Tag: گرے لسٹ

  • بھارت کی پاکستان کو دوبارہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کی کوشش بے نقاب

    بھارت کی پاکستان کو دوبارہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کی کوشش بے نقاب

    آئی ایم ایف کے بعد بھارت کی پاکستان کو دوبارہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کی کوشش بے نقاب ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کرنے کی سازش بےنقاب ہوگئی، بھارت نے عالمی برادری میں پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا۔

    تاہم پاکستان کو دوبارہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کرنے کی بھارتی کوشش ناکام ہوگئی۔

    پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر مالی امداد روکنے کی بھارتی کوششیں سیاسی دشمنی پر مبنی ہیں۔

    انڈیا نے پاکستان کے لئے منظور شدہ ورلڈ بینک کے 20 ارب ڈالر کے منصوبے کی بھی مخالفت کی، بھارت کی کوشش ہے کہ پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کیا جائے تاکہ وہ اپنے ترقیاتی منصوبے نہ چلا سکے۔

    انڈیا نے آئی ایم ایف کی امداد پر بھی اعتراض کر کے ثابت کیا کہ وہ پاکستان کی اقتصادی ترقی سے خائف ہے۔

    سیاسی تجزیہ کار کے مطابق بھارت کی طرف سے ایف اے ٹی ایف کو دیا جانے والا پاکستان مخالف ڈوزیئر محض الزامات پر مبنی ہے، بھارت خطے میں اپنی بالادستی قائم رکھنے کے لیے پاکستان کے خلاف بین الاقوامی سازشوں میں مصروف ہے۔

    بھارت دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ پاکستان کی مثبت عالمی ساکھ کو نقصان پہنچایا جا سکے اور بھارت کی خواہش ہے کہ پاکستان پر پابندیاں لگیں تاکہ وہ اقتصادی اور سفارتی طور پر تنہا ہو جائے۔

  • سی ٹی ڈی سندھ کی گرے لسٹ میں شامل انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

    سی ٹی ڈی سندھ کی گرے لسٹ میں شامل انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

    کراچی : سی ٹی ڈی سندھ کی گرے لسٹ میں شامل انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا گیا اور ڈیڑھ کلو منشیات برآمد کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے کامبنگ آپریشن کے دوران اہم کارروائی کرتے ہوئے سی ٹی ڈی سندھ کی گرے لسٹ میں شامل انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق نے بتایا کہ ملزم منشیات فروشی اغواء پولیس مقابلوں میں ملوث تھا، گرفتار ملزم فدا محمد عرف کے دیگر جرائم میں بھی ملوث ہے۔

    ذیشان شفیق کا کہنا تھا کہ ملزم سے ڈیڑھ کلو منشیات برآمد کرلی گئی، فدا محمد عرف کے کے کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔

    ایس ایس پی سینٹرل نے مزید بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مذید کارروائی کی جارہی ہے۔

  • گرے لسٹ میں نام رہے گا یا نہیں ؟ پاکستان کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا

    گرے لسٹ میں نام رہے گا یا نہیں ؟ پاکستان کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا

    لندن : پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے یا نکالنے کا اعلان آج کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے یا نکالنےکا فیصلہ آج ہوگا۔پاکستان گرے سے وائٹ لسٹ میں جانے کیلئے پرامید ہے۔

    اجلاس میں وزیر مملکت برائےخارجہ امور حناربانی کھر پاکستانی وفدقیادت کررہی ہیں، ایف اے ٹی ایف کی جانب سے باضابطہ اعلان آج شام ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فیٹف وفدپاکستان کا دورہ کر کے ایکشن پرعمل درآمد کا جائزہ لے چکا ہے، پاکستان فیٹف اور ایشیا پیسفک گروپ کیطرف سے دیے گئے تمام نکات پرعمل کرچکا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کانام2018میں گرے لسٹ میں ڈالا گیا تھا اور پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی طرف سے 27نکات پرعمل کے لئے ایکشن پلان دیا گیا ، بعد ازاں پاکستان کو مزید 7 نقاط پر عمل درآمد کا کہا گیا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان ان نکات پرعمل کرکےاعلی ٰ سیاسی سطح پرعملدرآمدکاروڈمیپ دےچکاہے اوت ان نکات پر عمل کا جائزہ لینے کے لئے فیٹف کا15 رکنی وفد پاکستان کا دورہ کر چکا ہے۔

