Tag: گرین لائن بس

  • وفاقی حکومت کا  گرین لائن بس سروس سندھ حکومت کے حوالے کرنے کا فیصلہ

    وفاقی حکومت کا گرین لائن بس سروس سندھ حکومت کے حوالے کرنے کا فیصلہ

    کراچی : وفاقی حکومت نے گرین لائن بس سروس سندھ حکومت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا ، یہ منصوبہ کراچی کے پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کا ایک اہم جزو ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت دسمبر میں گرین لائن بس سروس سندھ حکومت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    جس کے بعد حکومت سندھ نے گرین لائن منصوبے کے آپریشنز سنبھالنے کی تیاریاں مکمل کرلیں ، اس سلسلے میں صوبائی وزیر شرجیل میمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں بس سروس کے آپریشنز کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں گرین لائن منصوبے کو اورنج لائن سے جوڑنے والے منصوبے پر بھی بات چیت ہوئی، جس کے بعد شرجیل میمن نے منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

    اجلاس میں جاری آپریشنز، یوٹیلیٹی سروسز اور بس سروس کیلئے سبسڈیز پر بھی بات چیت کی گئی ، صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ منصوبہ کراچی کے پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کا ایک اہم جزو ہے، وفاقی حکومت  منصوبہ حکومت سندھ کے حوالے کرے گی۔

  • گرین لائن بس  کو حادثہ کیسے پیش آیا ؟  ڈرائیور کا جھوٹ پکڑا گیا

    گرین لائن بس کو حادثہ کیسے پیش آیا ؟ ڈرائیور کا جھوٹ پکڑا گیا

    کراچی : گرین لائن بس حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد ڈرائیور کا جھوٹ پکڑا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ناگن چورنگی کے قریب گرین لائن بس حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    جس کے بعد ڈرائیور کا جھوٹ پکڑا گیا، ڈرائیور نے بیان دیا تھا بچے کو بچاتے ہوئےگاڑی بے قابو ہوکرفٹ پاتھ پرچڑھ گئی تھی۔

    فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیز رفتار بس اچانک فٹ پاتھ پر چڑھ گئی، کوئی سامنے نہیں آیا تھا۔

    مبینہ طور پر ڈرائیورکی غفلت یا اونگھ آنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور، خاتون مسافر اور دیگر کو چوٹیں آئیں۔

    حادثےکی وجہ سے گرین لائن بس کو بھاری نقصان پہنچا تھا جبکہ حادثے کے بعد کئی مسافر شیشے توڑ کر بس سے باہر نکلے تھے۔

  • گرین لائن بس  حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئیں

    گرین لائن بس حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئیں

    کراچی: گرین لائن بس حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئیں ، آپریشن منیجر نے کہا کہ تمام سی سی ٹی وی فوٹیجز کا معائنہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گرین لائن بس کو حادثے کے بعد آپریشن منیجرعزیز الرحمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ گرین ٹریک کو کلیئر کرکے سروس بحال کردی گئی، مسافر محفوظ رہے۔

    عزیز الرحمان نے بتایا کہ ڈرائیور کوشیشےسےٹکرانےسےچوٹ لگی تاہم حادثےکی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    آپریشن منیجر نے کہا کہ تمام سی سی ٹی وی فوٹیجز کا معائنہ جاری ہے ، بس کے اندر اور ٹریک پر نصب کیمروں سے مدد لی جائے گی۔

    یاد رہے آج صبح کراچی میں ناگن چورنگی پر گرین لائن بس کو حادثہ پیش آیا ، بچے کو بچاتے ہوئے گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی۔

    گرین لائن بس فٹ پاتھ پر لگے جنگلے سے ٹکرائی جس سے بس کے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا جبکہ خاتون اور بچے سمیت کئی افراد معمولی زخمی ہوئے.

    حادثے کے باعث بس کا دروازہ لاک ہوگیا، جس کے بعد مسافر کھڑکیوں کے شیشے توڑ کر باہر نکلے۔

  • کراچی : گرین لائن بس کو حادثہ، مسافر شیشے توڑ کر کھڑکیوں سے باہر نکلے

    کراچی : گرین لائن بس کو حادثہ، مسافر شیشے توڑ کر کھڑکیوں سے باہر نکلے

    کراچی : گرین لائن بس حادثے کا شکار ہوگئی ، جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے جبکہ مسافر شیشے توڑ کر کھڑکیوں سے باہر نکلے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ناگن چورنگی کے قریب گرین لائن بس کو حادثہ پیش آیا ، گرین لائن بس بے قابو ہوکر ٹریک سے ہٹ کر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی اور جنگلے سے ٹکرا گئی۔

    حادثے میں خاتون اور بچے سمیت کئی افراد معمولی زخمی ہوئے جبکہ بس کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ خانہ بدوش بچہ اچانک سے بس کے سامنے آنے کی وجہ سے حادثہ رونما ہوا

    ریسکیوحکام نے بتایا کہ مسافروں کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں تاہم حادثے میں زخمی ہونے والی خاتون عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ریسکیو ذرائع نے کہا کہ حادثے کے بعد مسافر شیشہ توڑ کر کھڑکیوں سے باہر نکلے جبکہ لوہے کا جنگلہ اور بھاری بلاک بھی روڈ پر آگرے۔

