کوئٹہ: بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ فورسز گرے ایریاز میں آپریٹ کررہی ہیں جہاں دوست اوردشمن کی پہچان مشکل ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ کوئٹہ سے حالیہ اہم گرفتاری کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے، کچھ ٹارگٹ کلرز کے حوالے سے ایک لیڈ ملی تھی، بلوچستان میں قیام امن کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔
شاہد رند کا کہنا تھا کہ ایک سے زائد مقامات پر چھاپے مار کر مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا، ایک چھاپے کے دوران ضمیر ایڈووکیٹ بھی مشتبہ افراد کیساتھ تحویل میں آئے۔
بلوچستان: نامعلوم مسلح ملزمان نے گھر پر حملہ کر کے 4 افراد کو قتل کر دیا
ترجمان بلوچستان حکومت نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد ضمیر ایڈووکیٹ کو رہا کردیا گیا ہے، فورسز گرے ایریازمیں آپریٹ کررہی ہیں دوست کون ہے دشمن کون ہے جاننا مشکل عمل ہے۔
انھوں نے کہا کہ قیام امن کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، عوام کا تعاون ناگزیر ہے، کسی بےقصور کیساتھ ناحق نہیں ہوگا، پوچھ گچھ قانونی عمل ہے۔
https://urdu.arynews.tv/security-forces-in-balochistan-foil-a-plot-to-cause-major-destruction-on-independence-day/