  • فیٹف اجلاس :پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن

    فیٹف اجلاس :پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن

    پیرس: ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں آج پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کا جائزہ لیا جائے گا، پاکستان پرامید ہے کہ اب اس کا نام گرے لسٹ سے نکا ل دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف اےٹی ایف کا 2روزہ اجلاس آج سے پیرس میں ہوگا، اجلاس میں دوسرے امور کے علاوہ پاکستان کا نام گرے لسٹ سےنکالنےکا جائزہ لیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پرامیدہےکہ اب پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکا ل دیا جائے گا، فیٹف وفدپاکستان کا دورہ کر کے ایکشن پرعمل درآمد کا جائزہ لے چکا ہے، پاکستان فیٹف اور ایشیا پیسفک گروپ کیطرف سے دیے گئے تمام نکات پرعمل کرچکا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کانام2018میں گرے لسٹ میں ڈالا گیا تھا اور پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی طرف سے 27نکات پرعمل کے لئے ایکشن پلان دیا گیا ، بعد ازاں پاکستان کو مزید 7 نقاط پر عمل درآمد کا کہا گیا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان ان نکات پرعمل کرکےاعلی ٰ سیاسی سطح پرعملدرآمدکاروڈمیپ دےچکاہے اوت ان نکات پر عمل کا جائزہ لینے کے لئے فیٹف کا15 رکنی وفد پاکستان کا دورہ کر چکا ہے۔

    وفدکی رپورٹ کی روشنی میں پاکستان پرامید ہے نام گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔

    ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ اجلاس میں 206 بین الاقومی تنظیموں کے وفود سمیت انٹرپول،آئی ایم ایف ،عالمی بینک کا وفد بھی شرکت کرے گا۔

    ایف اے ٹی ایف نے مزید بتایا کہ اجلاس میں بین الاقوامی فنانشل نظام کودرپیش خطرات کا جائزہ لیا جائے گا، مانیٹرنگ کے نظام کا جائزہ لیا جائے گا۔

    ایف اے ٹی ایف کے ساتھ اقوام متحدہ کےاہداف بھی حاصل کیےگئےہیں، اقوام متحدہ کی طرف سےکالعدم کی گئی جماعتوں پر پابندی لگائی گئی، اقوام متحدہ کی لسٹ کے مطابق کالعدم جماعتوں،عہدیداروں پر پابندی عائد کی گئی،ذرائع

    منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے جدید ترین قانون سازی کی گئی، فیٹف کی شرط پر سونے،زیورات اورپراپرٹی کے لین دین کودستاویزی بنایا گیا۔

    ایف اے ٹی ایف کے صدر ٹی راجا کمار 21 اکتوبر کو نیوز کانفرنس کریں گے ، فیٹف صدرکی نیوزکانفرنس میں پاکستان کوگرے لسٹ سے نکالنے کا اعلان ہوسکتا ہے۔

  • پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رہے گا یا نہیں ؟ اعلان 21 اکتوبر کو ہوگا’

    پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رہے گا یا نہیں ؟ اعلان 21 اکتوبر کو ہوگا’

    اسلام آباد : پاکستان کے رواں ہفتے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان ہے ، ایف اے ٹی ایف کے صدر ٹی راجا کمار 21 اکتوبر کو نیوز کانفرنس کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا اجلاس 20 اکتوبر سے پیرس میں ہوگا۔

    ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے پر غور کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان گرے لسٹ سےنکلنےکیلئےتمام اہداف پورےکرچکا ، ایف اےٹی ایف کےساتھ ہی اقوام متحدہ کے اہداف بھی حاصل کیے گئے۔

    وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی طرف سے کالعدم کی گئی جماعتوں پر پابندی لگائی گئی، یو این لسٹ کے مطابق کالعدم جماعتوں اورعہدیداروں پر پابندی عائد کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کےخاتمےکےلیےجدید ترین قانون سازی کی گئی، ایف اے ٹی ایف کی شرط پر سونے ، زیورات اور پراپرٹی کے لین دین کو دستاویز بنایا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف اےٹی ایف کےصدرٹی راجاکمار21اکتوبرکونیوزکانفرنس کریں گے، نیوز کانفرنس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کااعلان ہوسکتا ہے۔

  • پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے سرگرم، 5 شہروں میں بڑی کارروائی

    پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے سرگرم، 5 شہروں میں بڑی کارروائی

    پشاور / لاہور: پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے سرگرم ہے، اس حوالے سے 5 شہروں میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ روکنے کے لیے بڑی کارروائی کی ہے، ملک میں 6 مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے 1 کروڑ روپے مالیت سے زائد کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان سے حوالہ ہنڈی کی 56 لاکھ روپے سے زائد رسیدیں برآمد کی گئیں، برآمد شدہ کرنسی میں سعودی ریال، اماراتی درہم اور دیگر کرنسیاں شامل ہیں۔

    کارروائیاں صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہروں پشاور، بنوں، مردان، کوہاٹ اور صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں کی گئیں، ایف آئی اے نے کاروبار میں ملوث 6 افراد کو بھی گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

  • وزیراعظم  کی  پاکستان کی وائٹ لسٹ میں واپسی کی راہ ہموار ہونے پر قوم  اور عسکری قیادت کو مبارکباد

    وزیراعظم کی پاکستان کی وائٹ لسٹ میں واپسی کی راہ ہموار ہونے پر قوم اور عسکری قیادت کو مبارکباد

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی وائٹ لسٹ میں واپسی کی راہ ہموار ہونے پر قوم اور عسکری قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے سول اور ملٹری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی وائٹ لسٹ میں واپسی کی راہ ہموار ہونے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ٹیم پاکستان کو مبارک ہوم، جس نے پاکستان کے لئے کامیاب کاوش کی۔

    وزیراعظم نے گرے لسٹ سے نام نکلوانے کی کاوش کرنے والی سول اور ملٹری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا وزیر خارجہ کو بھی مبارک بادکہ ان کی قیادت میں ٹیم کو یہ اہم کامیابی ملی۔

    شہباز شریف نے عسکری قیادت کو گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکالنے کے عمل پر مبارکباد دی۔

    اس سے قبل وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سےتمام شرائط پوری کرنے کے فیٹف کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ وائٹ لسٹ کی طرف واپسی پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ تمام حکومتی اداروں،شخصیات،متعلقہ ٹیم کومبارکباد،سب کی کاوشیں رنگ لائی ہیں، وزیرمملکت حناربانی کھراوروزارت خارجہ کی ٹیم کی کارکردگی کوسراہتاہوں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ فیٹف سےمتعلق بنیادی سیل میں شامل فوجی اورسول قیادت اورٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، اس کامیابی کاکریڈٹ کورسیل کو جاتا ہے جو مسلسل قومی کاوش کیلئے کام کررہے تھے۔

    وزیراعظم نے پاکستان کی جیت کیلئے کام کرنے والی تمام ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فیٹف کابیان پاکستان کی عالمی ساکھ کی بحالی کااعتراف ہے، انشااللہ ایسی مزید خوشخبریاں آنے والے وقت میں پاکستان کا مقدر بنیں گی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ وائٹ لسٹ میں پاکستان کی واپسی سےمعاشی واقتصادی صورتحال بہتربنانےمیں بھی مدد ملےگی، اسی جذبےسےپاکستان کی معاشی بحالی کیلئے بھی کام کررہے ہیں۔

  • پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا، پی ٹی آئی رہنماؤں کا دعویٰ

    پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا، پی ٹی آئی رہنماؤں کا دعویٰ

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کوایف اےٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رلن میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس کا آخری دن ہے ، اجلاس میں پاکستان سمیت دیگر ممالک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

    تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو باہر نکالنے کا دعویٰ کردیا ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا مبارک پاکستان، پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا، عمران خان کی خصوصی توجہ سےانکی ٹیم نےوہ کام کردکھایا جو پہلے کسی نے نہیں کیا، میں نےچنددن پہلےہی کہا تھا اب ارسطواس کا کریڈٹ لینے کی کوشش کرے گا، ان چوروں نے ہی ہمیں گرے لسٹ میں ڈلوایا تھا۔

    سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ گرے لسٹ سےنکلناپی ٹی آئی حکومت اور حماد اظہر کے سرایک اورسہرا، گزشتہ 2سال میں مضبوط معاشی پالیسی اور کورونا کیخلاف جنگ میں کامیابی ، اب فیٹف سے نکلنے کے بعدسوال یہ ہے عمران خان حکومت کیوں تبدیل ہوئی۔

    سابق وزیر شیریں مزاری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی ایک اور کامیابی کی کہانی، پاکستان ایف اے ٹی یف کی گرے لسٹ سے باہر، شکریہ عمران خان، سوال یہ ہے تمام ثبوت کےباوجودحکومت بدلنےکی سازش کیوں؟

    سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان حکومت کی کڑی محنت کے تحت پاکستان گرے لسٹ سے باہر ہوگیا، یقینی طور پر یہ ایک اچھی خبر ہے، ملک کو گرے لسٹ تک پہنچانے والے مہنگائی کا کریڈٹ نہیں لیتے، لیکن بے شرمی سے فیٹف کا کریڈٹ لینے کیلئے سامنے آجائیں گے، شکریہ۔

    رہنما پی ٹی آئی علی زیدی نے بھی پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال کروائٹ لسٹ میں ڈال ڈالنے پر عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گرے لسٹ میں پاکستان کو انہوں نے ڈالا تھا اور نکالا ہم نے ہے، حماد اظہر اورپوری قوم کو خاص مبارک باد دیتا ہوں۔

  • پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر آئے گا یا نہیں ؟ فیصلہ آج ہوگا

    پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر آئے گا یا نہیں ؟ فیصلہ آج ہوگا

    برلن : پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں برقراررکھنے یا نکالنے سے متعلق فیصلہ آج کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق برلن میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس کا آخری دن ہے ، سربراہ ایف اے ٹی ایف آج پریس کانفرنس میں گرے لسٹ سے نکالے گئے ممالک کا اعلان کریں گے۔

    اجلاس میں پاکستان سمیت دیگر ممالک کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا، پاکستانی وفدکی قیادت وزیرخزانہ کے بجائے وزیرمملکت حنا ربانی کھرکررہی ہیں، پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہیں۔

    سابق حکومت نے فیٹف کے ستائیس میں سے چھبیس پوائنٹس پر عملدرآمد کر دکھایا تھا، بھارتی لابی نے پاکستان کیلئے بہت مشکلات پیداکیں لیکن پاک فوج نے بھارت کی سازش ناکام بنائی۔

    آرمی چیف کےحکم پرجی ایچ کیو میں میجر جنرل کی سربراہی میں اسپیشل سیل قائم کیاگیا، اس سیل نے مختلف محکموں، وزارتوں اور ایجنسیزکے درمیان کوآرڈینیشن میکنزم بناتے ہوئے ایک مکمل ایکشن پلان بنایا گیا۔.

