Tag: گرے لسٹ کا معاملہ

  • گرے لسٹ کا معاملہ:  پاکستان سے متعلق ایف اے ٹی ایف جوائنٹ گروپ کا ورچول اجلاس آج ہوگا

    گرے لسٹ کا معاملہ: پاکستان سے متعلق ایف اے ٹی ایف جوائنٹ گروپ کا ورچول اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : ایف اے ٹی ایف جوائنٹ گروپ کا ورچول اجلاس آج ہوگا، ، ایف اے ٹی ایف نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر فروری 2021 تک ایکشن پلان مکمل کرے، آئندہ ماہ پلانری اجلاس میں پاکستان کے گرے لسٹ میں رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سے متعلق ایف اے ٹی ایف جوائنٹ گروپ کا ورچول اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں پاکستان کی تاحال کارکردگی پر بحث کی جائے گی، اجلاس میں امریکا،برطانیہ، فرانس،جرمنی،جاپان، چین ، نیوزی لینڈ،آسٹریلیا،بھارت اور بھوٹان شرکت کریں گے، بھوٹان کو بھارت کے اصرار پرحال ہی میں گروپ کاحصہ بنایا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں دہشت گردوں کی مالی معانت روکنے کے اقدامات کوجانچا جائے گا اور پاکستان کی جانب سےاب تک کیےگئے اقدامات پربریفنگ دی جائےگی اور اقوام متحدہ کی فہرست میں شامل لوگوں کی حالیہ سزاؤں کا بھی ذکر کیا جائے گا۔

    ایف اے ٹی ایف نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر فروری 2021 تک ایکشن پلان مکمل کرے۔

    رپورٹ ایف اےٹی ایف پلانری اجلاس میں آئندہ ماہ پیش کی جائےگی ، پلانری اجلاس میں پاکستان کے گرےلسٹ میں رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ ہوگا۔

    پاکستان ایف اے ٹی ایف کے27میں سے 21 پوائنٹس پرپوری طرح عمل درآمدکرچکا ہے، ، باقی 6 شرائط فروری 2021 میں مکمل ہوجائیں گی۔

    یاد رہے جون 2018 میں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو اپنی گرے لسٹ میں شامل کیا ، اس سلسلے میں ضروری اقدامات اٹھانے کے لیے پاکستان کو اکتوبر 2019 تک وقت دیا گیا، جس میں بعد میں مزید چار ماہ توسیع کر دی گئی تھی۔

    واضح رہے ایف اے ٹی ایف کے گرے لسٹ میں جانے کے بعد پاکستان نے اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق موجودہ قوانین میں ترامیم کے ساتھ ساتھ بیشتر نمایاں اقدامات اٹھائے ، جن میں کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن اور گرفتاریاں بھی شامل ہیں۔

  • گرے لسٹ کا معاملہ ، پاکستان کی قسمت کا  فیصلہ 18اکتوبر کو ہوگا

    گرے لسٹ کا معاملہ ، پاکستان کی قسمت کا فیصلہ 18اکتوبر کو ہوگا

    پیرس : فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس پیرس میں جاری ہے، پاکستان کے بارےمیں حتمی اعلان  18اکتوبر کو متوقع ہے، گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پاکستان کو چین ، ملائیشیا اور ترکی کی حمایت حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس چین کی صدارت میں پیرس میں جاری ہے، پیرس میں ہونیوالےاجلاس میں ایف اےٹی ایف نے اقدامات کا جائزہ لیا۔

    ایف اے ٹی ایف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا پلینری میٹنگ کاآغازصدرایف اےٹی ایف کےخطاب سےہوا، اجلاس کےاہم فیصلوں کا اعلان 18اکتوبر کو کیاجائے گا، ٹیرر فنانسنگ اورمنی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    ایف اے ٹی ایف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان، ایران سمیت دیگر ممالک سے متعلق فیصلہ بھی جمعے کو جاری کیا جائے گا۔

    دوسری جانب وزارت خزانہ نے کہا پاکستان نے ٹیررفنانسنگ،منی لانڈرنگ کیخلاف قابل ذکراقدامات کئےہیں، ایف اے ٹی ایف کی جانب سےحتمی اعلان 18اکتوبر کو کیا جائے گا ، گرےلسٹ سے نکلنے کیلئے پاکستان کو 3 ممالک کی سپورٹ درکار ہوگی اور پاکستان کو چین ، ملائیشیا اورترکی کی حمایت حاصل ہیں۔

    پاکستان نے ٹیرر فنانسنگ اورمنی لانڈرنگ کے خلاف قابل ذکر اقدامات کئے ہیں۔جس کےنتیجے میں پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں جانے کے خدشات نہ ہونےکےبرابررہ گئے ہیں۔

    پاکستانی وفدستائیس اعتراضات سےمتعلق عملدرآمد کی رپورٹ اتوارکواجلاس میں جمع کراچکا ہے، جس پراجلاس میں غورکیا جائےگا۔ جس کے بعدپاکستان کےاسٹیٹس کا فیصلہ ہوسکے گا۔

    ایف اےٹی ایف کےاجلاس میں شرکت کیلئےپاکستان کا وفد وفاقی وزیربرائےاقتصادی امورحماداظہرکی قیادت میں پیرس میں موجود ہے، ذرائع کےمطابق پاکستان کو مزید اقدامات کیلئے چار ماہ کی مہلت ملنے کا امکان ہے۔