Tag: گرین پاکستان انیشی ایٹو

  • گرین پاکستان انیشی ایٹو : خانیوال ماڈل ایگریکلچر فارم کی افتتاحی تقریب آج ہوگی

    گرین پاکستان انیشی ایٹو : خانیوال ماڈل ایگریکلچر فارم کی افتتاحی تقریب آج ہوگی

    اسلام آباد : گرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت آج خانیوال ماڈل ایگریکلچرفارم کی افتتاحی تقریب ہوگی، تقریب میں آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر بھی شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابنق گرین پاکستان انیشی ایٹو کے فلیگ شپ پراجیکٹ کے تحت آج خانیوال ماڈل ایگریکلچرفارم کی افتتاحی تقریب ہوگی۔

    تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف بطور مہمان خصوصی اورآرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرشرکت کریں گے، ان کے علاوہ وزرائے خزانہ، دفاع، پلاننگ ڈویلپمنٹ اینڈاسپیشل انیشی ایٹو اور فوڈسیکیورٹی اینڈریسرچ ماہرین بھی شرکت شریک ہوں گے۔

    فارم کی افتتاحی تقریب میں صوبائی حکومتوں کےچیف سیکریٹریز،زرعی ماہرین،اعلیٰ فوجی افسران بھی شرکت کریں گے اور بیرونی ممالک برطانیہ، اٹلی، اسپین، چین،بحرین،قطر،سعودی عرب کےسرمایہ کاروں کی شرکت متوقع ہے ۔

    یواےای، ترکی اور دیگر ممالک سےغیرملکی معززین اورممکنہ سرمایہ کاروں کی بھی شرکت متوقع ہے جبکہ زرعی ماہرین بشمول کھیت،فصلوں، باغات، اسپیشلٹی کور ماہرین سمیت ٹیکسٹائل اورلائیواسٹاک کےشعبوں سے تعلق رکھنےوالے ماہرین بھی شرکت کریں گے۔

    پراجیکٹ کا ہدف سرکاری ،نجی شعبوں کے اشتراک کیساتھ کسانوں کوغذائی تحفظ فراہم کرنابھی ہے ، پاکستان میں زراعت کی نئی سطح کو متعارف کرانے میں فون گرو اور فوجی فاؤنڈیشن کا اہم کردار ہے۔

    خیال رہے آرمی چیف زرعی اصلاحات کی بحالی کیلئے پاک فوج کی جانب سے ہرممکن تعاون فراہم کرنےکا یقین دلا چکے ہیں۔