Tag: گرین کارڈ

  • امریکا آنے والوں کے لیے نئی وارننگ جاری

    امریکا آنے والوں کے لیے نئی وارننگ جاری

    واشنگٹن: امریکا آنے والوں کے لیے نئی وارننگ جاری کرتے ہوئے ویزا اور گرین کارڈ منسوخی کا نیا قانون نافذ کر دیا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں امیگریشن پالیسیوں کے حوالے سے جولائی 2025 میں سخت فیصلہ لیا گیا ہے، امریکا میں داخلے کے خواہشمند افراد، گرین کارڈ ہولڈرز اور ویزا رکھنے والوں کے لیے امیگریشن محکمے نے ایک انتباہی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا آنا اور یہاں رہنا ایک اعزاز ہے نہ کہ حق۔

    امریکی محکمہ نے جاری پیغام میں کہا کہ اگر آپ دہشت گردی کی حمایت کرتے ہیں، تشدد کی ترغیب دیتے ہیں یا کسی ایسی سرگرمی میں شریک ہوتے ہیں تو آپ کو امریکا میں رہنے نہیں دیا جائے گا، قانون توڑنے والوں کے گرین کارد اور ویزہ منسوخ کیے جائیں گے۔

    وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکا میں غیر قانونی طریقے سے رہنے والا ہر شخص مجرم ہے لیکن یہ کارروائی صرف غیر قانونی تارکین وطن تک محدود نہیں، بلکہ ایسے افراد بھی زد میں آ گئے ہیں جن کے پاس درست ویزے یا گرین کارڈز ہیں۔

    میکسیکو سے غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہونے والوں کے حق میں وفاقی کورٹ کا بڑا فیصلہ

    امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کہہ چکے ہیں کہ کوئی بھی طالبعلم مظاہروں میں شرکت یا افرا تفری پھیلانے آتا ہے تو اسے ویزا نہیں دیں گے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ حکومت نے یونیورسٹیوں میں حماس کی حمایت کے الزام میں غیر ملکی طلباء کے ویزے منسوخ کرنے کا عمل بھی تیز کر دیا ہے, اس میں کیمپس مظاہروں میں شرکت اور فلائرز کی تقسیم جیسے اقدامات شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی نئی مدت صدارت میں امیگریشن کے خلاف سخت ترین کارروائی کا آغاز کر رکھا ہے، یہ ٹرمپ حکومت کی جانب سے تاریخ کی سب سے بڑی ملک بدری مہم کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

    جس کے تحت نہ صرف غیر قانونی افراد بلکہ گرین کارڈ رکھنے والے سیاسی یا احتجاجی سرگرمیوں میں ملوث افراد بھی زد میں آ سکتے ہیں۔

  • امریکا میں موجود گرین کارڈ ہولڈرز کیلئے بری خبر

    امریکا میں موجود گرین کارڈ ہولڈرز کیلئے بری خبر

    امریکا میں موجود گرین کارڈ ہولڈرز کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے گرین کارڈ ہولڈرز کو امریکا میں مستقل رہائش کا حق حاصل نہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ آئندہ مہینوں میں بڑی تعداد میں غیر قانونی تارکین وطن کی بے دخلی متوقع ہے۔

    جے ڈی وینس کا امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ حکومت کسی کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرے تو اسے رکنے کا کوئی قانونی حق حاصل نہیں ہو گا، گرین کارڈ ہولڈرز امریکی شہریوں جیسے حقوق کے مالک نہیں ہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ میرے نزدیک یہ معاملہ بنیادی آزادی اظہار کا نہیں بلکہ قومی سلامتی کا ہے، امریکی شہری ان لوگوں سے مختلف حقوق رکھتے ہیں جو گرین کارڈ ہولڈر یا اسٹوڈنٹ ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق انھوں نے غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد میں 95 فیصد کمی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اسٹوڈنٹ ویزے کے حامل افراد پر بھی سختی کی جائے گی۔

    اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے فلسطین کے حامی مزید طلبہ کے ویزا منسوخی کا اشارہ دے دیا۔

    الجزیرہ کے مطابق روبیو کا کہنا ہے کہ امریکا آنے والے دنوں میں مزید اسٹوڈنٹ ویزا منسوخ کر سکتا ہے۔ سکریٹری آف اسٹیٹ کے ریمارکس کولمبیا یونیورسٹی کے طالب علم محمود خلیل کی گرفتاری اور نظربندی کے بعد آئے ہیں جنہیں امریکی انتظامیہ ان کی فلسطین نواز سرگرمی پر ملک بدر کرنا چاہتی ہے۔

    روبیو نے G7 وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ آنے والے دنوں میں، آپ کو توقع کرنی چاہیے کہ مزید ویزے منسوخ کیے جائیں گے کیونکہ ہم ایسے لوگوں کی نشاندہی کررہے ہیں جنہیں ہمیں کبھی داخلے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے تھی۔

    رپورٹ کے مطابق عدالت نے کولمبیا یونیورسٹی کے طالب علم محمود خلیل کی ملک بدری پہلے ہی روک دی تھی، امیگریشن پولیس نے محمود خلیل کو ڈی پورٹیشن کیلئے نیوجرسی سے لوزیانا منتقل کردیا۔

    محمود خلیل کے مقدمیکی سماعت کرنے والیجج جیسی فرمین یہودی ہیں، جیسی فرمین نے ہی فلسطینی طالب علم محمود خلیل کی ملک بدری کیخلاف فیصلہ دیا تھا۔

    ایفل ٹاور نے حجاب کیوں کرلیا؟ حقائق سامنے آگئے

    سماعت کے موقع پر وکلاء کا مؤقف تھا کہ گرفتار طالب علم سے رابطے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے، ان کو سماعت کے دوران ویڈیو لنک کے ذریعے بھی سامنے نہیں لایا جارہا، جمعرات کو عدالت میں اپ ڈیٹ پٹیشن داخل کریں گے۔

    عدالت نے امیگریشن حکام کو ہفتے میں 2 دن طالب علم کو وکلاء سے رابطے کا حکم جاری کردیا، سماعت کے دوران عدالت کے باہر سیکڑوں مظاہرین اور ٹرمپ کے حمایتی افراد میں جھڑپ بھی ہوئی۔

  • 10 سال سے امریکا میں مقیم افراد کے لیے بڑی خبر

    10 سال سے امریکا میں مقیم افراد کے لیے بڑی خبر

    واشنگٹن : بائیڈن انتظامیہ نے دس سال سے امریکا میں مقیم افراد کو گرین کارڈ دینے پر غور کرنا شروع کر دیا ہے، افراد اپنا گزشتہ دس سال کا رہائشی ثبوت دیکر اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے دس سال سے امریکا میں مقیم افراد کو گرین کارڈ دینے پر غور کرنا شروع کر دیا ہے، امریکی میڈیا نے بتایا کہ مجوزہ اقدام کا مقصد غیر دستاویزی افراد کے مسائل حل کرنا ہے۔

    امریکی میڈیا نے بتایا کہ غیرقانونی مقیم افراد کو اپنا گزشتہ 10 سال سےرہائش کا ثبوت دیناہوگا، جس سے وہ سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

    یاد رہے امریکی صدر جوبائیڈن نے اساتذہ، نرسز، فائر فائٹرز کے 6 ارب ڈالر کے قرضے معاف کردیے، پبلک سروس ورکرز کے دوران طالب علمی میں لیے گئے حکومتی قرضے معاف کردیئے تھے.

    بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے معاف قرضوں کی مجموعی رقم 143 ارب ڈالر ہوگئی، ریپبلکن پارٹی کی جانب سے قرضوں کے معافی کے اعلان پر بائیڈن انتظامیہ پر کڑی تنقید کی گئی تھی۔

  • گرین کارڈ کے لیے جھوٹی شادی کرنے والے سعودی نوجوان کا انجام کیا ہوا؟

    گرین کارڈ کے لیے جھوٹی شادی کرنے والے سعودی نوجوان کا انجام کیا ہوا؟

    واشنگٹن: امریکا میں اسکالر شپ پر زیر تعلیم سعودی نوجوان کو گرین کارڈ کے لیے امریکی خاتون سے فرضی شادی کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔

    سعودی حکام کو موصول اطلاعات کے مطابق مذکورہ طالبعلم پر امریکی حکام نے جعلسازی اور دروغ بیانی کے الزامات عائد کیے ہیں۔

    امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی طالب علم نے امریکی لڑکی سے فرضی شادی کے بعد گرین کارڈ کی درخواست دی تھی اور اس کے لیے جعلسازی اور دروغ بیانی سے کام لیا۔

    گرفتاری کے بعد سعودی طالب علم پر جعلسازی کے الزام میں فوجداری کا مقدمہ چلایا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق وزٹ ویزے یا تعلیمی ویزے کو گرین کارڈ میں تبدیل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ مزکورہ غیر ملکی کسی امریکی خاتون سے شادی کر چکا ہو۔

    اس کے لیے امیدوار کا ٹیکس ریکارڈ دیکھا جاتا ہے، اس کا انٹرویو لیا جاتا ہے جبکہ اس کے سیکیورٹی ریکارڈ کی بھی چھان بین کی جاتی ہے۔

    امریکی حکام مذکورہ شخص کی سوشل میڈیا پر سرگرمیاں چیک کرتے ہیں، اس کا فوجداری ریکارڈ دیکھا جاتا ہے اور مالیاتی ریکارڈ بھی طلب کیا جاتا ہے۔

    درخواست گزار کی شادی کے بارے میں یہ اطمینان بھی حاصل کیا جاتا ہے کہ یہ فرضی نہیں بلکہ حقیقی شادی ہے۔

  • امریکا میں تارکین وطن کے لیے گرین کارڈ کے حوالے سے بری خبر

    امریکا میں تارکین وطن کے لیے گرین کارڈ کے حوالے سے بری خبر

    واشنگٹن: امریکا میں تارکین وطن کے لیے گرین کارڈ کے حوالے سے یہ بری خبر آئی ہے کہ حکومت پر بوجھ بننے والے امیگرنٹس کو گرین کارڈ جاری نہیں کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے امیگریشن پبلک چارج قانون پر عمل درآمد کی اجازت دے دی ہے، سپریم کورٹ میں اس متنازعہ قانون کو 4 کے مقابلے میں 5 ووٹوں سے منظور کر لیا گیا۔

    نئے قانون کے مطابق حکومتی فنڈز حاصل کرنے والے امیگرنٹس آیندہ گرین کارڈ حاصل نہیں کر سکیں گے، عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پبلک فنڈز استعمال کرنے والے تارکین وطن امریکی شہریت کے اہل نہیں ہوں گے۔

    نئے قانون کی منظوری کے بعد اب عوامی سہولیات جیسا کہ میڈیکل ایڈ، فوڈ اسٹیمپس اور ہاؤس واؤچرز سے تھوڑے بھی مستفید ہونے والے امیگرنٹس امریکی شہریت کے اہل نہیں رہے ہیں۔ عدالت نے اس سلسلے میں ٹرمپ انتظامیہ کو اپنے منصوبے کے ساتھ آگے بڑھنے کی اجازت دے دی ہے۔

    نئی پالیسی کے تحت امیگریشن آفسز قانونی طور پر آنے والے تارکین وطن کو گرین کارڈ دینے سے انکار کر سکتے ہیں اگر وہ عوامی سہولیات استعمال کر رہے ہوں گے، تارکین وطن کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ امریکا پر بوجھ نہیں بنیں گے اور عوامی سہولیات استعمال نہیں کریں گے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل جو قانون تھا اس کے تحت غیر نقد سہولیات جن میں فوڈ اسٹیمپ اور میڈیکل ایڈ اور ہاؤس واؤچرز شامل ہیں، حاصل کرنے والے لوگوں کو پبلک چارجز تصور نہیں کیا جاتا تھا، تاہم اب انھیں پبلک چارجز تصور کیا جائے گا اور وہ گرین کارڈ سے محروم رہیں گے۔