  • کراچی :  گرین لائن بس پر پتھر برسا دیے گئے

    کراچی : گرین لائن بس پر پتھر برسا دیے گئے

    کراچی : گرین لائن بس پر نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے پتھر برسادیے گئے، جس کے نتیجے میں بس کے سائڈ گلاس اور دیگر شیشے ٹوٹ گئے تاہم مسافر محفوظ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پہلا ماسٹرانزٹ منصوبہ شرپسندوں کے نشانے پر   آگیا ، نمائش سے سرجانی کے درمیان چار مختلف مقامات پر گرین لائن بس پر پتھربرسانے کے واقعات پیش آئے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پتھراؤ سے بس کے سائڈ گلاس اوردیگر شیشے ٹوٹے ، پیڈسٹرین برج سے کیے جانے والے پتھراؤ سے بسوں کو نقصان پہنچا تاہم مسافر محفوظ رہے۔

    واقعات پرپولیس کو نامعلوم شرپسندوں کیخلاف درخواست جمع کرادی گئی ، درخواست سینئروائس منیجرسیکیورٹی کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

    گرین لائن بس پر پتھربرسانے کے واقعات پر پولیس حکام سرجوڑکربیٹھ گئے، مختلف پہلوؤں پرغور کیا جارہا ہے۔

    واقعات نے گرین لائن منصوبے کی سیکیورٹی پرسوالات کھڑے کردیئے ہیں ،900 کیمروں،ڈھائی سوسیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کا دعویٰ بھی کھوکھلا نکلا۔

  • گورنر سندھ نے گرین لائن بس میں سفر کیوں‌ کیا؟

    گورنر سندھ نے گرین لائن بس میں سفر کیوں‌ کیا؟

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے آج ہفتے کو کراچی میں گرین لائن بس کے آغاز کے موقع پر خود بھی سفر کا لطف اٹھایا۔

    تفصیلات کے مطابق گرین لائن بس سروس کے آغاز کے موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نمائش چورنگی بس اسٹیشن سے حیدری بس اسٹیشن تک کا بس میں سفر کیا۔

    دل چسپ بات یہ ہے کہ گورنر سندھ نے بھی گرین لائن بس میں سفر کے لیے ٹکٹ خریدا اور اس کے بعد بس میں سوار ہوئے، اس موقع پر گرین لائن بس اسٹیشن میں موجود مسافروں نے گورنر سندھ کے ہمراہ تصاویر بھی لیں۔

    گورنر سندھ نے گرین لائن بس اور اسٹیشن میں موجود سہولیات کا بغور جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا، انھوں نے بس اسٹیشن میں موجود مسافروں سے سفری سہولیات سے متعلق بات چیت کی۔

    انتظار کی گھڑیاں ختم: شہر قائد میں گرین لائن سفر کا آغاز

    گرین لائن میں سفر کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا آج کا دن بہت خاص ہے کیوں کہ آج کرسمس، قائد کا یوم پیدائش اور گرین لائن منصوبے کی تکمیل کا دن ہے۔

    گورنر سندھ نے کہا امید ہے جلد دیگر لائنز کا بھی آغاز ہوگا تاکہ کراچی میں ماس ٹرانزٹ سسٹم شروع ہو سکے، اس منصوبے کو تکمیل تک پہنچائیں گے، 14 سال سے کراچی کی عوام کو ایک بس سروس بھی فراہم نہیں کی گئی، آج الحمداللہ عوام اس سروس سے بہت خوش ہیں اور دعائیں دے رہے ہیں۔

  • وزیر اعلیٰ سندھ کا کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ پھرشروع کرنے کا اعلان

    وزیر اعلیٰ سندھ کا کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ پھرشروع کرنے کا اعلان

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ نے چینی قونصل جنرل سے ملاقات کے بعد کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ ایک بار پھر شروع کرنے کا اعلان کردیا، ایک علیحدہ ملاقات میں گرین لائن منصوبے کی تکمیل سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق چینی قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی ، ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے اعلان کیا کہ کراچی سرکلرریلوےکاکام جہاں رکاتھا،وہیں سےشروع کروں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ دھابیجی اکنامک زون اورکیٹی بندرمنصوبےسی پیک کاحصہ ہیں،منصوبےوفاقی حکومت کے ساتھ بات کرکےبڑھاناچاہتےہیں،وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ چین کےساتھ کینال لائننگ منصوبےپربھی بات کرچکےہیں۔

    چینی قونصل جنرل نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو یقین دہانی کرائی کہ سندھ کےساتھ کیے وعدے پورےکریں گے،چین کے تعاون سے شروع ہونے والے منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچیں گے۔

    دوسری جانب کمنشنر کراچی صالح فاروقی نے گرین لائن پراجیکٹ پر بھی وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ گرین لائن پروجیکٹ سرجانی تامیونسپل پارک80فیصدمکمل ہوچکا ہے ،منگھوپیرروڈ کی بحالی جبکہ نشترروڈکی سڑکوں کا کام15فیصد مکمل ہوچکاہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ سرجانی تاگرومندرکوریڈورپراجیکٹ فیز 1 کی لمبائی 21 کلومیٹر ہے، جبکہ اس راہ میں آنے والے 21 بی آر ٹی اسٹیشنوں کا کام مکمل ہونےوالاہے۔ کمشنر کراچی نے بتایا کہ گرین لائن بس ڈپوسرجانی کاواشنگ،ریفلنگ ،دیکھ بھال کاکام60فیصدمکمل ہوچکا ہے جبکہ آپریشن کمانڈاینڈکنٹرول بلڈنگ مکمل ہوچکی ہے۔ بریفنگ کے مطابق پراجیکٹ کی فنشنگ کا 80 فیصد کام پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے۔