Tag: گرین لائن بس سروس

  • وفاقی حکومت کا  گرین لائن بس سروس سندھ حکومت کے حوالے کرنے کا فیصلہ

    وفاقی حکومت کا گرین لائن بس سروس سندھ حکومت کے حوالے کرنے کا فیصلہ

    کراچی : وفاقی حکومت نے گرین لائن بس سروس سندھ حکومت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا ، یہ منصوبہ کراچی کے پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کا ایک اہم جزو ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت دسمبر میں گرین لائن بس سروس سندھ حکومت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    جس کے بعد حکومت سندھ نے گرین لائن منصوبے کے آپریشنز سنبھالنے کی تیاریاں مکمل کرلیں ، اس سلسلے میں صوبائی وزیر شرجیل میمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں بس سروس کے آپریشنز کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں گرین لائن منصوبے کو اورنج لائن سے جوڑنے والے منصوبے پر بھی بات چیت ہوئی، جس کے بعد شرجیل میمن نے منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

    اجلاس میں جاری آپریشنز، یوٹیلیٹی سروسز اور بس سروس کیلئے سبسڈیز پر بھی بات چیت کی گئی ، صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ منصوبہ کراچی کے پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کا ایک اہم جزو ہے، وفاقی حکومت  منصوبہ حکومت سندھ کے حوالے کرے گی۔

  • گرین لائن بس سروس میں سفر کرنے والے مسافروں کے خوش خبری

    گرین لائن بس سروس میں سفر کرنے والے مسافروں کے خوش خبری

    کراچی: ماہ رمضان میں گرین لائن بس سروس کے اوقات کار میں اضافہ کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان کے لیے گرین لائن کراچی کے آپریشن کے اوقات عارضی طور پر تبدیل کردیئے گئے۔

    گرین لائن بس سروس انتظامیہ کے مطابق جمعہ 7 اپریل سے عبداللہ چوک سرجانی سے نمائش تک صبح 7 بجے سے رات ساڑھے 11 بجے تک گرین لائن آپریشن چلے گا۔

    کراچی میں گرین لائن بس سروس کا دشمن کون؟

     گرین لائن بس انتظامیہ نے بتایا کہ نمائش سے عبداللہ چوک تک صبح 7 بجے سے رات ساڑھے 12 بجے تک گرین لائن بس آپریشن جاری رہے گا۔

  • 10 روز میں گرین لائن میں کتنے افراد نے سفر کیا؟

    10 روز میں گرین لائن میں کتنے افراد نے سفر کیا؟

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں حال ہی میں شروع کیے جانے والے ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے گرین لائن میں 10 روز میں ساڑھے 3 لاکھ سے زائد افراد نے سفر کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی والوں کی جانب سے گرین لائن بس سروس کا شاندار خیر مقدم کیا گیا، ابتدائی 10 دن میں ساڑھے 3 لاکھ سے زائد مسافروں نے گرین لائن بس میں سفر کیا۔

    سب سے زیادہ سفر اتوار کو 49 ہزار 776 مسافروں نے کیا، گرین لائن کے ذریعے سفر کرنے والوں کی یومیہ اوسط تعداد 37 ہزار رہی۔

    گرین لائن بس سروس 10 جنوری سے مکمل استعداد کے ساتھ چل رہی ہے، گرین لائن میں یومیہ 1 لاکھ 35 ہزار مسافر سفر کر سکتے ہیں۔