Tag: گرین لائن منصوبے

  • وزیراعظم عمران خان نے گرین لائن منصوبے کا افتتاح کردیا

    وزیراعظم عمران خان نے گرین لائن منصوبے کا افتتاح کردیا

    کراچی : وزیراعظم عمران خان نے گرین لائن منصوبے کا افتتاح کردیا ، گرین لائن بس سروس کا 25 دسمبر سے باقاعدہ آغاز ہوگا ، جس سے روزانہ 3لاکھ مسافر سفر کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں گرین لائن منصوبے کا افتتاح کردیا، اس موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل ، وفاقی وزرا اسدعمر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

    افتتاح کے بعد وزیراعظم کو گرین لائن منصوبے اوربسوں کےحوالےسے بریفنگ دی اور بتایا گیا کہ سرجانی تانمائش22کلومیٹرٹریک پر80 بسیں چلیں گی۔

    گرین لائن بس سروس کا 25 دسمبر سے باقاعدہ آغازہوگا ، جس سے روزانہ 3لاکھ مسافر سفرکرسکیں گے۔

    گرین لائن کا کم سے کم کرایہ15روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ پورےدن کیلئے100روپےکاکارڈخریدنےکی سہولت ہوگی ، گرین لائن میں خواتین اور معذور افراد کیلئے علیحدہ علیحدہ نشستیں رکھی گئیں ہیں۔

    گرین لائن راہداری 22 کلومیٹر طویل ہے اور ہر بس میں 200 سے 250 افراد کے سفر کرنے گنجائش موجود ہے، منصوبے کے پہلے فیز کی بحالی کے لیے 80 بسیں مختص ہوں گی۔

    یاد رہے کہ گورنر سندھ نے اکتوبر میں گرین لائن منصوبے کے افتتاح کا دعویٰ کیا تھا۔ گرین لائن منصوبہ 2016 میں شروع ہوا جو ایک سال میں مکمل ہونا تھا۔

  • وزیراعظم عمران خان جلد گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے

    وزیراعظم عمران خان جلد گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے

    کراچی : گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ گرین لائن منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ رہا ہے ، وزیراعظم خود کراچی آکر گرین لائن منصوبے کاافتتاح کریں گے، بسوں کی پہلی کھیپ 15روز تک پورٹ پرپہنچ جائےگی۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے بانی پاکستان قائداعظم کی برسی کے موقع پر مزارقائد پر حاضری دی ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم نے یکجاہوکر مسائل اور چیلنجز کا مقابلہ کیاہے،قائدکےاصولوں کےتحت پاکستان کو خوشحال بنائیں گے۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرامن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے، پاکستان کی کوشش رہی پرامن طریقےسےافغانستان سےانخلاہو، پاکستان چاہتا ہےافغان قوم اپنافیصلہ خودکرے ،حکومت پاکستان مسلسل اپنےسفارتخانہ کےساتھ رابطے میں رہی.

    گورنرسندھ نے کہا کہ سیاسی اختلافات کےباوجودتمام جماعتیں متفق ہیں سی پیک بنناچاہیے۔سی پیک کا بننا پاکستان کیلئے خوش آئند ہے لیکن آج کے روز ہمیں کشمیریوں کو بھی نہیں بھولناچاہیے.

    گرین لائن منصوبے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ گرین لائن منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ رہاہے ، گرین لائن کیلئے40بسوں کی دوسری شپمنٹ تیار ہے، بسوں کی پہلی کھیپ 15روز تک پورٹ پرپہنچ جائےگی، وزیراعظم خود کراچی آکر گرین لائن منصوبے کاافتتاح کریں گے۔