    ایکشن پلان پر تمام محکموں، وزارتوں اور ایجنسیز سے عمل درآمد کرایا گیا، منی لانڈرنگ، ٹیرر فائننسنگ ،بھتہ خوری، اغوابرائے تاوان ، ٹارگٹ کلنگ پر قابو پایا گیا۔

    ان اقدامات کے نتیجے میں ایف اے ٹی ایف میں کامیابی حاصل ہوئی، دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے پرنمایاں پیشرفت ہوئی اور منی لانڈرنگ کے سدباب کیلئے سات میں سے چار پوائنٹس پرعمل درآمد ہوا۔

    دہشت گردوں کےسہولت کاروں کی مالی معاونت پرتحقیقات اورقانونی کارروائی کی گئی، اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں ترامیم کی گئیں جبکہ اینٹی منی لانڈرنگ اورکاؤنٹرفائننسنگ آف ٹیرا رزم کی حوصلہ شکنی کی گئی۔

    فارن ایکسچینج ریگولیٹری ایکٹ میں ترامیم کی گئیں، حوالہ اور ہنڈی نیٹ ورکس کے خلاف مؤثراور فوری ایکشن ہوا اور ساتھ ہی باہمی قانونی معاونت کے ایکٹ میں بھی ضروری ترامیم کی گئیں۔

  • پاکستان کے  ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہوگئے

    پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہوگئے

    اسلام آباد : پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہوگئے، پاکستان نےایف اےٹی ایف کے27 میں سے26 نکات پرعمل درآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق برلن ایف اے ٹی ایف کا تین روزہ  اہم اجلاس آج سے شروع ہورہا ہے، جسمیں پاکستان کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔

    پاکستان نےایف اےٹی ایف کےستائیس میں سے چھبیس نکات پرعمل درآمد یقینی بنالیا ہے ، جس کے بعد پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

    پچھلے دو سال سے پاکستان کو لا فیئر کا سامنا رہا ، بالخصوص ہندوستان کی لابی نےپاکستان کیلئےبہت سی مشکلات پیدا کیں ، ہندوستان نے پاکستان کو ہر حال میں بلیک لسٹ میں شامل کرانے کی کوشش کی تاہم پاک فوج نے بھارت کی اس سازش کو ناکام بنایا۔

    آرمی چیف کےحکم پرجی ایچ کیو میں میجر جنرل کی سربراہی میں اسپیشل سیل قائم کیاگیا، اس سیل نے مختلف محکموں، وزارتوں اور ایجنسیزکے درمیان کوآرڈینیشن میکنزم بناتے ہوئے ایک مکمل ایکشن پلان بنایا گیا۔.

    ایکشن پلان پر تمام محکموں، وزارتوں اور ایجنسیز سے عمل درآمد کرایا گیا، منی لانڈرنگ، ٹیرر فائننسنگ ،بھتہ خوری، اغوابرائے تاوان ، ٹارگٹ کلنگ پر قابو پایا گیا۔

    ان اقدامات کے نتیجے میں ایف اے ٹی ایف میں کامیابی حاصل ہوئی، دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے پرنمایاں پیشرفت ہوئی اور منی لانڈرنگ کے سدباب کیلئے سات میں سے چار پوائنٹس پرعمل درآمد ہوا۔

    دہشت گردوں کےسہولت کاروں کی مالی معاونت پرتحقیقات اورقانونی کارروائی کی گئی، اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں ترامیم کی گئیں جبکہ اینٹی منی لانڈرنگ اورکاؤنٹرفائننسنگ آف ٹیرا رزم کی حوصلہ شکنی کی گئی۔

    فارن ایکسچینج ریگولیٹری ایکٹ میں ترامیم کی گئیں، حوالہ اور ہنڈی نیٹ ورکس کے خلاف مؤثراور فوری ایکشن ہوا اور ساتھ ہی باہمی قانونی معاونت کے ایکٹ میں بھی ضروری ترامیم کی گئیں۔