سے عوام کی سہولت کیلئے کام کررہی ہے، حکومت چھوٹی موٹی غلطیاں کرسکتی ہے مگر کرپشن کہیں نظرنہیں آئے گی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں باکسنگ اورفٹبال بہت مقبول ہے، لیاری میں فٹبال اور باکسنگ کیلئے بہت ٹیلنٹ موجودہے مگر میری عمر باکسنگ اور فٹبال کھیلنے کی نہیں ہے ۔

  • گرین لائن بس منصوبے پر وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا بڑا بیان سامنے آ گیا

    گرین لائن بس منصوبے پر وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا بڑا بیان سامنے آ گیا

    کراچی: گرین لائن بس منصوبے پر وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کا بڑا بیان سامنے آ گیا ہے، انھوں نے گورنر سندھ کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرین لائن فروری میں شروع نہیں ہو سکتی۔

    تفصیلات کے مطابق اویس شاہ نے کہا ہے کہ گرین لائن بس منصوبے کا فروری میں افتتاح نا ممکن ہے، منصوبے کو سندھ حکومت نے مکمل سپورٹ کیا ہے، تاہم وفاق جو اعلان کرتا ہے، اس پر یو ٹرن نہ لے۔

    صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ وفاق اگر نیت کر لے تو اس منصوبے کو جلد مکمل کر لیا جائے گا، منصوبے کے لیے بسوں کی خریداری میں ایک سال لگ سکتا ہے، صوبائی حکومت کرایہ اور سبسڈی کے لیے پلان بنا کر دے چکی ہے۔

    خیال رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گرین لائن منصوبے کا فروری 2020 میں افتتاح کا اعلان کیا ہے، تاہم گرین لائن منصوبے پر تا حال کام جاری ہے، بیش تر اسٹیشنز ابھی تک نا مکمل ہیں اور ملازمین کو 2 ماہ سے تنخواہیں بھی ادا نہیں کی گئیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعظم گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے: گورنر سندھ

    گزشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اعلان کیا کہ گرین لائن منصوبے کا افتتاح سات فروری کو کر دیں گے، جس پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے ان کی دی ہوئی تاریخ کو حقایق کے منافی قرار دیا، انھوں نے کہا گورنر سندھ کو سوچ سمجھ کر بولنا چاہیے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گرین لائن منصوبے کا ٹریک کئی مقامات پر نا مکمل ہے، اسٹیشن ادھورے پڑے ہیں، بسوں کا کچھ پتا نہیں، اس کے باوجود گورنر سندھ نے بیان جاری کیا کہ سات فروری کو ٹریک پر بسیں رواں دوں ہو جائیں گی، اویس شاہ نے ان کےاعلان پر تنقید کی اور کہا منصوبے کا فروری میں افتتاح نا ممکن ہے۔ پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی جمال صدیقی کہتے ہیں جب تک بسیں فراہم کرنے والی کمپنی تاریخ نہیں دیتی، منصوبے کے افتتاح کی تاریخ نہیں دے سکتے، دوسری طرف گورنر سندھ کے اعلان اور صوبائی وزیر کے اختلافی بیان کے بعد ایک بار پھر یہ معاملہ لٹکتا ہوا نظر آ رہا ہے، شہری بھی سوال کر رہے ہیں کہ کیا یہ منصوبہ 2020 میں مکمل ہو جائے گا؟

  • وزیر اعظم گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے: گورنر سندھ

    وزیر اعظم گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے: گورنر سندھ

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ گرین لائن منصوبے کو کراچی کی محبت میں پورا کیا گیا، وزیر اعظم عمران خان گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر منصوبوں کا معائنہ کرنے آیا ہوں، منصوبوں کی تفصیلات سے وزیر اعظم کو آگاہ کروں گا۔ 7 فروری کو اس منصوبے کا افتتاح کرنے کے قابل ہوں گے۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان کو سندھ سے خصوصی محبت ہے، واحد صوبہ ہے جہاں سندھ حکومت کی معاونت کے بغیر ہیلتھ کارڈ دیے گئے۔ گرین لائن کے انفرا اسٹرکچر کا کام وفاق کے ذمے تھا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے، گرین لائن منصوبے کو کراچی کی محبت میں پورا کیا گیا۔ گرین لائن کے کرایے اور سبسڈیز کے فارمولے پر معاہدہ ہوگیا ہے۔ منصوبہ تاخیر کا شکار نہیں ہوا۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ اورنج لائن منصوبے پر سندھ حکومت نے رابطہ کیا کہ وفاق پورا کرے، فنڈز کی کمی کے باعث منصوبے مقررہ وقت سے پہلے ختم نہ ہوسکے۔ سندھ کے لیے بہت سارے منصوبے ہیں جن کے پی سی ون بن رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 8 ارب روپے انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کو مل چکے ہیں، گرین لائن منصوبے میں معذور افراد کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔ وفاق اور صوبے میں رابطے ہوں گے تو منصوبوں میں تاخیر بھی کم ہوگی۔

  • گرین لائن مکمل ہونے سے پہلے اورنج لائن چلا دیں گے: وزیر اعلیٰ سندھ

    گرین لائن مکمل ہونے سے پہلے اورنج لائن چلا دیں گے: وزیر اعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت گرین لائن مکمل ہونے سے پہلے اورنج لائن چلا دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اورنج لائن ہماری ذمہ داری ہے، گرین لائن مکمل ہونے سے پہلے اورنج لائن چلا دیں گے۔

    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گرین لائن سے پہلے اورنج لائن مکمل ہو جائے گی، جب کہ یلو لائن پر عالمی بینک نے قرضہ دینے کا کہہ دیا ہے، ورلڈ بینک سے لون ایگریمنٹ بھی ہو گیا ہے۔

    سندھ کے وزیر اعلیٰ کا یہ بھی کہنا تھا کہ نئی حکومت نے کہا تھا کراچی میں بسیں بھی ہم لائیں گے، لیکن حکومت کے آنے کے بعد سے اب تک تو بسیں نہیں ملیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی: گرین لائن منصوبہ تاخیر کا شکار، شہری 3 سال سے منصوبے کی تکمیل کے منتظر

    خیال رہے کہ چند دن قبل اے آر وائی نیوز نے ایک خصوصی رپورٹ میں کہا تھا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کے دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے لایا جانا والا گرین لائن بس منصوبہ تین سال بعد بھی تاخیر کا شکار ہے، شہری تا حال منصوبے کی تکمیل کے منتظر ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق وفاق اور سندھ میں اختلافات کے بعد سے وفاق نے یہ منصوبہ اپنے کنٹرول میں لے لیا تھا، بسوں کی خریداری کے لیے نئے بجٹ میں ڈھائی ارب روپے بھی مختص کیے جا چکے ہیں۔

    22 کلو میٹر پر مشتمل گرین لائن بس منصوبے کے ٹریک پر 22 اسٹیشن تھے لیکن یہ اسٹیشنز ابھی تک مکمل نہیں کیے گئے ہیں اور تعمیراتی کام تا حال جاری ہے۔