Tag: گرین ٹاؤن

  • لاہورمیں شوہرکے ظالمانہ تشدد سے بیوی زخمی

    لاہورمیں شوہرکے ظالمانہ تشدد سے بیوی زخمی

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں شوہر کے ہاتھوں تشدد سے بیوی زخمی ہوگئی، متاثرہ خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورمیں گھریلوتشدد کا ایک اورواقعہ سامنے آگیا، گرین ٹاؤن میں شوہر کے ظالمانہ تشدد سے بیوی زخمی ہوگئی۔

    متاثرہ خاتون نے شوہرکے خلاف تھانہ گرین ٹاؤن میں درخواست دے دی، خاتون کومیڈیکل کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزم سنی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، میڈیکل رپورٹ کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    فیصل آباد : سفاک شوہر نے بیوی کی زبان کاٹ دی، ملزم گرفتار

    یاد رہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد کے علاقے تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں کی حدود میں گھریلو جھگڑے کے بعد شوہر نے بیوی پر بہیمانہ تشدد کیا

    پولیس کے مطابق ملزم جہانگیر نے گھریلو جھگڑے کے بعد اپنی بیوی نسرین کی زبان کاٹ دی تھی، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    واضح رہے کہ 27 مارچ کو اسما کے شوہر نے بہیمانہ تشدد کے بعد اس کے بال مونڈھ دیے تھے، وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے واقعے کا نوٹس لیا تھا جس کے بعد پولیس نے خاتون کے شوہر سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا تھا۔

  • ملتان میں بیٹی کے ہاتھوں باپ کا قتل

    ملتان میں بیٹی کے ہاتھوں باپ کا قتل

    ملتان : پنجاب کے شہر ملتان میں بیٹی نے سگے باپ کو قتل کروادیا،ملزمہ نے پسند کی شادی کے لیے رضامند نہ ہونے پر باپ کو قتل کروایا.

    تفصیلات کے ملتان کے علاقے گرین ٹاؤن کے رہائشی فیض الحسن ڈوگر کی تشدد زدہ لاش مقتول کی کار سے ملی تھی، جس پر پولیس نے قتل کی تفتیش کی تو تحقیقات میں معلوم ہوا کہ فیض الحسن کو کسی اور نے نہیں بلکہ خود اس کی اپنی سگی بیٹی نے ایک اور شخص سعد کے ساتھ ملکر قتل کروایا ہے.

    پولیس کی جانب سے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،اور دونوں نے قتل کا اعتراف بھی کرلیا.

    پولیس کےمطابق مقتول فیض الحسن ڈوگر کی بیٹی ملزم سعد سے پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی، لیکن والد کی رضامندی نہ ہونے پر اس نے سعد کے ذریعے سگے باپ کو قتل کروادیا.

  • چھ سالہ بچے کا سفاکانہ قتل، لاش چھت سے لٹکا دی

    چھ سالہ بچے کا سفاکانہ قتل، لاش چھت سے لٹکا دی

    لاہور : شہر کے علاقے گرین ٹاؤن میں درندہ صفت انسان نے چھ سالہ معصوم بچے کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد اس کی لاش محلے کی ایک مسجد کی چھت سے لٹکا دی۔

    تفصیلات کے مطابق گرین ٹاؤن کے رہائشی رنگ ساز یاسین کا چھ سالہ بیٹا معین گذشتہ رات گھر سے لاپتہ ہواتھا ، جس کی ہر جگہ تلاش کی گئی اور پولیس کو بھی اس کے گم ہونے کی اطلاع دی گئی لیکن معین کا کوئی سراغ نہ ملا۔

    آج نماز جمعہ کے وقت مسجد میں اعلان سننے کے بعد جب بچے کے والدین مسجد پہنچے تو ان کے لخت جگر کی لاش رسی سے جھول رہی تھی۔

    پولیس نے امام مسجد سمیت تین افراد کو حراست میں کر تفتیش شروع کردی ہے، ایس پی صدر ڈویژن اعجاز شفیع ڈوگر کا کہنا ہے کہ واقعہ جنسی تشدد کا لگتا ہے۔ بچے کے والدین نے مطالبہ کیا ہے قاتلوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

  • ایم کیوایم سینٹرل پنجاب کے صدرعامربلوچ پرفائرنگ،ماموں جاں بحق

    ایم کیوایم سینٹرل پنجاب کے صدرعامربلوچ پرفائرنگ،ماموں جاں بحق

    لاہور: سندھ اور پنجاب میں دہشت گردسرگرم ہوگئے، تفصیلات کے مطابق سکھرمیں جے یوآئی کے رہنماخالد سومرو کے قتل کےبعدلاہورمیں ایم کیوایم سینٹرل پنجاب کے صدر عامر بلوچ پر بھی قاتلانہ حملہ کیا گیا۔

    وہ لاہور گرین ٹاؤن کے علاقے میں ماموں کے ہمراہ جارہےتھے کہ گھات لگا کر بیٹھے موٹرسائیکل سوارپانچ مسلح دہشت گردوں نےگاڑی پراندھا دھندفائرنگ کردی،

    دہشت گردی کی کارروائی میں عامر بلوچ معجزانہ طور پر محفوظ رہے لیکن ان کے ماموں گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئے،واقعے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس نے موقع پر پہنچ گئی، اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔

    اس سے قبل اٹھارہ جون دوہزار چودہ کو بھی ایم کیوایم کی پنجاب سے تعلق رکھنے والی رکن قومی اسمبلی آصفہ طاہر کو بھی لاہور میں ٹارگٹ کیاگیا تھا۔

  • پولیس تشدد سے پچاس سالہ شخص کی مبینہ ہلاکت، ورثاء مشتعل

    پولیس تشدد سے پچاس سالہ شخص کی مبینہ ہلاکت، ورثاء مشتعل

    لاہور:شہر کے علاقے گرین ٹاؤن میں پولیس کی زیرحراست پچاس سالہ شخص کی ہلاکت کے خلاف ورثاء نے احتجاج کے دوران تھانے پر دھاوا بول دیا، لاہور میں پولیس کے زیر حراست پچاس سالہ شخص اللہ رکھا کی ہلاکت پر ورثا اور اہل علاقہ سڑکوں پر نکل آئے۔

    مظاہرین نےٹائرجلاکرروڈ بلاک کردیا۔ لوگوں کی بڑی تعدادنےاحتجاج کےدوران تھانےپر دھاوا بول دیا۔پولیس نےتھانےکےدروازےبندکردیے، مشتعل مظاہرین نےتھانےکےگیٹ پر لگے تالےکوتوڑکراندرداخل ہونےکی کوشش بھی کی۔

    تالہ توڑنے کے ساتھ مشتعل مظاہرین نےپولیس اسٹیشن پر پتھراؤ کیا اوربیریئر اٹھا کر نالے میں پھینک دیئے، مظاہرین نے پتھراؤ کرکے ایک مسافر بس کے شیشے بھی توڑ دیے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ تفتیشی افسر سمیت چار اہلکاروں کےخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پچاس سالہ شخص کو گزشتہ روز منشیات فروشی کے الزام میں گرفتارکیا گیا تھا۔