Tag: گریٹراقبال پارک

  • گریٹراقبال پارک میں خاتون کوہراساں کرنے کا واقعہ ، مزید 36 ملزمان گرفتار

    گریٹراقبال پارک میں خاتون کوہراساں کرنے کا واقعہ ، مزید 36 ملزمان گرفتار

    لاہور : آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا ہے کہ گریٹراقبال پارک میں خاتون کوہراساں کرنے کے واقعے میں مزید 36 ملزمان  کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اب تک 66افرادکو گرفتار کیاجا چکاہے۔

    تفصیلات کے مطابق گریٹراقبال پارک میں خاتون کوہراساں کرنے کے معاملے میں لاہور پولیس نےمزید36 ملزمان کوگرفتارکر لیا، آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا کہ اب تک 66افرادکو گرفتار کیاجا چکاہے، تمام ملزمان کو ویڈیو اور تصاویر میں شناخت ہونے پر گرفتار کیا گیا۔

    انعام غنی کا کہنا تھا کہ گرفتار تمام ملزمان کی پہلے نادرا سے شناخت کروائی گئی ہے، نادرا سے شناخت کے بعد ملزمان کی باضابطہ گرفتاری ڈالی گئی، جبکہ 100سے زائد افراد کو مشکوک جان کر حراست میں لیا گیا تھا۔

    دوسری جانب ی آئی جی شارق جمال نے بھی تصدیق کی ہے کہ گریٹر اقبال پارک واقعے میں 66ملزمان گرفتار ہوچکےہیں جبکہ انویسٹی گیشن پولیس نے 300سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی۔

    شارق جمال کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے لیے 100سےزائدافراد کو تحویل میں لیاگیا اور تمام افراد کی جیو فینسنگ اورفیس میچنگ کروائی گئی جبکہ موبائل فرانزک سےملزمان کی موجودگی کاتعین کرکے 66 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

    ڈی آئی جی نے بتایا کہ 40 گرفتارملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے بھیجا جارہا ہے، شناخت پریڈ کا عمل مکمل ہونے پر مزید تفتیش کو آگے بڑھایا جائےگا اور مقدمے میں ملوث دیگر ملزمان کوبھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

  • مینارپاکستان واقعہ، زیرحراست ملزمان کی  شناخت کے لیے نادرا اور  سی ڈی آرکی رپورٹ کا انتظار

    مینارپاکستان واقعہ، زیرحراست ملزمان کی شناخت کے لیے نادرا اور سی ڈی آرکی رپورٹ کا انتظار

    لاہور :  گریٹراقبال پارک میں لڑکی کوہراساں کرنے کے واقعے میں زیرحراست 20سےزائدافرادکوتفتیش کےلیےسی آئی اےپولیس کےحوالےکردیاگیا، ملزمان کی شناخت کے لیے نادرا اور سی ڈی آرکی رپورٹ کا انتظار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور گریٹراقبال پارک میں لڑکی کوہراساں کرنے کے معاملے میں زیرحراست 20سےزائدافرادکوتفتیش کےلیےسی آئی اےپولیس کے حوالے کر دیاگیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ انویسٹی گیشن پولیس کو ملزمان کی شناخت کے لیے نادرا اور سی ڈی آرکی رپورٹ کا انتظار ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ حراست میں لیےگئےافرادسےپولیس کی پوچھ گچھ جاری ہے ، تمام افرادکومینارپاکستان سے ملحقہ علاقوں سےحراست میں لیاگیا، اس تمام افرادکی تصاویر اور فوٹیجز نادرا کو بھجوادی گئیں،ذرائع

    نادراکی رپورٹ آج کسی وقت بھی پولیس کوموصول ہوجائےگئی، رپورٹ کےبعدزیرحراست ملزمان کومتاثرہ لڑکی کےسامنےلایاجائے گا۔

    خیال رہے لاہور میں مینار پاکستان پر ہجوم کی جانب سے خاتون پر جنسی حملے کے واقعے کے بعد پولیس کی چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں، اب تک متعدد  افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے ، پولیس کا کہنا تھا زیر حراست افراد کے موبائل نمبرز کی 14 اگست کو لوکیشن ٹریس کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ 14 اگست کے روز مینار پاکستان پر موجود خاتون کو وہاں موجود 400 افراد کی جانب سے تشدد، جنسی حملے اور لوٹ مار کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے خاتون سے دست درازی کرنے والوں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔ وزیر اعظم نے آئی جی پنجاب سے رابطہ کر کے ہدایت دی ہے کہ خاتون سے دست درازی کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