  • سعودی عرب کا سرمایہ کاروں کو گرین کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

    سعودی عرب کا سرمایہ کاروں کو گرین کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

    ریاض : سعودی عرب غیر ملکی سرمایہ کاروں اور ماہرین کو ’’ گرین کارڈز ‘‘ فراہم کرنے فیصلہ کیا ہے جسے عملی جامہ پہنانے کے لیے تیزی سے کام کیا جا رہا ہے.

    ان خیالات کا اظہار اقتصادی امور اور ترقی کونسل کے مقامی کانٹینٹ اور پرائیویٹ سیکٹر ڈویلپمنٹ یونٹ کے سربراہ فہد السکیت نے میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے.

    فہد السکیت نے مزید بتایا کہ ولی عہد محمد بن سلمان کے ویژن 2030 کے اہداف کے حصول کے لیے نج کاری کا ایک بڑا منصوبہ زیر غور ہے جس میں زیادہ تر نجی شعبے اور اس کی ترقی پر انحصار کیا گیا ہے.

    انہوں نے کہا کہ نج کاروں اور سرمایہ کاروں کے لیے گرین کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے درخواست گاروں کو ایک طے شدہ معیار پر پرکھا جائے گا اور جانچ پڑتال کے بعد کارڈ جاری کیا جائے گا.

     

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سعودی گرین کارڈ کی اہلیت کا معیار تجارت اور سرمایہ کاری کی وزارت اور دوسرے ادارے مل کر طے کریں گے. یہ کارڈ صرف پیشہ ورانہ قابلیت رکھنے والے افراد کو مہیا کیا جائے گا.

    انہوں نے مزید بتایا کہ گرین کارڈ محدود تعداد میں دستیاب ہوں گے کیونکہ ایک تو درخواست گزاروں کو مذکورہ معیار پر پورا اترنا ہوگا اور دوسرا مملکت میں کاروبار کے خواہاں غیر ملکی سعودی انویسٹمنٹ لائسنس بھی حاصل کرسکیں گے.

     

     

    سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کی مالیاتی کمیٹی کے وائس چیئرمین فہد بن جمعہ نے بھی غیرملکی سرمایہ کاروں کو سعودی عرب کا گرین کارڈ دینے کی تصدیق کی ہے.

    خیال رہے وژن 2023 کے تحت سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کےلیے سعودی عرب میں خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں اور حال میں کئی سخت قوانین میں نرمی بھی کی گئی ہے.

  • امریکی امیگریشن حکام کی جانب سے نیا گرین کارڈ جاری

    امریکی امیگریشن حکام کی جانب سے نیا گرین کارڈ جاری

    واشنگٹن: دھوکہ دہی سے بچنے کے لیے امریکی امیگریشن حکام نے نیا گرین کارڈ جاری کر دیا۔ پرانے گرین کارڈ میعاد پوری ہونے تک کارآمد رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق دھوکہ دہی سے محفوظ بنانے کے لیے نیا امریکی گرین کارڈ جاری کردیا گیا۔

    امریکی محکمہ امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ پرانے گرین کارڈز میعاد پوری ہونے تک کارآمد رہیں گے۔

    نئے گرین کارڈ میں دونوں جانب تصاویر ہوں گی تاہم انفرادی دستخط دکھائی نہیں دیں گے۔ نئے گرین کارڈ میں اضافی سیکیورٹی نقوش درج کیے گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ امریکا نے یورپ کے لیے بھی سفری وارننگ جاری کردی ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق القاعدہ اور داعش یورپی ممالک میں دہشت گرد حملے کر سکتے ہیں۔ محکمہ نے امریکی شہریوں کو یورپی ممالک کے سفر میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    سفری وارننگ یکم ستمبر تک کے لیے جاری کی گئی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